چیچہ وطنی، پولیس نے دومختلف کاروائیوں کے دوران 27 لٹردیسی شراب برآمد کرلی، دوملزمان کو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) چیچہ وطنی میں پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران 27 لٹر دیسی شراب برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
(جاری ہے)
پولیس کے مطابق اوکانوالہ بنگلہ کے علاقہ میں ایک مشتبہ شخص محمد عمران کو روک کراسکے سامان کی تلاشی لی گئی تو14لٹر شراب برآمد ہوئی ،ایک اور ملزم سرفراز کو روکا گیا تو اس سے بھی13لٹر شراب برآمد ہوئی، جس پر دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے انکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کراچی میں ہوٹل پر لوٹ مار کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ، 2 ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں پولیس نے ہوٹل پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی، کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے 2 ڈاکوؤں کو زخمی کردیا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔
پولیس کانسٹیبل علی حیدر کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ چائے پی رہا تھا، 2 ملزمان نے ہوٹل پر لوٹ مار کی، فرار ہوتے وقت ملزمان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے، ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔