مولانا فضل الرحمان کے نام پر جعلی سوشل میڈیا اکا ئو نٹ چلائے جانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے نام سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جعلی اکا ئونٹ چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ترجمان جے یوآئی کی جانب سے جاری بیان میں مولانا فضل الرحمان کے جعلی اکا ئو نٹ کی مذمت کی گئی۔ترجمان نے کہا کہ جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے نام سے ایکس (ٹوئٹر) پر جعلی اکانٹ قابل مذمت ہے، جعلی اکانٹ سے جعلی اور جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی اکا ئونٹ سے خبر لے کر میڈیا کی زینت بنانا صحافت نہیں ہے، صحافتی تنظیم اس پر ایکشن لے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان کے نام پر جعلی

پڑھیں:

جے یو آئی کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق احتجاج کےلیے ایوان نہیں میدان میں آٹھواں پروگرام کل ہوگا۔

انہوں نےمزید کہا کہ استحکا پاکستان کانفرنس کل تونسہ شریف میں ہوگی، جس میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔

اسلم غوری نے مزید کہا کہ جعلی انتخابات کے خلاف عوامی احتجاج جاری رہے گا، تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

جے یو آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مولانا فضل الرحمان کے نام سے ایکس پر جعلی اکاؤنٹ قابل مذمت ہے، ترجمان
  • مولانا فضل الرحمان کے نام پر جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلائے جانے کا انکشاف
  • زرداری کی طبیعت بہتر، بھارتی چینلز، سوشل میڈیا پر تصاویر جعلی، خبریں بے بنیاد: ڈاکٹر عاصم
  • پی ڈی ایم ابھی تک برقرار؟ مولانا فضل الرحمان نے بڑا دعویٰ کردیا
  • جبر اور ظلم کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، مولانا فضل الرحمان
  • ہماری پسماندگی کاغلط استعمال، غربت کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • 26ویں آئینی ترمیم کو نقصان پہنچا تو سود کے خاتمے کی شق بھی متاثر ہوگی، مولانا فضل الرحمان
  • ہماری پسماندگی کا غلط استعمال، غربت کو کمزوری سمجھا جا رہا ہے: مولانا فضل الرحمان
  • جے یو آئی کی احتجاجی تحریک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا