کراچی: موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی کے علاقے پاک کالونی میں ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔
اسپشل انویسٹی گیشن (ایس آئی یو) پولیس نے کارروائی کرکے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور 7 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔
ملزمان موٹرسائیکلوں کے انجن نمبر تبدیل کر کے فروخت کرتے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں ملوث
پڑھیں:
پشاور میں رات گئے گھروں پر پتھراؤ کرنیوالے 6 ٹک ٹاکرز گرفتار
پشاور(نیوز ڈیسک) پولیس نے رات گئے گھروں پر پتھراؤ کرنیوالے 6 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا۔پشاور کے علاقے حیات آباد میں رات گئے گھروں پر پتھراؤ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے 6 اوباش لڑکوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان پتھراؤ کی وڈیو ٹک ٹاک پر وائرل کرتے تھے۔
ایس پی کینٹ اعتزاز عارف کے مطابق ملزمان حیات آباد کے پوش اور کمرشل علاقوں میں گھروں پر پتھراؤ کرتے اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے تحریری معافی نامہ لیا اور والدین کی ضمانت پر انہیں رہا کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات پر مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔
جنوبی وزیرستان؛ مسجد کے اندر دھماکا؛ جے یو آئی کے رہنما زخمی