پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر دوٹوک مؤقف
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
نیو یارک: پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کرتے ہوئے عالمی امن کے قیام کے لیے تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ جموں و کشمیر آج بھی اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے اور اس کا منصفانہ اور حتمی حل ابھی باقی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے اور اس دیرینہ تنازعے کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے عملی اقدامات کرے۔
طارق فاطمی نے پاکستان کے عالمی امن مشنز میں کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے سب سے پرانے اور سرگرم امن مشنز میں خدمات انجام دینے والے ممالک میں شامل ہے اور وہ اقوام متحدہ کے امن قائم کرنے والے کمیشن کا بانی رکن بھی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک پاکستان 48 مختلف امن مشنز میں 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد امن اہلکار تعینات کر چکا ہے، جب کہ عالمی امن و سلامتی کی خاطر 181 پاکستانی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
اس وقت بھی 3,267 سے زائد پاکستانی مرد و خواتین 7 مختلف اقوام متحدہ امن مشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں، جو عالمی استحکام اور امن کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہے۔
پاکستان کے اس مؤقف کو عالمی سفارتی حلقوں میں خاص توجہ ملی، جب کہ کشمیری عوام کی امیدیں ایک بار پھر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد سے جُڑ گئی ہیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سلامتی کونسل اقوام متحدہ کے لیے
پڑھیں:
بیجنگ میں “اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانا اور کثیرالجہتی کا فروغ” کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد
بیجنگ میں “اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانا اور کثیرالجہتی کا فروغ” کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 25 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں بیجنگ میں “اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانا اور کثیرالجہتی کا فروغ ” کے موضوع پر بین الاقوامی سمپوزیم کے انعقاد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے اس سمپوزیم میں ایک تحریری تقریر کی۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے مستقبل کے سربراہی اجلاس کا کامیاب انعقاد کثیر الجہتی کے فروغ، اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے اور عالمی گورننس کو بہتر بنانے کے لئے بین الاقوامی برادری کی عالمگیر خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ اقوام متحدہ کے بانی رکن اور سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا تاکہ حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کیا جاسکے،
اقوام متحدہ کی مرکزیت کو برقرار رکھا جاسکے، وسیع مشاورت، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد پر مبنی عالمی گورننس کو فروغ دیا جائے، افراتفری کی دنیا کو استحکام فراہم کیا جائے اور زیادہ منصفانہ اور مساوی عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر میں مثبت توانائی پیدا کی جائے۔