کراچی: جعلی دستاویزات اور ٹمپرڈ ویزا پر بیرون ملک جانیوالے 3 مسافروں آف لوڈ
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
جناح ایئرپورٹ کراچی
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مسافروں کو آف لوڈ کردیا، تینوں مسافر جعلی دستاویزات اورٹمپرڈ ویزا پر بیرون ملک سفر کر رہے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں میں 2 کا تعلق بنگلادیش سے ہے، پائن ہنٹ نامی مسافر نے جعلی ویزا سے میانمار جانے کی کوشش کی۔
قومی ایئرلائن کی پرواز نے گزشتہ روز لاہور میں ایک.
بنگلادیشی مسافروں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر اپنے اہلخانہ سے ملنے بنگلادیش جا رہے تھے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تفتیش کے مطابق ملزمان کئی سال قبل زمینی راستے سے پاکستان آئے تھے، ملزمان نے پاکستان میں ایجنٹ کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈز، پاسپورٹ حاصل کیے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
قومی اسمبلی اجلاس: یو اے ای ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں و جعلی معاہدے جمع کرانے کا انکشاف
اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانیوں کی جانب سے یو اے ای کے ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں اور ملازمت کے جعلی معاہدے جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ قومی اسمبلی اجلاس وقفہ سوالات میں پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزے محدود کرنے سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔ کچھ پاکستانی شہریوں کی جانب سے جعلی ڈگریاں، ڈپلومے اور ملازمت کے معاہدے جمع کروائے جانے کا انکشاف کیا گیا۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی افرادی قوت کے کچھ لوگ اپنے ویزوں سے زیادہ قیام کر چکے، کچھ پاکستانی سیاسی اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں، کچھ پاکستانیوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا نامناسب استعمال کرتے پایا گیا، متعدد مسائل نے سخت جانچ پڑتال اور پابندیوں میں حصہ ڈالا۔
وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے تحریری جواب میں کہا کہ متحدہ عرب امارات حکام نے مطلع کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں پر کوئی باضابطہ ویزا پر کوئی پابندی نہیں، متحدہ عرب امارات نے پانچ سالہ ویزا کا اعلان کیا ہے، ویزہ کے لیے راؤنڈ ٹرپ ٹکٹ، ہوٹل بکنگ، جائیداد کی ملکیت کا ثبوت اور 3 ہزار درہم کی پیشگی ادائیگی کرنی ہوگی۔