امریکی سلامتی کیلیے گرین لینڈ کو ہمارا حصہ بننا ہوگا، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بننا ہو گا۔
یہ بات انھوں نے نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات کے دوران کہی۔ گرین لینڈ کے ممکنہ الحاق کے منصوبوں کے بارے میں سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ ٹھیک ہے، مجھے لگتا ہے کہ ایسا ہو جائے گا۔
مارک روٹے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب ایک ایسا شخص موجود ہے جو امریکا کو گرین لینڈ کے ساتھ الحاق کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ ہمیں بین الاقوامی سلامتی کے لیے بھی اس کی (گرین لینڈ) کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر نیٹو سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے امریکی صدر ٹرمپ کی بات کاٹتے ہوئے کہاکہ اگر گرین لینڈ پر بات ہو گی تو میں اس بحث کو چھوڑ دوں گا کیونکہ میں نیٹو کو اس میں نہیں دھکیلنا چاہوں گا۔
نیٹو سربراہ مارک روٹے نے امریکی صدر کو یقین دہانی کرا ئی ہے کہ یورپ دفاع پر آٹھ سو ارب ڈالر خرچ کرنے کے لیے تیار ہے۔ روس اور چین نیٹو سے زیاد ہتھیار بنا رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گرین لینڈ
پڑھیں:
کوئی کسی کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کوئی کسی کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں آئرلینڈ کے وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے موقع پر ملاقات کی۔
اس موقع پر ایک صحافی کو جواب دیتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ کہ کوئی کسی کو غزہ سے بے دخل نہیں کررہا۔
دوسری جانب حماس نے غزہ سے کسی کو بے دخل نہ کرنے کے امریکی صدر کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔
Post Views: 1