چیئرمین اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن حکومت پاکستان سید قمر رضا نے دنیا بھر سے اسلام آباد آنے اوورسیز سے پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سب سے پہلے کا نعرہ لگا کر ہی ہم دنیا کے ساتھ ترقی کے میدان میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا موجودہ حالات میں پاکستان میں ترقی کے دروازے کھل چکے ہیں، امن و امان اور اعتماد کی فضاء قائم ہے سرمایہ کاروں کےلیے نت نئے منصوبے موجود ہیں۔

سید قمر رضا نے کہا کہ پاکستان کا ہر ادارہ ملک کی ترقی میں ساتھ نبھانے کو تیار ہے، آئیے اپنے ملک پاکستان کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں۔

دریں اثناء پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فاؤنڈیشن کے سربراہ چوہدری اکرم منہاس اور لندن سلاؤ سٹی کے سابق میئر راشد بٹ نے چیئرمین سید قمر رضا سے خصوصی ملاقات کر کے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو متحد منظم کر کے پاکستان کا اصل چہرہ اجاگر کرنے لیے اپنی گزارشات پیش کیں۔

ان رہنماؤں نے بحیثیت چیئرمین تعیناتی پر سید قمر رضا کو پھول بھی پیش کیے، سید قمر رضا نے دنیا بھر سے آئے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

مجھے یقین ہے کہ سندھ ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا: اویس قادر شاہ

—فائل فوٹو

اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ میرا یقین ہے کہ صوبہ سندھ ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔

سیہون میں لعل شہباز قلندر کے 773 ویں سالانہ سہ روزہ عرس کے موقع پر قائم مقام گورنر اور اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میں نے پاکستان کی ترقی استحکام کے لیے دعا کی ہے، صوبہ سندھ کے لیے خصوصی دعا کی جو صوفیوں کی دھرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ڈمپر کے حادثات پر وزیرِ داخلہ کا بیان آ چکا ہے، اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کراچی میں ہیوی وہیکلز رات کو نکل سکیں گی اور صوبائی ٹرانسپورٹ منسٹر بھی گاڑیوں کی انسپیکشن کے  لیے ہدایات دے چکے ہیں۔

زائد اثاثہ جات کیس، صوبائی وزیر اویس شاہ کے بھائی کی عبوری ضمانت 15 دسمبر تک توسیع

سکھر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید احمد...

اویس قادر شاہ نے کہا ہے گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال زائرین کی تعداد زیادہ ہے، جبکہ درگاہ پر انتظامات بہت بہتر ہیں۔

قائم مقام گورنر نے یہ بھی کہا ہے کہ پارٹی چیئر مین کا کاچھ کینال منصوبے پر واضح بیان آ چکا ہے، پنجاب کے وزراء سے کہوں گا کہ اپنے صوبے پر توجہ دیں اور پہلے اپنے صوبے میں لوکل گورنمنٹ کے الیکشن تو کروا لیں۔

متعلقہ مضامین

  • سی پیک خطےکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، صدر مملکت
  • پی ٹی آئی کے 3 سینیٹرز کی رکنیت معطل، ایوان سے نکالنے کا حکم
  • خوشخبری ،اہم ملک میں پاکستانیوں پر ملازمت کرنے پر پابندی ختم
  • گیلپ سروے 2025: پاکستانی معیشت کی درست سمت میں پیشرفت کے واضح اشارے
  • ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کی کہانی
  • پنجاب میں امن و امان کے قیام کیلئے صوبائی امپلیمینٹیشن کوآرڈینیشن کمیٹی قائم
  • ورلڈ بینک کے وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے،امان پراچہ
  •  ڈیجیٹل انقلاب دروازے پر دستک دے رہا ہے، ہم نے اس کے تحت دنیا کے ساتھ قدم ملانا ہے، احسن اقبال
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد بڑھ گیا، ملکی سمت سے متعلق خدشات برقرار ہیں؛ گیلپ سروے
  • مجھے یقین ہے کہ سندھ ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا: اویس قادر شاہ