گھوٹکی ، رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، گارڈ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
گھوٹکی ، رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، گارڈ جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
گھوٹکی(سب نیوز)ڈہرکی کے قریب رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب کے قافلے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں ایک گارڈ جاں بحق، تین زخمی ہوگئے، جام مہتاب محفوظ رہے۔رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب پر ڈہرکی نرلی پل کے مقام پر مسلح افراد نے حملہ کیا، اس دوران جام مہتاب حسین کا ایک گارڈ جاں بحق جبکہ 3زخمی ہوگئے، حملے کے دوران جام مہتاب حسین محفوظ رہے۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق گارڈ کی لاش اور زحمیوں کو ڈہرکی اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ترجمان جام ہاوس کے مطابق جام مہتاب حسین ڈہر اپنی زرعی زمینوں پر گئے ہوئے تھے۔ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر کا کہنا ہے کہ ہماری گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی ہے، تین سے 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، پولیس کو طلب کیا گیا ہے۔ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو نے کہا کہ کھینجو کے علاقے میں ایم پی اے جام مہتاب پر فائرنگ ہوئی ہے، اوباڑو، ڈہرکی، کھینجو پولیس سمیت بھاری نفری کو طلب کرلیا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کے قافلے پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلی نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جام مہتاب حسین گارڈ جاں بحق پر فائرنگ
پڑھیں:
باجوڑ؛ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، 4 افراد زخمی
BAJAUR:خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد نے تھانہ لوئی سم ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے ایک پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ باجوڑ عنایت کلے بازار میں ایس ایچ او کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کی۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں پولیس اہلکار کفایت اللہ، ابو ہریرہ، حاجی گل بادشاہ اور حذیفہ شامل ہیں، زخمیوں کو ہیڈ کوارٹرز اسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔