2025-02-11@12:57:40 GMT
تلاش کی گنتی: 1510
«جے یو آئی کے»:
(نئی خبر)
یوم یکجہتی کشمیر،مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے پوسٹرز لگ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز سرینگر (آئی پی ایس )مقبوضہ کشمیر میں پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منانے پر اظہار تشکر کے پوسٹر لگ گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں پاکستان سے اظہار تشکرکے پوسٹرزلگائے گئے۔پوسٹرز پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر کی تصاویر ہیں۔کے ایم ایس نے بتایاکہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کیخلاف پاکستان میں 1990سے 5فروری کویوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔
لاہور: ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے ٹرنیوں کے کرایے بڑھا کر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔ ریلویز نے مسافر ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کو قرار دیا۔ ترجمان پاکستان ریلویز نے بتایا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری 2025 سے ہوگا، ٹرینوں کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ کرایوں میں اضافے کا اطلاق سیلون سروس اور آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہوگا۔ 30 جنوری 2025 کو پاکستان ریلویز نے ٹکٹوں کی نئی پالیسی جاری کی تھی جس کے مطابق ریفنڈ پالیسی کے تحت مسافر پوائنٹ آف سیل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق پانچ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ اور ایک سینیئر فلسطینی عہدیدار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کو ایک مشترکہ خط ارسال کیا ہے، جس میں فلسطینیوں کو غزہ پٹی سے بے دخل کرنے کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کی مخالفت کی گئی ہے۔ یہ خط پیر تین فروری کو بھیجا گیا تھا اور اس پر اردن، مصر، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ فلسطینی صدارتی مشیر حسین الشیخ نے بھی دستخط کیے۔ یہ خبر سب سے پہلے امریکی نیوز ویب سائٹ Axios کی طرف سے شائع کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ اعلیٰ...
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی اور تکنیکی تعاون کامسٹیک اور ڈھاکا، بنگلہ دیش کی ڈافوڈیل انٹرنیشنل یونیورسٹی (ڈی آئی یو) نے سائنسی و تکنیکی شعبوں، اعلیٰ تعلیم میں تعاون بڑھانے اور کامسٹیک فلسطین فیلوشپ پروگرام کے تحت فلسطینی طلبہ کی معاونت کےلیے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔یہ معاہدہ ڈھاکا میں ڈی آئی یو میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران باضابطہ طور پر طے پایا۔تقریب میں کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل، پروفیسر ڈاکٹر ایم اقبال چوہدری، اور ڈی آئی یو کے وائس چانسلر، پروفیسر ایم لطف الرحمٰن سمیت ڈافوڈیل انٹرنیشنل یونیورسٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔اس معاہدہ کے تحت، ڈی آئی یو 35 تک فلسطینی طلبہ کو داخلہ دے گا اور انہیں مکمل...
لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام آزادیٔ کشمیر کی صبح تک کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جس میں عوام بھرپور شرکت کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وہ لاہور کے مال روڈ پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کریں گے، جہاں وہ نہ صرف کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں گے بلکہ ملک میں جاری مہنگی بجلی کے خلاف احتجاجی تحریک کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکل کر کشمیریوں...
ایپل کے بنائے ہوئے آئی فون دنیا بھر میں غیر معمولی مقبولیت سے ہم کنار ہیں۔ آئی فون استعمال کرنے والوں کی پسند و ناپسند کو ذہن نشین رکھتے ہوئے اُس کے فیچرز میں اضافہ کیا جاتا رہا ہے اور کمپنی جدت طرازی کا بازار گرم رکھتی ہے۔ اب ایپل کو اپنے آئی فونز کے حوالے سے اخلاق سوز فلموں کی شکل میں بہت بڑی مصیبت کا سامنا ہے۔ یورپی یونین ایک خصوصی ایپ متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے ایپل کے آئی فون استعمال کرنے والے اخلاق سوز وڈیوز آسانی سے دیکھ سکیں گے۔ ایپل نے اس پر شدید احتجاج کیا ہے تاہم معاملہ اُس کے ہاتھ سے اس لیے نکل چکا ہے کہ لوگ متبادل پلے اسٹور...
سٹی42: پاکستان میں سرکاری اداروں اور چند سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں کو چھوڑ کر 5 فروری کے یومِ یکجہتیِ کشمیر میں کوئی دلچسپی نہیں لیتا۔ عام شہری اس روز عام تعطیل کو صرف ایک ہالیڈے ہی حیثیت سے گزارتے ہیں۔ تاہم مقبوضہ کشمیر میں اب عوام نے پاکستانیوں کے یومِ یکجہتیِ کشمیر کو اپنا لیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم آزاد کشمیر کے پوسٹرز لگ گئے۔ کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کنے مقبوضہ کشمیر میں اپنے رپورٹنگ نیٹ ورک کی اطلاعات شئیر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر کی سڑکوں پر اور اس کے ساتھ مقبوضہ وادی کے کئی دوسرے علاقوں...
اسلام آباد:مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج نے بغیر کسی آئینی اور اخلاقی جواز کے کشمیر پر قبضہ کرلیا تھا۔ تقسیمِ ہند کے وقت کشمیر کی مقامی قیادت نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا تھا۔ مہاراجہ ہری سنگھ نے ہندوستان سے الحاق کے بدلے میں فوجی مدد مانگی تھی۔بھارت نے غیر قانونی طور پر مسلم اکثریتی کشمیر میں تقریباً 10 لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام پچھلے 78 سال سے بھارتی ریاستی دہشت گردی سہہ رہے ہیں۔ بھارتی افواج اب تک مقبوضہ کشمیر میں کئی لاکھ کشمیریوں کو شہید جب کہ ہزاروں کو ماورائے...
چینی وزارت تجارت کا امریکہ کے اداروں پی وی ایچ گروپ اور ایلو مینا کارپوریشن کو غیر معتبر اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت نے “غیر معتبر اداروں کی فہرست کے امور کے طریقہ کار کا اعلان” جاری کیا،جس میں کہا گیا کہ قومی خودمختاری، سلامتی، اور ترقی کے مفادات کو تحفظ دینے کے لیے، “عوامی جمہوریہ چین کے بیرونی تجارت کے قانون”، ” قومی سلامتی کے قانون”، اور ” غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون” سمیت متعلقہ قوانین کی بنیاد پر، غیر معتبر اداروں کی فہرست کے کام کے طریقہ کار کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ امریکی پی وی ایچ گروپ اور ایلو مینا کارپوریشن کو غیر معتبر اداروں کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے ۔ مذکورہ دو اداروں نے عام مارکیٹ لین دین کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے،...
بیجنگ: نیٹ ورک پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے 2025 کے جشن بہار کے دوران فلموں کی کل باکس آفس آمدنی 9 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔ 4 فروری کو صبح 10:00 بجے تک، چین کے 2025 کے جشن بہار کے دوران کل فلم بینوں کی تعداد 0 17 ملین سے تجاوز کر گئی ہے، جو 2024 کے جشن بہار کی تعداد سے زیادہ ہے اور یہ چینی فلمی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
دفترخارجہ نے مراکش میں کشتی کے واقعہ میں جاں بحق 13 پاکستانیوں کی تصدیق کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مراکش کی بندرگاہ ڈھاکلہ کے قریب کشتی 16 جنوری کو الٹ گئی تھی، مراکش میں یہ کشتی پاکستانیوں کو لے کر جا رہی تھی۔ مراکش کشتی حادثہ، 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت ہو گئیمراکش کشتی واقعے میں ملنے والی 13 لاشوں کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق تصدیق کے عمل کے بعد 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ چار پاکستانی شہریوں کی میتیں کل غیر ملکی پرواز کے ذریعے اسلام آباد لائی جائیں گی۔ترجمان نے کہا حامد شبیر، محمد ارسلان خان، قیصر اقبال اور...
ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) یونان کے سیاحتی جزیرے سینٹورینی میں زلزلے آنے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت پیر کے روز اسکول بند رکھے گئے ۔ سینٹورینی اور قریبی جزائر ریکارڈ شدہ تاریخ میں آتش فشانی کا سب سے بڑا مقام ہیں۔ اس کے گرد وپیش کے سمندر میں جھٹکوں کے بعد شہری تحفظ کے وزیر واسیلیس ککیلیاس نے ہنگامی اقدام کا حکم دیا۔چند روز کے دوران جزیرے پر ہلکی شدت کے درجنوں زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جن میں اب تک شدید ترین زلزلے کی شدت 4.6 تھی۔ایتھنز یونیورسٹی کے شعبہ طبیعات کے مطابق زلزلے آتش فشاں کی سرگرمی کے بجائے ارضیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آرہے ہیں۔
دہشتگردوں کے ساتھ مارے گئے ڈپٹی گورنر کے بیٹے کی لاش آج افغان حکومت کے حوالے کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد (بائیں) اور ان کا بیٹا ہلاک دہشتگرد بدرالدین عرف یوسف (دائیں)جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مارا جانے والے افغان ڈپٹی گورنر کے بیٹے بدر الدین عرف یوسف کی لاش آج افغان حکومت کے حوالے کی جائے گی۔ یہ آپریشن 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں کیا گیا تھا، جس میں فتنتہ الخوارج کے چار دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق بدرالدین عرف یوسف افغانستان کے صوبہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہلک حادثات سے بچاو کیلئے ناکافی اقدامات پر مختلف کمپنیوں پر جرمانے کردیے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیپرا نے ملتان، پشاور،حیدر آباد اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگانے کا حکم جاری کردیا۔حکم نامے کے مطابق نیپرا نے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو پر بھی جرمانے عائد کئے ہیں جو کرنٹ سے بچاو کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کئے گئے ہیں۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ میپکو، پیسکو اور ٹیسکو شوکاز کے جواب میں نیپرا کو مطمئن نہ کر سکے، نیپرا نے تینوں ڈسکوزپر فی کس ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا اور جرمانے کی رقم 15 روز میں جمع...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے احتیاطی تدابیرنہ کرنے پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر جرمانے عائد کر دئیے،نیپرا کی جانب سے کرنٹ لگنے سے بچاو کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)، پشاور الیکٹرک پاور کمپنی (پیسکو) اور ٹرائبل ایریاز الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) اور ہیلتھ، سیفٹی اور انوائرومنٹ ڈائریکٹوریٹ کے قیام میں ناکامی پر حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) پر ایک ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔نیپرا نے ملتان، پشاور اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگانے کا حکم جاری کردیا۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ میپکو، پیسکو اور ٹیسکو شوکاز کے جواب میں نیپرا کو مطمئن نہ...
— فائل فوٹو ہنگو کے علاقے ٹل میں دھرنے کے باعث مرکزی شاہراہ بند ہے۔ضلع کُرم میں 4 ماہ سے زائد عرصے سے راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ قافلوں کے ذریعے آنے والا سامان بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے جو غریب آدمی کے قوتِ خرید سے باہر ہے۔ ٹل سے 30 گاڑیوں کا قافلہ کُرم کیلئے روانہہنگو کی تحصیل ٹل سے 30 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ کُرم کے لیے روانہ ہوا ہے۔ شہریوں اور تاجروں نے راستوں کو مستقل بنیادوں پر کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھجوائی گئی گاڑیوں سے لوگوں کی اشیائے ضرورت پوری نہیں ہو گی۔ دوسری جانب امن معاہدے کے بعد فریقین کے بنکرز گرائے جانے کا...
— فائل فوٹو یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے۔اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے بتایا ہے کہ یومِ یک جہتیٔ کشمیر پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، شر پسند و ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیرمودی حکومت کے بھارتی آئین میں آرٹیکل 370 کو مکارانہ... آئی جی پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ سیف سٹی کیمروں سے مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ یومِ یک جہتیٔ کشمیر پر 448 پروگراموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں غیر ہنر مند پاکستانی کارکنوں کے دور کا خاتمہ ہوگیا، خلیجی ملک میں نرسوں، ڈاکٹروں اور بینکرز کی ڈیمانڈ بڑھنے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی غیر ہنر مند کارکنوں کو ملازمتیں ملنے کے دن تقریباً ختم ہو چکے ہیں کیوں کہ ملک تیزی سے اعلیٰ درجے کی ہنر مند مارکیٹ کی طرف بڑھ رہا ہے، اب ہمیں اکاؤنٹنٹس، آئی ٹی پروفیشنلز، بینکرز، اے آئی کے ماہرین، معالجین، نرسوں اور پائلٹس کو جاب مارکیٹ کے لیے تربیت دینے کی ضرورت ہے، اگر ہم اپنے لوگوں کو تربیت دیں تو...
نیپرا نے بجلی کی4تقسیم کار کمپنیوں کو کروڑوں روپے کے جرمانے کر دیے۔ نیپرا قوانین پر عمل نہ کرنے پر میپکو کو 1کروڑ 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا،ہیسکو، پیسکو اور ٹیسکو پر ایک ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ،چاروں ڈسکوز پر جرمانے کرنٹ سے بچاو کے اقدامات نہ کرنے پر کیے گئے۔نیپرا میپکو، پیسکو، ہیسکو اور ٹیسکو شوکاز کے جواب میں مطمئن نہیں کر سکیں، نیپرا بجلی کی چاروں تقسیم کار کمپنیاں نیپرا قوانین پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہیں۔ نیپرا نے چاروں ڈسکوز پر جرمانے کے فیصلوں کے الگ الگ حکم نامے جاری کر دیے ،بجلی کی چاروں تقسیم کار کمپنیوں کو15روز میں جرمانے کی رقم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ ...
راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں آئے دن کی چوریوں نے ڈاکٹرز کو پریشان کردیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال راولپنڈی میں مبینہ طور پر چوری کرنے والے شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ فوٹیج میں مبینہ چور کو ڈاکٹرز ہاسٹل سے نکلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جنرل سرجن ڈاکٹر وحید اقبال نے تھانہ گنج منڈی میں چوری کا مقدمہ درج کروا دیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم چور ڈاکٹر وحید اقبال کا قیمتی موبائل اور لیپ ٹاپ چرا کر لے گیا۔ چورنے ڈاکٹرز ہاسٹل سے دیگر ڈاکٹرزکے موبائل فون بھی چرائے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آئے دن کی چوریوں کے بارے میں انتظامیہ کو آگاہ کیا ہے۔...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی کی فاش غلطیوں اور فیصلوں کی وجہ سے ہمارے فورسز کے جوان اور افسر جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قلات حملے میں ہمارے 18 جوان شہید ہوئے، میں نے حملے کے زخمیوں سے ملاقات کی، وہ بہت حوصلے سے بات کررہے تھے، ہمارے شہید اور غازی پاکستان کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں کچھ فاش غلطیاں اور غلط فیصلے ہوئے، ہزاروں دہشتگردوں کو چھوڑا گیا، اس وجہ سے ہمارے جوان اور افسر آج دوبارہ قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے قلات حملے اور کل پشاور میں پولیو...
سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبہ کی تمام ڈویژنوں میں منافع خوروں کے خلاف موثر کاروائی کامنصوبہ بناتے ہوئے منافع خوروں کے لئے الگ نئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر ضابطے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت معاون خاص برائے سی ایم آئی آٹی وقارمہدی اور معاون خاص بیورو آف سپلائی عثمان ہنگورو نے کی۔ اجلاس میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی، ڈی جی بیورو آف سپلائی پرائسزشاکر قیوم خانزادہ، مینیجر لیگل نیشنل فوڈز اور دیگر افسران شریک تھے. اجلاس میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی اور ڈی جی بیورو آف سپلائی کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی، وقارمہدی نے کہا کہ سندھ حکومت...
چترال کی وادی کیلاش میں روایتی کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے جن میں مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ مقابلے فرنٹیئر کور نارتھ اور ونڈز ایگل پولو کلب کے اشتراک سے بمبوریٹ میں منعقد کیے گئے، جن کا مقصد نہ صرف کھیلوں کو فروغ دینا تھا بلکہ مقامی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا تھا۔ ان مقابلوں میں بزکشی، ہارس بیک آرچری، ریسلنگ اور سٹون تھروئنگ جیسے روایتی کھیل شامل تھے، جن میں نوجوانوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی فرنٹیئر کور نارتھ کے مقامی کمانڈر تھے، جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ واضح رہے کہ چترال کی وادی کیلاش میں ہر سال ایسے کھیلوں کے...
ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری کو آزاد کشمیر کے نوجوان یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیے پر عزم ہیں۔ مقبوضہ کشمیر سے یکجہتی کے لیے کشمیری عوام نے کہا ہے کہ یوم کشمیر پر ہم اپنے مقبوضہ کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ آزادی تک ہم ان کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ہم مقبوضہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ان کی ازادی کا جشن منائیں گے، کشمیری عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد کشمیر، غاصب بھارت سے آزادی حاصل کرے گا۔ اس موقع پر انہوں نے پیغام دیا ہے کہ 5 فروری کو ہم پاکستان اور آزاد کشمیر میں اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کے طور پر مناتے ہیں، ہم...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو امدادی ادارے یو ایس اے آئی ڈی کا عبوری ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا ہے جنہوں نے ادارے کی ممکنہ تنظیم نو پر کام شروع کردیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی ایجنسی برائے عالمی ترقی طویل عرصے سے اپنے ہدف سے بھٹکی ہوئی تھی، یہ ہدف ذمہ داری کے ساتھ امریکی مفادات کو دیگر ملکوں میں بڑھانا ہے۔ ترجمان کے مطابق اب یہ واضح ہوگیا ہے کہ یو ایس اے آئی ڈی کا قابل ذکر حصہ امریکا کے قومی مفادات سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق فنڈنگ پر کنٹرول حاصل کرنے اور ایجنسی کی سرگرمیوں کو بہتر انداز سے...
علی ساہی: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ آئی جی پنجاب کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور تمام سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ شرپسند اور ملک دشمن عناصر پر سخت نظر رکھنے کے لیے پولیس کی طرف سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریبات کے دوران شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ صوبہ بھر میں 11 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات پر مامور ہوں گے۔ ان میں 175 گزرٹڈ افسران، 240 انسپکٹرز، 600 سب انسپکٹرز، 948 اے ایس آئیز، 702 ہیڈ کانسٹیبلز، 8...
جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ قومی کشمیر کانفرنس کے مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے جنوبی ایشیا کے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں منعقدہ قومی کشمیر کانفرنس کے مقررین نے بھارتی جارحیت کے شکار مظلوم کشمیریوں کو بین الاقوامی فوجداری عدالت اور عالمی عدالت انصاف کے ذریعے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ قومی کشمیر کانفرنس کے مقررین مین امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری، نائب امیر لیاقت بلوچ، سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید، سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان، سردار مسعود خان، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں شہریوں سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکو نے فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو ماردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری جاں بحق اورایک شہری زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی آپس میں رشتے دار ہیں جبکہ ہلاک ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایچ او سولجر بازار وقارعظیم نے بتایا کہ سولجر بازار اشو اپارٹمنٹ نزدیک جماعت خانہ کے قریب دو مسلح ملزمان دو شہریوں سے لوٹ مار کرریے تھے کہ شہریوں نے مزاحمت کردی اس دوران ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی. ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا ایک ساتھی ڈاکو مارا گیا جبکہ فائرنگ کی زد...
سجاول(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند کی زیر صدارت سماجی ثقافتی زرعی مالیاتی میلے کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دربار ہال سجاول میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریونیو، پولیس، زراعت، صحت، سوشل ویلفیئر، جنگلات ، تعلیم، آبپاشی، نکاسی آب، بلڈنگز، ہائی ویز، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، پاپولیشن ویلفیئر، لائیو اسٹاک،لائیواسٹاک فشریز، پی پی ایچ آئی، ریسکیو 1122 کے علاوہ ملکی و غیر ملکی این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو انتظامات و تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میلے کی تقریبات اسٹیٹ بینک آف...
سرگودھا ،نورٹوانہ پارک کے علاقے میں سیوریج کا پانی جمع ہے
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدر آباد کے تعلقہ قاسم آباد کی مچھر کالونی اوروادھواہ کی رہائشی عورتوں اور مردوں نے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ قاسم آباد پولیس کی جانب سے گھروں پر چڑھائی کر کے کباڑی کا کام کرنے والے نوجوان کو بلا جواز گرفتار کئے جانے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر عبدالقدوس رند، شاہ میر اور خدا بخش سمیت دیگر نے کہا کہ قاسم آباد پولیس نے بغیر کسی جواز کے ہمارے گھروں پر چڑھائی کر کے گھروں میں موجود سامان اپنی تحویل میں لینے سمیت ہمارے ایک نوجوان امب کو بھی گرفتار کر کے اپنے ساتھ لے گئی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار نوجوان کباڑی کا کام کرتا ہے اور پولیس نے...
حیدرآباد ،القمرانگلش پبلک اسکول کے تحت اسپورٹس گالا تقریب سے عبدالعلیم خانزادہ،پرنسپل حاجی محمد یوسف خطاب کررہے ہیں
حیدرآباد ،القمرانگلش پبلک اسکول کے تحت اسپورٹس گالا تقریب سے عبدالعلیم خانزادہ،پرنسپل حاجی محمد یوسف خطاب کررہے ہیں
حیدرآباد ،میونسپل عملے کی نااہلی کے باعث گندگی کا ڈھیر لگاہواہے
جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلر عابدعلی ایم ڈی واٹر کارپوریشن سے ملاقات کر رہے ہیں
جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلرز ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے دفتر کے باہر سیوریج مسائل کے حل کیلیے احتجاج کر رہے ہیں
جناح ٹاؤن یوسی 9 کے کونسلرز ایم ڈی واٹر کارپوریشن کے دفتر کے باہر سیوریج مسائل کے حل کیلیے احتجاج کر رہے ہیں
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع اراکین ٹاؤن کونسل کے ہمران میونسپل کمشنر جناح ٹاؤن الٰہی بخش بنبھن کیخلاف برطرفی کیلیے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، جبکہ اراکین کونسل نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس چھاپوں کے دوران 34 پیشہ ور بھکاریوں سمیت 60 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، نقد رقم، موبائل فون، موٹر سائیکلیں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا، پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرلیے گئے، گرفتار بھکاریوں کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعیدآباد سیکٹر 17B میں منگنی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور دست گریبان ہونے والے 2 ملزمان ظہیر اور سعید کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 5 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلیے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے واٹر کارپوریشن کی خصوصی رعایتی پالیسی میں 3 ماہ کی مزید توسیع کی منظوری دے دی جس کے بعد واٹر کارپوریشن نے اپنے تمام ریٹیل صارفین کے بلوں کے بقایاجات کی ادائیگی کیلیے رعایتی اسکیم میں 3 ماہ کی مزید مدت کیلیے 30 اپریل 2025 تک اضافہ کردیا۔ اس حوالے سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ رعایتی پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے کیونکہ اس پالیسی کے تحت شہریوں کو آسان اقساط میں واٹر کارپوریشن کے بقایاجات جمع کروانے کا موقع ملے گا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے تحت کل 5 فروری کو کراچی تا کشمور سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، یوم یکجہتی کشمیر پانچ فروری 1990ء میں سابق امیرجماعت اسلامی قاضی حسین احمد مرحوم نے سب سے پہلے منانے کا آغاز کیا تھا۔صوبائی اعلامیہ کے مطابق اس حوالے 5 فروری کو کراچی، حیدرآبا، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد،تھرپارکر، نواب شاہ، سانگھڑ،میرپورخاص،کشمور،دادو ،ٹنڈوالہ یار،گھوٹکی،خیرپور شکارپور،کندھ کوٹ اور ٹھٹھہ سمیت سندھ بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں، مظاہرے، ہاتھوں کی زنجیر اور سیمینار منعقد کیے جائیں گے۔ جن سے جماعت اسلامی کے مرکزی صوبائی ومقامی رہنماؤں کے علاوہ دیگر سیاسی، سماجی جماعتوں کے قائدین بھی خطاب کریںگے۔ کراچی میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری...
ٹوکیو/بیجنگ /سڈنی /واشنگٹن ( خبرایجنسیاں +مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکسوں کی بھرمار سے ایشیائی اوریورپی ممالک کی اسٹاک مارکٹس پر بھی پڑ رہے ہیں۔ایشائی مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہیں جب کہ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی کے اطلاق کے پہلے روز امریکا میں بھی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان ہے۔میسکیو کی صدر کلاڈیا شینبام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر نے ان کے ملک کے لیےمحصولات میں 25 فیصد اضافے کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔چین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں امریکا کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔جاپان اور جنوبی کوریا کی اسٹاک مارکیٹ میں 2 فیصد سے زائد گراوٹ دیکھی گئی جب کہ سنگاپور...
اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل کونسلر مسٹر زیک ہارکن رائڈر نے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات موجود ہیں، اور امریکا کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہیں ، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ قریبی اور مستحکم تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ...
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے یو ایف سی فائٹ نائٹ میں بطور وی آئی پی مہمان کے شرکت کی جہاں ان کے حمایت یافتہ فائٹر کو کیریئر کی پہلی شکست ہوگئی۔ ریاض میں منعقد ہونے والی فائٹ نائٹ میں رونالڈو کی شرکت کا مقصد شارا میگومیدوف اور مائیکل پیج کے درمیان ہونے والے مقابلے کو دیکھنا تھا۔ بدقسمتی سے رونالڈو کی سپورٹ کے بعد میگومیدوف کو 2017 میں ڈیبیو کے بعد پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پرتگالی اسٹار نے روسی فائٹر کے ساتھ مقابلے سے قبل ایک پرومو میں حصہ لیا جس میں ان کو النصر کلب کی دو شرٹوں کے ساتھ دیکھے گئے جن پر ان دونوں کے نام تھے۔ میگومیدوف نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا...
مراکش میں تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنے والے حادثے میں پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، تاہم پاکستانی سفارتخانے نے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ رباط میں پاکستانی سفارتخانے نے وزارت خارجہ کو مراسلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 13 افراد کی لاشیں اسپتال میں رکھی ہیں، جن میں سے 3 قابل شناخت نہیں۔ یہ بھی پڑھیں مراکش کشتی حادثہ: بچ جانے والے مزید 8 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے افراد کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 50 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے تھے، اور بتایا گیا تھا کہ مرنے والوں میں...
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیا نغمہ کشمیر بنے گا پاکستان جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر کے رواں سال کے نغمے میں گلوکار احمد جہانزیب نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اس کی دھن عرفان سلیم اور کامران خان نے ترتیب دی۔ نغے کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔ پانچ فروری کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم ، ایک اظہار یکجہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔ ترانے کے آغاز پر حریت رہنما سید علی گیلانی (مرحوم) کی تاریخی تقریر دکھائی گئی ہے جس میں انہوں نے...
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ،بس ڈرائیور نے پاکستان کے بیٹسمین محمد حارث سمیت کھلاڑیوں کا سامان کیوں روک لیا؟
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) ایک بار پھر کھلاڑیوں کو واجبات کی عدم ادائیگی کے حوالے سے شہہ سرخیوں میں ہے۔ بی پی ایل کی فرنچائز دربار راجشاہی تاحال اپنے اسٹاف اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے واجبات ادا نہیں کرسکی ہے جس کی وجہ سے متعدد نامور کھلاڑی ڈھاکہ کے ہوٹل میں پھنس گئے ہیں، اس سے قبل عدم ادائیگی پر کھلاڑیوں نے میچ کا بائیکاٹ بھی کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک بی پی ایل چھوڑ کر دبئی کیوں گئے؟ ٹیم اونر کا اہم بیان سامنے آگیا فرنچائز کے مالک شفیق الرحمان نے دعویٰ کیا تھا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے واپسی کے ٹکٹ بک کردیے گئے ہیں تاہم عدم ادائیگی پر یہ کھلاڑی تاحال ہوٹل میں...
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے جواب میں اُٹھایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ہمسایہ ملک کینیڈا کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے اونٹاریو میں امریکی شراب پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے جواب میں اُٹھایا ہے۔ منگل سے تمام دُکانوں سے امریکی شراب کی بوتلیں اُٹھا لی جائیں گی۔ اونٹاریو میں امریکی شراب کی 36 سو مصنوعات دستیاب ہیں اور سالانہ ایک ارب ڈالر کی...
سی ڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کامران اسلم کو پرموشن مل گئی، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کامران اسلم کو پرموشن مل گئی،ایچ آر ڈی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی سفارش پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران اسلم کو 18سکیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے عہدے پر ترقی مل گئی ہے۔جاری احکامات کے مطابق وہ پہلے گریڈ 17میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
یو ایس ایڈ پروگرام فنڈنگ روکنے سے پاکستان میں 845 ملین ڈالرز کے منصوبے منجمد، سیکڑوں نوکریاں خطرے میں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے یو ایس ایڈ پروگرام کی فنڈنگ روکنے کا فیصلہ کرلیا، فنڈنگ روکنے سے پاکستان میں 845 ملین ڈالرز کے 39 بڑے منصوبے منجمد ہوگئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر جہاں دنیا بھر میں امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی یو ایس ایڈ کے منصوبے بند ہوئے ہیں وہیں پاکستان میں بھی کم و بیش 845 ملین ڈالرز سے زائد کے منصوبے منجمد کردیے گئے ہیں جبکہ ان منصوبوں سے براہ راست منسلک سیکڑوں پاکستانیوں کی نوکریاں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ امریکا نے پاکستان میں یونائٹیڈ اسٹیٹس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ یو ایس ایڈ کے ذریعے انرجی، معاشی ترقی زراعت جمہوریت، انسانی حقوق و گورننس، تعلیم، صحت اور انسانی معاونت کے شعبو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 فروری 2025ء) شمالی یورپی ممالک میں شراب کی فروخت کو ریاستی انتظام کے تحت لانے سے اس کے استعمال میں کمی اور لوگوں کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ شراب نوشی کے طبی نقصانات پر قابو پانے کے لیے دیگر ممالک کو بھی یہی طریقہ اپنانا چاہیے۔شمالی یورپ کے ممالک (فن لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور جزائر فیرو) میں شراب کی فروخت کے بیشتر حقوق ریاستی اداروں (نارڈک الکوحل مونوپلیز) کے پاس ہیں جو نچلی سطح پر شراب کی فروخت کے حوالے سے پالیسیاں بنانے اور ان پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہیں۔ ان اداروں نے شراب کی دستیابی کو محدود...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آرمی چیف جسٹس یحییٰ آفریدی احکامات جنرل عاصم منیر کو خط چیف جسٹس سپہ سالار عمار مسعود عمران خان وسیم عباسی وی ٹاک وی نیوز
اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن (او پی جی ایف) کے وفد نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) اور ایس آئی ایف سی کا دورہ دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر او پی ایف میں ہونے والے اجلاس میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بے پناہ کاوشوں کی بدولت ترسیلات زر میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہورہا ہے۔ اجلا س کے دوران اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے فلاحی اقدامات پر بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پٹرولیم کے شعبے میں ترقی کے لیے اہم پیشرفت اجلاس میں اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے وفد نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر اظہار...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوسرے صوبوں سے تین ججز کے مزید آنے کے بعد اہم تبدیلیاں،تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائی کورٹ میں دوسرے صوبوں سے تین ججز کے مزید آنے کے بعد اہم تبدیلیاں ،اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی تبدیل کردی گئی ،چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین مقرر،سینئیر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو انتظامی کمیٹی کے ممبران مقرر ،چیف جسٹس کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کرر دیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم لیجنڈری مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم بھی جعلی خبروں سے پریشان ہو گئے ہیں، لیجنڈری فاسٹ بولر نے ان سے منسوب آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کے انتخاب پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر تنقید کی خبروں کی تردید کردی ہے اور ایسی جعلی خبریں پھیلانے والوں کو مپیٹس (بے وقوف) قرار دیا ہے۔ پیر کو سابق کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر میڈیا میں چھپنے والی خبروں کے لنکس اور امیجز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محسن نقوی کے بارے میں جھوٹی خبریں، جھوٹ بولنا بند کرو، بس بہت ہو گیا اور براہ مہربانی ان مپیٹس (بے وقوفوں) پر یقین نہ کریں، ’سابق...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اپنے معاشی اور اسٹریٹجک مفادات کو تحفظ یقینی بنانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔ آج ہم نے چین، کینیڈا اور میکسیکو کے خلاف ٹیرف نافذ کیا ہے۔ وہ دن زیادہ دور نہیں جب ہم اپنے مفادات کو بچانے کے لیے ایسے ہی اقدامات یورپی یونین کے خلاف بھی کرسکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے معاملے میں تھوڑی سی نرمی برتنے کا عندیہ دیا ہے۔ دوسری طرف میکسیکو اور کینیڈا نے لیوی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اِسی کے ساتھ ساتھ انہوں نے مل کر کام کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ میکسیکو اور کینیڈا...
تحریک آزادی کشمیر کی حمایت: مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں وزیراعظم پاکستان اور آرمی چیف کے پوسٹرز آویزاں
5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سے قبل مقبوضہ کشمیر کے گلی کوچوں میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر اور آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے پوسٹرز لگ گئے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے تحریک آزادی کی حمایت جاری رکھنے پر وزیراعظم پاکستان، آرمی چیف اور آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں یوم یکجہتی کشمیر: پس منظر اور اہمیت واضح رہے کہ 5 فروری کو اہل پاکستان اور آزاد کشمیر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اس روز اس عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ جب مقبوضہ کشمیر بھارت کے پنجہ استبداد سے آزاد نہیں ہو جاتا تحریک آزادی کشمیر جاری رکھی جائےگی۔ ہمیشہ کی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا قانون سے آزادی اظہار رائے کا تحفظ ہوگا، پیکا قانون پر احتجاج کس بات کا ہے؟ اس کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ، سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے،صحافی بتائیں کہ کس شق پر اعتراض ہے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے، سوشل میڈیا کے خطرات کو روکنے کیلئے یہ ایک اچھا اقدام ہے، پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ اور سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے سمجھ نہیں آرہا پیکا قوانین...
اپنے ایک بیان میں صیہونی وزیر ثقافت کا کہنا تھا کہ اگر حماس، غزہ کی پٹی پر اپنی حکمرانی جاری رکھے گی تو قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی رژیم کے مستعفی وزیر داخلہ "ایتمار بن گویر" نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کئے گئے وعدوں اور اصولوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اسی دوران اسرائیلی وزیر ثقافت و سپورٹس "مکی زوھار" نے صیہونی فوج کے ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس، غزہ کی پٹی پر اپنی حکمرانی جاری رکھے گی تو قیدیوں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ شروع نہیں ہو گا۔ دوسری جانب صیہونی قیدیوں کے لواحقین کے وفد نے اعلان کیا کہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز کردی۔ فلائٹ آپریشن سے قبل پی آئی اے نے فلائٹ کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کردیا۔ پی آئی اے نے برطانیہ کے 3 اسٹیشن پر فلائٹ کیٹرنگ سروس کے لیے درخواست طلب کرلی۔ لندن، مانچسٹر اور برمنگھم اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواست طلب کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو پی آئی اے کنٹری مینجر برطانیہ کو درخواست بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی آئی اے نے لندن مانچسٹر، اور برمنگھم اسٹیشن پر مسافروں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے رجسٹرڈ کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی اس وقت...
امریکی ٹیکنالوجی ٹائیکون اور ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نے یوایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیویلپمنٹ (یو ایس ایڈ) کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے اسے مجرم تنظیم قرار دیا ہے۔ ایلون مسک کو ٹرمپ انتظامیہ میں ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشیئنسی (ڈی او جی ای) کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جس کا مقصد امریکی وفاقی حکومت کے اخراجات کو کم اور غیرضروری آپریشنز کو بند کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی رکن کانگریس نے افغان طالبان کی مالی امداد سے متعلق خطرے کی گھنٹی بجادی واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی او جی ای کے نمائندوں نے یو ایس ایڈ سے متعلق معلومات اور دستاویزات تک رسائی کی درخواست دی تھی تاہم ادارے کی طرف سے...
یونان(نیوز ڈیسک)یونان کے سیاحتی جزیرے سینٹورینی میں چند گھنٹوں کے اندر 11 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،سرکاریحکام نے سکول بند رکھنے کا حکم دیدیا۔ زلزلوں کے ایک سلسلے نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق سینٹورینی اور قریبی جزائر ریکارڈ شدہ تاریخ میں آتش فشانی کا سب سے بڑا مقام ہیں۔ اس کے گرد وپیش کے سمندر میں جھٹکوں کے ایک سلسلے کے بعد شہری تحفظ کے وزیر واسیلیس ککیلیاس سمیت سرکاری حکام نے اس اقدام کا حکم دیا۔ہلکی شدت کے درجنوں زلزلے ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جن میں اب تک شدید ترین زلزلے کی شدت 4.6 تھی۔ایتھنز یونیورسٹی کے شعبہ جیو فزکس کے مطابق اتوار کو 4.1 اور 4.5 شدت کے...
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان روانہ ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز کے دوران پاک فوج اور رینجرز جوانوں کی تعیناتی کی منظوری نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ کیویز کا سہ ملکی سیریز میں 8 فروری (ہفتہ) کو لاہور میں پاکستان کے خلاف میچ ہوگا۔ Time to fly! ✈️ The ODI squad...
وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ اور سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے۔ لاہور میں اے پی پی ایمپلائز یونین پنجاب کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا کے خطرات کو روکنے کے لیے یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ اور سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے۔ عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ صحافت کی آڑ میں سوشل میڈیا کو مادر پدر آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا۔ اس ایکٹ میں کوئی متنازع شق ہے تو سامنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد اور چین پر 10 فیصد محصولات عائد کرنے کے ایک دن بعد، اتوار کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ "یقینی طور پر" یورپی یونین پر نئے ٹیرف لگائیں گے، کیونکہ واقعی ہم سے فائدہ اٹھایا گیا ہے"۔ انہوں نے 27 ممالک کے بلاک، یورپی یونین کے ساتھ امریکی تجارتی خسارے کے بارے میں شکایات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا "میں اس کے لیے کوئی ٹائم لائن مقرر نہیں کر رہا ہوں ہے، لیکن یہ بہت جلد ہونے والا ہے۔" ٹرمپ کی برکس ممالک کو امریکی ڈالر کی جگہ اپنی کرنسی استعمال کرنے کے خلاف وارننگ...
اسلام آباد کے نئے سیکٹرز میں پلاٹوں کی خریداری: اوورسیز پاکستانیوں کا ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی سے استثنیٰ کا مطالبہ
اوورسیز پاکستانیوں نے وفاقی دارالحکومت کے نئے سیکٹرز میں پلاٹوں کی پہلی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی چھوٹ اور پاکستانی روپے میں ادائیگی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹیکس ماہرین نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ خاص طور پر سی ڈی اے سیکٹر سی-14 کی قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے اوورسیز پاکستانیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد متوقع رئیل اسٹیٹ اور ہاؤسنگ سیکٹر کے ترقیاتی پیکیج میں اوورسیز پاکستانیوں کو ودہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے اور انہیں امریکی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں ادائیگی کی سہولت فراہم کی جائے۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق، الاٹیز کی جانب سے امریکی ڈالر میں ادائیگی نہیں کی جا رہی...
پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ، سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے،وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ اور سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے۔لاہور میں اے پی پی ایمپلائز یونین پنجاب کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا کے خطرات کو روکنے کے لیے یہ ایک اچھا اقدام ہے۔ پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ اور سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے۔عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا...
معروف ارب پتی ایلون مسک نے امریکہ کی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (USAID) کو ”مجرمانہ تنظیم“ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف کھلی جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب مسک کی سرکاری ٹاسک فورس اور یو ایس ایڈ حکام کے درمیان واشنگٹن میں ایک تنازعہ پیدا ہوا، جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ سیکیورٹی افسران کو معطل کر دیا گیا۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسک کو ڈیپاٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی (DOGE) کا سربراہ مقرر کیا تھا۔ مسک نے سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کو یو ایس ایڈ کے ہیڈکوارٹرز میں محفوظ مقامات تک رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا۔ انہوں...
—فائل فوٹو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روز کے دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور وزیرِ بجلی اویس لغاری بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔دورے کے دوران وزیرِ اعظم کو امن و امان کی صورتِ حال پر بریفنگ دی جائے گی۔ 2024ء پاکستان کیلئے شاندار کامیابیوں کا سال تھا: وزیراعظم شہباز شریفوزیرِاعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ سال 2024 ہمارے پیارے پاکستان کے لیے شاندار کامیابیوں کا سال تھا۔ شہباز شریف قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں زخمی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کریں گے۔اس کے علاوہ وزیرِ اعظم وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی قیادت سے ملاقات ہوگی۔
لاہور(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے اے پی پی ایمپلائز یونین پنجاب کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا ایکٹ کا مقصد فیک نیوز کا خاتمہ اور سوشل میڈیا کے خطرات کا تدارک کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کی آڑ میں سوشل میڈیا کو مادر پدر آزاد نہیں چھوڑا جا سکتا، اور اس ایکٹ میں دنیا کے بہترین طریقوں کو اپنایا گیا ہے۔ عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر پیکا ایکٹ میں کوئی متنازعہ شق ہے تو اسے سامنے لایا جائے، حکومت اس پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ڈیجیٹل میڈیا پروٹیکشن اتھارٹی میں نجی شعبے سے نامزدگیاں کی جائیں گی، اور اس میں پریس...
افغانستان کے صوبے بادغیس کے نائب گورنر کے بیٹے کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، افغان حکام نے بدرالدین عرف یوسف کی لاش لینے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں آپریشن کیا جس میں فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں افغانستان کےصوبے بادغیس کےنائب گورنرمولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل تھا، ہلاک دہشت گردوں سے امریکی ساختہ جدید نائٹ ویژن سمیت ایم 16 اے4 اورایم 24 اسنائپر رائفلز بھی برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، خاتون کے ابتک لیے گئے ٹیسٹ میں ہیموگلوبن کی کمی آئی ہے۔ امریکی خاتون جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے اسپیشل وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔ اسپتال زرائع کے مطابق خاتون کی رپورٹ میں ہیموگلوبن کی سطح کم آئی ہے، ڈاکٹرز نے خاتون کا بلڈ ٹرانسفیوژن تجویز کیا ہے۔ اسپتال زراٸع کا کہنا ہے کہ خاتون کچھ معاملات میں تعاون کرتی ہیں اور کچھ میں نہیں، میڈیکل ہسٹری دستیاب نہ ہونے کے باعث فوری تشخیص ممکن نہیں ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ ممکنہ نفسیاتی مسائل بھی لگ رہے ہیں، ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ لیپیڈ پروفائل، ایچ...
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کی پاناما کے صدر سے پاناما سٹی میں ملاقات ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مارکو روبیو نے ملاقات میں پاناما کینال کے قریب چینی بندرگاہوں کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔ صدر پاناما نے بتایا کہ مارکو روبیو کے ساتھ پاناما کینال کی خودمختاری زیر بحث نہیں آئی، پاناما کینال پاناما کے زیر انتظام ہے اور رہے گی۔ صدر پاناما نے کہا کہ مارکو روبیو کی پاناما کینال کی انتظامیہ سے ملاقات ہوگی، شاہراہ ریشم پر پاناما چین معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے۔ پاناما کے صدر کا مزید کہنا تھا کہ شاہراہ ریشم پر پاناما اور چین کے درمیان معاہدہ جلد ختم کیا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد (رپورٹ: عبدالستار چودھری) امریکی انخلا کے بعد سے افغانستان میں پونے 4 ارب ڈالر کی امداد خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے جبری دور حکومت اور سنگین ترین عوامی صورتحال پر سپیشل انسپکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن (SIGAR) کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اگست 2021ء میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے تقریباً 3 ارب 71 کروڑ ڈالر کی امداد خرچ کی جا چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خرچ کی گئی امداد کا 64.2 فیصد اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، UNAMA اور ورلڈ بنک کے زیر انتظام افغانستان ریزیلینس ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے تقسیم کیا گیا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ میں کہا گیا...
یورپی یونین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ اگر یورپی اشیا پر محصولات عائد کیے گئے تو انہیں ‘مضبوط ردعمل’ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ انتباہ جمعہ کے روز صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جب انہوں نے یورپی یونین کی درآمدات پر محصولات عائد کرنے کے اپنے ارادے کی تصدیق کی ہے، وہ اس نوعیت کے محصولات کینیڈا، میکسیکو اور چین پر بھی عائد کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: محصولات سے بچنے کے لیے کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بننا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ یورپی یونین نے اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ یورپی یونین کی اشیا پر...
٭فاپواسا کا مشاورتی اجلاس ، یک طرفہ ترامیم کی منظوری کو جامعات کی خود مختاری پر حملہ قرار دے دیا ٭سندھ حکومت نے آمرانہ رویہ اختیارکیا، قانون واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا،،اراکین (جرأت نیوز)فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز سندھ چیپٹر کی جانب سے جامعات کی خودمختاری پر حکومتی حملے کی مذمت کی گئی ہے اور پیر اور منگل کو سندھ کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں تدریسی سرگرمیوں کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔سندھ کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں میں پیر اور منگل یعنی 3 اور 4 فروری کو تدریسی سرگرمیوں کا مکمل بائیکاٹ ہوگا۔جنرل سیکریٹری فاپواسا سندھ چیپٹر ڈاکٹر عبد الرحمن ناگراج کے مطابق گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو کی زیر...
ریلوے پریم یونین کی حکومت کی طرف سے ریلوے کی نجکاری کے متوقع فیصلہ کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلہ میں پریم یونین کے چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری کی صدارت میں ہونے والے تنظیمی اجلاس میںجماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ، صدر سیاسی کمیٹی میاں طاہر ایوب،ضلعی جنرل سیکرٹری یاسر کھارا ایڈووکیٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسرمحبوب الزماںبٹ نے کہاکہ ایماندار اور نڈر قیادت ہی مزدوروں کے مسائل حل کرواسکتی ہے، حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جدوجہد سے عوام کے اندر نیا حوصلہ اور روشن مستقبل کی امید پیدا ہوئی ہے۔ جماعت اسلامی ریلوے مزدوروں کے ساتھ کھڑی ہے۔حافظ نعیم الرحمن عوامی توقعات پر پورااتریں گے اور...
مری بروری ورکرز یونین راولپنڈی کے نومنتخب عہدیداروں سےIUF پاکستان کوآرڈینیٹنگ کونسل کے جنرل سیکرٹری قمر الحسن حلف لے رہے ہیں ٹریڈ یونینز کو جمہوری اصولوں کی بنیاد پر کام کرنے کی ضرورت ہے، جہاں ممبران فیصلہ سازی کے عمل میں فعال طور پر حصہ لیتے رہیں، جس کے ذریعے ممبران کی طاقت اور مفادات کی مؤثر طریقے سے وکالت کرنے کی صلاحیت بہتر بنائی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار آئی یو ایف پاکستان کوآرڈینیٹنگ کونسل کے جنرل سیکرٹری قمرالحسن نے مری بروری ورکرز یونین کے نو منتخب عہدیداران سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونین کے ممبران کو اپنے نو منتخب رہنماؤں سے بہت توقعات ہوتی ہیں اور ممبران کی توقعات پر پورا اُترنے کے لیے...
جبیل میں سابک کے زیراہتمام ( ایس ٹی ایم 2025 ) نمائش کا منظر سعودی عرب کے انڈسٹریل شہرالجبیل میں صنعتی ادارہ سابک کی طرف سے ایس ٹی ایم 2025 کے نام سے ایک عظیم الشان نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب سمیت پوری دنیا سے کاروباری لوگوں نے شرکت کی۔ عابد شمعون چاند کی رپورٹ کے مطابق اس نمائش کا مقصد دنیا میں مختلف قسم کے صنعتی پیداوارکو ایک دوسرے کے ساتھ متعارف کرانا اور اپنے کاروبارکودوسروں سے متعارف کرانا ہے۔ نمائش میں موجود حارسکوکمپنی کے سی ای او ریاض عارف کا کہنا تھا کہ یہ نمائش کاروباری حضرات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا اس طرح کی نمائش پاکستان میں بھی...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نورحق میں 5فروری ، بھارتی تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی وشہری مسائل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ5 فروری، بھارتی جبر و تسلط کے شکار کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لییآج ادارہ نورحق میں ’’کشمیر کانفرنس‘‘،کل 4 فروری کو شہر بھر کی شاہراہوں اور اہم پبلک مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے اور5 فروری کو جیل چورنگی تا مزار قائد مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کی زیر قیادت ’’یوم یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے...
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ امرائے اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، قیم صوبہ محمد یوسف بھی موجود ہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ امرائے اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، قیم صوبہ محمد یوسف بھی موجود ہیں
چین کے سفری رش کی موٹر سائیکلوں سےسی919 طیاروں کی جانب منتقلی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز گوانگ ژو(شِنہوا) اپنی آخری ترسیل مکمل کرنے کے بعد ٹرک ڈرائیور ژو چھیانگ بہار تہوار کی تقریبات کے لئے گھرجانے کی غرض سے پرواز سی زیڈ 8233 میں سوار ہوا۔وہ چین کے مقامی طور پر تیار کردہ سی 919 طیارے میں اپنے پہلے سفر کے لئے بےتاب تھا۔ چین اس وقت اپنے سالانہ 40 روزہ بہار تہوار کے سفری رش کے درمیان میں ہے جو چھون یون کہلاتا ہے۔اس عرصے میں کروڑوں لوگ خاندان کے ساتھ ملنے کے لئے سفر کرتے ہیں۔ ملک کی ایئر لائنوں چائنہ ایسٹرن،ایئر چائنہ اور چائنہ سدرن کی جانب سے اپنے فضائی بیڑوں میں...
صدر پاناما نے بتایا کہ مارکو روبیو کیساتھ پاناما کینال کی خود مختاری زیر بحث نہیں آئی، پاناما کینال پاناما کے زیر انتظام ہے اور رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی پاناما کے صدر سے پاناما سٹی میں ملاقات ہوئی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مارکو روبیو نے ملاقات میں پاناما کینال کے قریب چینی بندرگاہوں کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔ صدر پاناما نے بتایا کہ مارکو روبیو کے ساتھ پاناما کینال کی خود مختاری زیر بحث نہیں آئی، پاناما کینال پاناما کے زیر انتظام ہے اور رہے گی۔ صدر پاناما نے کہا کہ مارکو روبیو کی پاناما کینال کی انتظامیہ سے ملاقات ہوگی، شاہراہ ریشم پر پاناما چین معاہدے کی تجدید نہیں کریں...
لاہور کے قریبی شہر مریدکے میں چھوٹے طیاروں کےلیے نیو والٹن ایئرپورٹ تیار ہوگیا۔مریدکے ایئرپورٹ کو یکم فروری سے کھول دیا گیا ہے، اس بارے میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کردیا ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے چھوٹے طیاروں کےلیے ایئرپورٹ طیار کیا گیا ہے، جو فلائنگ اسکولز اور جنرل ایوی ایشن کے طیاروں کےلیے استعمال ہوگا۔نجی طیارے رکھنے والے افراد بھی نیو والٹن ایئرپورٹ مریدکے کی سہولت سے استفادہ کرسکیں گے۔نوٹم کے مطابق پرانے والٹن ایئرپورٹ کو ختم کر کے 3 سال قبل فلائنگ اسکولز کو مریدکے شفٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
علماء و ذاکرین نے کہا کہ آج غزہ فلسطین کے مظلوم مسلمان بھی اسرائیلی خونی جارحیت و مظالم کے خلاف روزانہ درجنوں قربانیاں دے کر کردار حسینی کو زندہ کرنے کی تاریخ دہرارہے ہیں، اہل بیت اطہارؑ سے عقیدت و محبت کل ایمان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام یوم جشن ولادت نواسہ رسول، سردار جنت سیدنا امام حسینؑ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر محاذ کے مرکزی صدر حجۃ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت، محاذ کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی میں منعقدہ سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے کہا کہ نواسہ رسولؑ کی ولادت باسعادت پر خود اللہ...
اسلام آباد وزارت اوورسیز پاکستانیز، ہیومن ریسورز اور وزارت مذہبی امور کے فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک کے اعزاز میں صدر ہیومن رائٹس ونگ PML انیلہ ایاز چویدری نے عشائیہ دیا جس میں مسلم لیگی قیادت شریک ہوئی،مسلم لیگی راہنماوں نے مصطفیٰ ملک کو دو وزارتوں میں بطور فوکل پرسن تقرری پر مبارکباد اور پھول پیش کیے جبکہ مصطفیٰ ملک کی تقرری کی خوشی راینماوں نے کیک بھی کاٹا اس موقع پر مصطفیٰ ملک نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے مفادات کا ہر صورت ممکن بنائیں گے خصوصی عدالت کے قیام کے بعد نیب اور OPF کے مابین MOU چوہدری سالک حسین کا بڑا کارنامہ ہے انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل۔چوہدری سالک حسین سمندر پار پاکستانیز...
اپنے بیان میں جے یو آئی کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ شہر کے سرکاری دفاتر رشوت خوری اور بدعنوانی کا گڑھ بن گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں قائم سرکاری دفاتر بدعنوانی کا گڑھ بن گئے ہیں۔ سرکاری ملازمین عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے رشوت خوری کرتے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمٰن رفیق و دیگر کابینہ اراکین نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے سرکاری دفاتر عوامی مسائل کے حل کے بجائے رشوت خوری اور کرپشن کے مراکز بن چکے ہیں۔ کوئٹہ شہر روز بروز مسائل کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشوت، کرپشن...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ کے حوالے سے تحقیقات مکمل کر لی گئیں۔ذرائع کے مطابق ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی کے ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ کی تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں، پی ایم ڈی سی کی خصوصی کمیٹی نے تحقیقات کی ہیں، جس کے لیے 9 رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی گئی تھی۔انکوائری رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے، جو ہائیکورٹ میں جمع کرائی جائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ری ٹیسٹ میں گریس مارکنگ ثابت نہ ہو سکی، شکایت کنندہ ری ٹیسٹ میں گریس مارکنگ ثابت نہ کر سکے۔یاد رہے کہ ایس زیڈ بی ایم یونیورسٹی نے عدالتی حکم پر ایم ڈی کیٹ ری...
پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا، چند ہفتوں میں دستخط ہونے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے کا مجوزہ ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کردیا، دونوں ملکوں کے درمیان چند ہفتوں میں معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ معاہدے پر دستخط نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورۂ ملائییشیا میں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملائیشیا میں قید 384 پاکستانی معاہدے کے بعد سزائیں پاکستان میں کاٹ سکیں گے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بیر ایک قدرتی غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو سردیوں میں جسم کو طاقت، ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے۔ کبھی کبھی ہم بہت بڑی مشکل کو بہت آسانی سے حل کر سکتے ہیں اگر ہمیں درست معلومات ہوں۔ ہم میں سے اکثر لوگ، نوجوان بچے، اور خواتین پٹھوں اورہڈیوں کی کمزوری کا شکار نظر آتے ہیں اور ان کمزوریوں کی وجہہ سے ایک صحتمند خوبصورت زندگی کی جگہہ بیزار کن زندگی گزار رہے ہوتے ہیں- جبکہ آجکل سردیوں کے موسم میں یہ چھوٹا سا پھل یعنی ’بیر‘ بہت عام ٹھیلوں اور دکانوں پر بکتا نظر آتا ہے ، یہ چھوٹا سا پھل اپنے اندر غزائیت اور طاقت کا خزانہ رکھتا ہے۔ جسمانی...
پاکستان اور ملائیشیا کا قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ملائیشیا نے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا مجوزہ ڈرافٹ پاکستان کے حوالے کر دیا ہے ملائیشیا میں اس وقت 384 پاکستانی قید ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ہفتوں میں معاہدے پر دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کرنے کا امکان ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط اسحاق ڈار کے دورہ ملائیشیا کے دوران متوقع ہیں، معاہدے کے بعد پاکستانی قیدی اپنی سزائیں پاکستان میں کاٹ سکیں گے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 فروری 2025ء) نیتن یاہو نے ہفتے کے روز مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی صدر کے ایلچی اسٹیو وٹکوف سے بات کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ غزہ جنگ بندی مذاکرات کا اگلا مرحلہ ''ان کے امریکہ پہنچنے اور واشنگٹن میں ان کی صدر ٹرمپ سے ملاقات ‘‘ کے بعد شروع ہوگا۔ بین الاقومی ثالثوں اور حماس اور اسرائیل کے وفود کے مابین اگلے مرحلے سے متعلق باضابطہ بات چیت کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی، جبکہ غزہ سیزفائر کا پہلا 42 روزہ مرحلہ اگلے ماہ ختم ہونے والا ہے۔ اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی جنگی بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ نیتن یاہو کے دفتر کے بیان کے...