وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ کی امریکا میں اہم ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے امریکا میں اہم ملاقاتیں کیں، جن میں امریکی کانگریس کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں سے بات چیت شامل تھی۔
ان ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور معاشی تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
طارق فاطمی نے امریکی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ، امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و سنٹرل ایشیا کے رینکنگ ممبر کانگریس سڈنی کام لاگر ڈو اور پاکستان کاکس کے شریک چئیرمینوں جیک برگ مین اور ٹام سوازی سے بھی ملاقات کی۔
مزید پڑھیں: امریکا میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد
معاون خصوصی نے امریکی رہنماؤں کو پاکستان کی حکومتی پالیسیوں بالخصوص معاشی ترجیحات کے حوالے سے بریف کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پاک امریکا تعلقات میں مزید وسعت خصوصاً معاشی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہے۔ طارق فاطمی نے کہا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
ملاقاتوں میں علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مزید تقویت کی توقع ظاہر کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں: رانا ثناءاللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔
روز نامہ امت کے مطابق وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ رانا ثناءاللہ سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات پر تبادلہ خیال اور باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام اور ترقی لازم و ملزوم ہیں، جمہوری روایات کے فروغ سے ملک میں استحکام ممکن ہوگا، پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت اور بہتر خارجہ تعلقات کے بغیر ترقی ممکن نہیں، پاکستانی ادارے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
سونے کی قیمت میں 800روپے کی کمی
مزید :