2025-03-06@16:08:42 GMT
تلاش کی گنتی: 1866
«اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت»:
(نئی خبر)
چین کو یوکرین بحران کے شفاف،دیرپا اور پابند امن معاہدے کی توقع ہے، وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز میونخ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جرمنی کے شہر میونخ میں اپنے یوکرینی ہم منصب آندرے سیبیہا سے ملاقات میں امن کے فروغ میں چین کا عزم دہرایا ہے۔میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر سیبیہا کی درخواست پر ہونے والی اس ملاقات میں وانگ نے کہا کہ چین اور یوکرین روایتی دوستی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دونوں ممالک نے 2011 میں اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی تھی جس میں دوطرفہ تعلقات سے معمول کی پیشرفت کو برقرار رکھا گیا ہے۔وانگ نے مزید کہا کہ چین حالیہ برسوں میں یوکرین کا سب سے بڑا تجارتی...
سٹی 42 : وزیراعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف نے طارق حمید بٹ سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف وزیر اعلی مریم نواز کے ہمراہ عسکری 10 پہنچ گئے، جہاں انہوں نے طارق حمید بٹ سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ مریم نواز اور نواز شریف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ۔ یاد رہے کہ سابق ڈپٹی مئیر لاہور عارف حمید بٹ، طارق حمید بٹ اور زبیر حمید بٹ کی والدہ جمعہ کے روز انتقال کر گئیں تھیں، مرحومہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ممانی تھیں ۔ عمران خان اور...
اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے فنڈز میں کی جانے والی کٹوتی کے نتیجے میں ایڈز کے مریضوں میں ہلاکت بڑھ سکتی ہے۔ یہ اقدام دنیا بھر میں ایڈز کے علاج کے حوالے سے کی جانے والی مساعی کو ناکامی سے دوچار کرسکتا ہے۔امریکا عالمی سطح پر انفرادی حیثیت میں سب سے زیادہ ترقیاتی امدادی فنڈز فراہم کرنے والا ملک ہے۔ یہ فنڈنگ دی یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ (یو ایس ایڈ) کے ذریعے کی جاتی ہے۔ جنوری میں امریکی صدر کا منصب دوبارہ سنبھالتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم دیا کہ تین ماہ کے لیے امریکا کی طرف سے بیرونی امداد روک دی جائے۔ اس کے نتیجے میں بہت سے...
صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ رات کو پیش آیا،واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،جبکہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ کینیڈا میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجنوں پروازیں منسوخ، الرٹ جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)پیکا ترمیمی ایکٹ کے لیے دائر کی گئی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف دائر درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی، جس میں عدالت نے کیس جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں زیر التوا دیگر کیسز کے ساتھ منسلک کر دیا۔دورانِ سماعت ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وکیل نے درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی۔جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ جسٹس انعام امین منہاس ہی لارجر بینچ بنانے کی درخواست پر فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف...
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ انسانی اسمگلر کے اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری نصر کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ اپنے بیٹے سے خرچ بھی لیں اور کہیں کہ عاق کر دیا ہے ایسا نہیں ہوتا، شرع میں بھی بیٹا بیٹا ہی رہتا ہے، کارروائی قانون کے مطابق ہو گی۔ باجوڑ: ایف آئی اے کی کارروائی، لیبا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان گرفتارایف آئی اے کوہاٹ زون نے کارروائیوں کے دوران لیبیا کشتی حادثے 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق...
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی محنت سے استحکام آیا اور پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے باہر آگیا۔ ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست، معیشت، اقدار اور جمہوریت کو آلودہ کرکے تباہ کیا گیا، جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گونپ دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بدنیتی، بدتہذیبی اور انتقام کو سیاست بنادیا گیا، بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹری سے اتار دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں، مزید محنت درکار ہے، وزیراعظم شہباز شریف میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی تبدیلی کی سوغاتیں تھیں، ہم نے اپنے دور...
اسلام آباد ہائیکورٹ: رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سکیورٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں رجسٹرار سردار طاہر صابر اور ڈپٹی رجسٹرار سیکیورٹی محمد اویس الحسن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی گئی۔ عدالت کے لارجر بینچ نے دونوں افسران کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل لارجر بینچ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جب کوئی جوڈیشل یا ایڈمنسٹریٹو آرڈر موجود ہی نہ ہو تو توہین عدالت کی کارروائی نہیں بنتی۔...
اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران پتنگ سازوں، ڈسٹری بیوٹرز اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 24 ملزمان سے 3 ہزار سے زائد پتنگ اور 2 سو سے زائد ڈوریں قبضہ میں لی ہیں۔ مزید پڑھیں:پتنگ بازوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کا جارحانہ اقدام، گھر مسمار کرنیکی دھمکی ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق قانون، قاعدے اور ضابطے کے مطابق پتنگ بازی کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پتنگ بازی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں:پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد، ناقابل ضمانت جرم قرار اسلام آباد پولیس پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خلاف مسلسل قانونی کارروائیاں...
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔بانی پی ٹی آ ئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ پیر کی صبح عدالتی عملہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ سماعت ملتوی کردی گئی ۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنی تھی۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی اچانک سماعت ملتوی کئے جانے پر شکوک و شبہات کا شکار ہوگیا ہوں، حکومت سے مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کروائی جائے تاکہ...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے علاقے میں جاری خشک سالی کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ حکام کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ روزانہ 7 لاکھ آبادی کو پانی فراہم کر رہا ہے، تاہم پانی کی طلب اور دستیاب وسائل میں واضح فرق پیدا ہو چکا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کو یومیہ 50 ملین گیلن پانی درکار ہے، مگر خان پور ڈیم سے صرف 11.28 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ ٹیوب ویلز سے 1.5 ملین گیلن پانی دستیاب ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر بورڈ کے پاس صرف 12.81 ملین گیلن پانی موجود ہے، جو ضرورت سے کہیں کم ہے۔پانی کی قلت کے باعث کنٹونمنٹ بورڈ حکام نے عوام سے اپیل...
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ، عمران خان کے وکیل شک میں مبتلا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی سے متعلق عدالتی عملے نے عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا۔ کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کی گئی۔ وکیل خالد یوسف نے کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔ عدالتی عملے نے فون پر بتایا کہ آج سماعت نہیں ہوگی۔ وکیل خالد چوہدری کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے شبہات کا اظہار کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ پیر کی صبح عدالتی عملہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی اچانک سماعت ملتوی کیے جانے پر شکوک و شبہات کا شکار ہوگیا ہوں، حکومت سے مطالبہ...
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے ڈھیری حسن آباد میں بچوں کی لڑائی سےپیدا ہونے والی معمولی رنجش پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، قتل ہونے والا ایک مقتول بیچ بچاؤ کراتے ہوئے گولیوں کا نشانہ بنا۔ پولیس کے مطابق محمد قاسم نےبتایا کہ بھائی محمد اقبال وغیرہ کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کر رہا تھا کہ چونگی چوک کے قریب آریان اور معظم وغیرہ کا سجیل اور مزمل وغیرہ سے سابقہ رنجش پر جھگڑا ہورہا تھا، انہوں نے بتایا کہ ہم ان میں بیچ بچاؤ کرانے لگے کہ اچانک آریان اور معظم نے پسٹل نکال لیے اور یہ کہتے ہوئے کہ...
حریت ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی خاموشی سے بھارتی مظالم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ بھارت کا کشمیر کو ایک تنازعہ تسلیم کرنے سے انکار اور اسے ایک اندرونی معاملہ قراردینا جوابدہی سے بچنے کی دانستہ کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے جس کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے 5 اگست 2019ء کے یکطرفہ اور...
کراچی: ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ ایس پی انویسٹی گیشن علی حسن کے خلاف پھٹ پڑیں، انھوں نے ایس پی انویسٹی گیشن کومعطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سے اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ نے ایک اورویڈیو بیان جاری کردیا، مصطفی عامر کی والدہ ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ علی حسن کے خلاف پھٹ پڑیں۔ مقتول نوجوان کی والدہ کا کہنا تھا کہ20 روز تک ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ علی حسن نے کچھ نہیں کیا، 20 دن پولیس میرے بچے کی کردار کشی کرتی رہی، ان کا کہنا تھا کہ وہ ایس پی انویسٹی گیسن ساؤتھ علی...
معروف بھارتی اداکارہ 34 سالہ کیرتی سینن کی کاروباری خاندان کے چشم و چراغ 25 سالہ کبیر باہیا کے ساتھ شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کی ایک دوسرے کے ساتھ تفریح مقامات پر سیاحت اور ہوٹلز میں کھانوں کی تصاویر اور ویڈیوز آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ کرسمس کے موقع پر بھی دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ عمر میں واضح فرق کے باوجود ان کی کمیسٹری بہت اچھی ہے۔ جوڑے نے ممبئی میں بھی ایک خفیہ ملاقات کی تھی اور جیسے ہی دونوں ریسٹورینٹ سے باہر نکلے میڈیا کو دیکھ کر الگ الگ ہوگئے۔ کیرتی سینن کے مداح بھی جلد دونوں کی شادی کے اعلان کے منتظر رہتے ہیں...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھی اپنے قائد کی ایمانداری پر قسم نہیں کھا سکتے۔مردان میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیپٹن صفدر نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کو بہترین انداز میں سجا دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ نواز شریف چاہتے ہیں ہماری نسلیں ڈاکٹر قدیر بنیں، صحت و تعلیم عام ہو۔ نواز شریف کو پاکستان زندہ باد کہنے پر نکالا گیا۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ بتائیں خیبر پختونخوا کے عوام ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں یا مزید محرومی؟ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف کے منصوبے نکال دیں تو خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کام نظر نہیں آتے، 40 سال...
اپیل کا متن ہے کہ ایرانی غیور عوام کی محبت و ارادت کے پیش نظر متعلقہ حکام سے درخواست ہے کہ ہمارے دل کی آواز پر توجہ دیں اور حزب اللہ کے شہید سیکرٹری جنرل کی ایران میں تشیع جنازہ کے لئے انتظام اور اقدام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے شہید سیکرٹری جنرل، شہید سید حسن نصر اللہ کی ایران میں تشیع جنازہ کے لئے عوامی سطح پر آن لائن درخواست ایک مہم کی صورت میں جاری ہے۔ ایرانی سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام سے ایرانی عوام کی جانب سے کی جانیوالی درخواست کا متن حسب ذیل ہے۔ بسم الله الرحمن الرحیم السلام علیکم! شہید سید حسن نصر اللہ کی...
دارئین گیپ :امریکا میں بہتر زندگی کی تلاش میں ہر سال ہزاروں افراد خطرناک راستے اختیار کرتے ہیں لیکن کچھ راستے خوابوں کو بھیانک حقیقت میں بدل دیتے ہیں، جنوبی امریکا میں واقع دارئین گیپ ایسا ہی ایک خوفناک اور جان لیوا جنگل ہے، جہاں ہر قدم پر موت کا خطرہ منڈلاتا ہے۔ دارئین گیپ: ایک خطرناک گزرگاہ یہ 97 کلومیٹر طویل جنگل کولمبیا اور پاناما کے درمیان واقع ہے اور طویل عرصے تک ناقابلِ عبور سمجھا جاتا رہا۔ مگر اب یہ غیر قانونی تارکینِ وطن کے لیے ایک مرکزی راستہ بن چکا ہے، وینزویلا، ہیٹی، ایکواڈور، بنگلہ دیش، پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک کے ہزاروں افراد ہر سال اس جنگل سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس...
ماسکو : روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر ویاچسلاو وولودن کاکہنا ہےکہ یورپی یونین عالمی صورتحال کو سمجھنے میں ناکام ہو چکی ہے، تمام معاملات میں نااہل ثابت ہو رہی ہے اور شدید بحران کا شکار ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی پارلیمنٹرین نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں پیش آنے والے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی سیاسی اشرافیہ کو خود اپنی غلطیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نےمزید کہاکہ یورپی یونین کے اجتماعی ادارے جو ان کے رہنماؤں کی شکل میں موجود ہیں، عالمی حالات کا ادراک کرنے میں ناکام رہے ہیں، ان کی نااہلی اور عدم صلاحیت کھل کر سامنے آ چکی ہے۔” اسپیکر ویاچسلاو وولودن کاکہنا تھا کہ یورپی رہنماؤں نے امریکی نائب صدر...
پشاور: خیبرپختونخوا میں ریسکیو1122 کے اہلکاروں کو پنجاب کے برابر مراعات دینے کے لیے سفارشات تیار کرلی گئی ہے۔ محکمہ ریلیف و آباد کاری کی دستاویزات کے مطابق ریسکیو1122 کے اہلکاروں کے لیے خصوصی پیکج دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق حکومت سے سفارش کی گئی ہے کہ اہلکاروں کو خصوصی انکریمنٹ دیا جائے، ریسکیورز کے لیے ایک بار کا اعزازیہ دیا جائے، جس کی مالیت 17 لاکھ، 83 ہار 566 بنتی ہے۔ گریڈ ایک سے 16 تک کے ریسکیو عملے کو 2017 سکیل کی ابتدائی تنخواہ کے 35 فیصد کے حساب سے رسک الاؤنس لینے کی اجازت ہے جو کہ پنجاب کے الاؤنسز سے بہت کم ہے۔ لہٰذا، پنجاب کی طرز پر یہ الاؤنس تمام...
غزہ: فلسطین کے صدر محمود عباس نے ایتھوپیا میں افریقی یونین کے اڑتیسویں سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین، فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے کسی بھی منصوبے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے، چاہے وہ غزہ کی پٹی میں ہو، مغربی کنارے میں یا مشرقی یروشلم میں۔ محمود عباس نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینی عوام کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کرنے کی کوئی بھی کوشش بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے اور فلسطینی عوام اپنی سرزمین پر اپنے جائز حقوق سے دستبرداری کو قبول نہیں کریں گے۔ فلسطین کا مستقبل جلاوطنی اور نقل مکانی پر نہیں بلکہ اپنے عوام کی وابستگی پر مبنی...
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ فسادی ٹولہ فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں ، فوج اور عوام میں خلیج ڈالنے کی کوئی کوشش آئندہ بھی ناکام ہوگی، ریاست کے سامنے سرنڈر کرنے والے ہی رحم کی توقع کر سکتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے سامنے اپنے ہتھیار پھینک دیں پھر وہ ریاست سے رحم کی توقع کرسکتے ہیں لیکن گمراہ گروہ کو یہ اجازت نہیں ہے کہ اپنی اقدار ہمارے ملک پر مسلط کرے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں، یہ خارجی عناصر...
کمانڈر 62 بریگیڈ سکردو اعجاز احمد کھوسہ کی گزشتہ روز کراچی سہیون کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں خواجہ علی کاظم کی تعزیت کے لئے مرکزی امام بارگاہ آمد، لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کمانڈر 62 بریگیڈ سکردو اعجاز احمد کھوسہ کی گزشتہ روز کراچی سہیون کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں خواجہ علی کاظم کی تعزیت کے لئے مرکزی امام بارگاہ آمد، لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ کمانڈر 62 بریگیڈ اعجاز احمد کھوسہ نے نعت خواں خواجہ علی کاظم کے والد محمد نذیر سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ خواجہ علی کاظم پاکستان کا سٹار تھا، اُن کی سریلی آواز سات سمندر...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت فتنہ الخوارج اور کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں تیزی کے لیے 50 سے زائد جدید ٹیلی کمیونیکیشن آلات کی خریداری حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فتنہ الخوارج، کچے کے ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے سی ٹی ڈی اور بارڈر ایریا پولیس کے لیے مزید 25 بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری شروع کر دی گئی۔ فتنہ الخوارج کے خلاف پنجاب پولیس کی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے 26 جدید تھرمل سرویلنس سولیوشن اور تھرمل رائفلز اسکوپ خریدے جا رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ 60 سے زائد ڈرونز بھی خریدے جا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور...
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے مایوں کی اَن دیکھی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، نئی نویلی دلہنیا اور اداکارہ نے اپنے مایوں کی تقریب کی کچھ خوبصورت تصاویر اور ویڈیو اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر شیئر کی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by MAWRA (@mawrellous) محبت اور خوشی سے بھرپور تقریب میں اداکارہ کی فیملی اور دوست احباب شریک تھے۔ View this post on Instagram A post shared by MAWRA (@mawrellous) ماورا حسین کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور مداح ان کے خوبصورت انداز کی...
طلبہ سے ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام دہشتگردوں کیخلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے، خوارجی عناصر اسلامی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، فسادیوں کے بارے میں اسلام کے احکامات بہت واضح ہیں، پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان بھر سے مختلف جامعات سے آنیوالے سٹوڈنٹس سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا طلبہ سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ملک کے نوجوانوں سے گفتگو ہمیشہ انتہائی خوشی کی بات ہے، جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک افواج...

ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی،آرمی چیف جنرل عاصم منیر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی،ہم کبھی بھی فتنہ الخوارج کو اپنی فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان بھر کی مختلف جامعات سے آئے طلبا سے ملاقات اور گفتگو کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام بالخصوص نوجوان کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے،ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی کوشش ہمیشہ ناکام رہی ہے اور رہے گی،ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور...
بالی ووڈ کے نامور اداکار پنکج ترپاٹھی نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا ہے، جب ان کی تصویر پولیس اسٹیشن کے ’’وانٹڈ بورڈ‘‘ پر لگ گئی تھی۔ اداکار کے مطابق یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب سوشل میڈیا کا وجود نہیں تھا، اور اداکاروں کو خود کو پروموٹ کرنے کے لیے کاسٹنگ ایجنسیوں پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ پنکج ترپاٹھی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ اس وقت اداکاروں کو خود کو متعارف کروانے کےلیے گتے کے کارٹن استعمال کرنے پڑتے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’ہر کوئی اپنی تصاویر ان کارٹنوں میں لگا سکتا تھا، اور دن کے اختتام پر یہ کارٹن اسسٹنٹ کے دفتر میں بھیج دیے جاتے تھے۔ میں...

امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ 16 فروری کو ڈاکو راج کی سرپرستی کیخلاف عوامی دھرنے کے مقام گندن چوک انڈس ہائی وے شکار پور کا دورہ کررہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ 16 فروری کو ڈاکو راج کی سرپرستی کیخلاف عوامی دھرنے کے مقام گندن چوک انڈس ہائی وے شکار پور کا دورہ کررہے ہیں
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی جانب سے لبنان، غزہ اور شام کے متاثرین کے لیے 24ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ،لبنان اور شام کے لیے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی 24ویں کھیپ روانہ کر دی گئی۔امدادی کھیپ میں ٹینٹ،ترپال اور گرم خیموں پر مشتمل 60 ٹن امدادی سامان فلسطین کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ این ڈی ایم اے لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر1 ہزار861 ٹن امدادی سامان بھجوا چکا ہے۔حکومت پاکستان لبنان،فلسطین اور شام کی جنگ زدہ عوام...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقے میں تھانہ شکئی پر خوارجی دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی گئی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے شہید پولیس کانسٹیبل صادق نور کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے شہید پولیس کانسٹیبل صادق نور کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔ خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے کانسٹیبل صادق نور کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانسٹیبل صادق نور نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان قربان کرکے شہادت کا اعلی مرتبہ پایا، پولیس کانسٹیبل صادق نور کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، کانسٹیبل...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں منعقد سیاسی و مذہبی اکابرین کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے جائیں اور اعلان کیا گیا کہ اس مقصد کے لیے ایک جرگہ تشکیل دیا جائے گا جو سرحدی علاقوں میں امن کے قیام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گا۔ پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علماء بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور قومی اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وزیر...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پاکستان سعودی عرب کی جوائنٹ ملٹری کو آپریشن کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کی اور تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران اسٹریٹجک اور سکیورٹی امور، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں دونوں اطراف...
چین میں گزشتہ سال شادیوں کی تعداد میں ریکارڈ 20 فیصد کمی دیکھی گئی جو کہ اب تک کی تیز ترین کمی ہے اور اس رجحان کے باعث ملک کی سکڑتی ہوئی آبادی کے بارے میں مزید خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نوجوان جوڑوں کو شادی کرنے اور بچے پیدا کرنے کی ترغیب دینے کے سلسے میں حکومتی اقدامات کے باوجود رجسٹرڈ ہونے ولای شادیوں کی تعداد صرف 6.1 ملین رہی جو کہ 2021 میں 7.68 ملین تھی۔ شادی کرنے کے رجحان میں کمی نوجوان چینی شہریوں میں روایتی خاندانی زندگی اپنانے کے والے سے بڑھتی ہچکچاہٹ کی نشاندہی کرتی ہے، ماہرین کے مطابق بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم کے بڑھتے ہوئے اخراجات اس...
سٹی42: سرکاری ملازمت کے لئے عمر کی بالائی حد عبور کر جانے والے ضرورت مندوں کے لئے آسانی پیدا ہو گئی حکومت نے سرکاری ملازمت کے لئے درخواست دینے والوں کے لئے عمر کی بالائی حد میں پانچ سال کی رعایت دے دی۔ سندھ کی صوبائی کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 5 سال رعایت کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزرا، مشیر اور سیکرٹریز شریک ہوئے۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے ذرائع نے بتایا ہے کہ سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل 2025 کی بھی منظوری دے دی۔ گورنر سندھ نے...
کراچی میں دوست کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کی والدہ اور پولیس نے مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی اجازت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کی وجہ سامنے آگئی ہفتہ کے روز مصطفیٰ عامر کی والدہ نے انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں اپنے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کیس کی سماعت کے دوران قبر کشائی کی اجازت کے لیے درخواست دائر کی ہے تاہم عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت اور مصطفیٰ عامر کی والدہ کی درخواست پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ قبر کشائی کی درخواست پر آرڈر کا...

افغان طالبان کی کالعدم ٹی ٹی پی کی حمایت کے باعث پاکستان میں حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی بنیادی وجہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغان طالبان کی مسلسل مالی اور لاجسٹک معاونت ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور اس کی طاقت میں کوئی کمی نہیں آئی، افغان طالبان کی جانب سے ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43 ہزار ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا کہ 2024 کے دوران ٹی ٹی پی نے پاکستان میں 600 سے زائد دہشت گردانہ حملے کیے، اس بڑھتے ہوئے اتحاد سے نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کی سلامتی...
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ محمد حسان سمیت 4 جوانوں نے بھی مادرِ وطن پر اپنی جان نچھاور کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ہتھالہ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔ بیان کے مطابق دورانِ آپریشن، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 9 خوارج، بشمول ان کے سرغنے ہلاک ہو گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے...
دہشتگردی کے مقدمات: علیمہ اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز لاہور: دہشتگردی کے مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ حاضری معافی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان میانوالی گئی ہیں، حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے جس پر عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی...
غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے کی شکایات تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے غیر قانونی مقیم طلباء اور افراد کے انخلاء کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے غیر رجسٹرڈ طلباء کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے...
پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے۔ ان تصاویر میں وہ ایک نوجوان کے ساتھ بہت قریب نظر آرہی ہیں جس کی وجہ سے مداحوں میں کافی دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ وینا ملک نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اس نوجوان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں صرف ’’کومبو‘‘ لکھا ہے۔ اس سے مداحوں میں مزید تجسس پیدا ہوگیا ہے کہ آخر یہ نوجوان کون ہے اور وینا کے ساتھ اس کا کیا تعلق ہے؟ View this post on Instagram A post shared by صاعم (@__saim_01) کئی صارفین کا خیال ہے کہ یہ...
بھارت ہر سال 13 فروری کو خواتین کا قومی دن مناتا ہےتاہم تلخ حقیقت یہ ہے کہ ملک میں خواتین کو بڑے پیمانے پر تشدد، آبروریزی اور بدسلوکی کا سامنا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی کے دور حکومت میں بھارت میں خواتین کے خلاف جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہےاور بھارت اس وقت عصمت دری اور صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں دنیا میں سرفہرست ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاکہ بھارت میں ہر 16 منٹ میں ایک عورت آبروریزی کا نشانہ بنتی ہے جبکہ ہر 30 گھنٹے میں ایک خاتون کو اجتماعی عصمت دری کا نشانہ بنایا جاتا ہے،دہلی کو عصمت دری کی راجدہانی کا نام...
لاہور: دہشتگردی کے مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی 5اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ حاضری معافی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان میانوالی گئی ہیں۔ عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔ عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کردی۔
افغان طالبان کی کالعدم ٹی ٹی پی کی مدد کے باعث پاکستان میں حملے بڑھ رہے ہیں، اقوام متحدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ:اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغان طالبان بدستور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی مدد کررہے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردانہ حملے بڑھ رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے، 2024 میں ٹی ٹی پی نے پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے،افغان طالبان ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43000 ہزار ڈالر فراہم کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیمیں مل...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد بلال احمد میمن نے حیدرآباد ڈویژن کے تمام 35اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے تعلقوں میں QR کوڈ کے ذریعے روزانہ کی قیمتوں کی فہرستوں کی آویزاں کرنے کو یقینی بنائیں تاکہ شہری آسانی سے نرخوں کی معلومات حاصل کر سکیں۔ یہ ہدایات انہوں نے اپنے دفتر میں پرائس کنٹرول میکانزم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر حیدرآباد، ایڈیشنل کمشنر II، اسسٹنٹ کمشنرز حیدرآباد، ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو، زراعت، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ حیدرآباد ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک...
بھکر: نواحی علاقہ چک نمبر 12 میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی، جہاں 35 سالہ سمیرا بی بی کو اس کے 25 سالہ پڑوسی آفاق کے ہمراہ قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مقتولہ کے بھانجے کیس علی کے ہاتھوں پیش آیا۔ ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق کے مطابق اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کلور کوٹ نصراللہ خان، ایس ایچ او تھانہ چاندی چوک منظور جسکانی اور بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل کیس علی کو گرفتار کر لیا اور واردات میں استعمال ہونے والا 30 بور پستول بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس حکام کے...
حیدرآباد میں شب برأت کے موقع پر شہری اپنے پیاروں کی قبروں پرفاتحہ خوانی کررہے ہیں
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری افسران کی ڈیوٹی کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ہائیکورٹ میں درخواست مفتی نور البصر نے سلمان شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، جس میں موقفاختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری افسران کا ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کا استعمال قومی خزانے پر بوجھ ہے، سرکاری افسران ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کو بے رحمانہ طور پر استعمال کرتے ہیں، افسران سرکاری گاڑیوں کو پرائیویٹ تقاریب میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ سرکاری گاڑیاں عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی جاتی ہیں۔ عوام کے ٹیکس کے پیسے کو ایسے بے دریغ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ سرکاری گاڑیوں...
چیئرمین نیوکراچی محمد یوسف وائس چیئرمین کے ہمران کیمپ میں موجود ہیں

سردار عبدالرحیم کراچی پریس کلب میں مسلم لیگ کے فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیںسینئر صحافی شمس کیریو،امتیاز خان فاران،جاوید چودھری،خورشید عباسی،عبدالقادر منگریو ، سید ولی وارثی، نواب قریشی،لیاقت کشمیری ،خالد پہنور ودیگر بھی موجو
سردار عبدالرحیم کراچی پریس کلب میںمسلم لیگ کے فنکشنل کے سربراہ پیرصاحب پگارا کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیںسینئر صحافی شمس کیریو،امتیاز خان فاران،جاوید چودھری،خورشید عباسی،عبدالقادر منگریو ، سید ولی وارثی، نواب قریشی،لیاقت کشمیری ،خالد پہنور ودیگر بھی موجود ہیں

لاڑکانہ : جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ہندو تاجر نینومل کے پوتے سے ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور ورثا سے بات چیت کر رہے ہیں۔
لاڑکانہ : جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ہندو تاجر نینومل کے پوتے سے ڈکیتی کی واردات میں زخمی ہونے والوں کی عیادت اور ورثا سے بات چیت کر رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی پوری ریاست کی مخالفت کے باوجود قوم اور ہمارے بچوں کیلئے مقابلہ کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہمارا ریونیو 55 فیصد بڑھ گیا ہے، خیبرپختونخوا میں ہر محکمے کی بہتری کیلئے کام کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ریاست کی مخالفت کے باوجود قوم اور ہمارے بچوں کے مستقبل کیلئے مقابلہ کررہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہی کچھ وجوہات کی بنا پر پاکستان ویسی ترقی نہیں کرسکا جس طرح کی بنیاد رکھی گئی تھی،...
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 فروری 2025ء ) مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیاء مہنگی ہو گئیں، رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر عشاریہ صفر 4 فیصد کی کمی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی،...
سرکاری افسران کی ڈیوٹی کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ہائی کورٹ میں درخواست مفتی نور البصر نے سلمان شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری افسران کا ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کا استعمال قومی خزانے پر بوجھ ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کو بے رحمانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔ افسران سرکاری گاڑیوں کو پرائیویٹ تقاریب میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری گاڑیاں عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی جاتی ہیں۔ عوام کے ٹیکس کے پیسے...
چیئرمین اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن حکومت پاکستان سید قمر رضا نے دنیا بھر سے اسلام آباد آنے اوورسیز سے پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سب سے پہلے کا نعرہ لگا کر ہی ہم دنیا کے ساتھ ترقی کے میدان میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔انھوں نے کہا موجودہ حالات میں پاکستان میں ترقی کے دروازے کھل چکے ہیں، امن و امان اور اعتماد کی فضاء قائم ہے سرمایہ کاروں کےلیے نت نئے منصوبے موجود ہیں۔ سید قمر رضا نے کہا کہ پاکستان کا ہر ادارہ ملک کی ترقی میں ساتھ نبھانے کو تیار ہے، آئیے اپنے ملک پاکستان کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں۔دریں اثناء پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فاؤنڈیشن کے سربراہ چوہدری اکرم منہاس اور لندن سلاؤ...
شام میں 1970 کی دہائی سے اسد خاندان کی حکومت کے دوران ہزاروں افراد لاپتا ہوئے جن کی تلاش کے لیے اقوام متحدہ کے قائم کردہ ادارے نے بتایا ہے کہ گمشدہ لوگوں کے خاندان اپنے عزیزوں کی خیریت کے بارے میں امید و بیم کی کیفیت میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بشار الاسد حکومت کا خاتمہ: شام نے روس کے ساتھ طویل المدتی فوجی معاہدہ ختم کردیا شام میں لاپتا افراد کے بارے میں آزاد ادارے (آئی آئی ایم پی) کی ٹیم نے 10 فروری کو ملک میں اپنا دورہ مکمل کیا جس کے لیے اسے شام کی عبوری حکومت کا تعاون بھی حاصل تھا۔ اس ٹیم نے حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ غیرسرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے...

امید ہے ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانسنگ کے سلسلہ میں اپنے وعدے پورے کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نےآب و ہوا میں تبدیلیوں کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کلائمیٹ فنانسنگ کے سلسلہ میں اپنے وعدے پورے کریں گے، پاکستان اقوام متحدہ کے ساتھ مختلف منصوبوں پر عملدرآمد سمیت موسمیاتی تبدیلیوں کے شعبے میں اہم امور پر کام جاری رکھے گا۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر محمد یحییٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم...
فوٹو: اسکرین گریپ کراچی کے شارع فیصل تھانے کے باہر ماڈل تھانے کی تقریب کے موقع پر بدمزگی دیکھنے میں آئی، سادہ لباس اہلکار نے باوردی اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔تھانے کے دروازے پر تعینات پولیس اہلکار سادہ لباس اہلکارسے الجھ پڑے، دروازے پر تعینات باوردی پولیس اہلکار کو سادہ لباس اہلکار نے تھپڑ مارا۔متاثرہ پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ میری ناک توڑ دی گئی منہ پر مکے مارے گئے، میں تھانہ گلستان جوہر میں تعینات ہوں، شکایت کروں گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران کی مداخلت کے بعد معاملے کی انکوائری ایس پی جمشید کو سونپ دی گئی۔
پشاور: سرکاری افسران کی ڈیوٹی کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ ہائی کورٹ میں درخواست مفتی نور البصر نے سلمان شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری افسران کا ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کا استعمال قومی خزانے پر بوجھ ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کو بے رحمانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔ افسران سرکاری گاڑیوں کو پرائیویٹ تقاریب میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری گاڑیاں عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی جاتی ہیں۔ عوام کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ 15 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے تک کمی متوقع ہے، جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اڑھائی روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 60 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ یہ کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے کی جائے گی۔ انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بھجوادی ہے، اور اوگرا عالمی مارکیٹ کے حساب سے حتمی ورکنگ 15 فروری کو حکومت کو بھجوائے گا۔ وزیر...
لاہور: نیب لاہور نے فتویٰ کی آڑ میں ایل پی جی بزنس کے نام پر 1622 متاثرین سے ایک ارب 13 کروڑ روپے کے فراڈ ’’پرائم زون اسکینڈل‘‘ پر مالکان کے خلاف احتساب عدالت میں کرپشن ریفرنس دائر کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور نے عوام سے دھوکا دہی کے مرتکب ملزمان کے خلاف ریفرنس 1622 متاثرین کی درخواستوں کی بنیاد پر دائر کیا ہے جن کی جانب سے ملزمان کے خلاف 1 ارب 13 کروڑ روپے کلیم کیے گئے ہیں۔ نیب کے مطابق مفرور ملزم عمران علی کو ریفرنس میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، پانچ شریک ملزمان شہزاد احمد، حافظ افضال، ندیم انور، فہیم انجم اور محمد رضوان کو گرفتار کیا گیا ہے، دو ملزمان سید...
پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی وزیراعظم سے ملاقات پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جناب محمد یحییٰ نے آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی کنٹری ٹیم کی جانب سے پاکستان میں جاری اہم کام کو سراہا، اور پائیدار ترقی اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے 2022 کے سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے عالمی حمایت اکٹھا کرنے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے ساتھ قریبی تعاون اور شراکت داری میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے مقصد...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر گزشتہ منگل کی ابتدائی سماعت کے بعد معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف پی ایف یو جے کی درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس عدالت کی جانب سے جاری کردہ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پیکا قانون میں استعمال ہونے والے الفاظ اور نمبرنگ درخواست گزاروں کے حقوق پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ حکم نامے کے مطابق درخواست گزاروں...
موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف کیس، پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ پشاورہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ یاد رہے کہ موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں گزشتہ ہفتے درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست چارسدہ سے تعلق رکھنے والے آصف علی شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے دائر کی تھی، جس میں وفاقی حکومت ، این ایچ اے اور وزارت مواصلات کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 31 جنوری 2025 کو حکومت نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا۔ جس میں ایم...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 3 کارکنوں کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستیں منظورکرلیں۔ 2 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت سول جج صہیب بلال رانجھا نے کی۔ عدالت نے ملزم فہیم اشرف اور فقیر خان کی ضمانت 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی۔ ملزمان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔ ملزم عاطف حسین کی ضمانت سول جج مرید عباس نے منظور کی۔ عدالت نے 30 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ سنبل میں مقدمہ درج ہے۔ ملزمان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، آمنہ علی ایڈووکیٹ عدالت...

’ان دونوں کی شادی کروا دیں‘، چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کے گانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین کے تبصرے
سوشل میڈیا پر اپنے مختلف انداز میں گائے گئے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے مشہور گلوکار چاہت فتح علی خان کی پاکستانی اداکارہ میرا کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کو گانا ’بدوبدی‘ گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) ویڈیو پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کسی نے میرا کو چاہت فتح علی خان سے زیادہ سریلا قرار دیا تو کئی صارفین نے دونوں کو شادی کا مشورہ دے ڈالا۔ یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان نے پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو اپنے منفرد انداز میں...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے آڈیو لیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل جج عبد الغفور کاکڑ نے کی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ مقدمہ میں شریک ملزم اسد فاروق خان عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی آئندہ سماعت 25 فروری کو ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

غیر قانونی تارکین وطن کے مسائل، عمرہ زائرین کی آڑ میں بیرون ملک بھیک مانگنے جیسے معاملات پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہورہاہے ، وفاقی وزیر قانون
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2025ء) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے مسائل اور عمرہ زائرین کی آڑ میں بیرون ملک بھیک مانگنے جیسے معاملات پر ترجیحی بنیادوں پر کام ہورہا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کو ایوان بالا میں انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ غیر قانونی ہجرت کے نتیجے میں کشتیوں کے حادثات میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں، جو ایک انسانی بحران بنتا جا رہا ہے۔ اسی طرح، عمرہ زائرین کے ویزے پر جا کر بھیک مانگنے والے افراد نہ صرف پاکستان کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں بلکہ یہ میزبان ممالک کے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں...
دبئی (طاہر منیر طاہر) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم اور دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دبئی میں ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے دبئی کا دورہ کر رہے ہیں۔ شیخ محمد بن راشد المکتوم نے وزیر اعظم شہباز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا۔ سمٹ میں شرکت کیلئے دعوت پر محمد بن راشد المکتوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے اس اقدام کی تعریف کی، جس نے عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ جب ریفرنس آئے گا تو دیکھا جائے گا،کچھ غلط نہیں کیا تو ڈرنا کس بات کا،ڈرے وہ جس نے کچھ کیا ہو۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صحافی کے سوال حکومت کی جانب سے ریفرنس آئے گا تو کیا ہوگا،کے جواب میں جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ جب ریفرنس آئے گا تو دیکھا جائے گا،کچھ غلط نہیں کیا تو ڈرنا کس بات کا،ڈرے وہ جس نے کچھ کیا ہو، کسی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے،جسٹس منصور علی شاہ کاکہناتھا کہ مقدمات کی شرح دیکھ لیں،کس کے کتنے فیصلے ہیں سب ویب سائٹ پر موجود ہے۔ دو ججز...
خاتون اول آصفہ بھٹوزرداری نے ترک صدررجب طیب ایردوان کے دورہ پاکستان پر ان کی گاڑی چلائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ رجب طیب ایردوان آصفہ بھٹو کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود تھے۔ آصفہ بھٹو نے یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صدررجب طیب ایردوان کے دورے کے دوران ان کی گاڑی چلانا یاد گارلمحہ تھا۔ آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب گاڑی چلا رہی تھی تو میرے ساتھ گاڑی میں 2 صدورتھے، یہ یادگارلمحہ کبھی نہیں بھولوں گی۔ An unforgettable moment driving President @RTErdogan during his visit to Pakistan. Very mindful while in the...

امینہ اردگان سے ملاقات، 3 مرلہ مفت پلاٹ سکیم پر عملدرآمد شروع، ہر شہری کے پاس اپنا گھر میرا خواب: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز نے ضرورت مند اور نادار بے گھر افراد کیلئے 3مرلہ کے مفت پلاٹ دینے کی سکیم کے وعدے کو پورا کر دیا۔ پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 22اضلاع میں 33 سکیموں میں 1892، راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5سکیموں میں 658، فیصل آباد ڈویژن کے 5اضلاع کی 4سکیموں میں 288، لاہور ریجن کے 3اضلاع کی 5سکیموں میں 518، بھکر ریجن کی 7سکیموں میں 131، ملتان ریجن کے 5اضلاع کی 9سکیموں میں 270، بہاولپور ریجن کی 3سکیموں میں 27، حضرو، اٹک، جہلم، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں تین مرلہ سکیم کے تحت پلاٹ ملیں گے۔ فری...
سکھر(نمائندہ جسارت)شب برأت کے موقع پر لوگوں کی اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری ، پھول اور پتیوں کے ریٹ دگنے ہوگئے۔ شب برأت کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنے مرحوم رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری دی اور ان کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی اور اپنے عزیز و اقارب کی قبروں پر پھولوں کی پتیاں ڈالیں سکھر کے مختلف قبرستانوں ، بابن شاہ ، پیر مراد شاہ ، لعل مشائخ ، نیو گوٹھ سمیت دیگر قبرستان میں لوگوں کی بڑی تعداد اپنے پیاروں کی قبروں پر گئی اور اگر بتیاں روشن کرنے کے ساتھ ساتھ پھولوں کی پتیاں بھی چڑھائیںقبرستانوں میں لوگ اپنے بچوں کے ہمراہ گئے اور اپنے بچوں کو اپنے بزرگوں...
حیدرآباد ،واساانتظامیہ کی غفلت کے باعث کھلا ہوا مین کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں اعلی تعلیم کے خواہاں غیر ملکی طلبہ کے داخلہ امتحان کے لیے درخواستیں وصول کرنے عمل شروع ہوگیا کونسل آف ہائر ایجوکیشن کے مطابق ترک یونیورسٹیوں میں امتحان 60 ممالک اور 88 مراکز میں منعقد کیا جائے گا۔ یہی امتحان ترکیہ کے 18 صوبوں اور 19 مراکز میں بھی منعقد ہوگا۔
کراچی(کامرس رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر ،صدر زبیر طفیل،چیئرمین (سندھ) خالد تواب،سیکریٹری جنرل(سندھ) حنیف گوہر،سابق سینئرنائب صڈر ایف پی سی سی آئی سید مظہر علی ناصر اور دیگررہنمائوں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آمد پر بھرپور خوش آمدید کہتے ہوئے ترک صدر کا پرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔یو بی جی رہنماؤں نے توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے پاکستان اور ترکی کے درمیان دو طرفہ تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ ملے گا، جو دونوں ممالک کے صدیوں پرانے برادرانہ تعلقات کی بنیاد پر استوار ہوگا۔ یہ تاریخی رشتہ محبت، بھائی چارے اور غیر متزلزل اعتماد کی ایک روشن مثال ہے، جہاں دونوں قومیں کامیابی...
کراچی ( کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان بھر کے چیمبرز، ایسوسی ایشنز اور ٹریڈ باڈیز کے ساتھ وسیع البنیاد مشاورتی عمل کے بعد ایف پی سی سی آئی نے اصولی طور پر حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ جس میں سال 2025 میں ٹریڈ باڈیز کے انتخابات کے انعقاد کا کہا گیا ہے۔لیکن 2024 میں ہونے والے ٹریڈ باڈیز کے منتخب عہدیداروں کا مینڈیٹ 2 سال کے لیے ہے؛ یعنی کہ اکتوبر 2024 سے ستمبر 2026 تک کے لیے ہے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے نوٹ کیا کہ اگر اس فیصلے پر عمل درآمد ہوتا ہے اور سال...
سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خیبرپختونخوا میں بہت تھوڑے غیر نمائندہ لوگوں کو جمع کر کے کروا دیئے گئے انترا پارٹی الیکشن کی کیس کو دوبارہ سننا شروع کر دیا ہے اور 11 فروری کی سماعت کا شارٹ آرڈر اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو اکبر ایس بابر کی درخواست پر دلائل کے لئے مزید تین ہفتے کی مہلت دے دی۔ تیز رفتار گاڑی 28 مزدور کچل گئی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے متنازعہ انتراپارٹی الیکشن کے کیس کی گزشتہ تمام 8 سماعتوں کے شارٹ آرڈر بھی اپنی ویب سائت پر اپ لوڈ کر دیئے ہیں۔ گیارہ فروری کی سماعت...
آئی جی پی خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد صوبے میں نیا چیف سیکریٹری بھی تعینات کردیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت کے کیبنیٹ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری ندیم اسلم کی جگہ شہاب علی شاہ کو نیا چیف سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے پولیس سربراہ تبدیل، وفاق کی اپنی مرضی سے نئی تعنیاتی علی امین کے لیے سرپرائز ہے؟ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے چیف سیکریٹری کی تعیناتی 1973 کے سول سرونٹس ایکٹ کے سیکشن 10 کے مطابق کی گئی ہے۔ نئے صوبائی چیف سیکریٹری شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا بھی رہ چکے ہیں جبکہ حالیہ دنوں میں بلوچستان میں...
اقوامِ متحدہ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ برس اگست میں طلبہ تحریک کے ہاتھوں وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کی معزولی نے بنگلا دیش کو بھارت کے سامنے لا کھڑا کیا۔ دونوں ملکوں کے تعلقات تب سے اب تک کشیدہ ہیں۔ بھارتی قیادت نے شیخ حسینہ واجد کو سیاسی پناہ دی ہے جس پر بنگلا دیش کے عوام مشتعل ہیں اور اُن کا مطالبہ ہے کہ بھارت شیخ حسینہ واجد کو بنگلا دیش کے حوالے کرے۔ اقوامِ متحدہ کے ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بنگلا دیش میں شیخ حسینہ واجد کے اقتدار کے زوال کے ساتھ ہی عوامی لیگ کے کارکنوں اور ہمدردوں کی جان پر بن آئی۔ انہیں چُن چُن کر...
مفت پلاٹ اسکیم کے حوالے سے عوام کے لئے بڑا اعلان کردیا گیا، پہلے مرحلے میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ضرورت منداور ناداربے گھر افراد کیلئے 3 مرلہ کے مفت پلاٹ کا اعلان کردیا۔پنجاب میں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں 22 اضلاع میں 33 اسکیموں میں 1892 پلاٹ دئیے جائیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5 اسکیموں میں 658 تین مرلہ کے پلاٹ دئیے جائیں گے جبکہ فیصل آباد ڈویژن کے 5 اضلاع کی 4 اسکیموں میں 288 تین مرلہ پلاٹ ملیں گے۔لاہور ریجن کے 3 اضلاع کی 5 اسکیموں میں 518 تین مرلہ پلاٹ...

حسینہ واجد کے دور حکومت میں مظاہرین کو طاقت سے کچلا گیا ، سنگین جرائم کی تفتیش ہونی چاہیے ، اقوام متحدہ
نیو یارک : اقوام متحدہ نے بنگلا دیش کی سابق وزیرِاعظم شيخ حسينہ واجد کی حکومت میں مخالف سیاسی کارکنان پر ہونے والے ظلم اور تشدد سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے 15 سالہ آمرانہ دورِ حکومت کو سنگين جرائم کا مرتکب قرار دے دیا۔ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسینہ واجد نے حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف دانستہ اور منظم کریک ڈاؤن کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسینہ واجد نے اپنی حکومت بچانے کے لیے پولیس کے ہاتھوں 1400 شہریوں کو قتل اور سیکڑوں کو جیلوں میں ڈلوایا۔ اقوامِ متحدہ کے محکمہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ نے...