موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف کیس، وفاقی حکومت سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف کیس، پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
پشاورہائیکورٹ کے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس دیتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
یاد رہے کہ موٹروے ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں گزشتہ ہفتے درخواست دائر کی گئی تھی۔
درخواست چارسدہ سے تعلق رکھنے والے آصف علی شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر نے دائر کی تھی، جس میں وفاقی حکومت ، این ایچ اے اور وزارت مواصلات کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 31 جنوری 2025 کو حکومت نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا۔ جس میں ایم ٹیگ نہ لگانے والوں کے لیے ٹول ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق حکومت نے 2024 میں 2 بار ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا۔ حکومت نے پہلے پشاور سے چارسدہ کا ٹول ٹیکس 30 سے 40 اور پھر 40 سے 60 روپے کردیا، ایک سال میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اب حکومت نے ایم ٹیگ نہ لگانے پر 100 فیصد اضافہ کیا جو غیر قانونی ہے۔ حکومت کا کام عوام کو سہولت دینا ہے۔ ٹول ٹیکس میں اضافے سے حکومت نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔
درخواست میں عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ درخواست پر فیصلے تک فریقین کو ٹول ٹیکس میں اضافے سے روکا جائے۔
اس پر آج سماعت کرتے ہوئے جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیے کہ ہمیں بھی پتہ ہے کہ یہ اضافی ٹیکس ہے، ہم اس کیس میں مناسب آرڈر کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ٹول ٹیکس میں اضافے وفاقی حکومت اضافہ کیا حکومت نے
پڑھیں:
سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار
سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو عدالت میں غیرحاضری کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی پر گزشتہ عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرکے بلاول بھٹو زرداری کے قتل کی سازش کا مقدمہ درج تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کا کیس زیر سماعت ہے، مگر وہ مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔
حکام کے مطابق غلام مرتضیٰ جتوئی کے خلاف نان بیل ایبل وارنٹ موجود تھے، جس کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ملزم کو 27 تاریخ کو دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔