وزیراعظم شہباز شریف کی محنت سے پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے باہر آگیا، نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی محنت سے استحکام آیا اور پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے باہر آگیا۔
ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست، معیشت، اقدار اور جمہوریت کو آلودہ کرکے تباہ کیا گیا، جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گونپ دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بدنیتی، بدتہذیبی اور انتقام کو سیاست بنادیا گیا، بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹری سے اتار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں، مزید محنت درکار ہے، وزیراعظم شہباز شریف
میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی تبدیلی کی سوغاتیں تھیں، ہم نے اپنے دور میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی محنت سے استحکام آیا اور پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے باہر آگیا، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی، جو وعدے کیے تھے آج وہ پورے ہوتے نظر بھی آرہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
حکومت شہباز شریف معیشت مہنگائی نواز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حکومت شہباز شریف مہنگائی نواز شریف شہباز شریف نواز شریف
پڑھیں:
پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے حالیہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، جو خوش آئند ہے۔ 20 ارب ڈالر سے پاکستان میں صحت، تعلیم، ترقیِ نواجوانان اور دیگر سماجی شعبوں میں مختلف منصوبوں سے ترقی کا نیا باب کھلے گا۔ آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کہتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری گزشتہ سات دہائیوں ہر محیط ہے۔ عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں ملکی تعمیر و ترقی کے حوالے سے متعدد بڑے منصوبے تعمیر ہوئے جنہوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
شہباز شریف عالمی بینک ورلڈ بینک وزیراعظم شہباز شریف