لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل سلمان صفدر کی وساطت سے درخواستیں دائر کی ہیں، جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ 18 مارچ کو عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

عمران خان کی جانب سے دائر کی درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کے لیے سازش کا الزام کا لگا مقدمات میں نامزد کیا گیا اور حقائق کے برعکس مقدمات کو درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات درج ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عمران خان کی

پڑھیں:

4 مقدمات میں درخواستِ ضمانت، ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع

سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد---فائل فوٹو

لاہور میں انسدادِ دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت نے سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر اُن کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے عسکری ٹاور حملے اور پولیس اسٹیشن جلانے سمیت 4 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، جس کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل پیش نہ ہوئے۔

معاون وکیل نے دلائل کے لیے وقت مانگا اور بتایا کہ شریک ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا گیا

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی استدعا مسترد کردی۔

انہوں نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک کارروائی مؤخر کر دی جائے۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 17 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • 4 مقدمات میں درخواستِ ضمانت، ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کو دلائل دینے کا آخری موقع
  • عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
  • عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
  • 9 مئی مقدمات ، عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
  • عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
  • سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر/ایکس پر پابندی کیخلاف درخواستوں پروزارت داخلہ سے رپورٹ طلب،سماعت ملتوی
  • اعظم سواتی کو 15 اپریل تک حفاظتی ضمانت مل گئی، گرفتار نہ کرنے کا حکم