پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان سے بات چیت کی جائے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
وزیر خارجہ نے پاک افغان تعلقات پر اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کے افغانستان کے ساتھ بات چیت جبکہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے تحفظات دور کرنے کیلئے افغانستان کے ساتھ بات چیت کی جائے۔ وزرات خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاک افغان تعلقات پر اجلاس ہوا، انہوں نے افغانستان کے ساتھ تعلقات پر اجلاس کی صدارت کی، ترجمان نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان نے دورہ افغانستان کے بارے بریفنگ دی اور افغان حکام کے ساتھ اہم مصروفیات اور ملاقاتوں پر آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کے افغانستان کے ساتھ بات چیت جبکہ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے تحفظات افغانستان کے ساتھ اسحاق ڈار بات چیت
پڑھیں:
مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں: رانا ثناءاللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
روز نامہ امت کے مطابق وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات پر تبادلہ خیال اور باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام اور ترقی لازم و ملزوم ہیں، جمہوری روایات کے فروغ سے ملک میں استحکام ممکن ہوگا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پاکستانی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
سونے کی قیمت میں 800روپے کی کمی
مزید :