اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی میڈیا سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 14th, March 2025 GMT
مجھے تو حوالدار کہا جاتا ہے اور مجھے اس پہ فخر ہے، دو طرح کے حوالدار ہوتے ہیں ایک چور پکڑتا ہے، دوسرا شہید ہوتا ہے، پہلے بتا دیں مجھے کس طرف رکھا ہے! پھر عمر ایوب نے الزام لگایا کہ انہیں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، یہ بات کہہ کر انہوں نے سوا گھنٹے تقریر کی، کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے سے گریز کیا جائے: وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف
وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف — فائل فوٹووزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر انتہائی احتیاط سے کام کریں، توہین آمیز مواد شیئر کرنے سے گریز کریں۔
سردار یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر جانے انجانے میں پوسٹ شیئر ہو جاتی ہے، پھر وہ مصیبت بن جاتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ختمِ نبوت پر جو یقین نہیں رکھتا وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے، اس پر کوئی دو رائے نہیں۔
وفاقی وزیر سردار یوسف نے وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا چارج سنبھال لیا۔
وزیرِ مذہبی امور نے کہا کہ مذہب کے معاملے پر کوئی جبر نہیں، پاکستان میں سب کو اپنے اپنے عقائد پر عمل کرنے کی آزادی حاصل ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ جہاں اقلیت کا احترام ہے وہیں اکثریت کا بھی احترام کیا جائے، توہینِ صحابہ و اہلِ بیت بل دونوں ایوانوں سے منظور ہوا تھا لیکن معلوم نہیں وہ اس وقت کہاں ہے۔
سردار یوسف نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ بل واپس آئے گا تو مشترکہ اجلاس سے منظور ہو گا لیکن تاحال یہ علم نہیں ہے کہ وہ بل اس وقت کہاں اور کس پوزیشن پر ہے۔