2025-04-16@17:23:30 GMT
تلاش کی گنتی: 2902

«جماعت اسلامی پاکستان»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارکی زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں مارکیٹ میں یوریا کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے ملک میں یوریا کے سٹاک کی پوزیشن اور اس کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے یوریا سیکٹر کو گیس کی فراہمی کو 30 جون تک تین ماہ کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ یوریا کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔ علاوہ ازیں  اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں 8 اور 9 اپریل کو ہونے والے ’’پاکستان مائننگ انویسٹمنٹ فورم‘‘ کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے  کے لئے اجلاس کی...
    لاہور: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئیڈیلی تحریک انصاف کو اس سیشن کا حصہ بھی ہونا چاہیے اور اس سیشن کا حصہ ہونا چاہیے عمران خان سے مشاورت کے بعد ، جیسے آپ نے کہا اتنا اہم اجلاس ہے جو اہمیت ہوتی ہے ساری پولیٹیکل پارٹیز کی کسی بھی ایسے قومی فیصلے کے اندر سب کا اتفاق رائے کرنا، وہ اس لیے ہوتی ہے کہ قوم کو متحد کیا جاسکے، ظاہر ہے تحریک انصاف کے لیڈر تو عمران خان ہیں چاہے بیرسٹر گوہر چیئرمین کی کرسی پر بیٹھے ہیں یا جو بھی اپوزیشن لیڈر کی کرسی پر ہو۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر ان کا کہنا...
    ملی یکجہتی کونسل کے جنرل سیکرٹری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں نے لازوال قربانیاں دے کر امریکہ، برطانیہ اور یورپی ممالک کی طرف سے ناجائز اسرائیل کی سرپرستی کو پوری دنیا میں بے نقاب کردیا، اسلامی ممالک جو بزدلی اور کمزوری اور امریکی دباو کے تحت اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اقدام کرنے جارہے تھے، اسے روک دیا۔  اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں یومِ آزادی پاکستان و یوم القدس سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی دو قومی نظریہ اور قرآن و سنت کے نظام کے قیام کے لیے حاصل کی گئی، قیامِ پاکستان کے بعد پاکستان دنیا کی سب سے بڑی...
    قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر صائم ایوب کا انگلینڈ میں علاج مکمل ہوگیا، جس کے بعد وہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں صائم ایوب نے ٹخنے کی چوٹ سے بحالی کے بعد جِم کرنا شروع کردیا، ویڈیو وائرل ہوگئی میڈیا رپورٹس کے مطابق صائم ایوب کا اب پی سی بی اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ لیا جائےگا، جس کے بعد یہ فیصلہ ہوگا کہ وہ پی ایس ایل میں شرکت کر سکیں گے یا نہیں۔ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے کی صورت میں صائم ایوب پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے، اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بھی شریک ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹر صائم ایوب کی میڈیکل رپورٹ کو حوصلہ افزا قرار دیا گیا...
    لاہور (ممتازرپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے پنجاب میں اس کے کارکنان کوبغیربتائے ایک نئی سیاسی جماعت میں ان کی شمولیت کا اعلان کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے سابق ذمہ داران کا ایک ٹولے محض اپنے مفادات کے لیے ایسی بھونڈی حرکتیں کررہاہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے عام انتخابات 2024 کے فوری بعد پنجاب میں تنظیمی کام میں تیزی آنے کی وجہ سے پنجاب کے چار زونوں کو تحلیل کر کے آٹھ زونوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا ۔ اپر پنجاب سنٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے زونوں کو ختم کر کے جنوبی پنجاب زون کو بہاولپور ملتان...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) پر برطانیہ کی پابندی کل سے   موضوع بحث ہے، اور اس پابندی کے خاتمے کے حوالے سے کچھ  سنجیدہ ابہام آچکے ہیں۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق 20 مارچ 2025 کو یوکے ایئر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں 2020 میں جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) سمیت پاکستانی ایئر لائنز پر لگائی گئی پابندی کا از سر نو جائزہ لیا گیا۔ 25 مارچ کو با ضابطہ اعلان متوقع تھا، تاہم برطانوی حکام کی جانب سے پابندی کے خاتمے کے حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق ابھی تک نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ایک آؤٹ سورسنگ ٹیم UKSAFTY COMMITTEE  نے سیفٹی...
    پریس کانفرنس میں رہنماؤں نے کہا کہ ایسے وقت میں کہ جب ایک طرف مغربی دنیا سے فلسطین کے حق میں توانا آواز بلند ہورہی ہے تو دوسری جانب پاکستان کے شہریوں کا اسرائیل کا دورہ تشویشناک ہے، حکومت وقت ان تمام افراد کو فی الفور گرفتار کرے اور ان کے خفیہ نیٹ ورک کو آشکار کرے، اسرائیل سے کسی بھی قسم کے روابط قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلمانان جہاں سے غداری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے 27 رمضان المبارک  جمعہ الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا جبکہ پاکستان کی مرکزی ریلی نمائش تا تبت سینٹر 3 بجے سہ پہر تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت نکالی جائے گی، حکومت...
    پاکستان ریلوے کا بلوچستان میں ٹرین آپریشنز بحال کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان ریلوے نے بلوچستان میں ٹرین آپریشنز کی بحالی کا اعلان کر دیا۔جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کے بعد بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل کیا گیا تھا۔اس سلسلے میں مختلف ٹرینوں کی بحالی کی تاریخوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ٹرین نمبر 40-DN جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ 27 مارچ 2025 سے بحال ہوگی، جب کہ ٹرین نمبر 39-UP جعفر ایکسپریس سبی سے پشاور بھی 27 مارچ 2025 سے دوبارہ اپنی سروس کا آغاز کرے گی۔اسی طرح ٹرین نمبر 39-UP ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور 28 مارچ 2025 سے بحال ہوگی، جب کہ ٹرین نمبر 3-UP کراچی سے کوئٹہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مارچ 2025ء) چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے سکیورٹی اقدامات پر بیجنگ اور اسلام آباد کے مابین بات چیت جاری ہے۔ پاکستان میں چینی باشندے ان علحیدگی پسند عسکریت پسندوں کے حملوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں جن کا الزام ہے کہ بیجنگ پاکستانی حکومت کی صوبہ بلوچستان میں معدنی وسائل کے استحصال میں مدد کر رہا ہے۔ چین کے صوبے ہائنان میں بواؤ فورم کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خلیل ہاشمی نے کہا کہ چینی باشندوں کی حفاظت پاکستان کی ''قومی ذمہ داری‘‘...
    یوم پاکستان 23مارچ 2025 ء کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری صاحب کی تقریر پر تنقید کی گئی جو تاحال جاری ہے اور رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ صدر پاکستان زرداری کی زبان تقریر کے دوران اپنی ذہنی اور جسمانی خرابی صحت کی وجہ سے لڑکھڑاتی رہی۔ یہ تنقید کرنے کا کوئی معقول جواز نہیں ہے کیونکہ خرابی صحت کا مسئلہ کسی بھی بنی نوع انسان کو لاحق ہو سکتا ہے۔ اس پر تنقید کرنا اسلامی اخلاقی اقدار کے منافی ہے۔ اس کے باوجود سیاسی مخالفین زرداری پر ان کی ذات کے حوالے سے بھی چہ میگوئیاں پھیلا رہے ہیں کہ اٹک اٹک کر بولنے کی کوئی دوسری ’’خاص وجہ‘‘ تھی جس کے باعث یہ واقعہ...
    امریکہ نے پاکستان، چین اور 8 دیگر ممالک کی مجموعی طور پر ستر کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ پابندیاں ان کمپنیوں کے خلاف تجارتی تعلقات کو محدود کرنے کے لیے عائد کی گئی ہیں جن پر امریکی حکام کے مطابق قومی سلامتی کے خطرات کے خدشات ہیں۔ اس اقدام کا مقصد غیر قانونی یا حساس ٹیکنالوجیز کی منتقلی کو روکنا ہے جو ممکنہ طور پر امریکہ کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔ یہ پابندیاں امریکی کمپنیوں کو ان کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کرنے سے روکتی ہیں اور اس کے نتیجے میں ان کمپنیوں کو امریکی ٹیکنالوجیز کی فراہمی مشکل ہو جائے گی۔ امریکی پابندی کی ذد میں آنے والی ان کمپنیوں میں پاکستان...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک)کہیں دھوپ تو کہیں گہرے بادل،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کی توقع ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے،مری، گلیات اور گرد و نواح میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ترانے کیلئے انتظامیہ نے معروف گلوکار کی خدمات حاصل کرلیں۔ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔ شائقین کرکٹ دلچسپ میچز کے آغاز سے قبل ہر سال کی خصوصی ترانے کا انتظار کررہے ہیں، جس کیلئے انتظامیہ نے معروف گلوکار علی ظفر کی خدمات حاصل کرلی ہیں تاکہ فینز کے جوش و خروش کو بڑھایا جاسکے۔ پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا گیا۔ البتہ ترانے...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے کہا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ناں تو کوئی اعلامیہ جاری ہوا ہے ناں ہی کوئی مراسلہ آیا ہے۔ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کے ہوا بازی سے منسلک تمام ادارے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اپنا کام یکسوئی سے سر انجام دے رہے ہیں اس سلسلے میں چہ میگوئیوں اور قیاس آرائیوں سے گریز کیا جانا چاہیے۔ پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برطانوی ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے کو باضابطہ طور...
    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب، سٹاف لیول معاہدہ طے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 2 ارب ڈالر قرض کا سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے جائزے کیلئے سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی، معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا بورڈ دے گا۔ اعلامیہ کے مطابق منظوری کی صورت میں پاکستان کو توسیعی فنڈ فیسیلیٹی...
    چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا ہے کہ جو لوگ پاکستان کو اسلامی ریاست نہیں سمجھتے ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان سے کسی لیول پر بات چیت نہیں ہونی چاہیے۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کے لیے لفظ خوارج استعمال کیا جارہا ہے یہ باغی ہیں، ایسے لوگوں کے لیے پوری دنیا میں ایک ہی قانون ہے کہ ان کا وجود ہی ختم کردیا جائے، یہ لوگ تو یہاں بسنے والوں کو مسلمان ہی نہیں گردانتے۔ یہ بھی پڑھیں وی پی این کو حرام یا شرعی طور پر ناجائز نہیں کہا، ٹائپنگ کی غلطی ہوئی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہاکہ ہمسایہ ممالک کی جانب...
    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے امریکا میں اہم ملاقاتیں کیں، جن میں امریکی کانگریس کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں سے بات چیت شامل تھی۔ ان ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور معاشی تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ طارق فاطمی نے امریکی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ، امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و سنٹرل ایشیا کے رینکنگ ممبر کانگریس سڈنی کام لاگر ڈو اور پاکستان کاکس کے شریک چئیرمینوں جیک برگ مین اور ٹام سوازی سے بھی ملاقات کی۔ مزید پڑھیں: امریکا میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد معاون خصوصی نے...
    اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا علاقائی امن اور استحکام کے لیے بہت ضروری ہے اور یہ تمام سٹیک ہولڈرز کے مشترکہ مفادات کے لیے اہم ہے۔ پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے ’’ ایکسپریس ٹریبیون ‘‘ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان کے لیے ماسکو فارمیٹ آف کنسلٹیشنز کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جس نے با ت چیت کو فروغ دینے میں اپنی تاثیر ثابت کی ہے۔ انہو ں نے کہا یہ پاکستان اور بھارت سمیت تمام علاقائی کھلاڑیوں کو بغیر کسی استثنی کے اکٹھا کرتا ہے۔ روسی صدر پوٹن کے تجویز کردہ 'یوریشین سکیورٹی' تصور...
    اسلام آباد (این این آئی+خبر نگار) حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کی پیشکش مانتے ہوئے  پی ٹی آئی سے بات کرنے کی ذمہ داری بھی انہی کو دے دی۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری تحریک انصاف سے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری خود حکومت میں ہیں اگر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ ہماری ہی کامیابی ہو گی۔ پیکا قانون کی ضرورت ہے، اس کے غلط استعمال کی...
      بھارت نے 9لاکھ سے زائد فوجیوں کے ساتھ جموں و کشمیر پر جبری قبضہ کر رکھا ہے اقوام متحدہ نے بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کیا ،جواب پاکستان نے جموں و کشمیر کے اپنا اٹوٹ انگ ہونے کے بھارتی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کو اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن میں قونصلر گل قیصر سروانی نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے امن آپریشنز پر سلامتی کونسل کے اعلی سطحی اجلاس کے دوران بتایا کہ اقوام متحدہ کے ہر سرکاری نقشے میں جموں و کشمیر کو متنازع علاقہ دکھایا گیا ہے ۔پاکستانی مندوب...
    اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان  اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہےآئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت ایک ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔ 18 ماہ کے دوران پاکستان نے چیلنجز کے باوجود میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں پیش رفت کی ہے آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں افراط زر 2015 کے بعد سے کم ترین سطح پر...
    نیو یارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو موثر انداز میں اٹھاتے ہوئے عالمی امن کے قیام کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ مشن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر آج بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کا منصفانہ اور حتمی حل ابھی تک باقی ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرے اور تنازع کے منصفانہ...
    فوٹو: فائل ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نادر شفیع نے کہا ہے کہ پاکستانی ایئرلائنز کے متعلق برطانوی حکام نے تحریری طور پر کچھ نہیں بتایا۔انکا کہنا تھا کہ سی اے اے کو برطانوی حکام کے جواب کا انتظار ہے۔ادھر ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن تاحال برطانوی حکام کے فیصلے کی منتظر ہے، یورپ میں پابندی ہٹنے کے بعد برطانیہ سے بھی مثبت جواب کا انتظار ہے۔واضح رہے کہ برطانوی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا تھا کہ پاکستانی ایئرلائنز ایئر سیفٹی لسٹ میں رہیں گی۔ پاکستان اور برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹیز کے ساتھ اِس معاملے میں رابطے میں ہیں۔ پاکستانی ایئرلائنز ایئر سیفٹی لسٹ میں رہیں گی، برطانوی وزارت...
    اسلام آباد: پاکستان میں اس سال معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں، جس کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں خشک سالی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے خشک سالی مانیٹرنگ سینٹر نے اس حوالے سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے صورتحال کی سنگینی کی نشاندہی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سندھ میں 62 فیصد، بلوچستان میں 52 فیصد اور پنجاب میں 38 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں۔ خاص طور پر یکم ستمبر 2024 سے 21 مارچ 2025 تک ملک بھر میں بارشوں کی مقدار نمایاں طور پر کم رہی، جس کے باعث سندھ، بلوچستان کے جنوبی علاقوں اور پنجاب کے میدانی حصوں میں خشک سالی کی صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ گئی ہے۔...
    نیو یارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کرتے ہوئے عالمی امن کے قیام کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر آج بھی اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کا منصفانہ اور حتمی حل ابھی باقی ہے۔  انہوں نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور اس دیرینہ تنازعے کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔ طارق...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانیہ میں قومی ائیرلائن پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز پر لگی پابندی فی الحال برقرار ہے۔ ترجمان برطانوی وزرات ٹرانسپورٹ کا کہنا ہےکہ پاکستانی ائیر لائنز ائیر سیفٹی لسٹ میں رہیں گی اور ائیرلائنز سے پابندی ہٹانے کے لیے ٹھوس عمل سے گزرنا ہوتا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ پاکستان اور برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹیز کے ساتھ اس معاملے میں رابطے میں ہیں۔ دوسری جانب پاکستانی حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ائیرسیفٹی اتھارٹی نے ایک بار پھر فیصلہ مؤخر کردیا۔ آڈٹ کے بعد سیفٹی اتھارٹی نے فیصلہ 20 مارچ کو سنانا تھا لیکن 20 مارچ کو فیصلہ سنانے کے بجائے 25 مارچ کی تاریخ دی گئی تھی۔ پاکستانی حکومتی ذرائع کے مطابق...
    اسلام ٹائمز: آل پارٹیز القدس سیمینار سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی مسلم حکمران غزہ میں فوری جنگ بندی اور غذائی و طبی سمیت ہر قسم کی امداد پہنچانے میں اسرائیلی ظالمانہ رکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے بھرپور طاقت کے ساتھ موثر کارروائی عمل میں لائیں، حماس اور حزب اللہ سمیت دیگر شہدائے مقاومت فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کی عظیم شہادتوں نے مجاہدین کے جذبوں حوصلوں کو بلند کرکے نئی جلا بخشی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں مقامی ہال گلشن اقبال میں منعقدہ 17واں سالانہ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے پہلے فاسٹ ای وی چارجنگ سٹیشن کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیرتوانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ای وی پاکستان کا مستقبل ہے، حکومت گرین انرجی کے فروغ کے لئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک چارجنگ یونٹ کو 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے کر دیا ہے، بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے گی، پرائیویٹ سیکٹر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں مستقبل...
    پاکستان فٹبال ٹیم بین الاقوامی سطح پر طویل انتظار کے بعد واپسی کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ آج رات 11 بجے سعودی عرب کے شہزادہ عبداللہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں AFC ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کا سامنا شام سے ہوگا۔ فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر سے مختصر پابندی ہٹانے کے بعد یہ میچ پاکستان کا پہلا میچ ہے۔آج رات کے مقابلے کی تیاری میں میدان سے باہر کے مسائل کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہوئی ہے، اس کے لیے بہت محدود تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشین فٹبال کپ کوالیفائرز 2027 سے پاکستان کے باہر ہونے کا خدشہ گرین شرٹس سے توقعات معمولی ہیں کیونکہ اس کا مقابلہ واضح...
    لاہور: رواں برس شیڈول اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو نظر انداز کر دیا گیا۔ گزشتہ برس پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا تھا اور سلور میڈل جیتنے پر حکومتی سطح پر قومی ٹیم کی بھرپور پذیرائی کی گئی تھی۔   اس بار اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 22 نومبر سے ایپوہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ ایف آئی ایچ کی جانب سے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے حوالے سے کی گئی پوسٹ کے مطابق مدعو کردہ ٹیموں میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔   پی ایچ ایف ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے پی ایچ ایف کو کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ حیران...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2025ء)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام اور ترقی لازم و ملزوم ہیں۔ پاکستانی ادارے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امن کے قیام کے لیے بے مثال جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ...
    پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو کرنے میدان میں اُترے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی نژاد محمد ارسلان عباس فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں، جنہیں 45 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ پاکستان میں پیدا ہونیوالے اظہر عباس اپنے خاندان کے ہمراہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے، جہاں انہوں نے کرکٹ کو بطور پروفیشن اختیار کیا جبکہ آکلینڈ اور ویلنگٹن کیلئے بھی کھیلا، وہ اس وقت فائر برڈز کے اسسٹنٹ کوچ ہیں۔ مزید پڑھیں: ناقص کارکردگی؛ شاہین، شاداب کو آرام دینے کی صدائیں گونجنے لگیں ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ مڈل آرڈر میں بیٹنگ...
    پاکستان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر سے متعلق قراردادوں پر فوری عملدرآمد پر زور دیا ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں ہونے والی کھلی بحث کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے استصواب رائے کا وعدہ کیا گیا تھا جسے پورا کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر آج بھی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس تنازع کا حل بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو یقینی بنائے انہوں...
    وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات پر تبادلہ خیال اور باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام اور ترقی لازم و ملزوم ہیں، جمہوری روایات کے فروغ سے ملک میں استحکام ممکن ہوگا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پاکستانی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کو سونپی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں آدی اشوک ، مائیکل بریسویل ، مارک چیپ مین، جیکب ڈفی، نک کیلی، ڈیرل مچل، ول او’روک اور بین سیئرز شامل ہیں۔ ون ڈے اسکواڈ میں ناتھن اسمتھ اور ول ینگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹی 20 کے بعد اب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 29 مارچ کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دوسرا ون ڈے دو اپریل، تیسرا پانچ اپریل کو شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے ٹی...
    فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے طب، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قانون، انتظام، فیشن، مہمان نوازی کی صنعت، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد اور غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سے ایک پرجوش ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بحث کا محور پاکستانی تارکین وطن کے درمیان نیٹ ورکس اور شراکت داری کو فروغ دینا تھا۔ ‎سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے فرانس میں پاکستانی نژاد پیشہ ور افراد کی مہارت، اختراعات اور ثقافتی اثر و رسوخ کی تعریف کی اور پاکستان اور فرانس کے درمیان روابط کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے فرانس میں پاکستان کے سفارتخانے کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ان کوششوں کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت آج شیڈول وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جانا تھا تاہم اب اجلاس کل 26 مارچ کو منعقد ہوگا۔اجلاس میں پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ممبران کی تقرری اور بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے کنونشن پر دستخط کی منظوری دی جائے گی۔ سفارتی مشن کے ارکان کے لیے تجارتی سرگرمیوں کے لئے وزارت خارجہ پاکستان اور ہنگری کی وزارت خارجہ و تجارت کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی جائے گی۔وزارت صنعت و پیداوار اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ریپلیسمنٹ ڈرافٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔ پی ایس ایل 10ویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے جارج لنڈے کو کوربن بوش کے متبادل کے طور پر منتخب کیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں آسٹریلیا کے ایلکس کیری کو جنوبی افریقہ کے راسی وینڈرڈسن کے متبادل کے طور پر منتخب کیا ہے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2025 کے لیے ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر آن لائن ہونے والے متبادل ڈرافٹ میں، پشاور زلمی نے ناہید رانا کو گولڈ کیٹیگری میں منتخب کھلاڑی کو محفوظ کیا ہے۔...
    نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستان نے یو این میں کشمیر کے بارے میں قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سے استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کا وعدہ کیا گیا۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی بنائے، مسئلہ جموں و کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی اس میں کارگر ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی...
    ویب ڈیسک: پاکستان نے یو این میں کشمیر کے بارے میں قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا ہے۔  وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام سے استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کا وعدہ کیا گیا۔  طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی بنائے، مسئلہ جموں و کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی اس میں کارگر ثابت ہوگی۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں  انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری...
    پاکستان نے ایک بار پھر سلامتی کونسل سے کشمیریوں سے متعلق قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ اعلیٰ سطح کی کھلی بحث میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس مسئلے کا منصفانہ اور حتمی حل تاحال قراردادوں کے مطابق باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام سے استصواب رائے کے ذریعے حق خودارادیت کے حصول کا وعدہ کیا گیا تھا، یہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ اس حقِ خودارادیت کو عملی جامہ پہنائے اور مسئلے کا پائیدار اور منصفانہ حل تلاش کرے۔ اپنی تقریر میں طارق فاطمی نے اقوام متحدہ مشنز...
    ’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا کر پیچھے مڑ کر دیکھا‘ میرے سامنے ایک دہان پان سا گورا کھڑا تھا‘ اس نے گندی سی ٹی شرٹ اور نیکر پہن رکھی تھی‘ کندھے پر کپڑے کا تھیلا لٹکا رکھا تھا اور پاؤں میں چمڑے کے کھلے جوتے تھے‘ وہ دانت نکال کر میری طرف دیکھ رہا تھا‘ ہمارے دائیں بائیں سالسبرگ کا قدیم شہر بکھرا ہوا تھا‘ میں نے اس سے مسکرا کر پوچھا ’’کیا تمہیں پنجابی آتی ہے؟‘‘ اس نے ہنس کر جواب دیا ’’لٹل لٹل‘ میں چار سال اسلام آباد رہا ہوں‘‘ وہ مجھے دل چسپ کردار لگا‘ میں نے اسے کافی کی آفر کی اور وہ چھلانگ لگا کر بینچ پر میرے سامنے بیٹھ گیا‘...
    اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک سال کی کشیدگی کے بعد تعلقات بہتر کرنے کے حوالے سے اہم بریک تھرو ہوا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے  ادارہ جاتی روابط کا مفصل پلان تیارکرلیا جبکہ افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے معاملے پر لچک دکھاتے ہوئے پاکستان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق  پاک افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی ((JCC) کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جے سی سی کا اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں ہوگا جس میں نمائندہ خصوصی محمد صادق سول و عسکری حکام کے ہمراہ شرکت کریں گے- ذرائع کا کہنا ہے...
    آل پارٹیز القدس سیمینار سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی مسلم حکمران غزہ میں فوری جنگ بندی اور غذائی و طبی سمیت ہر قسم کی امداد پہنچانے میں اسرائیلی ظالمانہ رکاوٹوں کو ختم کرنے کیلئے بھرپور طاقت کے ساتھ موثر کارروائی عمل میں لائیں، حماس اور حزب اللہ سمیت دیگر شہدائے مقاومت فلسطین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کی عظیم شہادتوں نے مجاہدین کے جذبوں حوصلوں کو بلند کرکے نئی جلا بخشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں مقامی ہال گلشن اقبال میں منعقدہ 17واں سالانہ بسلسلہ عالمی یوم...
    وزیر خارجہ نے پاک افغان تعلقات پر اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کے افغانستان کے ساتھ بات چیت جبکہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان کے ساتھ بات چیت کی جائے۔ وزرات خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاک افغان تعلقات پر اجلاس ہوا، انہوں نے افغانستان کے ساتھ تعلقات پر اجلاس کی صدارت کی، ترجمان نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان نے دورہ افغانستان کے بارے بریفنگ دی اور افغان حکام کے ساتھ اہم مصروفیات اور ملاقاتوں پر آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان ادارہ جاتی روابط کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی  ۔ پاک افغان مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے پر اتفاق ہو گیا ہے جس کے تحت اجلاس 15 اپریل سے پہلے کابل میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق سول اور عسکری حکام کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ تجارت اور معاشی تعاون کے فروغ کے لیے لائحہ عمل بھی مرتب کر لیا گیا ہے جبکہ دونوں ممالک ترجیحی تجارت کے معاہدے پر متفق ہو چکے ہیں۔اس حوالے سے پاک افغان وزرائے تجارت کی مشاورت عید سے پہلے ہوگی، جبکہ عید کے بعد افغان وزیر تجارت نورالدین عزیزی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دہشت گردی سے متعلق معاملات...
    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کریں گے۔ جبکہ پاکستانی نژاد محمد عباس کو بھی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کو سب سے بڑی شکست، نیوزی لینڈ نے چوتھا میچ 115 رنز سے جیت لیا پاکستانی نژاد نیوزی لینڈ کے شہری محمد عباس کی پیدائش پاکستان میں ہوئی، اور پھر وہ فیملی کے ہمراہ نیوزی لینڈ منتقل ہوگئے، وہ ملک میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے اظہر عباس کے صاحبزادے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق اظہرعباس نے آکلینڈ اور ویلنگٹن...
    فوٹو: اسکرین گریپ : قومی اسمبلی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت میں ممبر کمیٹی آغا رفیع اللّٰہ نے انکشاف  کیا ہے کہ پاکستان نرسنگ کونسل انسانی اسمگلنگ میں ملوث یے یہ جعلی ڈگریوں پر نرسز کو باہر بھیج رہا ہے۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس مہیش کمار میلانی کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی میں نرسنگ کونسل کی بےضابطگیوں پر شدید تشویش کی گئی۔کمیٹی کی رکن شازیہ صوبیہ نے انکشاف کیا کہ دبئی، قطر اور سعودی عرب سے تین نرسنگ گروپ جعلی ڈگریوں پر واپس بھیجے جا چکے ہیں۔ جبکہ عالیہ کامران نے بتایا کہ نرسنگ کونسل کی جانب سے کمیٹی کے مختلف ممبران کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔عالیہ کامران نے مزید کہا...
    معیاری بیج کی فراہمی سے ملک میں زرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی سے ملک میں زرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے جبکہ آج بھی پاکستان کی آبادی کا تقریبا 65 فیصد حصہ دیہاتوں میں زندگی گزار کر پاکستان کے لیے اناج پیدا کرتا ہے۔پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی)میں جدید ایرو پانکس طریقے سے کاشت کی افتتاحی تقریب سے خطاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی اے آر سی میں زرعی ترقی کے لیے کام ہورہا ہے، یقین ہے آپ کی محنت...
    سٹی 42 : خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تپ دق کے عالمی دن پرہم اس بیماری کو ختم کرنے کے لئے پرعزم اورمتحد ہیں، موذی بیماری نے بہت زیادہ جانیں لی ئیں اور لاکھوں لوگ اس سے متاثر ہ ہیں ۔  تپ دق کے عالمی دن پر آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ تپ دق صرف صحت کا مسئلہ نہیں یہ ایک سماجی انصاف کا مسئلہ بھی ہے جو غیر متناسب طور پر ہماری سب سے کمزور کمیونٹیز کو متاثر کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں ٹی بی کا سب سے زیادہ بوجھ ہے۔  سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ...
    وزارت داخلہ نے اسٹار لنک کو پاکستان میں کام کرنے کے لیے کلیئرنس دے دی ہے اور اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی بھی جاری کردیا ہے۔ اسٹار لنک نے اب آخری مرحلہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی سے رجسٹریشن لینی ہے، پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس کے اجرا کے بعد کمپنی پاکستان میں باقاعدہ اپنی سروسز کا آغاز کرسکے گی۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹار لنک کو پاکستان میں عارضی این او سی مل گیا کمپنی کو پی ٹی اے کو 6 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر کی لائسنسنگ فیس ادا کرنی ہوگی، پی ٹی اے حکام کے مطابق اسٹار نے اپنے تکنیکی اور مالیاتی منصوبوں کے ساتھ پہلے ہی لائسنس کے لیے اپنی درخواست  اور مطلوبہ دستاویزات...
    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور کسانوں کو معیاری بیج کی فراہمی سے ملک میں زرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے جب کہ آج بھی پاکستان کی آبادی کا تقریباً 65 فیصد حصہ دیہاتوں میں زندگی گزار کر پاکستان کے لیے اناج پیدا کرتا ہے۔ پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) میں جدید ایرو پانکس طریقے سے کاشت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی اے آر سی میں زرعی ترقی کے لیے کام ہورہا ہے، یقین ہے آپ کی محنت کی بدولت زراعت ترقی کرے گی، آلو کے بیچ سے متعلق جمہوریہ کوریا کے تعاون سے ادارہ قائم...
    سٹی 42 : پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ۔  سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق  31 مارچ سے دو اپریل 2025 تک عید کی چھٹیاں ہوں گی ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ 3 اپریل 2025 جمعرات سے ملازمین صبح نو تاپانچ بجے معمول کی ڈیوٹیاں انجام دیں گے ۔    سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
    ویب ڈیسک : عید کی چھٹیوں کے بعد ایک اور عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، 4 اپریل کو تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ سندھ حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی یاد میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، خود مختار ادارے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں یاد رہے مرحوم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے اتوار کو پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کے سب سے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اسلام آباد کیریج فیکٹری (ICF) کا تفصیلی دورہ کیا،یہ فیکٹری پاکستان ریلوے کے تحت سب سے بڑی صنعتی اکائی ہے جو وزارتِ ریلوے، حکومتِ پاکستان کے زیرِ انتظام چل رہی ہے، فیکٹری سالانہ 120 نئی مسافر کوچز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔دورے کے دوران، وزیرِ ریلوے نے فیکٹری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور پیداوار کے عمل، معیار، اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ وزیرِ موصوف نے فیکٹری میں تیار کی جانے والی مسافر کوچز کا معائنہ کیا۔جدید دور کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، فیکٹری نے چین کی کمپنی چانگ چون کار کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا، جس...
    یوتھ سولیڈیریٹی افطار: ترکیہ، پاکستان اور فلسطین کے درمیان بھائی چارے کے فروغ کی ایک اور کاوش WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد : ترکیہ تعاون و رابطہ ایجنسی (TİKA) کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک شاندار یوتھ سولیڈیریٹی افطار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترکیہ، پاکستان اور فلسطین سے تعلق رکھنے والے 320 طلبہ اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد تینوں برادر ممالک کے درمیان دوستی، یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ دینا تھا۔ تقریب میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو، شمالی قبرص ترک جمہوریہ کی سفیر عزت مآب دلشاد شینول سمیت مختلف جامعات کے ریکٹرز، طلبہ، اور شراکت دار اداروں کے...
    کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت سندھ نے 4 اپریل کو شہید ذوالفقار بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق 4 اپریل کو سندھ بھر کے تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں عام تعطیل ہو گی ۔یاد رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں اعزازات کی تقسیم  کی تقریب میں سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تقریب میں شریک  ہوئے،خاتون اول آصفہ بھٹو بھی تقریب میں...
    کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری اوراپنی کابینہ اراکین کے ہمراہ یوم پاکستان کے موقع پر بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر حاضری دی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے 23 مارچ 1940 کی اہمیت کو اجاگر کیا، جب آل انڈیا مسلم لیگ نے لاہور میں قرارداد پاکستان منظور کی جس نے ایک آزاد وطن کی بنیاد رکھی۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ آج قرارداد کی 85ویں سالگرہ ہے۔ اس تاریخی موقع پر انہوں نے بانی پاکستان کے وژن کے مطابق پاکستان کی ترقی کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ یہ ملک ایک اسلامی جمہوری ریاست کے طور پر ترقی کی منازل طے...
    اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان جمہوری اقدار اور اسلامی اصولوں کی روشنی میں ترقی کر رہاہے یوم پاکستان پر چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف اور سروس چیفس کا خودمختاری کو یقینی بنانے کا عزم چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کویومِ پاکستان کی 85ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں یوم پاکستان کے موقع پر سروسز چیفس نے کہا ہے کہ 23 مارچ وہ دن جب ایک آزاد وطن کے قیام کا خواب حقیقت میں ڈھلنے کی راہ پر گامزن ہوا۔اعلامیے میں سروسز چیفس نے کہا...
    دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی دہشتگردی سے پاک نہیں رہا، جب سے پاکستان کا قیام ہوا ہے دہشتگردی مختلف شکلوں میں ہورہی ہے، اس خطے میں صرف پاکستان میں ہی دہشتگردی ہے دیگر ممالک میں نہیں۔ حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ پر اتفاق رائے کے لیے اپوزیشن کو ساتھ ملائے، اور اگر رعایت بھی دینی پڑے تو دے۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید، 3 دہشتگرد ہلاک وی ایکسکلوسیو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکا، برطانیہ، بھارت اور دیگر ممالک پاکستان میں امن قائم ہوتا نہیں دیکھ سکتے، حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کو مضبوط حالت میں لوگ نہیں دیکھنا چاہتے اور چاہتے ہیں...
    مشہد مقدس میں منعقد ہونیوالی ورکشاپ میں شریک خواتین سے خانم رستگار نے ٹیم ورک اور عوامی تحریکوں کی اہمیت، خانم حیدری نے اسلام میں خواتین کے مقام اور استاد غلام رضا جلالی نے تمدن نوین اسلامی کے عنوان سے گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنی والی خواتین کے لئے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کراچی کے زیراہتمام اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلیمی و ثقافتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستانی خواتین کا گروپ مشہد المقدس پہنچا تو خانم زییب رستگار نے ان کا استقبال کیا۔ کراچی، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی مکتب نرجس مشہد میں ورکشاپ منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں شریک خواتین سے خانم رستگار نے ٹیم ورک...
    گورنر خیبر پختونخوا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، بانی پی ٹی آئی کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ فیصل...
    ’’رمضان، قرآن اور پاکستان ‘‘ تین لفظ ہیں اور تینوں ہم وزن ہیں، ان لفظوں کا ہم وزن اور ہم معنی ہونا اتفاق نہیں بلکہ منشائے الٰہی ہے، تینوں کی اپنی اپنی اہمیت ہے، رمضان المبارک کی اپنی اہمیت اور بے شمار فضائل ہیں، اس ماہ مبارک کی پہلی اہمیت یہ ہے کہ اس میں دنیا کی سب سے مقدس کتاب کا نزول ہوا اور دوسری فضیلت لیلۃ القدر ہے۔ لیلۃ القدر ایسی عظمت والی ہے کہ اس ایک رات کا ثواب ہزار مہینوں سے زیادہ ہے۔ رمضان المبارک کی تیسری فضیلت اعتکاف جیسی عبادت ہے، رمضان کی چوتھی فضیلت قیام اللیل یا نماز تراویح ہے، رمضان کی پانچویں فضیلت یہ ہے کہ اس میں ہر نیکی کا بدلہ دس...
    پنجاب حکومت کی جانب سے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ سنگین ہوگیا ہے، اور اب پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک چلانے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پانی کا مسئلہ ہمارے لیے جینے مرنے کا معاملہ ہے، دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کا معاملہ ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں، اور اب بھرپور انداز سے تحریک شروع کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا گڑھی خدا بخش میں جلسے کا اعلان ایوان صدر میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ دہشتگردی کے معاملے پر مزید اتفاق رائے پیدا کرے، ہم سب کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا ہونا ضروری تھا۔ اجلاس میں افغانستان پر حملہ یا آپریشن کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ اور ہم نے کئی بار افغان حکومت کو یہ بات باور کرائی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ اب شدت پسندوں کے پاس ہے۔ مولانا فضل الرحمان افغانستان گئے تھے لیکن ان کا فالو اپ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا...
    اپنے پیغام میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ 8 دہائی قبل آج کے روز ہمارے اجداد نے قیام پاکستان کے لیے قرارداد پاس کی تھی، قرارداد کے 7 سالوں میں چشم فلک نے الگ وطن کے خواب کو تعبیر سے ہمکنار ہوتے ہوئے دیکھا تھا، 23 مارچ 1940ء کو مسلمانان ہند نے بٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان کے نعرے پر مہر ثبت کی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے دن مسلمانان برصغیر نے خدائے واحد کے سوا اشخاص یا گروہی غلامی کو مسترد کردیا تھا۔ یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 8 دہائی قبل آج...
    ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم پاکستان نے کہا کہ حکمرانوں سمیت ملک میں بسنے والی ہر اکائی بابائے قوم سے تجدید عہد کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کی ترقی کے لئے ہر ممکنہ کوشش کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ قائداعظم مسلم دنیا کے وہ واحد رہنما ہیں کہ جنہوں نے نہ صرف تئیس مارچ انیس سو چالیس کو قرار داد پاکستان پیش کی بلکہ اس موقع پر فلسطین میں غاصب جعلی ریاست اسرائیل کے قیام کے لئے جاری ناپاک صیہونی سازشوں کا پردہ بھی چاک کیا اور قرارداد پاکستان کے...
    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ کو الگ کمپنی بنانے کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایل 10 کی ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ کل ہوگی۔  پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کی ریپلیسمنٹ ڈرافٹنگ کل ہوگی، مختلف فرنچائزز کے کھلاڑی ذاتی مصروفیات و نیشنل ڈیوٹی کے باعث شروع کے میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے، کراچی کنگز کے 2 کھلاڑی کین ولیمسن شروع کے 3 جبکہ بنگلہ دیش کے لٹن داس پہلے 7 میچز کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل ڈیوٹی کے باعث ناہید رانا کا پشاور زلمی کے شروع کے میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے، نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین بھی بچے کی پیدائش کی وجہ سے دستیاب نہیں ہونگے۔ پی ایس ایل...
    یوم پاکستان ،سعودی قیادت کا پاکستان کی ترقی،امن اور سلامتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سعودی قیادت کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے صدر پاکستان کو مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں پاکستان کی ترقی،امن اور سلامتی سمیت خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر پاکستان آصف علی زرداری کے نام مکتوب میں سعودی قیادت نے یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو ترقی،خوشحالی،امن اور سلامتی کے ساتھ آگے بڑھائے۔
    کراچی: انٹرنیٹ پر ایک 6 سالہ پاکستانی بچی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کی بلے بازی کی صلاحیتوں سے دنیائے کرکٹ حیران رہ گئے۔ یہ بچی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے انداز سے شارٹ مار رہی ہے جس کی ویڈیو انگلش کرکٹ امپائر رچرڈ کیٹلبرو نے شیئر کی اور بچی کی خدا داد صلاحیتوں سے دنیا کو آگاہ کیا۔ اس بچی کا نام سونیا ہے جس کے پاور فل اسٹروک اُس کے مستقبل اور صلاحیتوں کی غمازی کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھ کر کہا کہ یہ بچی بھارتی کرکٹ اسٹار روہت شرما کی طرح بلے بازی کررہی ہے۔           View this post on Instagram  ...
    23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے جوانوں اور افسران کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں یوم پاکستان: ملک کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزازات سے نوازا گیا پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر مملکت نے پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے 764 جوانوں اور افسران کے لیے فوجی اعزازات کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ صدر آصف زرداری نے 2 جوانوں اور افسران کو ستارہ بسالت اور 227 کے لیے تمغہ بسالت کا اعلان کیا ہے، اس کے علاوہ 82 جوانوں اور افسران کے لیے امتیازی اسناد کا اعلان کیا...
    مریم نواز کا پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یوم پا کستان پر وطن عزیز کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کا عہد کرتے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز نے یوم پاکستان پر پوری قوم کو مبارکباد دی اور بانیان پاکستا ن کی جدوجہد اور شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ 23مارچ ہمیں قیام پاکستان کے سنہری اغراض و مقاصد کی یاد دہانی کراتا ہے، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے پاکستان قائم...
    علاقائی استحکام کیلئے افغانستان میں امن اور ترقی ناگزیر ہے، صادق خان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز)پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کے لیے افغانستان میں امن اور ترقی ناگزیر ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر کابل میں پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے معاشی مفادات مضبوطی کے ساتھ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس سے قبل پاکستانی سفیر نے کابل میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی، جہاں دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ دوطرفہ چیلنجوں،...
    کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کے لئے افغانستان میں امن اور ترقی ناگزیر ہے۔ڈان نیوز کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر کابل میں پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے معاشی مفادات مضبوطی کے ساتھ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔اس سے قبل پاکستانی سفیر نے کابل میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی، جہاں دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ دوطرفہ چیلنجوں، بشمول تجارت، سلامتی اور پاکستان میں افغان مہاجرین کی حیثیت کو حل کرنے کے لئے...
    پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کے لیے افغانستان میں امن اور ترقی ناگزیر ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر کابل میں پاکستانی سفارت خانے میں پرچم کشائی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صادق خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے معاشی مفادات مضبوطی کے ساتھ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔اس سے قبل، پاکستانی سفیر نے کابل میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی، جہاں دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ دوطرفہ چیلنجوں، بشمول تجارت، سلامتی اور پاکستان میں افغان مہاجرین کی حیثیت کو حل کرنے کے لیے اپنی سفارتی بات چیت کو جاری رکھا جائے گا۔انہوں...
    پاکستان جمہوری اقدار اور اسلامی اصولوں پر چل کر ترقی کررہا ہے، مسلح افواج WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کویومِ پاکستان کی 85ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری اعلامیے میں یوم پاکستان کے موقع پر سروسز چیفس نے کہا ہے کہ 23 مارچ وہ دن جب ایک آزاد وطن کے قیام کا خواب حقیقت میں ڈھلنے کی راہ پر گامزن ہوا۔ اعلامیے میں سروسز چیفس نے کہا کہ یہ دن ہمارے ایمان، امید اور ثابت قدمی کی علامت ہے، جو...
    ڈیرہ (نیوز ڈیسک)13 مارچ کو جنڈولہ فورٹ حملے میں مارے گئے خارجی نعیم خان سے اس کے والد، خاندان اور گاؤں والوں نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے 20 سے زائد مشران اور والد نے جرگے میں شرکت کی۔ نعیم خان کے والد احمد خان نے کہا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے وہ ان کا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو۔ اس کے علاوہ عوام اور مشران نے خارجیوں سے متعلق سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہے۔ بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل؛ 4 سالہ بیٹے نے واردات کا پردہ...
    لاہور: یومِ پاکستان کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مینارِ پاکستان میں ملک کا سب سے بڑا لیزر لائٹ شو منعقد کیا گیا۔ اس شاندار تقریب میں پہلی مرتبہ منٹو پارک میں قرارداد پاکستان پیش کرنے والوں کو روشنیوں سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔   رات گئے مینار پاکستان سبز اور سفید روشنیوں سے جگمگا اٹھا جس کا دلکش نظارہ دور سے دیکھنے پر بھی واضح تھا۔ لیزر لائٹ شو کے دوران مینارِ پاکستان پر چاند، ستارہ اور قومی پرچم کی شبیہ ابھری جبکہ اس کا ہر حصہ روشنیوں میں نہا گیا۔   مینارِ پاکستان کے آرکیٹیکچرل ڈیزائن کو لیزر لائٹ کی مدد سے نمایاں کیا گیا، جس سے اس کا فرشی ستارہ اور تعمیراتی حسن اور...
    چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 23 مارچ کے دن مسلمانان برصغیر نے خدائے واحد کے سوا اشخاص یا گروہی غلامی کو مسترد کردیا تھا۔یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 8 دہائی قبل آج کے روز ہمارے اجداد نے قیام پاکستان کے لیے قرارداد پاس کی تھی۔ قرارداد کے 7 سالوں میں چشم فلک نے الگ وطن کے خواب کو  تعبیر سے  ہمکنار ہوتے ہوئے دیکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ 23 مارچ 1940ء کو مسلمانان ہند نے بٹ کے رہے گا ہندوستان بن کر رہے گا پاکستان کے نعرے پر مہر ثبت کی۔
    یوم پاکستان پریڈ؛ لڑاکا طیاروں کے شاندار فلائی پاسٹ کی ویڈیو جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:یوم پاکستان کی پریڈ کے موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ بھی کیا۔تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے پریڈ کا حصہ تھے۔ آرمی، نیوی اور فضائیہ کے دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے قومی پرچم کو سلامی دی۔ صدر آصف علی زرداری یوم پاکستان کی مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے یوم پاکستان کی پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ صدر مملکت کو سلامی بھی دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع اور مسلح افواج کے سربراہان بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
    پاکستان جو کبھی امن و آشتی کا گہوارہ سمجھا جاتا تھا آج دہشت گردی کے عفریت سے نبرد آزما ہے۔ یہ عفریت نہ صرف ہمارے معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہا ہے بلکہ ملک کی سالمیت اور استحکام کو بھی شدید خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔ مگر افسوس کہ ایسے نازک وقت میں بھی کچھ سیاسی جماعتیں اپنے ذاتی مفادات کو قومی مفاد پر ترجیح دے رہی ہیں۔ ان جماعتوں کا رویہ نہ صرف مایوس کن ہے بلکہ یہ ملک دشمنی کے مترادف بھی ہے۔ ان میں سے ایک جماعت تحریک انصاف ہے جس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ اسے صرف اقتدار کی ہوس ہے اور وہ ملک کی سلامتی کے معاملات کو بھی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے شبانہ روز محنت سے معاشی استحکام حاصل کرلیا، پارلیمان، عدلیہ، انتظامیہ اپنے آئینی امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات اور نظام کی درستگی کا عمل جاری ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ یوم پاکستان کےموقع پر اپنے اسلاف اور مشاہیر کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، قائداعظم اور شاعرمشرق کی ولولہ انگیزقیادت میں الگ وطن کے واضح نصب العین کاتعین ہوا۔ انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان اس لازوال عہد کی تابندہ دستاویز ہے جو آج بھی ہمیں اپنا مقصد یاد دلارہی ہے، ہمارے سروں پر لہراتا سبز ہلالی پرچم ہمارے اسلاف کے غیر متزلزل...
    یوم پاکستان کے موقع  پر مینارپاکستان مختلف رنگوں کی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔یوم پاکستان کی مناسبت سے پی ایچ اے کی جانب سے لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں لیزر لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا، لیزر لائٹس سے مینار پاکستان پر قومی پرچم میں چاند تارا بھی بنایا گیا۔لیزر لائٹ شو کے دوران گریٹر اقبال پارک ملی نغموں سے گونجتا رہا، یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کے لیے لیزر لائٹ شو دوروز جاری رہے گا۔اس کے علاوہ یوم پاکستان پر آئی ایس پی آر نے نغمہ بھی جاری کردیا۔
    سفارتخانہ پاکستان، پیرس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے پاکستانی نژاد فرانسیسی تاجروں کے مختلف طبقوں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ‎ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی اور انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے دی جانے والی مراعات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی نژاد کاروباری افراد پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔ ‎ممتاز زہرا بلوچ نے شرکاء کو یقین دلایا کہ سفارتخانہ پاکستان ان کے مسائل کے حل...