راولپنڈی:

سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات میں عمران خان کی تمام کیسز کے ایک ساتھ ایک فرد کے ساتھ ٹرائل کی استدعا عدالت نے مسترد کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں سرکاری پراسیکیوٹرز اور ملزمان کے وکلا عدالت پہنچے۔ دورانِ سماعت عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے تمام کیسز ایک فرد کے ساتھ اکٹھے ٹرائل کی استدعا مسترد کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سب ایک الزام،ایک جیسے کیسز ہیں، سب ایک ساتھ ٹرائل کیے جائیں۔ جس پر سرکاری پراسیکیوٹرز نے درخواست کی مخالفت کی اور بتایا کہ ہر کیس الگ تھانے کا ہے۔

عدالت نے سانحہ 9 مئی کے تمام کیسز ایک ساتھ ٹرائل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 9 اپریل اور 9 مئی کے دیگر 13 کیسز کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کردی۔

عدالت میں سماعت کے موقع پر مقدمات کے چالان کی نقول ملزمان میں تقسیم کی گئیں، جن میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی شامل تھے۔ اس موقع پر سانحہ 9 مئی کے تمام 13 مقدمات کے چالان عدالت میں بھی پیش کردیے گئے۔ 

علاوہ ازیں جی ایچ کیو گیٹ 4 پر حملے کے کیس کا بھی چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسی طرح میٹرو بس اسٹیشن مری روڈ نذر آتش  اور صدر میں حساس ادارہ کی بلڈنگ جلانے کے علاوہ  آرمی میوزیم حملہ کیس کا چالان بھی پیش کیا گیا۔

بعد ازاں شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان عدالت سے روانہ ہو گئے۔ شیخ رشید نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے حالات بہتر نظر نہیں آرہے۔ ہر طرف اندھیرا ہے، مجھے اندھیرا ہی اندھیرا نظر آرہا ہے۔ میرا عمرے کا سفر بہترین رہا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ساتھ ٹرائل تمام کیسز کی استدعا عدالت میں ایک ساتھ ٹرائل کی مئی کے

پڑھیں:

عمران خان اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور مستعفی

ڈی آئی جی کا اپنے استعفیٰ میں کہنا تھا کہ میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی، میں ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں۔ متن میں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی عمران کشور نے استعفیٰ دے دیا۔ ڈی آئی جی عمران کشور کے استعفیٰ کی کاپی میڈیا نے حاصل کر لی، جس میں عمران کشور نے کہا کہ میں پولیس سروس آف پاکستان سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ استعفیٰ میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلف کی پاسداری غیر متزلزل عزم کے ساتھ کی اور کئی بار ذاتی قیمت چکائی، میں ایک ایسے موڑ پر کھڑا ہوں جہاں میری مزید خدمات ممکن نہیں۔ متن میں انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ رہے کہ میں نے عزت کے ساتھ خدمات سرانجام دیں، میں خاموشی سے خدمت نہیں کروں گا براہ کرم میرا استعفیٰ قبول کریں۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
  • راولپنڈی: سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی
  • عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
  • عمر ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور یا مسترد؟ انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ آگیا
  • عمران خان کو بڑا جھٹکا! 9 مئی کیسز کے اکٹھے ٹرائل کی درخواست مسترد
  • عمران خان کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان اور 9 مئی کیسز کی جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور مستعفی