پاکستان نے قرض پروگرام پرسختی سے عمل کیا، بات چیت مثبت رہی: آئی ایم ایف
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اقتصادی جائزہ پر پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی، پاکستان کیساتھ بات چیت مثبت رہی، مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سےعمل درآمد کیا، پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام، کلائمیٹ فنانسنگ اور قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ پر بھی گفتگو ہوئی۔
آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ پاکستان کے ساتھ صحت عامہ، تعلیم کے فروغ اور سماجی تحفظ کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف قرض پروگرام بات چیت
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے پروگرام پر عملدرآمد میں پاکستان کی تعریف کی: وزیر خزانہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے نتیجہ خیز نتائج کے لئے آئی ایم ایف سے مشاورت جاری رہے گی۔
نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، آئی ایم ایف پروگرام پرعملدرآمد بہت بہترطورپررہا اور آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں اس کو تسلیم کیا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے نتیجہ خیز نتائج کے لئے آئی ایم ایف سے مشاورت جاری رہے گی۔