ڈنکی کے ذریعے امریکا جانے کے خواب کی خوفناک تعبیر
اشاعت کی تاریخ: 16th, February 2025 GMT
دارئین گیپ :امریکا میں بہتر زندگی کی تلاش میں ہر سال ہزاروں افراد خطرناک راستے اختیار کرتے ہیں لیکن کچھ راستے خوابوں کو بھیانک حقیقت میں بدل دیتے ہیں، جنوبی امریکا میں واقع دارئین گیپ ایسا ہی ایک خوفناک اور جان لیوا جنگل ہے، جہاں ہر قدم پر موت کا خطرہ منڈلاتا ہے۔
دارئین گیپ: ایک خطرناک گزرگاہ
یہ 97 کلومیٹر طویل جنگل کولمبیا اور پاناما کے درمیان واقع ہے اور طویل عرصے تک ناقابلِ عبور سمجھا جاتا رہا۔ مگر اب یہ غیر قانونی تارکینِ وطن کے لیے ایک مرکزی راستہ بن چکا ہے، وینزویلا، ہیٹی، ایکواڈور، بنگلہ دیش، پاکستان اور بھارت سمیت کئی ممالک کے ہزاروں افراد ہر سال اس جنگل سے گزرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس میں قدم رکھتے ہی وہ خود کو ایک ایسی دنیا میں پاتے ہیں جہاں نہ قانون ہے، نہ مدد، اور نہ واپسی کا راستہ۔
جنگل کی وحشت: قدرتی آفات اور انسانی مظالم
دارئین گیپ کا سب سے بڑا خوف اس کا خطرناک ماحول ہے، جنگل میں سانپ، خونخوار درندے، زہریلے کیڑے، تیز بہاؤ والے دریا، دلدلیں اور کھڑی چٹانیں موجود ہیں،مسلسل بارش، شدید گرمی اور حبس مسافروں کی طاقت اور حوصلہ توڑ دیتا ہے۔
مگر سب سے بڑا خطرہ مسلح گروہ اور اسمگلرز ہیں، جو غیر قانونی تارکینِ وطن سے بھاری رقوم وصول کرتے ہیں، اور لوٹ مار، قتل اور جنسی تشدد عام ہے۔
کتنے لوگ یہاں دفن ہو چکے؟ کوئی نہیں جانتا!
اقوامِ متحدہ کے مطابق، 2023 میں 5 لاکھ سے زائد افراد نے اس جنگل سے گزرنے کی کوشش کی۔ کچھ کامیاب ہو گئے، مگر سینکڑوں ہمیشہ کے لیے یہیں دفن ہو گئے،ہر سال یہاں سے 20 سے 30 لاشیں برآمد ہوتی ہیں، لیکن اصل تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، کیونکہ کئی لوگ ہمیشہ کے لیے جنگل کی گہرائیوں میں گم ہو جاتے ہیں۔
دارئین گیپ: خوابوں کا قبرستان
یہ جنگل صرف ایک راستہ نہیں بلکہ ان خوابوں کا قبرستان ہے جو غربت اور غیر یقینی مستقبل سے بچنے کے لیے غیر قانونی ہجرت کے راستے پر چل پڑتے ہیں،جو لوگ بچ نکلتے ہیں، وہ زندگی بھر خوفزدہ رہتے ہیں،اور جو نہیں بچ پاتے، وہ اس جنگل میں دفن ہو کر دوسروں کے لیے وارننگ بن جاتے ہیں، مگر یہ انتباہ شاید اگلے مسافر نہ سن سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
جعلی حج اسکیم سے بچیں! سعودی حکومت نے عازمین کو خبردار کر دیا
ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے رواں سال حج 2025 کے موقع پر عازمین کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلی حج اسکیموں کا شکار نہ ہوں اور صرف سرکاری طور پر منظور شدہ لائسنس یافتہ ٹور آپریٹرز کے ذریعے ہی حج کی بکنگ کریں۔
وزارت نے زور دیا کہ تمام مقامی عازمین (سعودی شہریوں اور رہائشیوں) کیلئے حج آپریٹرز کی تصدیق کیلئے سرکاری ویب سائٹ www.haj.gov.sa کا استعمال کریں۔
متحدہ عرب امارات (UAE) کے شہری awqaf.gov.ae پر منظور شدہ حج آپریٹرز کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔
بین الاقوامی عازمین کیلئے دو اہم طریقے بتائے گئے ہیں، اہل ممالک کے افراد hajj.nusuk.sa کے ذریعے نُسُک پلیٹ فارم پر منظور شدہ کمپنیوں سے بکنگ کریں۔
جن ممالک کا نُسُک میں اندراج نہیں، وہ اپنے مقامی حج کمیٹی یا کمیشن سے منظور شدہ حج گروپ آرگنائزرز (HGO) کی فہرست حاصل کریں۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ہر حاجی کو حج ویزا صرف سرکاری چینلز کے ذریعے حاصل کرنا چاہیے، جو یا تو متعلقہ ملک کے حج امور کے دفاتر کے ذریعے ہوگا یا نُسُک پلیٹ فارم سے۔