---فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی اپنی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے تینوں بیٹیوں کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی ہے۔

پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بینظیر بھٹو اور صدرِ مملکت کی بیٹی بختاور بھٹو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر میں صدرِ مملکت کو اپنے تینوں نواسوں، میر حاکم، میر سجاول اور میر ذوالفقار کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔


بختاور بھٹو کی اس پوسٹ کے مطابق یہ خوبصورت تصویر کسی عام شخصیت نے نہیں بلکہ خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے بنائی ہے۔

بختاور بھٹو نے اس تصویر کو ’ٱلْحَمْدُ لِلّٰهِ، رمضان 2025ء‘ کا کیپشن دیا ہے۔

دوسری جانب صدرِ مملکت کی اس تصویر کا سوشل میڈیا پر ان کی اہلیہ، بینظیر بھٹو کی ماضی کی تصویر کے ساتھ موازنہ کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی 2021ء کی جنوری میں چوہدری محمود کے ساتھ ہوئی تھی۔

شادی کے بعد بختاور بھٹو دبئی شفٹ ہو گئی ہیں۔

بختاور بھٹو کتنے برس کی ہوگئیں؟

صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ روز 25 جنوری کو اپنی فیملی کے ہمراہ سالگرہ منائی ہے۔

اس جوڑی کے ہاں پہلے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کی پیدائش 10 اکتوبر 2021ء کو، دوسرے بیٹے میر سجاول محمود چوہدری کی پیدائش 5 اکتوبر 2022ء کو جبکہ تیسرے بیٹے میر ذوالفقار محمود چوہدری کی پیدائش 20 اکتوبر 2024ء کو ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے ساتھ

پڑھیں:

صدر آصف علی زرداری امارات کے دورے پر روانہ

صدر آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات کےدورے پر روانہ ہوگئے۔

صدر مملکت 15 مارچ تک یو اے ای کا نجی دورے کریں گے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں باضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 13 سے 15مارچ تک تین دن کی رخصت لی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان آنے والی سابق جاپانی اداکارہ نے اسلام قبول کرلیا، ویڈیوز وائرل
  • وفاقی کابینہ میں 3 وزراء کا مزید اضافہ، قلمدان تفویض کر دیئے گئے
  • وفاقی کابینہ میں 3 وزراء کا مزید اضافہ، قلمدان تفویض کردیئے گئے
  • ٹی ٹی پی اور بی ایل اے میں صرف داڑھی کا فرق ہے: وزیرِ مملکت طلال چوہدری
  • بیرسٹر سلطان سے چیف سیکرٹری کی تفصیلی ملاقات
  • صدر آصف علی زرداری امارات کے دورے پر روانہ
  • بلاول بھٹو سے پارٹی راہنماؤں کی زرداری ہاؤس میں ملاقاتیں
  • عمر ایوب کو بلاول بھٹو زرداری پر الزام لگانے سے پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے، شرجیل میمن
  • بلاول بھٹو سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں، سیاسی صورتحال پر گفتگو