ماورا حسین کے مایوں کی اَن دیکھی تصاویر اور ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے مایوں کی اَن دیکھی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، نئی نویلی دلہنیا اور اداکارہ نے اپنے مایوں کی تقریب کی کچھ خوبصورت تصاویر اور ویڈیو اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر شیئر کی ہیں۔
A post shared by MAWRA (@mawrellous)
محبت اور خوشی سے بھرپور تقریب میں اداکارہ کی فیملی اور دوست احباب شریک تھے۔
A post shared by MAWRA (@mawrellous)
ماورا حسین کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور مداح ان کے خوبصورت انداز کی دل کھول کر تعریف کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ماورا حسین اور پاکستانی اداکار امیر گیلانی نے تقریباً 5 سال کی دوستی کے بعد اچانک شادی کا اعلان کیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ماورا حسین
پڑھیں:
کبریٰ خان اور گوہر رشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح، نئی ویڈیو اور تصاویر وائرل
پاکستانی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی مکہ مکرمہ میں نکاح کی نئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
دونوں اداکار طویل عرصے تک دوست رہنے کے بعد حال ہی میں نکاح کے بندھن میں بندھے ہیں، کبریٰ خان اور گوہر رشید نے رواں ماہ 25 جنوری کو اپنی شادی کی تقریبات کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔
اسٹار کپل کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا جس کے بعد گیم نائٹ اور پری ویڈنگ پکنک پارٹی بھی منائی گئی، جس میں قریبی دوستوں اور شوبز شخصیات نے شرکت کی، دونوں نے مکّہ مکرمہ میں نکاح کیا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
مکہ مکرمہ میں نکاح کے بعد نوبیہاتا جوڑے نے اپنے قریبی دوستوں اور خاندان کے لیے ایک عشائیے کا اہتمام بھی کیا، جس کی ویڈیو اور تصاویر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دھوم مچا دی ہے۔
ویڈیو میں ایک ہوٹل میں کھانے کی میز پر خوبصورت ظروف کے ہمراہ گلدان دیکھے جا سکتے ہیں جس میں گوہر اور کبریٰ کی تصویر بھی نمایاں ہے۔
تصاویر میں کبریٰ خان اور گوہر رشید کو مکہ مکرمہ میں اپنی فیملی کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
معروف جوڑے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی نئی زندگی کے لیے نیک تماؤں کا اظہار کیا ہے۔