پاکستان فٹبال ٹیم بین الاقوامی سطح پر طویل انتظار کے بعد واپسی کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ آج رات 11 بجے سعودی عرب کے شہزادہ عبداللہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں AFC ایشین کپ 2027 کوالیفائرز کے تیسرے راؤنڈ میں پاکستان کا سامنا شام سے ہوگا۔

فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر سے مختصر پابندی ہٹانے کے بعد یہ میچ پاکستان کا پہلا میچ ہے۔آج رات کے مقابلے کی تیاری میں میدان سے باہر کے مسائل کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہوئی ہے، اس کے لیے بہت محدود تربیتی کیمپ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین فٹبال کپ کوالیفائرز 2027 سے پاکستان کے باہر ہونے کا خدشہ

گرین شرٹس سے توقعات معمولی ہیں کیونکہ اس کا مقابلہ واضح طور پر ایک مضبوط حریف سے ہے۔ شام، جو اس وقت دنیا میں 95 ویں نمبر پر ہے، موجودہ ٹیم میں 2023 میں ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے والے اے ایف سی ایشین کپ کے تجربہ کار کھلاڑی شریک ہیں۔

شام کی فٹبال ٹیم مسلسل تیسری بار ٹورنامنٹ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنانا چاہتی ہے اور کوالیفائی کرنے کے لیے فیورٹ ہیں۔ اس کے برعکس، پاکستان ایشین کپ کوالیفائرز میں تیسرے راؤنڈ میں پہلی بار شرکت کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال ٹیم رواں ماہ ایشین کپ کوالیفائرز کے لیے ایکشن میں نظر آئے گی

مضبوط حریف کے خلاف ٹیم کو حالیہ برسوں میں ناقص نتائج کے سلسلے پر قابو پانا ہوگا۔ پاکستان فٹبال ٹیم نے اپنے آخری 10 میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی ہے، 8 شکستوں کا سامنا کرنا پڑا  جبکہ ایک میچ ڈرا ہوا۔

دونوں ٹیمیں اس سے پہلے صرف ایک بار آمنے سامنے ہوئی ہیں، 2006 کے  او سی اے ایشین گیمز کے دوران شام نے 2-0 سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر کیوں معطل کردی؟

بدقسمتی سے پاکستان میں فٹبال  کسی بھی ملکی کھیلوں کے چینل نے ابھی تک اس ایونٹ کی تشہیر نہیں کی ہے، تاہم بین الاقوامی پلیٹ فارمز میچ کو براہ راست نشر کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان سعودی عرب شام فٹبال.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان فٹبال پاکستان فٹبال فٹبال ٹیم ایشین کپ کے لیے

پڑھیں:

عید پر بینکوں سے نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عید سے قبل جہاں مارکیٹس میں عید کی تیاریاں جوش و خروش سے ہوتی ہیں، وہیں اس موقع پر بینکس سے نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنا بھی عوام کی عید کی خریداری میں سر فہرست ہوتا ہے، کہا جاتا ہے عید بچوں کی ہوتی ہے اور بچوں کی عید نئے کرنسی نوٹوں کی صورت میں ملی عیدی کے بغیر ادھوری رہتی ہے۔

لیکن عید پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا آخر طریقہ کار کی ہے؟ بینک اسلامی کے کسٹمر سروس مینیجر عبدلحفیظ انجم نے نجی خبررساں ادارےکو بتایا کہ بینک سے عید پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کا بہت ہی سادہ سا طریقہ کار ہے۔

’اپنے شناختی کارڈ کی کاپی کے ہمراہ اپنے بینک جا کر براہ راست نئے کرنسی نوٹ حاصل کیے جاسکتے ہیں، اگر بینک کے پاس کرنسی نوٹ کا اسٹاک موجود ہو تو فوری طور پر کرنسی نوٹ دے دیے جاتے ہیں۔‘

ایک نجی بینک کے ہاؤسنگ لون اسکیمز کے کسٹمر سروس مینیجر کے مطابق طریقہ کار تو بہت ہی سادہ سا ہے، کوئی بھی شخص بینک جا کر کاؤنٹر پر بولے کہ اسے نئے کرنسی نوٹ چاہییں تو وہ حاصل کر سکتا ہے، اس میں کسی قسم کی پیچیدگی نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے کمرشل بینکوں کو نوٹ جاری کیے جاتے ہیں لیکن تعداد کا تعین خود اسٹیٹ بینک کرتا ہے، بہت سے افراد سمجھتے ہیں کہ بینک اپنی ضرورت کے مطابق اسٹیٹ بینک سے لیتا ہے تو ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

’اسٹیٹ بینک جتنے چاہیے دے سکتا ہے، اس پر کوئی بینک اسٹیٹ بینک سے یہ نہیں کہہ سکتا کہ کم کیوں دیے یا مزید چاہیے، بس اسٹیٹ بینک نے جتنے دے دیے، اتنے ہی بینک قبول کرتے ہیں، بعض اوقات اسٹیٹ بینک نئے نوٹ بالکل بھی نہیں دیتا، اس صورت میں بھی بینک اعتراض نہیں کرتے۔‘

عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ اسٹیٹ بینک جتنے بھی بینکوں کو نوٹس دیتا ہے، وہ چند دنوں میں ہی ختم ہو جاتے ہیں۔ ’اس بار بھی ہمارے بینک میں پندرہویں روزے کو نئے کرنسی نوٹس آئے تھے جو چند دنوں میں ختم ہوگئے تھے۔‘

بینکرز کے مطابق نئے کرنسی نوٹ جلد ختم ہونے کی اصل وجہ یہ ہوتی ہے کہ کرنسی نوٹ زیادہ تر بینک کا عملہ اپنے ہی جاننے والوں میں تقسیم کردیتا ہے، اس لیے دیگر افراد کے لیے جو خاص طور پر عید کے لیے نئے کرنسی نوٹ لینے بینک کا رخ کرتے ہیں ان کے حصے میں کچھ نہیں آتا۔

اسلام آباد میں حبیب بینک آئی8 برانچ کے مینیجر رانا عمیر کہتے ہیں کہ 2 سے 3 برس قبل تک اسٹیٹ بینک خود نئے کرنسی نوٹ دیتا تھا، ایک کوڈ کے ذریعے عوام اسٹیٹ بینک سے رابطہ کرکے نئے کرنسی نوٹ حاصل کر لیتے تھے لیکن اب اس حوالے سے بے بنیاد خبریں چل رہی ہیں۔

’پہلے تو اسٹیٹ بینک کا عملہ ہر بینک کی کچھ مخصوص برانچوں میں بیٹھ جاتا تھا اور کرنسی نوٹ اس کوڈ پر میسج کے مطابق فراہم کردیتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔‘

عمیر رانا کے مطابق اب اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو عید کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جاتے ہیں اور پھر عوام اب اسٹیٹ بینک کے بجائے دیگر بینکوں سے جا کر کرنسی نوٹ حاصل کرتے ہیں، جس کے لیے شناختی کارڈ کی کاپی درکار ہوتی ہے۔

اسی حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ اسٹیٹ بینک کی مرضی ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی بینک کو کتنا کوٹہ دیں اور یہ بینک کی برانچز پر منحصر ہوتا ہے۔

ان کے خیال سے اسٹیٹ بینک کی جانب سے فی برانچ 8 سے 10 بنڈل 10 روپے والے، 3 سے 4 بنڈل 100 والے، 20 والے 1 سے 2 بنڈل اسی طرح 50 والے بھی ہوتے ہیں، 1 بنڈل میں 10 پیکٹ ہوتے ہیں، یعنی مجموعی طور پر 80 سے 100 بنڈل ایک برانچ کو دیے جاتے ہیں۔

’بینک کے کسٹمر ہزاروں میں ہوتے ہیں تو ایسے میں ان کی نئے کرنسی نوٹوں کی خواہش پوری کرنا بہت مشکل ہوجاتا ہے کہ کسے دیں اور کسے نہ دیں۔‘

رانا عمیر نے بتایا کہ فی صارف 1 سے 2 پیکٹ دیے جاسکتے ہیں، یعنی مجموعی طور پر10، 20، 50 اور 100 روپے والے نوٹس ملا کر ایک بینک صارف کو زیادہ سے زیادہ 16 سے 18 ہزار روپے کے نئے کرنسی نوٹس دیے جا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: این ایچ اے کی جانب سے ایک بار پھر ٹول ٹیکس میں اضافہ، نئی شرح کیا ہے؟

متعلقہ مضامین

  • ایشین کپ 2027 کوالیفائرز، شام نے پاکستان کو دو صفر سے شکست دے دی
  • اللہ پر پختہ یقین نے جاوید شیخ کی مدد کیسے کی؟
  • ’لکھ کر تو دیکھیں، ہوسکتا ہے بجلی کا بل آئے ہی نہیں‘ جویریہ سعود مولانا کے وظیفے کے دفاع میں کھڑی ہوگئیں
  • سانپ کیسے اُڑتے ہیں؟
  • اسود ہارون نے نازش جہانگیر کے خلاف کیس کی تفصیلات شیئر کردیں، ویڈیو دیکھیں
  • بدلتے ہیں رنگ سابق کرکٹرز کیسے کیسے
  • پاکستان میں کاروں کی قیمتوں میں کمی امکان، مگر کیسے؟
  • عید پر بینکوں سے نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟
  • عید پر بینکس سے نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کیے جاسکتے ہیں؟