اسلام آباد(نیوز ڈڑسک)عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں 16 مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لٹر کی کمی ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹرول کی ایکس ڈیپوٹ قیمت جو اس وقت 255.63 روپے فی لٹر ہے، 14.16 روپے کی کمی کے بعد 241.47 روپے فی لٹر ہوجائے گی، جس سے صارفین کو بڑا ریلیف ملے گا۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت جو اس وقت 258.

64 روپے فی لٹر ہے، 8.70 روپے کی کمی کے ساتھ 249.94 روپے ہونے کا امکان ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے اجناس کی قیمتوں پر فرق پڑے گا، جس سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔کیروسین آئل کی قیمت میں 10.33 روپے کمی کا امکان ہے، جس سے کیروسین آئل کی قیمت 168.12 سے کم ہو کر 157.79 روپے ہوجائے گی۔

لائٹ ڈیزل آئل جو صنعتوں میں استعمال کیا جاتا ہے، کی قیمت میں بھی 7.12 روپے کمی کا امکان ہے، جس سے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 153.34 روپے سے کم ہو کر 146.22 روپے ہوجائے گی۔

طورخم بارڈر کی بندش، پاک افغان سالانہ تجارتی حجم میں ایک ارب ڈالر کی کمی

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کا امکان ہے روپے فی لٹر کی قیمت کی کمی

پڑھیں:

چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مسلسل مہنگی ہونے سے عوام پھٹ پڑے

حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، لاہو میں چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، نرخ 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئے، چینی مسلسل مہنگی ہونے سے شہری پھٹ پڑے۔

رمضان المبارک میں چینی سستی کرنے کے حکومتی دعوے دھرے رہ گئے، لاہور میں 10 روز کے دوران 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، نرخ 180 روپے تک پہنچ گئے۔شہری کہتے ہیں اب تو رمضان المبارک میں شربت بھی پھیکا پینا پڑتا ہے۔

ایک ماہ میں چینی کا 50 کلو والا تھیلا 100 روپے بڑھ کر 8400 کا ہوگیا، دکانداروں نے قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔چینی کے ہول سیل تاجروں نے قیمت میں اضافے کی بنیادی وجہ برآمد کو قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شوگر ملز کی بجائے طلب اور رسد کے فارمولے کو اپنایا جائے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے چینی کی قلت پر قابو پانے کیلئے شکر (گڑ) درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی کی قیمتوں میں 14 روپے فی کلو کا اضافہ،پریشان کن خبر آ گئی
  • عید سے قبل خوشخبری: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 14 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
  • خوردہ فروشوں کی لالچ نے چینی کی فی کلو قیمت 180 روپے تک پہنچادی
  • بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان،نیپرا میں درخواست جمع
  • عید سے قبل خوشخبری: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • چینی کی قیمتوں کو پر لگ گئے، مسلسل مہنگی ہونے سے عوام پھٹ پڑے
  • پیٹرول کتنے روپے سستا ہوگا؟ عوام کے لیے بڑی خبر
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • عوام کیلئے بڑا تحفہ، پٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان