Jang News:
2025-03-15@03:04:33 GMT

یورپی یونین سفیر کی وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT

یورپی یونین سفیر کی وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کیلئے تعزیت پر یورپی یونین کی سفیر کا شکریہ ادا کیا.

اس موقع پر وزیر اعظم نے ملک سے دہشت گردی کی عفریت کے خاتمے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے ان تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان کی یورپی یونین کے ساتھ تعاون پر مبنی شراکت داری، بالخصوص جی ایس پی پلس اسکیم جس نے اپنے آغاز سے ہی پاکستان اور یورپی یونین کو بھرپور فائدہ پہنچایا، کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

یورپی یونین کی سفیر نے وزیر اعظم کو یورپی یونین کے وفود کے حالیہ پاکستان کے دوروں کے ساتھ ساتھ آئندہ دوروں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

یورپی یونین کی پاکستان میں سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے آج وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔

پاکستان میں یورپی یونین کے دفتر کے مطابق اس موقع پر یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات کے دوران یورپی یونین کی سفیر نے وزیر خزانہ کو اس سال مئی میں ہونے والے EU پاکستان بزنس فورم میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: یورپی یونین کی سفیر یورپی یونین کے

پڑھیں:

وزیراعظم کی ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی سے ملاقات، 25 لاکھ کی مالی معاونت

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی محمد ریاض سے ملاقات، ریاض حسین کے ہمت و حوصلے کی پزیرائی، 25 لاکھ کی مالی معاونت پاکستانی نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں. وزیرِاعظم پاکستانی کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات اور انکو بین الاقوامی سطح پر مسابقت کیلئے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے. وزیرِ اعظم آپ قوم کے ہونہار کھلاڑی ہیں اور آپ کا ٹیلنٹ ضائع نہی ہونے دینگے، وزیراعظم کی محمد ریاض سے گفتگو وزیراعظم کی محمد ریاض کو کھیل جاری رکھنے اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین محمد ریاض کو انکی پسند کے وفاقی ادارے میں ملازمت دی جائے، وزیراعظم کی ہدایت وزیراعظم نے محمد ریاض کو 25 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا. ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو ان کی صلاحیتوں کے مطابق سرکاری اداروں میں ملازمتیں دی جائیں، وزیراعظم کی ہدایت ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیےاقدامات تیز کیے جائیں، وزیراعظم بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی بہبود اور انہیں روزگار کے پائیدار مواقع فراہم کرنے کے لیے حکمت عملی تشکیل کی جائے، وزیراعظم نوجوان کھیلوں اور دیگر صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، وزیراعظم محمد ریاض نے وزیراعظم کی جانب سے مالی تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا. محمد ریاض نے کھلاڑیوں کے فلاح و بہبود اور کھیلوں کی ترویج کےلئے اقدامات پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا. ملاقات میں وفاقی وزراء عطااللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور میڈیا کوارڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی موجود تھے. 

متعلقہ مضامین

  • چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے: وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ سے یورپی یونین کی سفیر  کی ملاقات
  • پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں:وزیراعظم 
  • پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم
  • وزیراعظم کی ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹ بال کے کھلاڑی سے ملاقات، 25 لاکھ کی مالی معاونت
  • مالی مشکلات کے باعث جلیبی بیچنے پر مجبور قومی فٹبالر کو وزیر اعظم نےامدادی چیک دے دیا
  • وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات
  • وزیراعظم سے ازبک سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال
  • امریکا، نیدرلینڈز، یورپی یونین کی جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت