روسی، چینی، ایرانی نائب وزرائے خارجہ ملاقات، اعلامیہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
چین اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں امریکا سے ایران پر پابندیوں کے خاتمے اور مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں چین، روس اور ایران کے اعلیٰ سطح کے وفود نے خصوصی ملاقات کی جس میں امریکا سے ایرانی ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
تینوں ممالک نے امریکا کی ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔
چینی نائب وزیرِ خارجہ ماژاؤسوس، روسی نائب وزیرِ خارجہ سرگئی ریابکوف اور ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کی موجودگی میں مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ باہمی احترام کے اصول پر سیاسی اور سفارتی گفت و شُنید سے ہی قابلِ عمل حل نکالا جائے۔
واضح رہے کہ چین میں یہ ملاقات اس وقت ہوئی ہے جب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو بات چیت شروع کرنے کے لیے خط بھیجا گیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گیا ہے
پڑھیں:
امریکی پابندیاں، مہنگائی، ایرانیوں کیلیے اشیاء خریدنا مشکل
لاہور:امریکی پابندیوں، بدانتظامی اور بڑھتی آبادی کے سبب ایران معاشی مسائل میں گرفتار، خصوصاً 9 کروڑ آبادی میں سے 6 کروڑ ایرانی زندگی کی عام اشیا نہیں خرید پا رہے جس سے ایرانی معاشرے میں انتشار وبے چینی بڑھی ہے۔
عوام کو ریلف دینے حکومت نے نئی مالی سکیم شروع کر دی ہے، 6 کروڑ لوگوں کو ماہانہ فی کس 50 لاکھ ریال کے کوپن ملیں گے تا کہ وہ آٹا، دال ،سبزی ،چینی ،دودھ ،انڈے ، تیل مقررہ دکانوں سے خریدلیں۔
رقم بظاہر زیادہ لگتی مگر پاکستانی روپوں اور ڈالرز میں بہت کم ہے۔ ماہرین کا کہنا، یہ اقدام کافی نہیں کہ ایرانی حکومت نے کئی ٹیکسوں کی شرح میں اضافہ کردیا۔ وہ اب اپنے 75 فیصد اخراجات ٹیکسوں کی رقم سے پورا کرنا چاہتی ہے۔
مگر اس عمل سے ایران میں مہنگائی مذید بڑھے گی۔درآمدات پر ٹیکس کئی عام اشیا کی قیمتیں بڑھا کر انھیں کھاتے پیتے ایرانیوں کی دسترس سے بھی دور کر سکتے ہیں۔ ایران کی معیشت آئی سی یو میں پہنچ چکی اور اسے تازہ آکسیجن کی ضرورت ہے۔