پشاور میں  حیات آباد سے نایاب نسل کا کتا چوری ہوگیا اور چوری کرنے میں پولیس اہلکار ملوث نکلا۔ 

رپورٹ کے مطابق کتا چوری کرنے کے بعد ان لائن فروخت کے لئے ایپ پر اس کا اشتہار دیا گیا، مالک کی پالتو جانور سے محبت ، ڈبل قیمت دینے پر چوروں سے رابطہ کیا۔ 

غیرملکی نسل کے کتے کو فروخت کرنے کے دوران ملزمان گرفتار ہوگئے، تاتارا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پشاور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں خیبر پولیس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دفاتر جاتے ہوئے شہریوں سے وارداتوں میں ملوث گروپ گرفتار

دفاتر جاتے ہوئے شہریوں سے وارداتوں میں ملوث گروپ کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور میں چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے3 رکنی سنیچر و ڈکیت گروپ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان مختلف اوقات میں دفاتر اور شاپنگ پر جاتے ہوئے شہریوں کی ریکی کرتے تھے۔ ملزمان موقع پاکر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ ملزمان سے لوٹی گئی نقدی، موبائل فون اور 2 پستول برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان علی ، زوہیب اور فیضان کے خلاف  مقدمہ درج کر کے  تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔  

متعلقہ مضامین

  • پشاور: یونیورسٹی روڈ پر کپڑوں کی دکان پر دستی بم حملہ
  • پشاور میں رات گئے گھروں پر پتھراؤ کرنیوالے 6 ٹک ٹاکرز گرفتار
  • دفاتر جاتے ہوئے شہریوں سے وارداتوں میں ملوث گروپ گرفتار
  • لاہور میں سرعام شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
  • گاڑی چوری میں ملوث پولیس اہلکار دو سگے بھائیوں اور ساتھی سمیت گرفتار، کار برآمد
  • کراچی میں گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار، تین سگے بھائی اور پولیس اہلکار شامل
  • پشاور میں گھروں پر حملے کرنے والے اوباش ٹک ٹاکرز گرفتار
  • لاہور: پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
  • منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی گرفتار، کروڑوں مالیت کی چرس برآمد