Daily Mumtaz:
2025-03-29@09:51:54 GMT

پی ایس ایل10؛ ترانے کیلئے نام فائنل، اعلان ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, March 2025 GMT

پی ایس ایل10؛ ترانے کیلئے نام فائنل، اعلان ہوگیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ترانے کیلئے انتظامیہ نے معروف گلوکار کی خدمات حاصل کرلیں۔

پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، یہ ایونٹ 18 مئی تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا۔

شائقین کرکٹ دلچسپ میچز کے آغاز سے قبل ہر سال کی خصوصی ترانے کا انتظار کررہے ہیں، جس کیلئے انتظامیہ نے معروف گلوکار علی ظفر کی خدمات حاصل کرلی ہیں تاکہ فینز کے جوش و خروش کو بڑھایا جاسکے۔

پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ترانے کا ایک پوسٹر جاری کیا گیا جس میں علی ظفر کو نقاب میں دیکھا گیا۔

البتہ ترانے کے نام کے حوالے سے پی سی بی نے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں بس یہی بتایا کہ جلد پی ایس ایل کا ترانہ علی ظفر کی آواز میں ریلیز کیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ علی ظفر متعدد بار پی ایس ایل کا ترانا گا چکے ہیں، گزشتہ سیزن میں بھی پی ایس ایل اینتھم ‘کُھل کے کھیل’ میں انہوں نے ہی آواز کا جادو جگایا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پی ایس ایل علی ظفر

پڑھیں:

پی ٹی آئی کی روش نہ بدلی ؛ 9 مئی کو مینار پاکستان جلسے کا اعلان

عثمان خادم  : پاکستان تحریک انصاف کا 9 مئی کو مینار پاکستان جلسے کا اعلان کرتے ہوئے سانحہ 9 مئی کی بُری یاد منانے کےاجازت مانگ لی 

 تحریک انصاف  اپنی روش سے باز نہ آئی ،سانحہ 9 مئی کے بعد ایک بار پھر 9 مئی کو ہی مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر کو نئی درخواست دے دی،اکمل خان باری نے درخواست دی کہ 
9 مئی کو مینار پاکستان میں جلسہ کی اجازت دی جائے، پہلے بھی مینار پاکستان میں جلسے کی درخواستیں دیں لیکن تاحال پنجاب حکومت نے اجازت نہیں دی،

فیس بک میں بڑی تبدیلی کا اعلان

حیرت ہے کہ سانحہ نو مئی کے بعد بھی تحریک انصاف کا دعوی ہے کہ وہ پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں اس لیے  انہوں  نے درخواست میں کہا ہے کہ پرامن جلسہ کرنا تحریک انصاف کا بنیادی حق ہے
تحریک انصاف کو مینار پاکستان میں ایک جلسہ کی اجازت دی جائے،

سانحہ نو مئی کے جرائم ، تشدد اور سزائیں دیکھتے ہوئے مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت  اور عدالت انہیں اس خاص دن پر جلسے کی  اجازت نہیں دے گی 

صائم ایوب پی ایس ایل 10 کا حصہ ہونگے یا نہیں؟ فیصلہ آج متوقع

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی قیادت میں بجلی سستی کرنے کیلئے کام کررہے ہیں: وزیرخزانہ
  • پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نوبل امن انعام کے لیے نامزد
  • عیدالفطر کے روز ریلوے کے تمام ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے
  • پی ٹی آئی کی روش نہ بدلی ؛ 9 مئی کو مینار پاکستان جلسے کا اعلان
  • لاہور بلوز نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ اپنے نام کرلیا
  • پراپرٹی خریدنے والوں کیلئے خوشخبری،آئی ایم ایف ٹیکس میں ریلیف دینے پر آمادہ ہوگیا:ذرائع وزات خزانہ
  • یوم پاکستان اور عید الفطر ؛ صدر مملکت کا قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان
  • شہروں کو عید کیلئے کورے نوٹ ملنا مشکل ہوگیا,شہری پریشان
  • کراچی کی خوبصورتی و ترقی کیلئے سندھ حکومت کا ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان
  • پشاور اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا