شہداء قوم کا سرمایہ، قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شہداء قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پشاور اور کرک میں مختلف مقامات پر خوارجی دہشتگردوں کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہید ہونے والے ایف سی اہلکار سمیت 3 پولیس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
لکڑی کی اسٹک چبانا دماغی صحت کیلئے فائدہ مند قرار
وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، شہداء قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، لازوال قربانیوں رائیگاں نہیں جائیں گی، ایف سی اور پولیس کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، وزیراعظم کی نوشکی دھماکے کی مذمت
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کے ضلع نوشکی میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی بلند درجات کی دعاء اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی دالبندین شاہراہ پر بس کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، معصوم لوگوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک دشمن وطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے۔ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔
Post Views: 1