مریم نواز اور نواز شریف کا طارق حمید بٹ سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف نے طارق حمید بٹ سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔
سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف وزیر اعلی مریم نواز کے ہمراہ عسکری 10 پہنچ گئے، جہاں انہوں نے طارق حمید بٹ سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ مریم نواز اور نواز شریف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ۔
یاد رہے کہ سابق ڈپٹی مئیر لاہور عارف حمید بٹ، طارق حمید بٹ اور زبیر حمید بٹ کی والدہ جمعہ کے روز انتقال کر گئیں تھیں، مرحومہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ممانی تھیں ۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مریم نواز نواز شریف کی والدہ
پڑھیں:
مریم نواز چاہتی ہیں کہ عمران خان انہیں خط لکھیں: بیرسٹر سیف
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف چاہتی ہیں کہ بانئ پی ٹی آئی انہیں خط لکھیں، ان کی یہ حسرت پوری نہیں ہو گی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز بانئ پی ٹی آئی کے کینسر اسپتال سے لے کر ہر منصوبے کی نقل کر رہی ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مریم نواز عوام پر توجہ دیں، جو مہنگائی، بے روزگاری اور قرض تلے دب چکے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ بانئ پی ٹی آئی عوام کے لیڈر اور مریم نواز فارم 47 کی لیڈر ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز حکومت لے کر بھی دکھی ہیں۔