2025-03-29@10:35:08 GMT
تلاش کی گنتی: 3540
«ضلعی پولیس»:
(نئی خبر)
مفتی منیر شاکر : فوٹو اسکرین گریپ یوٹیوب پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ باغ ناران میں ادا کردی گئی۔مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مفتی عبداللّٰہ شاکر نے پڑھائی، نماز جنازہ میں علماء کرام سمیت مذہبی شخصیات اور بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔خیال رہے کہ مفتی منیر شاکر گزشتہ روز پشاور کے مضافاتی علاقے میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔ مفتی منیر شاکر دھماکے کا ہدف تھے، سی سی پی او قاسم علی خان سی سی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید...
کراچی: پھل فرشوں سے پولیس اہلکار کی بد تمیزی کا واقعہ، ایس ایس پی سینٹرل نے پھل فروش کو دفتر بلاکر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ دو روز قبل شاہراہِ نورجہاں میں مفت میں خربوزہ دینے سے منع کرنے پر پولیس اہلکاروں کی پھل فروش سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا جبکہ انکوائری کے بعد کانسٹیبل ظفر کو برطرف کیا گیا تھا۔ اتوار کو ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے متاثرہ پھل فروش کو دفتر بلا کر گلدستہ پیش کیا اور واقعہ کی مکمل تفصیلات حاصل کیں۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے حوالے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ 2025ء ) معروف گلوکارہ نصیبو لال اور ان کے شوہر نوید حسین کے درمیان صلح ہوگئی، گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر نوید حسین کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی تصدیق بھی کردی۔ جیو نیوز کے مطابق گلوکارہ کے بھائی شاہد لال نے بتایا کہ بہن اور بہنوئی کے درمیان اکثر چھوٹے موٹے جھگڑے ہو جاتے ہیں لیکن اس مرتبہ ہاتھا پائی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے ایف آئی آر درج کروانے کی نوبت آئی تاہم اب دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح ہوگئی ہے اور بہنوئی نے آئندہ ایسا کچھ نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ گزشتہ روز گلوکارہ نصیبو لال پر ان کے شوہر نے تشدد کیا اور...
گھوٹکی ، رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، گارڈ جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز گھوٹکی(سب نیوز)ڈہرکی کے قریب رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک گارڈ جاں بحق، تین زخمی ہوگئے، جام مہتاب محفوظ رہے۔رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب پر ڈہرکی نرلی پل کے مقام پر مسلح افراد نے حملہ کیا، اس دوران جام مہتاب حسین کا ایک گارڈ جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے، حملے کے دوران جام مہتاب حسین محفوظ رہے۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق گارڈ کی لاش اور زحمیوں کو ڈہرکی اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ترجمان جام ہاوس کے مطابق...
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور---فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کی پولیس اور سیکیورٹی فورسز بہادری سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہی ہیں، دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرک پولیس نے دہشت گردوں کے حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کیا، دہشت گردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی لازوال داستانیں قائم ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کا مقابلہ عوام کے تعاون سے کر رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانیذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے علی امین...
اوباڑو کے علاقے کینجھو میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق، حملے میں ایم پی اے جام مہتاب محفوظ رہے، تاہم ان کا ایک گارڈ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ Post Views: 1
سندھ کے ضلع کیریو گھنور بدین میں 2 گروپس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 0 شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا بدین میں دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کا نوٹس لیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیئے سخت قانونی کاروائی کر کے رپورٹ دی جائے؛ شہریوں کی جان، مال اور عزت آبرو کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت پھیلانے والے عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے؛ مجھے افسوس ہے کہ برکتوں بھرے مہینے میں بھی لوگ ایک دوسرے کا...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے پاک کالونی میں ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔ کراچی: ایس آئی یو پولیس کی کارروائی، قتل میں ملوث ملزم گرفتاراسپشل انویسٹی گیشن (ایس آئی یو) پولیس نے کارروائی کرکے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور 7 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔ملزمان موٹرسائیکلوں کے انجن نمبر تبدیل کر کے فروخت کرتے تھے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 459 سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشن، فرضی مشقیں کی گئیں، پولیس 38 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کے دوران 500 سے زائد افراد کی شناخت اور پوچھ گچھ کی گئی۔ پولیس نے 421 کومبنگ آپریشنز کے دوران 12 ہزار 600 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ کی اور اس دوران 68 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت پنجاب میں موجودہ سکیورٹی صورتحال بارے پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب بھر میں 459 سرچ، سویپ اینڈ...
راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرکے 10 سالہ بچی سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ میری بیٹی سٹیشنری کا سامان لینے گئی تو دوکاندار جہانگیر نے نازیبا حرکات کیں، ویسٹریج پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم جہانگیر کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، بچوں، خواتین سے زیادتی، ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں، ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
ممبئی پولیس نے پووائی کے ہیرانندانی علاقے میں ایک ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب کر کے 60 سالہ شیمسندر اروڑا کو گرفتار کر لیا اور چار ماڈلز کو بازیاب کرا لیا۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک مشہور ہوٹل میں غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی ہیں، جس پر ایک اسٹنگ آپریشن کیا گیا۔ اہلکاروں نے جعلی گاہک بن کر اروڑا سے رابطہ کیا، جس نے 26 سے 35 سال کی ماڈلز کی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی، جن کے لیے 70 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک معاوضہ طلب کیا جا رہا تھا۔ جیسے ہی اروڑا لڑکیوں کو لے کر ہوٹل پہنچا، پولیس نے چھاپہ مار کر چار خواتین کو بازیاب کرایا، 8 موبائل فون اور...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا کہنا ہے کہ کرک پولیس نے دہشتگردوں کے حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کیا، کے پی پولیس اور سیکیورٹی فورسز بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی واقعات میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں، شہیدوں کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کی لازوال داستانیں قائم ہیں، پولیس اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کا مقابلہ عوام کے تعاون سے کر رہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مالی مشکالات...
کراچی میں منشیات فروش اور منشیات کی عادی مبینہ ملزمہ نے چھاپے کے دوران گرفتاری کے ڈر سے چوتھے فلور سے نیچے چھلانگ لگا دی۔پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 6 خیابان مسلم کمرشل میں گرفتاری کے ڈر سے رہائشی عمارت کے چوتھے فلور سے خاتون چھلانگ لگاکر زخمی ہوگئی جوکہ جناح اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی خاتون نشے کی عادی اور منشیات فروش بھی تھی، خاتون اپنے فلیٹ میں لوگوں کو نشہ کرنے کی سہولت بھی دیتی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی ویو کے قریب رہائشی عمارت سے عبید نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر خاتون کو گرفتار کرنے کے لیے لیڈیز سرچر کے ہمراہ فلیٹ پر...
راولپنڈی: کہوٹہ پولیس کی کارروائی کرتے ہوئے جنگل میں شکار کے لیے جانے والے شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔ مقتول جنگل میں شکار کے دوران اچانک گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا تاہم کہوٹہ پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت ثاقب کے نام سے ہوئی جو ملزم مقتول کا عزیز نکلا، ملزن نے ماضی کی خلش کی بنا پر قتل کیا۔ ایس پی صدر نبیل کھوکھر یس پی صدر کے مطابق ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کنٹرول روم کے مطابق حویلی میں کوسٹر کے کھائی میں گرنے کا واقعہ پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی کھائی میں جاگری۔پولیس کنٹرول روم کا بتانا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کہوٹہ فارورڈ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ حویلی میں محمود گلی کے قریب کھائی میں جا گری۔
نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب آئی ای ڈی کا دھماکا ہوا ہے جس کی آواز دور تک سنی گئی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ پاک ایران شاہراہ این 40 پر پیش آیا، دھماکے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نےعلاقے کا گھیراؤ کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کاتعین کیا جارہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دھماکے کی آواز دور کے علاقوں میں بھی سنی گئی، سکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کنٹرول روم کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ حادثہ سڑک پر پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں مسافر بس کھائی میں جا گری۔ پولیس کنٹرول روم کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کی مدد سے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حویلی میں حادثہ سڑک پر پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔
کوئٹہ: نوشکی قومی شاہراہ این 40 پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے کی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے، پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی گئیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی جبکہ ریسکیو حکام کی جانب سے زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
کراچی: ڈیفنس فیز سکس خیابان مسلم کمرشل ایریا میں واقع عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ سے خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز سکس خیابان مسلم کمرشل ایریا میں واقع عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ سے خاتون نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان کراچی پولیس کے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ افشاں دختر رشید کے نام سے کی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے وقت مذکورہ عمارت میں پولیس نے منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تھا، پولیس کے آنے کی...
کوئٹہ کے علاقہ کرامانی روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے ایک اہلکار شہید اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا۔ادھر چاغی کے علاقے امین آباد میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا تاہم حملہ آور اسلحہ اور وائرلیس سیٹ چھین کر فرار ہونے میں ناکام رہے۔ذرائع کے مطا بق لیویز کی کارروائی پر ملزمان موٹر سائیکل اور وائرلیس سیٹ چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔
لیاقت پور میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے واقعات نے ایک اور معصوم جان لے لی۔ ترنڈہ محمد پناہ کے علاقے کچی محمد خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 12 سالہ یتیم بچے نے دوستوں سے لڑائی کے بعد دلبرداشتہ ہو کر خود کو آگ لگا لی۔ عینی شاہدین کے مطابق محمد مبین نامی بچے کا دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس پر وہ شدید پریشان تھا اور اسی دلبرداشتگی میں اس نے خود سوزی کی کوشش کی۔ آگ لگنے سے بچے کا جسم اور چہرہ بری طرح جھلس گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا...
ویب ڈیسک: آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ پولیس کنٹرول روم کے مطابق حویلی میں کوسٹر کے کھائی میں گرنے کا واقعہ پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی کھائی میں جاگری۔ پولیس کنٹرول روم کا بتانا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ پاکستان سے آٹے اور چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کہوٹہ فارورڈ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ حویلی میں محمود گلی کے قریب کھائی میں...
شکرگڑھ کے علاقے نورکوٹ میں خانہ بدوش خیمہ بستی میں دیوار گر گئی۔ پولیس کے مطابق حادثے میں ملبے تلے دب کر 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بچے نے دیوار پر پڑے کپڑے کو کھینچا تو دیوار بچوں پر آگری۔ Post Views: 1
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے دو اضلاع پشاور اور کرک میں دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر 5 حملوں میں 3 پولیس اہلکار اور 1 ایف سی گارڈ کو شہید کر دیا جبکہ حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کرک میں دہشت گردوں نے تھانہ یعقوب شہید اور تھانہ حرم پر حملے کیے جس میں پولیس سب انسپکٹر اسلم نور شہید ہوئے،کرک میں سوئی گیس آفس پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔ پشاور میں تھانہ مچنی گیٹ اور تھانہ خزانہ کے مقامات پر بھی دہشت گردوں نے فائرنگ کی، مچنی گیٹ پر حملے میں پولیس اہلکار نذر علی شہید ہوئے جبکہ پولیس نے...
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں رہائشی عمارت کے چوتھے فلور سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ پولیس کے چھاپے کے دوران پیش آیا، سی ویو کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر خاتون کے گھر چھاپا مارا تھا۔ پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متوفی خاتون نشے کی عادی اور منشیات فروش بھی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون گرفتاری کے ڈر سے 4 منزلہ عمارت سے کودی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی، خاتون کے فلیٹ سے منشیات استعمال کرنے والا سامان بھی ملا ہے۔ دوسری جانب خاتون کے چوتھے فلور سے مبینہ طور پر چھلانگ لگانے سے پہلے...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہداء قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور اور کرک میں مختلف مقامات پر خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہید ہونے والے ایف سی اہلکار سمیت 3 پولیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ لکڑی کی اسٹک چبانا دماغی صحت کیلئے فائدہ مند قرار وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، شہداء قوم کا...
ٹیلرز ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف چوک شہیداں میں احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم بھی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ میرپور آزاد کشمیر میں درزی سڑکوں پر نکل آئے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کپٹروں کی سلائی کے سرکاری نرخ مسترد کر دیے۔ ٹیلرز ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف چوک شہیداں میں احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم بھی ہوا۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ انتہائی کم ہیں، اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات پر...
امریکا میں ہوئی ہزاروں ڈالر کے انڈوں کی چوری نے پولیس کو چکرا دیا۔ یہ بھی پڑھیں:مرغیاں اور انڈے چوری کرنے کے جرم میں سزائے موت پانے والے قیدی کی سزا 10 سال بعد معاف امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں انڈوں کے ڈسٹری بیوٹر کے ہاں ہوئی چوری پولیس کے لیے درد سر بن گئی ہے۔ اس لیے کہ چوری ہونے والے انڈوں کی تعداد چند درجن نہیں بلکہ یہ انڈے ایک لاکھ کی تعداد میں تھے، جب کہ ان کی مالیت 40 ہزار ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ ریاستی پولیس کے مطابق چوری پنسلوانیا کے علاقے اینٹرم ٹاؤن شپ میں ہوئی، جہاں سے چور یہ انڈے لے اُڑے۔ ایک بات تو واضح ہے کہ انڈوں...
اسلام آباد‘پشاور‘ لکی مروت ‘باجوڑ‘خضدار(خبر نگار خصوصی ‘اپنے سٹاف رپورٹرسے‘ بیورو رپورٹ+ نیٹ نیوز+ آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں 14 اور 15مارچ کو کی گئیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مہمند میں آپریشن کیا اور مؤثر انداز میں خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آپریشن کے نتیجے میں آپریشن کے نتیجے میں7 خوارج مارے گئے جبکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں مادرِ وطن کے 2 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں حوالدار...
پشاور: خیبر پختونخوا کے دو اضلاع پشاور اور کرک میں دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر 5 حملے کیے، جس میں 3 پولیس اہلکار اور 1 ایف سی گارڈ شہید ہوئے ہیں، جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرک میں دہشت گردوں نے تھانہ یعقوب شہید اور تھانہ حرم پر حملے کیے، جس میں پولیس سب انسپکٹر اسلم نور شہید ہوئے۔ کرک میں سوئی گیس آفس پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔ کرک کے تین مختلف مقامات پر دہشت گردوں نے حملے کیے جن میں تخت نصرتی، خرم محمد اور عیسک خماری ایس این جی ایل کمپنی شامل ہیں۔ ان حملوں میں ایک ایف سی...
تمام زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل،زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل سی ٹی ڈی افسران نے فوری موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھا کرنے کا عمل شروع کردیا تھانہ ارمڑ کی حدود میں ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں عالم دین مفتی منیر شاکر بھی شامل تھے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھا کرنے کا عمل شروع کردیا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی منیر...
پولیس کے مطابق تھانہ باڑہ کی حدود میں برقمبر تکیہ چوکی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو پسپا کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں چوکی پر حملہ کیا، جس پر پولیس نے بھرپور جوابی فائرنگ کی اور دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے برقمبر تکیہ چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جوابی کارروائی میں ملزم فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ باڑہ کی حدود میں برقمبر تکیہ چوکی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، تاہم پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے...
کراچی: پولیس نے کورنگی میں سرنگ کھود کر کی جانے والی آئل چوری کی بڑی واردات کا سراغ لگا کر تیل چوری میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے کورنگی میں تیل چوری کرنے کے لیے ایک ویئر ہاؤس کرایے پر لیا تھا اور وہاں کھدائی کر کے سرنگ بنائی تھی، ملزمان نے 150 فٹ تک کھدائی کر کے وہاں سے گزرنے والی آئل لائن تک رسائی کرلی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان نے بعدازاں کلپ لگا کر تیل چوری کی واردات کی اور ویئر ہاؤس کے اندر سے کھدائی کرتے ہوئے سڑک کے کنارے گرین بیلٹ تک بھی سرنگ کھود ڈالی تھی۔ واردات کے حوالےسے پولیس حکام...
عیسیٰ ترین: کوئٹہ میں مختلف مقامات پر 3زوردار دھماکے ہوئے جن میں ایک دھماکا شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں7 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا،پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت سپاہی دلبر خان کے نام سے ہوئی تھی۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز دوسرا واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کی، پولیس...
مفتی منیر شاکر : فوٹو فائل پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مفتی منیر شاکر کے بیٹے عبداللّٰہ شاکر کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے والد کو سیکیورٹی کیوں نہیں دی؟کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ مفتی منیر شاکر کے پاس اپنے ذاتی گارڈ ہوتے تھے، دھماکے میں منیر شاکر کے ساتھ گارڈ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ مفتی منیر شاکر دھماکے کا ہدف تھے، سی سی پی او قاسم علی خان سی سی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس اور سی ٹی ڈی مشترکہ تفتیش کر رہی ہیں۔ سی...
جہانزیب آفریدی:خیبر میں تھانہ باڑہ کی حدود میں برقمبر تکیہ چوکی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے چوکی پر حملہ کر دیا۔ ڈی پی او خیبر نے بتایا کہ دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں چوکی پر حملہ کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہے۔ ڈی پی او کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز پولیس اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہوئے دلیرانہ کارکردگی پر انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ Waseem Azmet
پولیس کے مطابق دھماکے میں مفتی منیر شاکر بائیں پاؤں پر زخم آنے کے باعث متاثر ہوئے جبکہ دیگر زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقہ تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کے باہر ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں عالم دین مفتی منیر شاکر بھی شامل تھے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران فوری طور پر موقع...
مفتی شاکر منیر : فوٹو فائل پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی منیر شاکر دھماکے کا ہدف تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اڑمر دھماکے میں مفتی منیر شاکر زخمی ہوئے تھے جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے، دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکے کے تین زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پشاور: مسجد کے باہر دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے سے مسجد کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) پشاور قاسم علی خان کا کہنا ہے...
کوئٹہ : کوئٹہ میں مختلف مقامات پر یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دھماکا شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے، تاہم بعد میں ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرا دھماکا کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا، تاہم اس میں...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں مختلف مقامات پر تین زوردار دھماکے ہوئے، جن میں ایک دھماکا شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں سات اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت سپاہی دلبر خان کے نام سے ہوئی تھی۔ دوسرا واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس حملے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع...
کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کرانی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں واقع بروری کے علاقے کرانی میں پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد امدادی ٹیموں اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچی۔ امدادی کارکنوں نے وقوعہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے شواہد اکھٹے کیے۔ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے جبکہ پانچ زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ کے علاقے کرانی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا...
پشاور: ارمڑ میں مسجد کی دیوار کے قریب دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کی دیوار کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ہو گئے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے تصدیق کی کہ دھماکے میں زخمی ہونیو الے مفتی منیر شاکر دم توڑ گئے۔ترجمان ایل آر ایچ کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمی 3 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ قبل ازیں پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے، جبکہ پولیس افسران، بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی یو) اور محکمہ انسداد دہشت گردی...
کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقہ کرانی میں پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دھماکہ کرانی روڈ پر ہوا ہے۔ جسکا نشانہ اے ٹی ایف کی گاڑی تھی۔ دھماکے میں ایک اہلکار جانبحق، چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جانبحق، جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے علاقے بروری میں کرانی روڈ پر ہوا ہے۔ جس کا نشانہ گشت پر مامور پولیس کی اینٹی ٹیررسٹ فورس کی موبائل تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیر کر تفتیش کا آغاز کر لیا ہے۔ زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
BAJAUR: خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد نے تھانہ لوئی سم ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ باجوڑ عنایت کلے بازار میں ایس ایچ او کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں پولیس اہلکار کفایت اللہ، ابو ہریرہ، حاجی گل بادشاہ اور حذیفہ شامل ہیں، زخمیوں کو ہیڈ کوارٹرز اسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔

مشہور سنگر نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ،شوہر کے ساتھ صلح کر لی،پولیس کو مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی استدعا
مشہور سنگر نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ،شوہر کے ساتھ صلح کر لی،پولیس کو مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )مشہور سنگر نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ،شوہر کے ساتھ صلح کر لی،پولیس کو مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی استدعائ،نصیبو لال کے بھائی کے مطابق نصیبو لال اور شوہر کے درمیان صلح نامہ ہو گیا، بہنوئی کو سمجھا بھجا کر راضی نامہ کیا۔نصیبو لال اور شوہر کے درمیان اکثر اوقات جھگڑا رہتا تھا، پولیس سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں مسجد کی دیوار کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میںزخمی ہونیوالے مفتی منیر شاکر جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے تصدیق کی کہ دھماکے میں زخمی ہونےو الے مفتی منیر شاکر دم توڑ گئے۔ ترجمان ایل آر ایچ کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے میں زخمی 3 افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ قبل ازیںنجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے، جبکہ پولیس افسران، بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی یو) اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے افسران موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکا...
کراچی: شارع نور جہاں پولیس کے اہلکاروں کو قلندریہ چوک کے قریب ٹھیلے سے مفت میں خربوزہ لینا اور ٹھیلے والے کو مغلظات اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا مہنگا پڑ گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شارع نور جہاں تھانے کی پولیس موبائل میں سوار چاروں اہلکاروں کو معطل کر کے محکمہ جاتی کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔ شہری کی جانب سے موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شارع نور جہاں تھانے کی پولیس موبائل میں سوار اہلکار خربوزے کا ٹھیلا لگانے والے کو مغلظات ، سنگین نتائج کی دھمکیاں اور اس کے ٹھیلے سے ترازو اٹھا...
مشہور گلوکارہ نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ صلح نامے کے بعد ختم ہو گیا۔ گلوکارہ کے بھائی شاہد کے مطابق نصیبو لال اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہو چکی ہے اور انہوں نے پولیس سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست بھی دے دی ہے۔ نصیبو لال کے بھائی نے بتایا کہ ان کی بہن اور بہنوئی کے درمیان اکثر اوقات جھگڑے ہوتے رہتے تھے لیکن اس بار معاملہ شدت اختیار کر گیا تھا۔ تاہم، دونوں کے درمیان باہمی رضامندی سے مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔ بھائی شاہد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بہنوئی کو سمجھایا ہے اور اب معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹا لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نصیبو لال کے خاندان...
کراچی کے علاقے ملیر میں سفاک ملزم نے تیز دھار آلے کے وار کرکے بیوی کو قتل اور بیٹی کو زخمی کردیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم سرور کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت رحمت بیگم کے نام سے ہوئی جبکہ بیٹی 18 سالہ رابعہ ہے۔
سٹی 42 : پشاور میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں دھماکے کے باعث 4 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق علاقہ میں مدرسہ کے باہر دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا ہے، مسجدکے قریب دیسی ساختہ بم نصب تھا، دھماکے میں مفتی منیر شاکر بھی زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ خوشحال، عابد اور سید نبی بھی زخمیوں میں شامل ہیں، جنہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور مفتی شاکر ہدف تھا، تاہم مزید شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں ۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
پشاور: تھانہ ارمڑ کی حدود میں ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں عالم دین مفتی منیر شاکر بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھا کرنے کا عمل شروع کردیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی منیر شاکر بائیں پاؤں پر زخم آنے کے باعث متاثر ہوئے جبکہ دیگر زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد...
مولانا حامد الحق کو نشانہ بنانے کے بعد پشاور کے ایک اور مدرسے میں دھماکا، مولانا منیر شاکر زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )پشاور میں تھانہ ارمڑ کی حدود میں مدرسے میں دھماکا ہوا ہے جس میں معروف مذہبی شخصیت مولانا منیر شاکر سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکا تھانہ ارمڑ کی حدود میں ہوا ہے، ابتدائی طور پر لگ رہا ہے کہ دہشتگرد نے مولانا شاکر منیر کو نشانہ بنایا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے دیگر زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، پولیس افسران موقع پر موجود ہیں۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو...
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کی سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیج پرتاپ سنگھ یادو نے اپنے پارٹی کارکنوں کے ساتھ ہولی مناتے ہوئے پولیس افسر کو ناچنے کا حکم دے دیا اور دھمکی دی کہ اگر اس نے ایسا نہ کیا تو اسے معطل کر دیا جائے گا۔ تیج پرتاپ نے پولیس افسر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اے سپاہی، آج ہولی کا تہوار ہے، ہم ایک گانا بجائیں گے، تمہیں اس پر ٹھمکا لگانا ہے۔ سابق وزیر نے پولیس افسر کو دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ اگر وہ رقص نہیں کرے گا تو اسے معطل کر دیا جائے گا۔ واقعہ پر بھارتی سیاسی رہنما تیج پرتاپ کو لوگوں کی جانب سے شدید...
لاہور(نیوز ڈیسک)پولیس نے معروف گلوکارہ نصیبو لال پرتشدد کے معاملے پرشوہرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ معروف گلوکارہ نصیبو لال پر شوہرکی جانب سے تشدد کیا گیا، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے گلوکارہ کی درخواست پر خاوند کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق گلوکارہ کا کہنا تھا گھر کے صحن میں بیٹھی ہوئی تھی اور اسی دوران میرا خاوند نوید حسین گھر آیا۔ نصیبو لال کی جانب سے مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ خاوند نے آتے گالم گلوچ کیا، اورقریب پڑی ہوئی اینٹ اٹھا کر چہرے پرماردی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اینٹ لگنے سے چہرے کی بائیں سائیڈ اور ناک پر شدید چوٹ آئی ہے۔ خاوند اکثر اوقات مجھ سے لڑائی جھگڑا کرتا ہے۔...
معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان پروگرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک کالر نے ٹریفک چالان سے بچنے کے لیے وظیفہ پوچھا کراچی سے تعلق رکھنے والے اس کالر نے بتایا کہ وہ ملیر کے رہائشی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک پولیس ان کا چالان کردیتی ہے ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہیں ان کے پاس گاڑی کے کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود ہوتا ہے اس کے باوجود پولیس اہلکار کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر جرمانہ کر دیتے ہیں جس سے وہ شدید پریشان ہیں پروگرام میں موجود مفتی نے نہ صرف کالر کی بات سنی بلکہ ٹریفک پولیس اہلکاروں...
حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کو بھی ہم دیکھ رہے ہیں، ریلوے پولیس کا سکیل پنجاب پولیس کے برابر کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا ہوگا ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر کیوں اٹھایا؟، پوری دنیا کو سی پیک کھٹک رہا ہے، کوشش یہی کی جا رہی ہے پایہ تکمیل تک نہ پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد چاہے پاکستان میں ہوں یا بھاگ کر افغانستان یا کسی اور ملک چلے جائیں انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے...
---فائل فوٹو لاہور میں ایک شہری پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا جہاں ایک شہری پر چوری کا الزام لگایا گیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ ڈرائیور پر ورکشاپ سے ڈیزل اور پیٹرول چوری کرنے کا الزام تھا، جس پر شہری کی مونچھیں، بھنویں، سر کے بال کاٹ دیے گئے۔ ملتان: چوری کے الزام میں گرفتار ملزم لڑکی نکلاملتان میں چوری کے الزام میں گرفتار ملزم لڑکی نکلا، چند سال قبل جنس بدلی مگر شناختی کارڈ تبدیل نہیں کرایا۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا...
گلوکارہ نصیبو لال نے خود پر شوہر کے مبینہ بدترین تشدد کا کیس درج کروا دیا، جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے شازیہ ٹاؤن میں پاکستان کی معروف گلوکارہ کو ان کے شوہر نوید نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کردیا ہے۔ نصیبو لال نے اپنے بیان میں کہا کہ میں گھر میں تھی شوہر نوید نے آتے ہی تشدد کیا اور اینٹ ماری، اینٹ گلوکارہ کے چہرے پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں۔ ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ کے شوہر نوید نے اینٹ سے مارنے کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی، پولیس نے اس واقعے...
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ دشمن پاکستان کا دفاعی نظام مفلوج کرنا چاہتے ہیں، دہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی نے بھارتی پروپیگنڈہ کو آگے بڑھایا۔ وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے کی بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ریلوے پولیس میں آپ کو واضح بہتری نظر آئے گی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کا واقعہ افسوسناک ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ دوبارہ دہشت گردی نے کیوں سر اٹھایا، ہم میزائل بناتے ہیں تو اسرائیل پروپیگنڈا کرتا ہے۔ دہشتگردی کیلئے ہمسایہ ملک اب افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر رہا ہے. انھوں نے کہا کہ پوری دنیا کی آنکھوں میں...
بنوں میں پولیس چیک پوسٹ اور تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے، حملوں میں کوئی جانی نقصان نہ ہونے کی اطلاعات ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی گئی ، تفصیلات کے مطابق بنوں میں بیک وقت 3 مختلف جگہوں پردہشت گردوں نے دو پولیس تھانوں اور ایک پولیس چوکی پر حملے کئے۔ پولیس کے مطابق بنوں کے بکاخیل پولیس اسٹیشن اور غوری والہ پولیس اسٹیشن پر بھی حملے کئے گئے جہاں فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ بروقت کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے تھانہ بکاخیل، تھانہ غوری والا اور خوجڑی پولیس چوکی پر ہینڈ گرنیڈ برسائے...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں لنڈیواہ روڈ پر پولیس گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔نجی چینل کے مطابق آئی ای ڈی دھماکا لکی مروت کے لنڈیواہ روڈ پر پولیس کی گاڑی پر ہوا۔پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ حملہ آور کے دوسرے ساتھی کا تعاقب جاری ہے۔ دوسری جانب بنوں کے دو تھانوں بکاخیل اور غوری والہ اور ایک چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ تاہم بروقت کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد وہاں سے فرار ہوگئے۔ دہشت گردوں کے حملے پسپا کرنے پر آئی جی خیبر...
بنوں میں 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانہ بکاخیل اور تھانہ غوری والہ پر حملہ کیا جبکہ خوجڑی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکے گئے۔پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے اعلیٰ افسران نے پولیس جوانوں کی جرات اور بہادری کی تعریف کی ہے۔
— فائل فوٹو پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر واقع کپڑوں کی دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔ لکی مروت: پولیس وین کے قریب دھماکا، 2 اہلکار زخمیلکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار دکان پر دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
—فائل فوٹو ٹانک کے نواحی علاقے گرہ بڈھا میں ٹریفک پولیس اہلکار کو اغواء کر لیا گیا ہے۔اس بات کی تصدیق ڈی پی او ٹانک اسلم نواز خان نے کی ہے۔ ٹانک، تھانہ گومل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام ادھر بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او نے بتایا ہے کہ ٹریفک اہلکار محمد زاہد کو گھر سے مسجد جاتے ہوئے اغواء کیا گیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹریفک اہلکار کی بازیابی کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
اویس کیانی:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا لکی مروت میں 2 تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین، کہا کہ پولیس کے بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو شاباش دیتے ہیں، کے پی کے پولیس کے جوانوں نے دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملے پسپا کئے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکہ کرنے والے دہشتگرد کو جہنم واصل کرنے پرپولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے 2 زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ اسلاموفوبیا عالمی...
پشاور میں حیات آباد سے نایاب نسل کا کتا چوری ہوگیا اور چوری کرنے میں پولیس اہلکار ملوث نکلا۔ رپورٹ کے مطابق کتا چوری کرنے کے بعد ان لائن فروخت کے لئے ایپ پر اس کا اشتہار دیا گیا، مالک کی پالتو جانور سے محبت ، ڈبل قیمت دینے پر چوروں سے رابطہ کیا۔ غیرملکی نسل کے کتے کو فروخت کرنے کے دوران ملزمان گرفتار ہوگئے، تاتارا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پشاور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں خیبر پولیس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔
— فائل فوٹو لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ بنوں: 2 تھانوں اور 1 چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، اہلکار محفوظ رہےبنوں میں 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ تھانہ ڈڈیوالہ اور تھانہ پیزو پر گزشتہ رات بھی حملے کیے گئے تھے۔پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے دونوں حملوں کو ناکام بنایا تھا۔ان دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔
ویب ڈیسک: لکی مروت میں پولیس وین کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا،تھانہ ڈڈیوالہ اور تھانہ پیزو پر گزشتہ رات بھی حملے کیے گئے تھے۔ پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کر کے دونوں حملوں کو ناکام بنایا تھا۔ ان دونوں حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
وزیراعظم کے خلاف مقدمے کی درخواست پر پولیس کا جواب عدالت میں جمع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیراعظم و دیگر کے خلاف مقدمے کی درخواست پر پولیس نے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر وزیر اعظم و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے دائر درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔ دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا جب کہ درخواست گزار کی جانب سے مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ سینئر وکلا آج پشاور میں ہیں، دلائل کے لیے وقت دیا...
اسلام آباد: وزیراعظم و دیگر کے خلاف مقدمے کی درخواست پر پولیس نے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر وزیر اعظم و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے دائر درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔ دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے اپنا جواب عدالت میں جمع کروا دیا گیا جب کہ درخواست گزار کی جانب سے مرتضیٰ طوری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ سینئر وکلا آج پشاور میں ہیں، دلائل کے لیے وقت دیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 20 مارچ تک ملتوی کردی ۔ اگلی سماعت پر وکلا کی...
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے 2 پولیس اسٹیشنزکو نشانہ بنایا جبکہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خوجڑی پولیس چوکی پر دو ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اس واقعے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے بھی چوکی کی حفاظت کے لیے خود کو مسلح کر لیا اور اعلان کیا کہ خوجڑی پولیس چوکی کی حفاظت علاقے کے مشران کریں گے۔ پولیس کے مطابق بنوں کے بکاخیل پولیس اسٹیشن اور غوری والہ پولیس اسٹیشن پر بھی حملے کیے گئے جہاں فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں...
کراچی: نجی ہوٹل سے بیوی کی برہنہ لاش برآمد ہوئی، جس کا شوہر جائے واردات سے فرار ہوگیا جب کہ لیاری کے علاقے سے بھی خاتون کی پھندا لگی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق شہر میں مختلف علاقوں سے 2 خواتین کی لاشیں ملیں۔ شاہراہِ فیصل نرسری کے قریب نجی ہوٹل کے کمرے سے خاتون کی لاش ملی، جس کی شناخت 35 سالہ ارم زوجہ عادل کے نام سے کی گئی۔ خاتون کو گلے پر تیز دھار آلے کا وار کرکے قتل کیا گیا۔ حکام کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی حدود میں واقع نجی ہوٹل کے کمرے سے چیخ و پکار اور لڑائی جھگڑے کی آوازیں آئیں، جس کے بعد انتظامیہ کمرے میں پہنچی تو اندر...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے شہر بنوں کے 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، بروقت کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نےتھانا بکاخیل اورتھانا غوری والہ پرحملہ کیا۔خوجڑی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد وہاں سے فرار ہوگئے۔
— فائل فوٹو انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کراچی ایئر پورٹ خود کش دھماکا کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ گل نساء پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ نے خود کش حملہ آور شاہد فہد اور شریک ملزم جاوید کو اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا۔پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ خود کش حملہ آور کے ساتھ حب سے کراچی میں داخل ہوئی تھی۔ کراچی: چینی باشندوں پر حملہ کیس، پولیس کا چالان عدالت میں جمعکراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کے کیس میں پولیس نے چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔ یاد رہے کہ 6 اکتوبر 2024ء کو کراچی میں ایئر پورٹ کے...
واقعے کے بعد پولیس نے 4 سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گاڑی تحویل میں لے لی۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ کپڑے کا تاجر ہے۔ انہیں غصہ تھا کہ فوری راستہ کیوں نہیں دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کیخلاف پولیس کی مدعیت میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور کے بیجنگ انڈر پاس میں امریکی وفد کی سکیورٹی کے اہلکاروں نے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا، اس پر فائرنگ کرکے خوف ہراس پھیلانے کی کوشش کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ہونے سے پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ لاہور میں سرعام...
قیوم وزیر: خیبر پختونخوا کے شہر بنوں کے 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، بروقت کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نےتھانا بکاخیل اورتھانا غوری والہ پرحملہ کیا۔خوجڑی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکے گئے۔ پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد وہاں سے فرار ہوگئے۔ تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش,محکمہ موسمیات کی شدید سردی کی پیشگوئی
— فائل فوٹو بنوں میں 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانا بکاخیل اور تھانا غوری والہ پر حملہ کیا جبکہ خوجڑی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکے گئے۔پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔
پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے پولیس چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خوجڑی پولیس چوکی پر دو ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ اس واقعے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے بھی چوکی کی حفاظت کے لیے خود کو مسلح کر لیا اور اعلان کیا کہ خوجڑی پولیس چوکی کی حفاظت علاقے کے مشران کریں گے۔ پولیس کے مطابق بنوں کے بکاخیل پولیس اسٹیشن اور غوری والہ پولیس اسٹیشن پر بھی حملے کیے گئے جہاں فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دہشت...
خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع مانسہرہ میں پولیس نے طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے سرکاری اسکول کے استاد کو گرفتار کر لیا جس کے موبائل فون سے 32 جی بی ڈیٹا پر مشتمل 91 غیراخلاقی ویڈیوز بھی برآمد کی گئیں۔ پولیس کے مطابق ملزم زیر تعلیم لڑکیوں کی غیر اخلاقی وڈیوز بناکر انہیں اپنے پاس محفوظ کرتا تھا اور پھر لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا لیکن پنڈورا باکس اس وقت کھلا جب ایک لڑکی کے گھر والوں کو موبائل فون پر ایک نازیبا ویڈیو ملی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے لڑکی سے اس ویڈیو کی تصدیق کرائی اور پھر پولیس کو شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش...
کراچی: ٹریفک پولیس کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر شہر کی اہم مارکیٹوں میں 15 ویں روزے سے رکشا، ٹیکسی، آن لائن ٹیکسی اور کمرشل گاڑیوں کے داخلے پابندی عائد کر دی جائے گی جبکہ خریداروں اور عوام کے رش کی وجہ سے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک پولیس کو اہم شاپنگ سینٹرز ، بازاروں اور مارکیٹوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق طارق روڈ اتحاد سگنل تک رکشا، ٹیکسی، آن لائن ٹیکسی اور کمرشل گاڑیوں کا داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے جبکہ رکشا ٹیکسی، آن لائن ٹیکسی اور کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات اللہ والی سے نورانی اور میڈی کیئر شہید ملت کا...
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) اسلام آباد میں رمضان المبارک کی مناسبت سے معمول کے مطابق سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔پبلک سیفٹی کے پیش نظر اضافی ناکہ جات اور پٹرولنگ پلان تشکیل دیا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر تھریٹ الرٹ کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ تھریٹ الرٹ کی افواہیں صرف منفی پراپیگنڈہ ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق رمضان المبارک میں سحری و افطاری ،نماز اور تراویح کے اوقات میں ہر سال کی طرح اضافی سیکیورٹی کور مہیا گیا ہے۔اسلام آباد میں مذہبی مقامات کے علاؤہ مارکیٹس کےلیے بھی رمضان المبارک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کی گئی ہے۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔اسلام آباد پولیس کا صدر...
فوٹو فائل کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں منشیات فروش کے اڈے پر پولیس نے چھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروش ریاست جدگال کا ساتھی مارا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، موٹر سائیکل پاک کالونی سے 2 روز قبل چھینی گئی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے خلاف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔
لاہور: موٹروے پولیس نے پانچ روز قبل اغوا ہونےو الے نوجوان کو بازیاب کروا کر ملزم اغوار کار کو گرفتار کرلیا، ملزم سے دستی بم، اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس ایم 3 کے پٹرولنگ افسران نے ننکانہ صاحب کے نزدیک مشتبہ کار کو روکا تو کارسوار نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرارہونے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے باوجود موٹروےپولیس نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا، اور گاڑی کو روک کر ایک ملزم کو گرفتار اور ایک مغوی کو بازیاب کرلیا، ملزم سے دو دستی بم، اسلحہ اور آئس بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مغوی کو پانچ روز قبل لاہور سے تاوان کے لیے اغوا...
سٹی 42: آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کو نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان کا بھی سربراہ مقرر کردیا گیا۔ سید علی ناصر رضوی اسلام آباد پولیس کے ساتھ ساتھ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان کو بھی کمانڈ کریں گے۔سید علی ناصر رضوی نے باقاعدہ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا بھی چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا۔سید علی ناصر رضوی اب پاکستان کے تمام پولیس ڈیپارٹمنٹس کی سپاہ اور ان کے خاندانوں کی ویلفئیر کے فرائض بھی سر انجام دیں گے ۔نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان شہدائے پولیس کے خاندانوں، غازیوں، پولیس جوانوں کی ویلفئیر کے لئے نئے پراجیکٹس متعارف کروائے گی۔اس تعیناتی سے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان میں نئے عہد کا آغاز ہوگا۔آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس...
اسلام آباد پولیس کیلئے اعزاز، آئی جی سید علی ناصر رضوی نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان کے سربراہ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد پولیس کیلئے اعزاز، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کو نیشنل پولیس فانڈیشن پاکستان کا بھی سربراہ مقرر کردیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی اسلام آباد پولیس کے ساتھ ساتھ نیشنل پولیس فاونڈیشن پاکستان کو بھی کمانڈ کریں گے۔سید علی ناصر رضوی نے باقاعدہ نیشنل پولیس فاونڈیشن کا بھی چارج سنبھال کر کام کا آغاز کردیا۔سید علی ناصر رضوی اب پاکستان کے تمام پولیس ڈیپارٹمنٹس کی سپاہ اور ان کے خاندانوں کی ویلفئیر کے فرائض بھی سر انجام...
امرتسر کے معروف گردوارے ’’گولڈن ٹیمپل‘‘ میں 2 افراد نے گھس کر آئرن راڈ سے لوگوں پر حملہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے ایک حملہ آور ہے جب کہ دوسرا اس کا معاون ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حملے سے پہلے علاقے کی ریکی کی گئی تھی۔ تاحال حملے کے محرک سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ کمیونٹی کچن یا گرو رام داس لنگر کے قریب پیش آیا بڑی تعداد میں افراد موجود...
لاہور(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز لاہور میں کینال روڈ پر بیجنگ انڈر پاس پر نجی سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے شہری پر تشدد اور فائرنگ کرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور صارفین ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اب اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ واقعہ تقریباً 5 بجے کے قریب پیش آیا اس کے بعد 15 کی کال پر پولیس نے ڈولفن کو الرٹ کیا۔ فیصل کامران نے بتایا کہ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ چند سیکیورٹی گارڈ ایک گاڑی سے اتر کر شہری سے بد سلوکی کرتے ہیں، اس کی گاڑی پر فائر کرتے ہیں، اور اس کے...
بھارتی شہر گجرات میں نشے میں دھت نوجوان نے تیز رفتار کار 4 افراد پر چڑھادی، جس سے 1 خاتون ہلاک اور متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ وڈودرا کے کریلی باغ میں پیش آیا، جہاں ایک 20 سالہ نوجوان نے تیز رفتار کار لوگوں پر چڑھا دی، حادثے کے بعد نوجوان گاڑی سے باہر نکل کر چیخنے لگا۔ حادثے کے بعد بڑی تعداد میں مشتعل افراد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے اور ڈرائیور کی خوب دھلائی کر ڈالی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہجوم کو منتشرکیا۔ ملزم راکشت چورسیا کا تعلق اترپردیش کے علاقے ورانسی سے ہے جسے پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم راکشت چورسیا وڈورا یونیورسٹی میں قانون...
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود کے رمضان پروگرام میں کالر کی جانب سے کال کرکے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ رمضان المبارک شروع ہوتے ہی تمام ٹیلی وژن چینلز کی جانب سے خصوصی نشریات کے پروگرامات نشر کیے جا رہے ہیں اور ایسے پروگرامات میں ہونے والی باتوں اور بحث کی ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں، جس پر صارفین اظہار برہمی بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ چند دن قبل جوریہ سعود کے ایکسپریس ٹی وی پر نشر ہونے والے رمضان شو میں صوبائی دارالحکومت کراچی کے ایک کالر نے فون کرکے مولوی صاحب سے ٹریفک چالان سے بچنے کا وظیفہ مانگا، جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کراچی سے کال کرنے...
جنوبی وزیرستان لوئر میں اعظم ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ ہوا ہے جس میں جے یو آئی(ف) کے رہنما ء زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے د وران مسجد میں ہوا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم بھی زخمی ہو ئے ہیں،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی شروع کر دی،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کے مطابق دھماکہ مولانا عبدالعزیزمسجد کے خطیب اور جمعیت علماءاسلام وانا کے امیر مولانا عبداللہ ندیم پرہوا،دھماکے میں مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد افرادزخمی ہوئے ہیںجبکہ ہلاکتوں کا خدشہ...