وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی ہے۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد بہت بہتر طور پر رہا، آئی ایم ایف نے اپنے بیان میں اس کو تسلیم کیا ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اگلے ہفتے نتیجہ خیز نتائج کے لیے آئی ایم ایف سے مشاورت جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام پر جائزے کے لیے بات چیت ہوئی، پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: محمد اورنگزیب آئی ایم ایف

پڑھیں:

آئی ایم ایف پاکستان مذاکرات مثبت قرار،اعلامیہ جاری

 آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو مثبت قرار دے دیا اور کہا پاکستان نےموجودہ قرض پروگرام پر سختی سےعمل درآمد کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ساتھ سات ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لیے بات چیت مکمل ہو گئی ، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ جس میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ سات ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزے اور کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بات چیت ہوئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سےعمل درآمد کیا، قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق مزاکرات میں صحت عامہ، تعلیم کے فروغ ، سماجی تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی۔ خیال رہے پاکستان کے عالمی مالیاتی فنڈ سے مذاکرات کامیاب ہو گئے، جس کے تحت پاکستان کو دو ارب ڈالر قرض ملے گا،ایک ارب ڈالر قرض قسط اور ایک ارب ڈالرکلائمیٹ فنانسنگ کے لیے منظوری ہوگی۔ ذرائع وزارت خزانہ نےبتایا ہے قرض قسط اورکلائمیٹ فنانسنگ منظوری ایک ساتھ ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف نے پروگرام پر عملدرآمد میں پاکستان کی تعریف کی: وزیر خزانہ
  • آئی ایم ایف پاکستان مذاکرات مثبت قرار،اعلامیہ جاری
  • پاکستان نے قرض پروگرام پرسختی سے عمل کیا، بات چیت مثبت رہی: آئی ایم ایف
  • پاکستان نے قرض پروگرام پرسختی سے عمل کیا:  آئی ایم ایف
  • پاکستان کرپٹو کونسل کا باضابطہ قیام عمل میں آگیا، وفاقی وزیر خزانہ سربراہ مقرر
  • یورپی یونین سفیر کی وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے ملاقات
  • آئی ایم ایف وفد کی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کو معاشی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی
  • آئی ایم ایف وفد نے وزیر خزانہ کو معاشی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی
  • آئی ایم ایف وفد کی وزیر خزانہ کو معاشی تعاون کی یقین دہانی