جنڈولہ فورٹ حملے میں ہلاک خوارج سے والد اور خاندان کا مکمل لاتعلقی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT
ڈیرہ (نیوز ڈیسک)13 مارچ کو جنڈولہ فورٹ حملے میں مارے گئے خارجی نعیم خان سے اس کے والد، خاندان اور گاؤں والوں نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے 20 سے زائد مشران اور والد نے جرگے میں شرکت کی۔
نعیم خان کے والد احمد خان نے کہا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے وہ ان کا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو۔
اس کے علاوہ عوام اور مشران نے خارجیوں سے متعلق سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہے۔
بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل؛ 4 سالہ بیٹے نے واردات کا پردہ فاش کر دیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
ضلعی انتظامیہ نے خیبرپختونخوا کے اضلاع ٹانک، جنوبی اور شمالی وزیرستان میں 25 مارچ کو کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کرفیو کے دوران گھروں سے نہ نکلیں جبکہ باہر سے مذکورہ علاقوں میں آنے والے متبادل راستہ اختیار کریں۔
انتظامیہ کے مطابق ٹانک علاقوں ڈبرہ بازار، کوڑ قلعہ، خرگی، منزئی، کڑی وام ٹو جنڈولہ صبح 6 تا شام 6 بجے کرفیو نافذ کیا جائے گا، اسی طرح جنوبی وزیرستان میں عزیز آباد چوک سے براستہ سرویکئی، جنڈولہ، کوڑ قلعہ، ڈبرہ تک کرفیو ہو گا۔
انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں آسمان منزہ لدھا، مکین اور مکین سے بی بی راغزئی، سراروغہ، کوٹکئی، جنڈولہ بروند مولا خان سرائے کے راستے کرفیو کے باعث بند ہونگے۔شمالی وزیرستان میں رزمک تا گردئی، خرسیِن کے راستوں پر کرفیو ہوگا۔
تینوں اضلاع کی انتظامیہ نے پریشانی سے بچنے کیلیے مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔