اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2025ء)وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے اسلام آباد کیریج فیکٹری (ICF) کا تفصیلی دورہ کیا،یہ فیکٹری پاکستان ریلوے کے تحت سب سے بڑی صنعتی اکائی ہے جو وزارتِ ریلوے، حکومتِ پاکستان کے زیرِ انتظام چل رہی ہے، فیکٹری سالانہ 120 نئی مسافر کوچز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔دورے کے دوران، وزیرِ ریلوے نے فیکٹری کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور پیداوار کے عمل، معیار، اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

وزیرِ موصوف نے فیکٹری میں تیار کی جانے والی مسافر کوچز کا معائنہ کیا۔جدید دور کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے، فیکٹری نے چین کی کمپنی چانگ چون کار کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا، جس کے تحت نئی طرز کی چینی کوچز کی تیاری کی جا رہی ہے، ان کوچز میں ایئر اسپرنگ بوگیاں، برقی ہاٹ ایکسل ڈیٹیکشن، بہتر سواری کا معیار، پائیداری اور رفتار جیسے جدید فیچرز شامل ہیں، اور 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک چلنے کی صلاحیت موجود ہے۔

(جاری ہے)

وزیرِ ریلوے نے فیکٹری کے دورے کے دوران پروجیکٹ ڈائریکٹر، وٴْلی (Wulei) کے ساتھ ملاقات کی اور فیکٹری کی پیداوار کی صلاحیت کو بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی۔ وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ فیکٹری کی پیداوار کی صلاحیت میں اضافہ ضروری ہے تاکہ پاکستان ریلوے کو برآمدات پر کم سے کم انحصار ہو اور پاکستان ریلوے خودمختار اور خود کفیل بن سکے۔ وزیرِ ریلوے نے فیکٹری کی استعداد کو بڑھانے کے لیے مناسب اقدامات کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں وزیرِ ریلوے نے فیکٹری کے ورکروں سے ملاقات کی۔ وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ مجھے اپنے مزدوروں پر فخر ہے۔ ریلوے کے مزدور ہمارے بازو ہیں جن کی مدد سے ہم ریلوے کو چلا رہے ہیں۔ وزیر ریلوے نے مزدوروں کے مسائل کو سناانہوں نے ورکروں کی شکایات کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے اور حکومت کی جانب سے ان کی فلاح و بہبود کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔

وزیرِ ریلوے نے فیکٹری کے عملے کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اس ادارے کی مقامی سطح پر ٹیکنالوجی کی منتقلی اور جدید کاری پاکستان ریلوے کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے۔ وزیر نے فیکٹری کی پیداوار، معیار اور استعداد کو مزید بڑھانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔وزیر ریلوے نے ڈی جی فوڈ کو بھی احکامات جاری کیے کہ وہ فوری طور پر اسٹیشنز کا دورہ کریں اور اسٹیشنز کی ہوٹل اور ٹک شاپ کی فوڈ کوالٹی چیک کر کے رپورٹ پیش کریں۔

اسلام آباد کیریج فیکٹری کا قیام 1970 میں فرانسیسی کمپنی السٹوم (پہلے لنک ہوفمین بش کے نام سے جانی جاتی تھی) کے تعاون سے عمل میں آیا۔ فیکٹری کا مقصد پاکستان میں برقی اور ڈیزل انجنوں اور کوچز کی مقامی تیاری کو فروغ دینا تھا تاکہ پاکستان ریلوے کی درآمدات پر انحصار کم ہو سکے۔ ابتدائی طور پر یہاں جرمن طرز کی کوچز تیار کی جاتی تھیں جنہیں لنکے ہوفمان بش کی ٹیکنالوجی کے تحت تیار کیا گیا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان ریلوے اسلام ا باد کی صلاحیت فیکٹری کی کے لیے

پڑھیں:

لبنانی وزیر دفاع کا دورہ شام ملتوی

اپنے ایک بیان میں لبنانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس سفر کا مقصد سرحد پر ہونے والے واقعات اور دونوں ممالک کے درمیان محاذ آرائی کو روکنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بعض ذرائع نے عرب نیوز ٹی وی المیادین کو بتایا کہ لبنانی وزیر دفاع "میشل منسی" اور ان کے ہمراہ جانے والے وفد کا دورہ دمشق ملتوی ہو گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دورے کا التواء شامی حکام کی درخواست پر عمل میں آیا۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے سوموار کے روز ایک لبنانی عہدیدار نے اعلان کیا کہ میشل منسی بدھ کے روز دمشق جائیں گے تا کہ اپنے شامی ہم منصب "مرهب ابو قصره" سے ملاقات کریں۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس سفر کا مقصد سرحد پر ہونے والے واقعات اور دونوں ممالک کے درمیان محاذ آرائی کو روکنا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں لبنانی فورسز اور شام پر حاکم باغیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں 7 لبنانی مارے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ سے ٹرین سروسز کل سے بحال ہونگی، حنیف عباسی
  • وزیر  ریلوے کا کل سے بلوچستان میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان
  • پوری بلوچ قوم نہیں چند لوگ ہیں جو پنچابی کے خلاف ہیں:وفاقی وزیر ریلوے
  • لبنانی وزیر دفاع کا دورہ شام ملتوی
  • وزیر ریلوے کا کوئٹہ سے ٹرین آپریشن کل سے بحال کرنے کا اعلان
  • وفاقی وزیر ریلوے کا 27 مارچ سے بلوچستان میں ٹرین سروس بحال کرنے کا اعلان
  • وفاقی وزیرِ ریلوے کا دہشتگردی کا نشانہ بنی جعفر ایکسپریس کا معائنہ
  • پرائیویٹ سیکٹر سے مل کر پاکستان میں ریل ٹریک کو جدید بنائیں گے: حنیف عباسی
  • بولان میں دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کردی گئی، حنیف عباسی