ڈیوٹی کے بعدسرکاری گاڑیاں استعمال کرنے والوں کی شامت آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
سرکاری افسران کی ڈیوٹی کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
ہائی کورٹ میں درخواست مفتی نور البصر نے سلمان شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سرکاری افسران کا ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کا استعمال قومی خزانے پر بوجھ ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کو بے رحمانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔ افسران سرکاری گاڑیوں کو پرائیویٹ تقاریب میں بھی استعمال کرتے ہیں۔
عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سرکاری گاڑیاں عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے خریدی جاتی ہیں۔ عوام کے ٹیکس کے پیسے کو ایسے بے دریغ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ سرکاری گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ سرکاری افسران کو ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال سے روکا جائے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند،چھٹی کا اعلان کر دیا گیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے بعد سرکاری گاڑیوں سرکاری افسران کہ سرکاری گیا ہے
پڑھیں:
راولپنڈی اور کراچی سے کار لفٹر گینگز کے 6 ملزمان گرفتار، 7 گاڑیاں برآمد
راولپنڈی:پولیس نے راولپنڈی اور کراچی سے کار لفٹر گینگز کے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ 7 گاڑیاں برآمد کرلیں۔
راولپنڈی میں تھانہ کینٹ پولیس نے تین رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی چھ چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں، برآمد کی گئی گاڑیوں میں ایک ہنڈا سٹی، ایک بولان اور چار مہران کاریں شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار گینگ میں سرغنہ مشرف، محسن اور سید رحیم شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے شیرشاہ کیبل مارکیٹ کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب کار لفٹر گروہ کے تین کارندوں کو مسروقہ کار سمیت گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری پریڈی کے علاقے سے چوری کی گئی کلٹس کار برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے قبضے سے تین عدد غیرقانونی پستول، کاریں انلاک کرنے کی ماسٹر چابی، کاروں کی متعدد چابیاں اور اوزار بھی برآمد ہوئے۔ ملزمان کے قبضے سے برآمدہ کار تھانہ پریڈی کے مقدمہ 74/25 بجرم دفعہ 381A کی مال مسروقہ ہے۔
گرفتار ملزمان میں اکبر خان، اسلام ظاہر اور علی محمد شامل ہیں جن کا تعلق بین الصوبائی کار لفٹنگ گروہ سے ہے جوکہ شہر کراچی کے مختلف علاقوں سے کاریں چوری کرکے حب بلوچستان میں فروخت کرتے ہیں۔
ملزمان کے گروہ میں عذرا نامی خاتون بھی شامل ہے جو کاریں چوری کرنے اور حب بلوچستان پہنچانے میں ملزمان کی مدد کرتی ہے۔
ملزمان نے دوران تفتیش صدر، پریڈی، منگھوپیر اور دیگر علاقوں سے کاریں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے، گرفتار ملزمان میں سے دو کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ پاک کالونی میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔