توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔بانی پی ٹی آ ئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ پیر کی صبح عدالتی عملہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ سماعت ملتوی کردی گئی ۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنی تھی۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی اچانک سماعت ملتوی کئے جانے پر شکوک و شبہات کا شکار ہوگیا ہوں، حکومت سے مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کروائی جائے تاکہ ان کی صحت و سلامتی سے متعلق عوام کو آگاہ کیا جا سکے۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ پچھلی دفعہ بھی پابندیوں کے دوران بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف زیرو ٹالرنس پر کارروائی جاری ہے ‘ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ کے احکامات پر لائسنس کی فوری فراہمی اور قانون کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے ۔ ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 900سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے فائدہ اٹھایا،8 ہزار 800 سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس جبکہ 9 ہزار600 سے زائد شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے،7 ہزار زائد شہریوں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔ ترجمان کے مطابق 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 34 ہزار 780 شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ۔بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والے 4 ہزار 900سے زائد ،بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 2 ہزار 800 سے زائد کے چالان ٹکٹ جاری کئے گئے،2ہزار 200 سے زائد کم عمر ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ دیگر سنگین ٹریفک وائلیشن پر 6 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔(جاری ہے)
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزافا ران بیگ نے کہا کہٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پر صوبہ بھر میں کارروائی جاری ہے ،صوبہ بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا رہی ہے،بھاری جرمانوں اور قانونی کاروائی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ انہوںنے کہاکہ شہری ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے خدمت مراکز لائسنسنگ سینٹر آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے فائدہ اٹھائیں۔