City 42:
2025-03-25@23:53:15 GMT

عید کی چُھٹیوں کے بعد ایک اور عام تعطیل کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT

ویب ڈیسک : عید کی چھٹیوں کے بعد ایک اور عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، 4 اپریل کو تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

سندھ حکومت کی جانب سے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی یاد میں 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، خود مختار ادارے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

یاد رہے مرحوم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری نے اتوار کو پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کے سب سے بڑے سول اعزاز نشان پاکستان سے نوازا تھا۔ یہ ایوارڈ ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں دیا گیا، جہاں ذوالفقار علی بھٹو کی صاحبزادی صنم بھٹو نے ان کی جانب سے وصول کیا تھا۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

یوم پاکستان ؛شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوم پاکستان کی 85ویں سالگرہ پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات میں اعزازات کی تقسیم  کی تقریب میں سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔فضا پاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، مساجد میں وطن عزیز کی سالمیت اور ترقی وخوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں۔یومِ پاکستان کی مرکزی پریڈ ایوان صدر میں ہوئی ، ایف 16، جے ایف 17تھنڈر، جے 10 سی اور میراج طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

شمسی توانائی پالیسی میں تبدیلی نہیں آئی، بجلی قیمت میں کمی کے جامع پیکیج کا اعلان جلد ہوگا: وزیراعظم

یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں اعلیٰ ترین سول اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی تقریب میں شریک  ہوئے،خاتون اول آصفہ بھٹو بھی تقریب میں موجود تھیں۔تقریب میں  سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا گیا،ذوالفقارعلی بھٹو کی صاحبزادی صنم بھٹو نے اعزاز وصول کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر 4اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  • عام تعطیل کا اعلان
  • سندھ حکومت نے 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا
  • ذوالفقار بھٹو کی برسی پر سندھ میں 4 اپریل کوعام تعطیل کا اعلان
  • سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
  • ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ نشان پاکستان عطا، اعزاز صنم بھٹو نے وصول کیا
  • سابق وزیراعظم ذوالفقار بھٹو کو بعد از وفات نشان پاکستان سے نواز دیا گیا
  • ذوالفقار علی بھٹو کو بعد از مرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا
  • یوم پاکستان ؛شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا گیا