شادی کی تیاریاں؟ کیرتی سینن کی بوائے فرینڈ کے والدین سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
معروف بھارتی اداکارہ 34 سالہ کیرتی سینن کی کاروباری خاندان کے چشم و چراغ 25 سالہ کبیر باہیا کے ساتھ شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کی ایک دوسرے کے ساتھ تفریح مقامات پر سیاحت اور ہوٹلز میں کھانوں کی تصاویر اور ویڈیوز آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
کرسمس کے موقع پر بھی دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ عمر میں واضح فرق کے باوجود ان کی کمیسٹری بہت اچھی ہے۔
جوڑے نے ممبئی میں بھی ایک خفیہ ملاقات کی تھی اور جیسے ہی دونوں ریسٹورینٹ سے باہر نکلے میڈیا کو دیکھ کر الگ الگ ہوگئے۔
کیرتی سینن کے مداح بھی جلد دونوں کی شادی کے اعلان کے منتظر رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اس کا اظہار کرتے بھی نظر آتے ہیں۔
اب لگتا ہے کیرتی سینن کے مداحوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے کیوں کہ اداکارہ کو بوائے فرینڈ کے ساتھ دہلی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ہے۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ کیرتی سینن اپنے ہونے والے سسرالیوں سے ملنے دہلی پہنچی ہیں اور ہوسکتا ہے کہ شادی کا اعلان بھی جلد ہی ہوجائے۔
کیرتی سینن اور کبیر ہابیا نے تاحال اس ملاقات اور اپنی شادی کے حوالے سے کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن افواہیں ہیں کہ تھمتی نہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: کیرتی سینن
پڑھیں:
بنگلہ دیشی میڈیا ہائوسز وفد کی ملاقات‘ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات چاہتے: گورنر
لاہور‘گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر ‘نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ وفد کے دورے سے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں گورنر ہائوس لاہور میں بنگلہ دیش میڈیا ہائوسز کے 10 رکنی وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ شفقت عباس خان و دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بنگلہ دیشی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش ہمارا برادر اسلامی ملک ہے ‘ ان کے ساتھ دین کا بھی رشتہ ہے۔پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری ہے پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے‘ بلاول بھٹو زرداری آئندہ ملک کے وزیراعظم ہونگے ملک کو بلاول بھٹو زرداری جیسے لیڈر کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو، پیپلزپارٹی سٹی گوجرانوالہ کے سنیئر راہنما باو ایوب مہر،طارق محمود مغل کی طرف سے مقامی ہوٹل میں عہدیداران چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ صنعتکاروں تاجروں پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے عہدیداروں ٹکٹ ہولڈر قومی و صوبائی اسمبلی کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔