2025-03-19@18:51:51 GMT
تلاش کی گنتی: 11072

«بات ختم»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لئے بات چیت ہوئی اور پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لئے بھی بات چیت ہوئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور صحت عامہ کی بہتری کے لئے بھی بات چیت ہوئی۔آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلیم کے فروغ، سماجی تحفظاور موسمیاتی تبدیلیوں...
    لاہور: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔ جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ  بانی پی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کی ہیں، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔
    ---فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی اپنی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے تینوں بیٹیوں کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی ہے۔پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بینظیر بھٹو اور صدرِ مملکت کی بیٹی بختاور بھٹو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں صدرِ مملکت کو اپنے تینوں نواسوں، میر حاکم، میر سجاول اور میر ذوالفقار کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ بختاور بھٹو کی اس پوسٹ کے مطابق یہ خوبصورت تصویر کسی عام شخصیت نے نہیں بلکہ خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے بنائی ہے۔بختاور بھٹو نے اس تصویر کو ’ٱلْحَمْدُ لِلّٰهِ، رمضان 2025ء‘ کا کیپشن دیا ہے۔دوسری جانب صدرِ مملکت کی اس تصویر کا سوشل میڈیا پر ان کی اہلیہ، بینظیر بھٹو...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار ہریتک روشن ریہرسل کے دوران زخمی ہونے کے باعث لاٹھی پکڑ کر چلنے لگے۔ حال ہی میں ہریتک اپنی آنے والی فلم وار 2 کے ایک ہائی انرجی سانگ پر ڈانس ریہرسل کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی تھی۔ تاہم اب اداکار اپنی اس فلم کے ہدایت کار آیان مکھرجی کے والد دیب مکھرجی کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے پہنچے جہاں انہیں گاڑی سے اُتر کر لاٹھی کی مدد سے چلتے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla) فلم ’وار 2‘ کے...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ارمغان کیخلاف گھیرا تنگ، پراسیکیوشن نے مقدمات کی تفصیلات مانگ لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنک ہوگیا، پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات مانگ لیں۔ کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات مانگتے ہوئے پراسیکیوٹرجنرل سندھ نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر جنرل سے رپورٹ طلب کرلی۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ کا کہنا ہے کہ بتایا جائے ارمغان کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں، اور ان کیسز کا اسٹیٹس کیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم ارمغان کے خلاف منشیات...
    راولپنڈی: سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں عمران خان کی تمام کیسز کے ایک ساتھ ایک فرد کے ساتھ ٹرائل کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں سرکاری پراسیکیوٹرز اور ملزمان کے وکلا عدالت پہنچے۔ دورانِ سماعت عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے تمام کیسز ایک فرد کے ساتھ اکٹھے ٹرائل کی استدعا مسترد کردی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سب ایک الزام،ایک جیسے کیسز ہیں، سب ایک ساتھ ٹرائل کیے جائیں۔ جس پر سرکاری پراسیکیوٹرز نے درخواست کی مخالفت کی اور بتایا کہ ہر کیس الگ تھانے کا ہے۔ عدالت نے...
    چین اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں امریکا سے ایران پر پابندیوں کے خاتمے اور مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں چین، روس اور ایران کے اعلیٰ سطح کے وفود نے خصوصی ملاقات کی جس میں امریکا سے ایرانی ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ تینوں ممالک نے امریکا کی ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔ چینی نائب وزیرِ خارجہ ماژاؤسوس، روسی نائب وزیرِ خارجہ سرگئی ریابکوف اور ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کی موجودگی میں مشترکہ اعلامیہ...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔ جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد بہت بہتر طور پر رہا، آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں اس کو تسلیم کیا ہے۔ وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اگلے ہفتے نتیجہ خیز نتائج کے لیے آئی ایم ایف سے مشاورت جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام پر جائزے کے لیے بات چیت ہوئی، پاکستان نے موجودہ قرض...
     آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قرار دے دیا اور کہا پاکستان نےموجودہ قرض پروگرام پر سختی سےعمل درآمد کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ سات ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت مکمل ہو گئی ، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ جس میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ سات ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزے اور کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بات چیت ہوئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سےعمل درآمد کیا، قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اعلامیے کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 مارچ 2025)پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام، کلائمیٹ فنانسنگ اور قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بھی گفتگو ہوئی،عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)اورپاکستان کے درمیان پہلے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے،آئی ایم ایف نے پاکستان کو دو ارب ڈالر ملنے کی یقین دہانی کروادی،آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا،اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی مینجمنٹ پر بات چیت ہوئی۔ 37 ماہ کے پروگرام کے پہلے جائزے پر سٹاف لیول معاہدے کی طرف پیشرفت کی گئی۔ پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی...
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کی ہیں، جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ 18 مارچ کو عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ عمران خان کی جانب سے دائر کی درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا اور حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ...
    اسلام آباد(نیوز ڈڑسک)عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں 16 مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لٹر کی کمی ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹرول کی ایکس ڈیپوٹ قیمت جو اس وقت 255.63 روپے فی لٹر ہے، 14.16 روپے کی کمی کے بعد 241.47 روپے فی لٹر ہوجائے گی، جس سے صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت جو اس وقت 258.64 روپے فی لٹر ہے، 8.70 روپے کی کمی کے ساتھ 249.94 روپے ہونے کا امکان ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے اجناس کی قیمتوں پر فرق پڑے گا، جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔کیروسین آئل کی قیمت میں 10.33 روپے کمی کا امکان ہے، جس سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اقتصادی جائزہ پر پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی، پاکستان کیساتھ بات چیت مثبت رہی، مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سےعمل درآمد کیا، پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام، کلائمیٹ فنانسنگ اور قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بھی گفتگو ہوئی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر...
    ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اقتصادی جائزہ پر پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی، پاکستان کیساتھ بات چیت مثبت رہی، مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سےعمل درآمد کیا، پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام، کلائمیٹ فنانسنگ اور قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بھی گفتگو ہوئی۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ توانائی...
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے ہوئے مذاکرات سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ آئی ایم ایف نے کہا ہےکہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کو حتمی شکل دینے کے لیے ورچوئلی بات چیت جاری رکھیں گے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے نمایاں پیشرفت کی ہے اور پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے۔ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی اور پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔...
    ویب ڈیسک —  واشنگٹن – صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز امریکی محکمہ انصاف میں تقریرکرتے ہوئے ان پراسیکیوٹرز اور عہدیداروں کا احتساب کرنے کا عزم کیا جنہوں نے ان کے خلاف قانونی مقدمات کی پیروی کی تھی۔ محکمے کے واشنگٹن ہیڈ کوارٹرز میں ایک تقریر میں، ٹرمپ نے جنوری میں اپنی وائٹ ہاؤس میں واپسی سے قبل کی صورتحال کی ایک تاریک تصویر پیش کی۔ انہوں نے کہا،”ہمارے ملک میں قانون نافذ کرنے والے چیف آفیسر کے طور پر، رونما ہونے والی غلطیوں اور زیادتیوں کے لیے مکمل احتساب کا مطالبہ کروں گا۔ امریکی عوام نے ہمیں ایک مینڈیٹ دیا ہے – ایسا مینڈیٹ جیسا کہ بہت کم لوگوں نے سوچا تھا،” اس خطاب کا کچھ...
    پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا، اسٹاف لیول معاہدے کیلئے نمایاں پیشرفت کی ہے: آئی ایم ایف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی اور پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور صحت عامہ کی...
      ڈائریکٹر جلیس احمد صدیقی نے نارتھ ناظم آباد میں بھی غیر قانونی تعمیرات شروع کرا دیں بفرزون میں پلاٹ نمبر R 186سیکٹر 15B اور 15A4کے پلاٹ 174پر غلط تعمیرات ڈی جی اسحق کھوڑو سے موقف لینے کے لیے رابطہ ،ناجائز تعمیرات پر جواب دینے سے گریز سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کھوڑو سسٹم کے تحت رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ دی جا رہی ہے ملکی محصولات کو نقصان پہنچا کر ذاتی مفادات حاصل کرنے والے اور سسٹم کے کماؤ بدعنوان افسران عرصہ دراز سے اپنے من پسند علاقوں پر قابض ہیں اور حرصِ زر میں کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کرنے پر بضد ہیں۔ وسطی کے ڈائریکٹر جلیس احمد صدیقی نے دیگر علاقوں کی طرح نارتھ...
    کیا بانی پی ٹی آئی کو وکالت نامے پر دستخط کرانے کی اجازت دی گئی یا نہیں؟عدالتی سوال آپ نے مذاق بنایا ہوا ہے ، جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے مکالمہ ہائی کورٹ نے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے معاملے میں تصدیق کے لیے عمران خان سے ملاقات کرکے سوالات کا جواب لینے کے لیے عدالتی کمیشن مقرر کردیا۔قبل ازیں اسلام آبادہائی کورٹ نے عمران خان کو آج دن 2 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا اور ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کرنے کی صورت میں 3 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے...
    اسلام آباد( نیوز ڈیسک)آج بورز ہفتہ ملک کے روز شمال مشر قی بلو چستان، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔ آج خیبرپختونخوا ، بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔جبکہ شمال مشر قی بلو چستان اور جنو بی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی تو قع ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی...
    اسلام آباد (آئی این پی )   سابق پی ٹی آئی رہنماء   شیر افضل مروت نے  کہا ہے کہ   40 ہزار لوگوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوا تھا، بلاول بھٹو، محسن داوڑ، مصطفی نواز کھوکھرکے علاوہ سب نے اتفاق کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں  انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں شام کے بعد نہ سیکیورٹی افسر نکلتے ہیں نہ عام آدمی باہر نکلتا ہے۔ لکی مروت میں شام کے بعد عام آدمی نکل بھی نہیں سکتا، ٹانک، وزیرستان، بنوں، کرک، ڈی آئی خان میں بھی یہی صورتحال ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات خراب ہونے کی وجہ سے دہشت گردی ہے، افغانستان سے خراب صورت حال کے ذمہ دار ہم...
    گوجرانوالہ کی فلاحی تنظیم کی جانب سے شہر میں 30 سحری کچن قائم کیے گئے ہیں، جہاں روزانہ کی بنیاد پر 500 دیگیں تیار کی جا رہی ہیں۔ اس تیار شدہ کھانے کو مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کوئی شخص کھانے کے بغیر روزہ نہ رکھے۔ فلاحی تنظیم کا یہ اقدام نہ صرف مستحقین کو کھانا پہنچا رہا ہے، بلکہ رمضان کی اصل روح یعنی باہمی ہمدردی اور خیر خواہی کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سحری کچن گوجرانوالہ
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک و فوج مخالف تحریک فساد کے ہوتے ہوئے قومی اتحاد نا ممکن بات ہے۔ پی ٹی آئی کو فرد واحد کو بچانے کی جنگ کے بجائے ملک بچانے کی بات کرنی چاہیے۔ کے پی حکومت افغانستان میں وفود بھجوانے میں مصروف ہے جبکہ عوام دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ جہاں پر تحریک انصاف کا فسادی ٹولہ بیٹھا ہو، جو مذمت بھی نہ کرے اور اپنی فوج پر چڑھ دوڑے، وہاں پر...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان اسلام آباد میں جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور اس کے تحت پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور اب دو ارب ڈالر ملیں گے۔ معاشی اور اقتصادی بحالی پر آئی ایم ایف مطمئن ہے اور حکومت کو گرین سگنل دے دیا ہے۔ پاکستان کو ایک ارب ڈالر قسط اور ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کی مد میں ملیں گے۔ قرض کی قسط اور کلائمیٹ فنانسنگ کی منظوری یکمشت دیئے جانے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف وفد نے پاکستان کی قرض کی درخواست کی منظوری کیلئے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے پی ٹی آئی والے اس ایوان کو غیر قانونی کہتے ہیں، ایوان اگر جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟۔ مجھے حوالدار کہا جاتا ہے تو مجھے اس پہ فخر ہے، دو طرح کے حوالدار ہوتے ہیں ایک چور پکڑتا ہے اور دوسرا شہید ہوتا ہے۔ عمر ایوب نے الزام لگایا کہ انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، یہ بات کہہ کر انہوں نے سوا گھنٹے تقریر کی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ پھر ان کا الزام ہے کہ ان کے سوال نہیں لیے جاتے، میں اس حوالے سے ریکارڈ پیش کر سکتا ہوں۔ وہ ایوان میں نہیں آتے، ان کے...
    اسلام آباد (وقائع  نگار) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ  2018ء کے بعد کچھ ایسے فیصلے کیے گئے کہ دوبارہ دہشتگردی لوٹی، ان   طالبان کو سیاسی فائدے کیلئے واپس لاکر بسایا گیا۔ بلوچستان میں وزیراعظم تشریف لے گئے۔ ٹی ٹی پی اور بی ایل اے میں کوئی فرق نہیں، دونوں کے کیمپس ہمسایہ ملک میں ہیں۔ جمعہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت  داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ فیشن بن گیا ہے کہ محسن نقوی پر تنقید کی جائے۔ پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے تنظیم سازی کی آوازیں لگائی گئیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بننا ہو گا۔ یہ بات انھوں نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کے دوران کہی۔ گرین لینڈ کے ممکنہ الحاق کے منصوبوں کے بارے میں سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ ٹھیک ہے، مجھے لگتا ہے کہ ایسا ہو جائے گا۔ مارک روٹے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب ایک ایسا شخص موجود ہے جو امریکا کو گرین لینڈ کے ساتھ الحاق کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ ہمیں بین الاقوامی سلامتی کے  لیے بھی اس کی  (گرین لینڈ) کی ضرورت ہے۔  اس موقع پر نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے امریکی صدر ٹرمپ کی...
    دنیا بھر میں ہیلتھ کئیر ورکرز کو مراعات دی جاتیں، ڈکٹیٹر مودی کے دیس میں الٹی گنگا بہہ رہی۔ بھارت میں 11 لاکھ یہ ورکرز سبھی خواتین اور ’’آشا‘‘(اْمید)کہلاتی ہیں، گھر گھر جا کر کروڑوں غریب بھارتیوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔ بھارتی شعبہ صحت کی بیک بون ہونے کے باوجود تنخواہ صرف پانچ سے سات ہزار روپے ماہانہ جو مہنگائی کے اس دور میں انتہائی معمولی۔یہ لاکھوں ورکرز آئے دن تنخواہ بڑھانے اور مراعات کی خاطر مظاہرے کرتی ہیں مگر مودی جنتا پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔
      جاسوسی آلات اسرائیلی قیدیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے نصب آلات ایسے علاقوں میں پکڑے گئے جہاں فعال مزاحمتی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا گیا تھا غزہ میں ایک فلسطینی سیکورٹی پلیٹ فارم نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جاسوسی آلات پکڑے گئے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ آلات اسرائیلی قیدیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر نصب کیے گئے تھے ۔ جاسوسی کے آلات مختلف شکلوں میں چھپائے گئے تھے ۔ یہ مختلف ایسے علاقوں میں پکڑے گئے جہاں فعال مزاحمتی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔ خاص طور پر انہیں ایسے مقامات پر لگایا گیا تھا جہاں جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے...
    خیبر پختونخوا کے علاقے ضلع مانسہرہ میں پولیس نے طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے سرکاری اسکول کے استاد کو گرفتار کر لیا جس کے موبائل فون سے 32 جی بی ڈیٹا پر مشتمل 91 غیراخلاقی ویڈیوز بھی برآمد کی گئیں۔ پولیس کے مطابق ملزم زیر تعلیم لڑکیوں کی غیر اخلاقی وڈیوز بناکر انہیں اپنے پاس محفوظ کرتا تھا اور پھر لڑکیوں کو بلیک میل کرتا تھا لیکن پنڈورا باکس اس وقت کھلا جب ایک لڑکی کے گھر والوں کو موبائل فون پر ایک نازیبا ویڈیو ملی۔ پولیس کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے لڑکی سے اس ویڈیو کی تصدیق کرائی اور پھر پولیس کو شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش...
    ملک میں مستقل مزاجی اور ٹھوس بنیادوں پر پالیسی سازی کا فقدان تو خیر موجود ہی ہے۔ مگر اس طرح بہت کم دیکھنے میں آیا ہے کہ حکومت لٹھ لے کر ایک مخصوص کاروباری شعبہ کے پیچھے پڑ جائے۔ قصداً ایسی مضحکہ خیر پالیساں ترتیب دی جائیں کہ وہ شعبہ بربادی کے دہانے پر جا کھڑا ہو۔ اس میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر رہ جائے۔ پھر زخموں پر نمک چھڑکنے کے لیے چند مصنوعی قسم کی سہولتی اقدامات کرنے کا ارادہ کیا جائے۔ اس کے بعد‘ طویل خاموشی اختیار کر لی جائے۔ یہ کوئی کہانی نہیں ہے۔ ہمارے ملک میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو منصوبہ بندی کے تحت تخت ستم بنایا گیا ہے۔ موجودہ حکومت اور اس سے...
    بات دراصل یہ ہے کہ چینی کے بغیر ہمارا گزارا نہیں اور رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقعے پر چینی کا بے دریغ استعمال کیا جاتا ہے۔ چینی کے طرح طرح کے پکوان بنائے جاتے ہیں اور ہمارے ملک میں لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کا ایک اہم ترین اور سدا بہار ذریعہ مٹھائی کی دکانیں ہیں اور اگر جس ماہ ملک بھر کی مٹھائی کی دکانوں کی سیل بڑھ جاتی ہے تو سمجھیں کہ ملک میں خوشحالی نے آنا شروع کردیا ہے اور اگر فروخت میں کمی ہو جائے، مٹھائیوں کی طلب میں کمی ہونی شروع ہو جائے تو سمجھ لیں کہ لوگوں کی جیب سے پیسے اِدھر اُدھر سرک گئے ہیں۔ چینی سے بنی ہوئی سوغات کے حوالے...
    کراچی: ٹریفک پولیس کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر شہر کی اہم مارکیٹوں میں 15 ویں روزے سے رکشا، ٹیکسی، آن لائن ٹیکسی اور کمرشل گاڑیوں کے داخلے پابندی عائد کر دی جائے گی جبکہ خریداروں اور عوام کے رش کی وجہ سے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر ٹریفک پولیس کو اہم شاپنگ سینٹرز ، بازاروں اور مارکیٹوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق طارق روڈ اتحاد سگنل تک رکشا، ٹیکسی، آن لائن ٹیکسی اور کمرشل گاڑیوں کا داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے جبکہ رکشا ٹیکسی، آن لائن ٹیکسی اور کمرشل گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات اللہ والی سے نورانی اور میڈی کیئر شہید ملت کا...
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے جعفر ایکسپریس حملے کے بعد قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پیکا ایکٹ کے تحت وفاقی دارالحکومت میں معروف صحافی اور یوٹیوبرز کے خلاف تین مقدمات درج کرلیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اسلام آباد نے سائبر کرائم کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت تین مقدمات درج کر لیے ہیں، مقدمات میں ملزمان پر جعلی اطلاعات  سوشل میڈیا کے ذریعے  پھیلا  کر ریاستی اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ  کرنے اور عوام کو اداروں کے خلاف بھڑکانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر)کے مطابق مقدمات پیکا ایکٹ کے تحت درج کیے گئے ہیں اور ان پر پراپیگنڈہ کے ذریعے عوام...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رات گئے اہم ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  پی ٹی آئی کارکن میر جعفر و میر صادق کو صدارت سے ہٹانے پر یوم نجات منا رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعے کی رات مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی و سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ میں مولانا کی عمران خان سے اچانک ملاقات گورنر خیبرپختونخوا کی مولانا فضل الرحمان سے  اس ملاقات کو موجودہ  ملکی حالات کے تناظر میں اہم تصور کیا جارہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
    طالبات کے رقص کی ویڈیو وائرل ہونے پر رحیم یار خان کے گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج کے پرنسپل اور وائس پرنسپل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ کالج کے نئے پرنسپل کے اعزاز میں27 فروری کو میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، طالبات کے رقص کی ویڈیوز وائرل ہونے پر ہائر ایجوکیشن نے ایکشن لیا۔سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے گورنمنٹ خواجہ فرید کالج کے پرنسپل پروفیسر جمیل خان اور وائس پرنسپل ارشد بیگ کو عہدے  سے ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معاملےکی تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن کالجز پنجاب نے لاہور ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز کو مراسلے میں کہا کہ فن فیئر، اسپورٹس ڈے اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے...
    کراچی: فیڈرل بی ایریا میں مقامی اخبار کے چیف کرائم رپورٹر و سابق صدر کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن کے اہلخانہ کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے رکشے میں یرغمال بنا کر طلائی زیورات و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا، کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن نے ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں واقع سرکاری اسکول کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے مقامی اخبار کے چیف کرائم رپورٹر و سابق صدر کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن  کاشف ہاشمی کی 2 بھابھیوں اور ہمشیرہ کو رکشے میں اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر گود میں موجود شیر خوار بچے کے سر پر پستول رکھ دی۔   ڈاکوؤں...
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہےکہ پورا ملک اب ناراض بلوچ نہیں دہشت گرد کہنے لگا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے بطور وزیراعلیٰ مذاکرات شروع کیے تھے، انہوں نے مجھے بطور وزیرداخلہ اور نہ ہی اسمبلی کو اعتماد میں لیا تھا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ اچھی بات ہے کہ مذاکرات سے مسائل حل ہوں، جنھوں نے بندوق اٹھائی ہے وہ مذاکرات کرنا ہی نہیں چاہتے۔اُنہوں نے استفسار کیا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کس بات پر کریں؟ ناراض بلوچ سے اب ان کو پورا ملک دہشت گرد کہنے لگ گیا ہے۔سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ کیا ٹرین کے مسافر متاثرین...
    وزیر مملکت سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گرد واقعات کےلیے مسنگ پرسنز کو بہانے کےطور پر استعمال کیا جاتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ سیاسی جماعتیں اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اور انتظامی لوپ ہولز پر کرنے ہوں گے، جو ریاست کو تسلیم نہیں کرتے وہ اسپتال اور ڈیموں پر حملہ کرتے ہیں۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ یہ ان چیزوں پر حملے کرتے ہیں جو عوام کی سہولت کے لیے ہیں، ڈاکٹر مالک نے بڑی مدلل بات کی، جن کی بات کو وزیراعظم نے سراہا۔اُن کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش...
    فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزيشن اتحاد نے جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد سیکیورٹی پر آل پارٹیز قومی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چيئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اے پی ایس جیسا سانحہ ہونے سے بچالیا، ان کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس واقعے سے پاکستان کو زخم لگا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ سویلین کو ٹارگٹ کرنے کی مذمت کرتے ہيں، کل بھی وزیراعظم نے سب سے پہلے تنقید کا نشانہ پی ٹی آئی کو بنایا، چند بیانات جو صحیح یا غلط ہیں، اس کا سہارا لے کر قوم کو تقسیم کر رہے ہیں، اپوزيشن اتحاد سیکیورٹی پر...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن اتحاد نے سیکیورٹی کے ایشو پر اہم اعلان کر دیا  ۔ تفصیلات کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت اپوزیشن اتحاد نے جعفر ایکسپریس واقعے کے بعد سیکیورٹی پر آل پارٹیز قومی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔وفاقی دارالحکومت میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اے پی ایس جیسا سانحہ ہونے سے بچالیا، ان کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس واقعے سے پاکستان کو زخم لگا ہے۔سویلین کو ٹارگٹ کرنے کی مذمت کرتے ہیں، کل بھی وزیراعظم نے سب سے پہلے تنقید کا نشانہ پی ٹی آئی کو بنایا، چند بیانات جو صحیح یا غلط ہیں، اس...
    ایف بی آئی نے امریکا بھر میں ایک بڑھتے ہوئے سائبر خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے جو ”ریاست سے ریاست“ منتقل ہو رہا ہے اور شہریوں کو نقصان دہ ایس ایم ایس پیغامات یا ”اسمشنگ“ ٹیکسٹس کے ذریعے نشانہ بنا رہا ہے۔ ایف بی آئی حکام آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین سے فوری طور پر مشتبہ ٹیکسٹس کو حذف کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے امریکا سمیت دنیا بھر “ اسمشنگ“ حملوں کی ایک نئی لہر کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے۔ حکام آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین سے درخواست کر رہے ہیں کہ وہ فوری طور پر مشتبہ ٹیکسٹس کو حذف کر دیں۔’اسمشنگ‘ ٹیکسٹس جعلی پیغامات ہیں جو SMS (شارٹ...
    آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب، پاکستان کو 2ارب ڈالر ملنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان پہلے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے، پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے آئی ایم ایف وفد نے یقین دہانی کرادی۔تفصیلات کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے 1 ارب ڈالر اور قرض کی شکل میں ایک ارب ڈالر دیے جائیں گے، قرض پاکستان کو اقساط میں ملے گا، پاکستان نے درخواست کردی جس پر وفد نے درخواست منظوری کیلئے گرین سگنل دے دیا اور کہا ہے کہ درخواست ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کی جائے گی۔اس حوالے سے آئی ایم ایف جائزہ مشن مذاکرات کے...
     ویب ڈیسک : پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان پہلے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے، پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے آئی ایم ایف وفد نے یقین دہانی کرادی۔ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے 1 ارب ڈالر اور قرض کی شکل میں ایک ارب ڈالر دیے جائیں گے، قرض پاکستان کو اقساط میں ملے گا، پاکستان نے درخواست کردی جس پر وفد نے درخواست منظوری کیلئے گرین سگنل دے دیا اور کہا ہے کہ درخواست  ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کی جائے گی۔ ماڈل بازار کی جگہ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کا قیام اس حوالے سے آئی ایم ایف جائزہ مشن مذاکرات کے بعد واپسی پر باضابطہ بیان جاری کرے گا۔ ذرائع کے مطابق...
    ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کا سالانہ جائزہ مکمل کیا، آئی ایم ایف جائزہ کی رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات مکمل اور تمام امور طے کر لیے گئے، اور ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر سے زائد قسط جاری ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تمام امور طے کر لیے گئے، آئی ایم ایف جائزہ رپورٹ ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کرے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کا سالانہ جائزہ مکمل کیا، آئی ایم ایف جائزہ کی رپورٹ...
    اسلام آباد:  پاکستان اور آئی ایم ایف جائزہ مشن کے درمیان پہلے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل ہوگئے، پاکستان کو دو ارب ڈالر ملیں گے آئی ایم ایف وفد نے یقین دہانی کرادی۔ نجی ٹی وی کے مطابق کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے 1 ارب ڈالر اور قرض کی شکل میں ایک ارب ڈالر دیے جائیں گے، قرض پاکستان کو اقساط میں ملے گا، پاکستان نے درخواست کردی جس پر وفد نے درخواست منظوری کیلئے گرین سگنل دے دیا اور کہا ہے کہ درخواست ایگزیکٹو بورڈ میں پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے آئی ایم ایف جائزہ مشن مذاکرات کے بعد واپسی پر باضابطہ بیان جاری کرے گا۔ کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے آئی ایم ایف گراوٴنڈ ورکنگ کو مانیٹر کرے گا،...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات کی ، ریاض حسین کے ہمت و حوصلے کی پزیرائی، 25 لاکھ کی مالی معاونت دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور ان کو بین الاقوامی سطح پر مسابقت کیلیے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. وزیراعظم نے محمد ریاض سے کہا کہ آپ قوم کے ہونہار کھلاڑی ہیں اور آپ کا ٹیلنٹ ضائع نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم نے محمد ریاض کو کھیل جاری رکھنے اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین...
    حماس نے کہا کہ اسے ثالثوں کی جانب سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تجویز موصول ہوئی جسے اس نے ذمہ دارانہ اور مثبت انداز میں قبول کیا۔ حماس کی جانب سے کہا گیا کہ تحریک مکمل طور پر مذاکرات شروع کرنے اور جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے تمام امور پر جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے یرغمال بنائے گئے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی کو رہا کرنے اور 4 لاشیں حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ رپورٹ کے مطابق آج جاری ہونے والے اپنے بیان میں حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کرنے پر تیار...
    ایف آئی اے نے نادیہ حسین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بینک الفلاح سیکیورٹیز  میں 540 ملین روپے کی خرد برد کے معاملے میں سابق سی ای او عاطف محمد خان کو گرفتار کیا گیا، ملزم عاطف محمد خان بطور سی ای او اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے مالیاتی دھوکہ دہی میں ملوث پائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: شوہر کی رہائی کے لیے 3 کروڑ کا مطالبہ کیا گیا، نادیہ حسین نے ایف آئی اے افسر کا نمبر اور تصویر شیئر کردی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ  ملزم عاطف محمد خان کی گرفتاری کے بعد ان کی اہلیہ نادیہ حسین کو جعلساز کی جانب سے...
    لاہور میں ڈی آئی جی ایڈمن کے عہدے پر تعینات ایس ایس پی عمران کشور نے پولیس سروس سے استعفیٰ دے دیا  ۔ انہوں نے تحریری استعفی آئی پنجاب کے نام تحریر کیا  ۔ اس استعفیٰ کے اندر تحریر میں انہوں نے اس بات کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ بظاہر اس تحریر سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کسی بات پر نالاں نظر آتے ہیں۔ اردونیوکے مطابق  عمران کشور نے استعفے میں لکھا  کہ اپنی سروس کے سخت حقائق کے بوجھ تلے میں پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ قصور، شیخوپورہ، نارووال اور مظفر گڑھ جیسے اضلاع کی پولیس کمانڈ کرنے کے ساتھ ساتھ میں نے لاہور میں...
    جناح ایئرپورٹ کراچی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیا، تینوں مسافر جعلی دستاویزات اورٹمپرڈ ویزا پر بیرون ملک سفر کر رہے تھے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں 2 کا تعلق بنگلادیش سے ہے، پائن ہنٹ نامی مسافر نے جعلی ویزا سے میانمار جانے کی کوشش کی۔ ایک پہیے پر لینڈنگ کرنیوالے پی آئی اے طیارے کا لاپتہ ویل مل گیا، پی اے اے قومی ایئرلائن کی پرواز نے گزشتہ روز لاہور میں ایک... بنگلادیشی مسافروں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر اپنے اہلخانہ سے ملنے بنگلادیش جا رہے تھے۔ایف آئی اے کا...
    فائل فوٹو۔ پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کی زیر صدارات جامعہ این ای ڈی کے سنڈیکیٹ کا 212ہواں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سید غضنفر حسین نقوی کو این ای ڈی کا مستقل رجسٹرار اور صفی احمد زکائی کو مستقل کنٹرولر امتحانات جبکہ ڈاکٹر مبشر خان کو کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا چیئرمین اور فروا حسن کو کمیونیکشن منیجر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ ڈپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کے تحت ایڈیشنل ڈائریکٹر فنانس سرور امتیاز، ایڈیشنل رجسٹرار لیگل عامر نصیر، ایڈیشنل رجسٹرار تھر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد مخدوم ہاشمی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ورکس اینڈ سروسز اظہر اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ حسیب انصاری و دیگر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں منیجمنٹ سائنس پروگرام میں ایم...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کیلئے تعزیت پر یورپی یونین کی سفیر کا شکریہ ادا کیا.اس موقع پر وزیر اعظم نے ملک سے دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے ان تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے پاکستان کی یورپی یونین کے ساتھ تعاون پر مبنی شراکت داری، بالخصوص جی ایس پی پلس اسکیم جس نے اپنے آغاز سے ہی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عدالتی کارروائیوں میں ڈیجیٹلائزیشن اور بہتر کارکردگی کی غرض سے سپریم کورٹ نے انسٹی ٹیوشن ڈیسک پر ای فائلنگ کیسز کا نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔ سپریم کورٹ میں مقدمات اور درخواستیں اب آن لائن بھی جمع کرائی جا سکیں گی، 17 مارچ سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہوگا، آن لائن دائر مقدمات کی فوری سماعت اور پندرہ دن میں شنوائی ہوگی۔ اس ضمن میں جاری سپریم کورٹ کے ایک اعلامیے کے مطابق 17 مارچ سے فعال ہونیوالےاس نظام کے تحت تمام وکیلوں اور کیس کے فریقین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے کیسز اور درخواستوں کی فزیکل (ہارڈ) کاپی اور اسکین شدہ (سافٹ) کاپی دونوں پرنسپل سیٹ اور برانچ رجسٹریوں میں جمع...
    گلوبل ڈویلپمنٹ اینڈ ساؤتھ کوآپریشن فنڈ (GDF) کی مالی معاونت اور چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (CIDCA) کے تعاون سے، TIAEWS پروجیکٹ کے چار اہم شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر یو این ڈی پی پاکستان اور چین کی حکومت نے 5 مارچ سے 'Tilored Intelligence for Actionable Early Warning Systems' (TIAEWS) پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان میں کمزور کمیونٹیز کو قدرتی آفات میں محفوظ رہنے کے لئے تیار کرنا ہے، خاص طور پر گلگت بلتستان جیسے تباہ کن علاقوں میں، جنہیں اکثر برفانی جھیلوں سے آنے والے سیلاب (GLOFs) کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گلوبل...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کا لاپتا پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب، اصفہانی ہینگر کے قریب سے مل گیا ہے۔ ایئرپورٹ کے ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب پڑے 320 طیارے کے ٹائر کی نشاندہی کی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پہیے کی طیارے سے علیحدگی کے واقعہ سے متعلق کسی جانی یا مالی نقصان کے شواہد نہیں ملے، تاہم متعلقہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کراچی سے لاہور جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 306مقررہ وقت پر بحفاظت لاہور پہنچی، لینڈنگ کے بعد کے معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ مین لینڈنگ گیئر کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزرات داخلہ سے ایکس کےاستعمال سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی اور کہا بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ٹوئٹراستعمال کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپس پر پابندی کیخلاف درخواست پرہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، عدالر نے وفاقی وزرات داخلہ سے ایکس کے استعمال سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ فل بینچ نے پی ٹی اے کے ذمہ دارافسر کو بھی ریکارڈسمت طلب کر لیا ، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سےحکومتی ادارے ٹوئٹراستعمال کررہےہیں اور یہ بھی بتایاجائےایکس کی حیثیت قانونی ہے یاغیرقانونی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تمام فریقین عدالت میں جواب داخل کرانے کے پابند ہیں۔ پی ٹی...
    کراچی: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ جاری مذاکرات کے نفسیاتی دباؤ کی وجہ سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی قدر گرگئی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کے روپے پر نفسیاتی دباؤ، زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں تسلسل سے کمی اور عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں دوبارہ اضافے سے درآمدات کا حجم بھی بڑھنے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 05 پیسے کی کمی سے 280 روپے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن درآمدی نوعیت کی ادائیگیوں کے دباؤ، بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے اور معیشت میں...
    جمیعت علمائے اسلام کے اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کے معاملے پر اڈیالہ جیل سے گرین سگنل مل گیا. پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مشاورت مکمل کرلی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد میں جے یو آئی شامل ہوگی یا نہیں، پی ٹی آئی نے عمران خان سے مشاورت مکمل کرلی، سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے گرین سگنل مل گیا جبکہ پی ٹی آئی نے جمعیت علمائے اسلام کو مطالبات اور شرائط کی منظوری کا پیغام بھجوادیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے زبانی کی بجائے تحریری یقین دہانی مانگ لی، جے یو آئی نے اپوزیشن اتحاد کے لیے مزید سوالوں کے جواب بھی مانگے۔جے یو آئی نے مؤقف اپنایا کہ...
    بدھ کی شب لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 نے ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کی تھی، لینڈنگ کے بعد انکشاف ہوا کہ طیارے کے پچھلے ٹائروں میں سے ایک غائب تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے فلائٹ 306 کا لاپتہ پہیہ مل گیا، کراچی ائیرپورٹ کے رن وے سے متصل جہازوں کے پارکنگ ایریا سے مل گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ 777 جہاز کے لینڈنگ گئیر کے قریب سے ٹائر ملنے کی اطلاع دی۔ یاد رہے کہ بدھ کی شب لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 نے ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کی تھی، لینڈنگ کے بعد انکشاف ہوا کہ طیارے کے پچھلے ٹائروں میں سے ایک غائب تھا۔ واقعے پر...
    ایف آئی اے نے تینوں مسافروں کو آف لوڈ کرکے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کیلئے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات والے تین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔ حکام کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں پائن ہنٹ، محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین شامل ہیں۔ پائن ہنٹ نامی مسافر جعلی ویزے پر میانمار جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں اس کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز غائب پائے گئے، جبکہ پاسپورٹ کو ٹمپرڈ بھی کیا گیا تھا۔ ایک اور کارروائی میں محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین نامی مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا، جو کہ بنگلہ دیشی شہری نکلے۔ تفتیش کے...
    مشرقی پڑوسی پاکستان میں دہشت گردی کا مین اسپانسر ،دہشت گردوں کا اتحاد ”را”نے کروایا ہے: ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلا م آباد (سب نیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ مشرقی پڑوسی پاکستان میں دہشت گردی کا مین اسپانسر ہے، جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد بھارتی میڈیا جعلی اے آئی ویڈیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا اور دہشت گردوں کی پروپیگنڈا ویڈیوز دنیا کو دکھاتا رہا۔ اسلام آباد میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ دہشت گردوں نے منظم انداز...
    بیجنگ :چین ، روس اور ایران کا اجلاس کامیابی سے منعقد ہوا۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ اجلاس کی صدارت چین کے نائب وزیر خارجہ ما ژاؤشو نے کی جبکہ روس کے نائب وزیر خارجہ سر گئی ریابکوف اور ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اس اجلاس میں چین، روس اور ایران کے درمیان جوہری امور اور پابندیوں کے خاتمے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ تینوں ممالک نے تمام غیر قانونی یکطرفہ پابندیوں کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔تینوں فریقوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ باہمی احترام پر مبنی سیاسی، سفارتی روابط اور بات چیت ہی واحد موثر اور قابل عمل انتخاب ہے۔ تینوں فریقوں...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر ریناکیونکا نے الگ الگ ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔   پی ایم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں  وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں اظہار تعزیت پر یورپی یونین کی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔  وزیر اعظم نےملک سے دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔  شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے ان تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور  پاکستان...
    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جہاں پی ٹی آئی کا فسادی ٹولہ ہو وہاں قومی اتحاد مشکل ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں متحد ہونا ہوگا، مگر جہاں پر تحریک انصاف کا فسادی ٹولہ بیٹھا ہو، جو مذمت تک نہ کرے اور اپنی فوج پر چڑھ دوڑے، وہاں متحد ہونا بھی مشکل ہے۔ عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی طرف سے ایک مذمت تک کا لفظ نہیں بولا گیا، اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے لوگوں کو بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر ریناکیونکا نے الگ الگ ملاقات کی ہے. جس میں دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیاپی ایم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں  وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں اظہار تعزیت پر یورپی یونین کی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔  وزیر اعظم نےملک سے دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے ان تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور  پاکستان کی یورپی یونین کے ساتھ...
    ایس ایس پی ملتان سے ملاقات میں ٹی ایل پی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ گردیزی مارکیٹ ملتان، مرزائیوں کی طرف سے شعائر اسلام کا آزادانہ استعمال ہورہا ہے، ملتان انتطامیہ غیرقانونی فعل کو بند کروانے کی بجائے غیرقانونی و غیر شرعی کام کو سیکیورٹی مہیا کررہی ہے، ادارے اس غیر شرعی و غیر آئینی فعل کو روکیں۔  اسلام ٹائمز۔ ڈویژنل امیر تحریک لبیک ملتان چوہدری بلال نور رضوی کی قیادت میں ٹی ایل پی وفد کی SSP ملتان کامران خان سے ملاقات ہوئی وفد میں ضلعی امیر غازی محمد افضل نقشبندی، ترجمان ضلع ملتان مفتی محمد مظہر حسین چشتی، نشرواشاعت نعیم حیدر رضوی کی شرکت، انہوں نے گردیزی مارکیٹ ملتان مرزائیوں کے شعائر اسلام کے استعمال کی روک...
    جنوبی وزیرستان لوئر میں اعظم ورسک بازار میں مسجد کے اندر دھماکہ ہوا ہے جس میں جے یو آئی(ف) کے رہنما ء زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ نماز جمعہ کے د وران مسجد میں ہوا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم بھی زخمی ہو ئے ہیں،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی شروع کر دی،ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے،پولیس کے مطابق دھماکہ مولانا عبدالعزیزمسجد کے خطیب اور جمعیت علماءاسلام وانا کے امیر مولانا عبداللہ ندیم پرہوا،دھماکے میں مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد افرادزخمی ہوئے ہیںجبکہ ہلاکتوں کا خدشہ...
    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزرات داخلہ سے ایکس کےاستعمال سےمتعلق رپورٹ طلب کرلی اور کہا بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سے حکومتی ادارے ٹوئٹراستعمال کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپس پر پابندی کیخلاف درخواست پرہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، عدالر نے وفاقی وزرات داخلہ سے ایکس کے استعمال سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔فل بینچ نے پی ٹی اے کے ذمہ دارافسر کو بھی ریکارڈسمت طلب کر لیا ، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ بتایا جائے پابندی کے باوجود کون سےحکومتی ادارے ٹوئٹراستعمال کررہےہیں اور یہ بھی بتایاجائےایکس کی حیثیت قانونی ہے یاغیرقانونی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تمام فریقین عدالت میں جواب داخل کرانے کے پابند ہیں۔پی ٹی اےوکیل کی جانب سےدرخواستوں کی...
    جیل میں ملاقات کی اجازت کا معاملہ؛ عمران خان سے تصدیق کیلیے کمیشن مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ہائی کورٹ نے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت کے معاملے میں تصدیق کے لیے عمران خان سے ملاقات کرکے سوالات کا جواب لینے کے لیے عدالتی کمیشن مقرر کردیا۔قبل ازیں اسلام آبادہائی کورٹ نے عمران خان کو آج دن 2 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم جاری کیا تھا اور ویڈیو لنک کے ذریعے پیش نہ کرنے کی صورت میں 3 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے احکامات...
    اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے لیگل فیصل خان نے کہا کہ یہ اعتراضات پہلے روز سے لگائے جا رہے ہیں، ملزمان پر فردِ جرم عائد ہونے دیں، دفعات پر اعتراض بعد میں کر لیں۔ پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ ان اعتراضات کے باوجود ہائی کورٹ کے ساتھ ٹرائل کورٹ سے ضمانت مسترد ہو چکی ہے۔ کراچی کی مقامی عدالت میں سماجی رہنما صارم برنی کے دستاویزات میں ردوبدل اور بچوں کی بیرونِ ملک اسمگلنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے سماجی رہنما صارم برنی کو سٹی کورٹ میں پیش نہیں کیا جبکہ عالیہ برنی عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت نے ملزمہ عالیہ برنی کی بریت کی درخواست واپس لینے پر خارج کر دی اور مقدمے کی دفعات ختم...
    کراچی: لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کی ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کے معاملے پر ایئربس کمپنی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایئر بس نے پی آئی اے سے ٹیکنیکل تفصیلات طلب کرتے ہوئے طیارہ پی کے 306 رجسٹریشن نمبر AP-BLS کا مکمل فلائٹ ڈیٹا اور چیک لسٹ مانگ لی۔ کمپنی نے لینڈنگ گیئر سمیت دیگر رپورٹس بھی طلب کر لی ہیں۔   بدھ کی شب لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد انکشاف ہوا کہ طیارے کے پچھلے ٹائروں میں سے ایک غائب تھا۔ تین دن گزرنے کے باوجود کراچی ایئرپورٹ کے اطراف گرنے والے پہیے کا سراغ نہیں مل سکا، جبکہ پی آئی اے انتظامیہ اسے تلاش کرنے میں ناکام رہی۔   ذرائع...
    اماراتی سرمایہ کاری گروپ ایم جی ایکس نے دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج بائنانس میں 2 ارب ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کر دی، جس سے متحدہ عرب امارات اور کرپٹو مارکیٹ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، یہ معاہدہ کرپٹو انڈسٹری میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری میں سے ایک ہے، جسے بائنانس نے اپنی پہلی ادارہ جاتی سرمایہ کاری قرار دیا ہے۔  اس ڈیل کے تحت ایم جی ایکس، بائنانس کا اقلیتی شیئر ہولڈر بن جائے گا اور اسٹیبل کوائن میں سرمایہ کاری کرے گا، جو ڈالر جیسی روایتی کرنسی سے منسلک ایک مخصوص کرپٹو کرنسی ہے۔ بائنانس اور ایم جی ایکس دونوں نے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا، مقدمات اور درخواستیں اب آن لائن بھی جمع کروائی جا سکیں گی۔ عدالت عظمیٰ سے جاری اعلامیے کے مطابق 17 مارچ 2025 سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہوگا۔ آن لائن دائر مقدمات کی فوری سماعت اور 15 دن میں شنوائی ہوگی، سپریم کورٹ میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔ واضح رہے کہ ملک کے مختلف محکموں میں ای فائلنگ کا نظام رفتہ رفتہ متعارف کرویا جا رہا ہے۔
    کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات والے تین مسافروں کو آف لوڈ کر دیا۔   حکام کے مطابق آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں پائن ہنٹ، محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین شامل ہیں۔ پائن ہنٹ نامی مسافر جعلی ویزے پر میانمار جانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں اس کے پاسپورٹ پر ضروری سیکیورٹی فیچرز غائب پائے گئے جبکہ پاسپورٹ کو ٹمپرڈ بھی کیا گیا تھا۔   ایک اور کارروائی میں محمد یعقوب قریشی اور محمد حسین نامی مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا جو کہ بنگلہ دیشی شہری نکلے۔ تفتیش کے دوران ان کے پاس سے بنگلہ دیشی شناختی کارڈ برآمد ہوئے جن پر مختلف نام درج تھے۔   حکام کے مطابق یہ...
    اپوزیشن اتحاد میں جے یو آئی شامل ہوگی یا نہیں؟پی ٹی آئی کی عمران خان سے مشاورت مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)جمیعت علمائے اسلام کے اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کے معاملے پر اڈیالہ جیل سے گرین سگنل مل گیا، ۔پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مشاورت مکمل کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن اتحاد میں جے یو آئی شامل ہوگی یا نہیں، پی ٹی آئی نے عمران خان سے مشاورت مکمل کرلی، سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اڈیالہ جیل سے گرین سگنل مل گیا جبکہ پی ٹی آئی نے جمعیت علمائے اسلام کو مطالبات اور شرائط کی منظوری کا پیغام بھجوادیا۔جمعیت علمائے اسلام نے زبانی کی بجائے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات، ریاض حسین کے ہمت و حوصلے کی پزیرائی، 25 لاکھ کی مالی معاونت پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں. وزیرِاعظم پاکستانی کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور انکو بین الاقوامی سطح پر مسابقت کیلئے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. وزیرِ اعظم آپ قوم کے ہونہار کھلاڑی ہیں اور آپ کا ٹیلنٹ ضائع نہی ہونے دینگے، وزیراعظم کی محمد ریاض سے گفتگو وزیراعظم کی محمد ریاض کو کھیل جاری رکھنے اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین محمد ریاض کو انکی پسند کے وفاقی ادارے میں ملازمت...
    جلیبیاں بیچنے پر مجبور فٹبالر کو وزیراعظم نے 25لاکھ روپے کا امدادی چیک دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبال ٹیم کے کھلاڑی محمد ریاض کو وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کیلئے طلب کیا اور ان سے خصوصی ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔اس کے علاوہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے بھی محمد ریاض سے ملاقات کی اور انہیں کوچ بھرتی کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔انہوں نے کہا کہ محمد ریاض بچوں کوٹریننگ دیں گے، ریاض جیسیلوگ ہمارا سرمایہ ہیں، ہم اس کو ضائع نہیں کرنا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ...
    پاکستان کے فیشن آئیکون حسن شہریار یاسین عرف ایچ ایس وائی اب فیشن کی دنیا سے ایک قدم آگے بڑھ کر ہالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں۔ ایچ ایس وائی نہ صرف ڈزنی پلس کی نئی ریلیز ہونے والی ہالی ووڈ سیریز ’ڈیلی بوائز‘ کی پروڈکشن کے لیے ملبوسات ڈیزائن کیے ہیں بلکہ ہالی ووڈ میں اپنا آن اسکرین ڈیبیو بھی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین ایسا کام کرنے والے واحد پاکستانی ڈیزائنر ہیں جن کی ملبوسات ہالی ووڈ کی سیریز کا حصہ ہوں گی بلکہ وہ خود بھی اسی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔         View this post on Instagram                      ...
    کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی نے سندھ پولیس کو صوبے بھر میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں روکنے اور کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت امن امان سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر زراعت محمد بخش مہر، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن اور رکن اسمبلی جمیل سومرو اجلاس میں شریک ہوئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صوبے میں امن امان برقرار رکھنا اور عوام کی جان و مال کی حفاظت سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے امن سے متعلق...
    نئی دہلی/کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 مارچ ۔2025 )بھارت نے پاکستان کی جانب سے ٹرین ہائی جیکنگ کے سمیت دہشت گردی اور تشدد کے واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات کو مستردکردیا ہے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کی جانب سے لگائے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں پوری دنیا کو پتا ہے کہ عالمی دہشت گردی کا مرکز کہاں ہے پاکستان کو اپنے اندرونی مسائل اور ناکامیوں کے لیے دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے.(جاری ہے) قبل ازیں پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بریفنگ میں کہا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی سازش غیر ممالک...
    مجھے تو حوالدار کہا جاتا ہے اور مجھے اس پہ فخر ہے، دو طرح کے حوالدار ہوتے ہیں ایک چور پکڑتا ہے، دوسرا شہید ہوتا ہے، پہلے بتا دیں مجھے کس طرف رکھا ہے! پھر عمر ایوب نے الزام لگایا کہ انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، یہ بات کہہ کر انہوں نے سوا گھنٹے تقریر کی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
    پشاور(نیوز ڈیسک) پولیس نے رات گئے گھروں پر پتھراؤ کرنیوالے 6 ٹک ٹاکرز کو گرفتار کرلیا۔پشاور کے علاقے حیات آباد میں رات گئے گھروں پر پتھراؤ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے 6 اوباش لڑکوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزمان پتھراؤ کی وڈیو ٹک ٹاک پر وائرل کرتے تھے۔ ‎ایس پی کینٹ اعتزاز عارف کے مطابق ملزمان حیات آباد کے پوش اور کمرشل علاقوں میں گھروں پر پتھراؤ کرتے اور اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے تحریری معافی نامہ لیا اور والدین کی ضمانت پر انہیں رہا کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات پر مزید کارروائیاں کی جائیں گی۔ جنوبی وزیرستان؛ مسجد کے...
    تحریک بیداری کے سربراہ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ محض بیانات سے آگے بڑھا جائے، عملی اقدامات کئے جائیں، دشمن کو اس کی پناہ گاہوں میں جا کر نشانہ بنایا جائے اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ اگر ذمہ داران اسی بے عملی کا شکار رہے، تو یہ دہشت گردی ہمیں مزید اندھیروں میں دھکیل دے گی اور ہم تماشائی بنے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے پاکستان میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی ایک تلخ حقیقت بن چکی ہے، جو دہائیوں سے وطن عزیز کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے۔ بلند و بانگ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے مشال یوسفزئی کی بانی سے ملاقات روکنے کے خلاف کیس میں سپرنٹنڈنٹ جیل  اور آئی جی اسلام آباد کو بیان حلفی پیش کرنے کی ہدایت کردی،عدالت نے لاکلرک سکینہ بنگش کو اڈیالہ جیل بھجوانے کیلئے کمیشن مقرر کردیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی کمیشن سے 4سوالات کا جواب مانگ لیا، عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملکر پوچھیں کہ مشال ان کی وکیل ہیں یا نہیں،عدالتی سوال کیا بانی پی ٹی آئی کو وکالت نامے پر دستخط کرانے کی اجازت دی گئی ہے یا نہیں؟ پانی کے معاملے پر مؤقف واضح ہے، مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے،...
    موجودہ ایوان اگر جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟ ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اپوزیشن والے موجودہ ایوان کو غیر قانونی کہتے ہیں، ایوان اگر جعلی ہے تو کیا چیئرمین قائمہ کمیٹی غیر قانونی نہیں؟ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مجھے حوالدار کہا جاتا ہے تو مجھے اس پہ فخر ہے، دو طرح کے حوالدار ہوتے ہیں ایک چور پکڑتا ہے اور دوسرا شہید ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو عوام کے مسائل کی فکر نہیں، عمر ایوب نے الزام لگایا کہ انہیں بات...
    ویب ڈیسک : جنوبی وزیرستان کے اعظم ورسک بازار کی مسجد میں دھماکے سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ پولیس کے مطابق دھماکا اعظم ورسک کی مسجد میں دھماکا ہوا، جس میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلوم کیا جا رہا ہے۔
    عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی بلاجواز کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور بیگناہ کشمیری نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی بلاجواز کارروائیوں کے ذریعے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشنوں کے دوران بیگناہ نوجوانوں کو...