2025-02-11@08:31:24 GMT
تلاش کی گنتی: 2734
«تھا جو»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 فروری 2025ء) بنگلہ دیش میں بدھ کی رات کو مظاہرین نے معزول سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خاندان کے ساتھ ہی ان کی جماعت کے دیگر ارکان کے گھروں میں بھی توڑ پھوڑ کی اور کئی عمارتوں کو آگ لگا دی۔ یہ ہنگامہ آرائی اس وقت شروع ہوئی، جب معزول وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بھارت سے عوام کو خطاب کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ایک شعلہ بیان تقریر کی اور اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ عبوری حکومت کے خلاف مزاحمت کریں۔ داخلی سیاست پر مبنی بھارتی خارجہ پالیسی ایک بڑی کمزوری ہے ڈھاکہ میں لوگ اس وقت سڑکوں پر نکلنا شروع ہوئے، جب یہ خبر پھیلی کہ...
— فائل فوٹو لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کردیا۔عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں۔اینٹی کرپشن کورٹ کے جج سردار اقبال ڈوگر نے درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر قومی خزانے سے رمضان شوگر ملز کے لیے نالے بنانے کا الزام تھا۔ شہباز شریف و حمزہ کیخلاف رمضان شوگر ملز کیس، بریت کی درخواست پر دلائل طلباینٹی کرپشن کورٹ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں بریت کی درخواست پر دلائل طلب کر لیے۔ نیب قانون میں ترمیم کے بعد یہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 فروری 2025)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے کسی شخصیت کو کوئی خط تحریر نہیں کیا،جیل سے بھیجے جانے والے اور موصولہ ہر خط کی جانچ پڑتال کی ذمہ داری سپرنٹنڈنٹ کی ہوتی ہے اس میں انتشار، دہشت، امن شکنی اور کسی کو گزند پہنچانے کی ترغیب نہ ہو،اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عبدالغفور انجم نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس طرح عمران خان نے فوج کے سربراہ یا ملک کے چیف جسٹس کو جیل سے کوئی خط ارسال نہیں کیا۔ کسی بھی زیرحراست شخص کو کوئی خط لکھنا ہو تو وہ قلم کاغذ جیل...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06 فروری 2025)اینٹی کرپشن کی عدالت نے رمضان شوگر ملزم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بری کر دیا، جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں رہنماوں کو الزامات سے بری کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستیں منظور کرلیں،مقدمے کی سماعت کے دوران مدعی اپنے بیان سے منحرف ہوگیا تھا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے عدالت میں بریت کی درخواستیں دائر کیں تھیں۔18 فروری 2019 کو نیب نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر کیا تھا، شہباز شریف اور...
کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے فوری طور پر ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم اب وہ ٹی20 کرکٹ میں مزید توجہ سے شرکت کریں گے۔ مارکس اسٹوئنس کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے آسٹریلوی ٹیم کے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، لیکن ان کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب ان کے متبادل کھلاڑی کو 12 فروری تک حتمی اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، پیٹ کمنز کی شرکت مشکوک، اگلا کپتان کون ہوگا؟ اسٹار آسٹریلوی آل راؤنڈر کو حال ہی میں جنوبی افریقہ ٹی20...
لاہور(نیوز ڈیسک)اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے رمضان شوگر ملز کرپشن کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بری کر دیا۔ عدالت کے جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو الزامات سے بری کرنے کا حکم دیا۔18 فروری 2019 کو نیب نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس میں ریفرنس دائر کیا تھا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر شوگر ملز کے لیے گندے نالے کو 21 کروڑ روپے سے قومی خزانے کے ذریعے تعمیر کروانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ تین فروری کو شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز نے حتمی دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی نے سال 2014-15 کے...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے قبل آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے ون ڈے کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی کے لیے مایہ ناز بیٹںگ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس کو آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم مارکس اسٹوئنس نے اچانک ہی ون ڈے کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، وہ چیمپئنز ٹرافی میں بھی حصہ نہیں لیں گے۔ مارکس اسٹونس نے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کیلئے ون ڈے کرکٹ کھیلنا ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے، یہی صحیح وقت ہے کہ ون ڈے فارمیٹ کو خیرباد کہہ دوں، میں ہر اس لمحے کیلئے...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے ایک کانفرنس بلائی تھی، جس میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا گیا تھا لیکن سیاسی جماعتوں نے بہت کم شرکت کی۔ علی امین گنڈا پور کی مِنی اے پی سی پشاور میں ہونی چاہیے تھی جو اسلام آباد میں بلائی گئی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ میں ان سات آٹھ جماعتوں کا احترام کرتا ہوں جنہوں نے شرکت کی۔ لیکن چند جماعتوں کے بجائے تمام اہم جماعتوں کو بلانا چاہیئے تھے۔ اس لیے اس میٹنگ کو اے پی سی نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے افغانستان کو واضح پیغام دیا ہے...
کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ میں شامل آسٹریلیا کے بیٹںگ آل راؤنڈر مارکس اسٹونس نے فوری طور پر ون ڈے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کر دیا۔ پاکستان میں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے مارکس اسٹونس کو آسٹریلیا کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم انکی فوری طور پر ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلوی آل راؤنڈر ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ آسٹریلیا کو اب چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ میں ان کا متبادل تلاش کرنا ہوگا۔ ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے مارکس اسٹونس کا کہنا تھا کہ ’’میرے لیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرنا آسان نہیں تھا تاہم یہی صحیح وقت ہے...
شارجہ(ویب ڈیسک) شارجہ میں مقیم بھارتی شہری نے 25 ملین درہم (تقریباً ایک ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے) کی لاٹری جیت لی۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اشیک پٹن ہارتھ نے ابوظبی کی بگ ٹکٹ سیریز 271 کے ڈرا میں 25 ملین درہم کا انعام جیتا، وہ جیک پاٹ کے تنہا مالک ہیں، بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ اشیک پٹن ہارتھ نے کہا کہ 10 سال سے قسمت آزما رہا تھا، میں نے تقریباً 100 ٹکٹ خریدے ہوں گے، اور پہلی بار لاٹری جیت گیا،انہوں نے بتایا کہ اس بار قرعہ اندازی میں ان کے پاس 6 ٹکٹ تھے اور انہوں نے ٹکٹ نمبر 456808 کے ساتھ بھاری رقم جیتی ، ٹکٹ 29 جنوری کو...
بہادر خیل میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور5 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخواہ کے ضلع کرک کے علاقہ بہادر خیل میں پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔پولیس حکام نے بتایا کہ بہادر خیل شہید اہلکاروں میں عدنان اور نقیب اللہ شامل ہیں، شہید ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں صدام، تیمور، الیاس، جنید اور سعید شامل ہیں تاہم زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اور پشاور ریفر کردیا گیا، ایلیٹ فورس کی پلاٹون کرک میں تعینات تھی۔آئی جی کے پی...
— فائل فوٹو کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران ڈمپر ڈرائیورز نے 5 شہریوں کی جان لے لی۔آج پیش آنے والے ایک اور حادثے میں ملیر ہالٹ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں زخمی ہو گئی۔اس حادثے کا ذمے دار ڈرائیور ڈمپر سمیت فرار ہو گیا۔ کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی قدم اٹھاؤنگا: گورنر سندھگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں قاتل ڈمپروں کو لگام نہ دی گئی تو انتہائی اقدام پر مجبور ہوں گا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا...
آگرہ (نیوز ڈیسک) میاں بیوی کے درمیان ان بن ہونا غیر معمولی بات نہیں، خاص طور پر جب شوہر بیوی کی کوئی فرمائش پوری نہ کر سکے تو اکثر اوقات لڑائی جھگڑے ہو جاتے ہیں، لیکن بعض اوقات ایسی باتوں پر جھگڑے طول پکڑ جاتے ہیں جن کو سن کر ہنسی روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر آگرہ میں ایسا ہی ایک مضحکہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل دلانے کی فرمائش کی، تاہم شوہر نے جب اس کو سینڈل لا کر نہ دیا تو وہ غصے میں آپے سے باہر ہوگئی اور میاں کے خلاف رپورٹ درج کرانے تھانے جا پہنچی۔ رپورٹ کے مطابق...
جنگیں کبھی مسائل کا حل نہیں رہیں بلکہ جنگوں کی کوکھ سے مسائل ضرور پیدا ہوئے ہیں ہمارے ارد گرد متعدد ممالک ایسے ہیں جہاں کبھی خوشحالی و ترقی تھی امن تھا سکون تھا لیکن آج یہ مماملک کھنڈرات کا نشان بنے اپنی بربادی کا ماتم کر رہے ہیں ۔اس سوال پر بھی کبھی غور کرنا چاہیے کہ کیا کسی ملک کے عوام کی قسمت کا اختیار چند مفاد پرست جنونی حکمرانوں یا اسٹیبلشمنٹ کو دیا سکتا ہے؟ ہم دور(عراق ،کویت شام ،ایران ،لیبیا) نہیں جاتے ہمارا ہمسایہ ملک افغانستان جہاں کبھی دودھ اور شہد کی نہریں اگر نہیں بھی بہہ رہی تھیں لیکن کسی بھی ترقی یافتہ ملک کے ہم پلہ ضرور تھا جہاں جدید اعلیٰ تعلیمی ادارے، صحت...
پیر کے روز دوپہر کے قریب’ 11 بجے میں اپنے لان میں بیٹھا تھا کہ ایک فون کال موصول ہوئی۔ کال کرنے والے نے بتایا کہ آپ کا ایک کورئیر پیکٹ آیا ہے’ چونکہ یہ پیکٹ نہایت اہم اور حساس ہے اس لیے پہلے ہم آپ کا نمبر کنفرم کریں گے اور اس مقصد کے لیے آپ کے فون پر ایک کوڈ نمبر بھیجا جائے گا۔ وہ نمبر آپ ہمارے ساتھ شیئر کریں گے جس سے اس بات کی تصدیق ہو جائے گی کہ یہ آپ ہی کا نمبر ہے۔ اس کے بعد پیکٹ آپ کو ملے گا۔ کچھ دیر کے بعد کال کرنے والے نے پوچھا کہ کوئی کوڈ نمبر آپ کے موبائل پر آیا ہے؟ میں نے چیک...
1952 میں ممتاز مصور شاکر علی کی کراچی سے لاہور آمد سے اس شہر میں مصوروں، ادیبوں اور شاعروں کی دوستی کی روایت میں نئی جان پڑ گئی۔ ادبی برادری نے ان کا بڑی محبت سے خیر مقدم کیا اور تعلقات کا یہ سلسلہ پھر عمر بھر ہی رہا۔ صفدر میر کے بقول ’میں نے ایسا کوئی فنکار نہیں دیکھا جس سے اس کے ہم عصروں نے اتنی الفت کا اظہار کیا ہو جتنا مصوروں اور قلم کاروں نے لاہور میں شاکر علی سے کیا۔‘ رام پور کے شاکر علی زندگی کے مختلف مراحل میں دہلی، نینی تال، بمبئی، لندن، پیرس، پراگ اور کراچی میں قیام کے بعد لاہور میں میو اسکول آف آرٹس سے وابستہ ہوئے تھے۔ یہ ان...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقہ پریٹ آباد کی رہائشی مسماۃروبینہ قریشی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مارکیٹ تھانہ پولیس کے خلاف احتجاج کیا ۔اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ میرے معذور بیٹے علی اکبر قریشی کے خلاف مارکیٹ تھانہ کی پولیس نے جھوٹی ایف آئی ار درج کر دی ہے جبکہ 8 مہینہ قبل بھی پھلیلی تھانہ کے ایس ایچ او ایاز بگھیو نے میرے مزدور بیٹے کوبلا جواز گھر سے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گیا اور 50ہزار روپے رشوت طلب کی جبکہ رشوت کی رقم نہ دینے کی صورت میں مذکورہ ایس ایچ او نے میرے بیٹے کی ٹانگ میں گولی مار کر معذور کر دیا جس کا کیس ہم نے حیدرآباد کی...
اسرائیلی قیدی کا رہائی پر حماس کے حسن سلوک پر اظہار تشکراسلامی تحریک مزاحمت حماس نے ایک اسرائیلی قیدی کی طرف سے لکھا گیا خط شائع کیا جسے ہفتے کے روز رہا کیا گیا تھا۔ اس مکتوب میں اس نے غزہ کی پٹی میں 16 ماہ تک اپنی حراست کے حالات کے بارے میں بتایا تھا۔ 65سالہ اسرائیلی قیدی کیتھ سیگل کو ا لقسام بریگیڈز نے معاہدے کے چوتھے دور میں رہا کیا تھا۔ اس نے خط میں لکھا کہ القسام کے مجاہدین نے حراست کے دوران اس کی حفاظت کی اور نامساعد حالات کے باوجود تمام ضروریات پورا کرنے کی کوشش کی۔ جنگ کے باوجود اسے خوراک، مشروبات، ادویات اور وٹامنز فراہم کیے گئے۔ القسام کے جنگجو طبیعت ناساز...
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) دیانت داری سے فرائض انجام دینے والے سرکاری افسران اپنے ساتھیوں کے دلوں میں ہمیشہ رہتے ہیں،ضیاعباس بھی محکمہ کھیل کے ایسے ہی افسر تھے جنہوں نے اپنی پوری سروس میں لوگوں کے دلوں پر راج کیا ہے۔ان خیالات کا اظہارایڈیشنل سیکریٹری اسپورٹس محمد توفیق نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے محکمہ کھیل کے ڈپٹی سیکریٹری محمد ضیا عباس کی ریٹائرمنٹ پر محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے ان کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد کی گئی اور ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ایس او اسپورٹس علی ڈنو گوپانگ،مہتاب احمد کھوکھر،سراج الاسلام،فرزند علی اور دیگر بھی موجود تھے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی افسر کی سب سے بڑی خوبی لوگوں سے اور...
لاہور(نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے۔نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اضلاع کے ارکان شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی عمل اور عوامی خدمت کے منصوبوں پرغور کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو میں نواز شریف کا کہناتھاکہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کااشارہ ہے، اسٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباریاورسرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمدکی...
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ اگر تو الیکشنوں کو ٹھیک کرانا ہے تو بالکل اس کے لیے بیٹھا جاسکتا ہے، 2029 میں جو الیکشن ہوں گے اس کی تیاری ہمیں ابھی سے شروع کر دینی چاہیے اور پارلیمنٹ وہ پلیٹ فارم ہے جہاں سب لوگ تجویز دیں کہ جو الیکشن ہونے جا رہے ہیں ان کو کس طریقے سے ہم بہتر بنا سکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اصل جو مدعا ہے وہ یہ ہے کہ ملک ٹرن اراؤنڈ کرکے اسٹیبلٹی کی طرف پہنچ چکا ہے گروتھ کے سفر کے اندر ہے اور اب مہنگائی 2.4 فیصد پر آچکی...
پاکستان کی سیاست کا ایک المیہ یہ بھی بن گیا ہے کہ اب یہاں کارکردگی کے بجائے بیانیوں کی لڑائی رہ گئی ہے۔ حقائق کے بجائے پراپیگنڈے کی لڑائی بن گئی ہے۔ سچ کے بجائے جھوٹ کی طاقت کی لڑائی بن گئی ہے۔ خبر کے بجائے ٹرول کی لڑائی بن گئی ہے۔ پاکستان کی میڈیا وار پاکستان سے باہر چلی گئی ہے۔ باہر بیٹھے لوگ پاکستان کا میڈیا کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے میں حکومتی ترجمان اور وزارت اطلاعات ایک نہایت مشکل کام بن گئی ہے۔ یہ ماننا ہوگا کہ تحریک انصاف کے ٹرول اور بیانیوں کی جنگ نے میڈیا وار ہی بدل دی ہے۔ سیاسی جماعتوں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ بھی وہی...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کی طرف جانے کیلئے کام ہو رہا ہے، کوشش ہے اپوزیشن ایک نکتے پر متفق ہو، اپوزیشن کی پہلی نشست ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نہیں چل رہی حکمران کو اعتراف کرلینا چاہیے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کی طرف جانے کیلئے کام ہو رہا ہے، کوشش ہے اپوزیشن ایک نکتے پر متفق ہو، اپوزیشن کی پہلی نشست ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی...
شہزادہ کریم آغا خان (پرنس کریم آغا خان 13 دسمبر 1936ء – 4 فروری 2025ء) جنھیں شاہ کریم الحسینی (پرنس کریم الحسینی) یا آغا خان چہارم کے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا گذشتہ روز اٹھاسی (88) برس کی عمر میں پرتگال کے دار الحکومت لزبن میں انتقال کر گئے۔ آپ اسماعیلی مسلمانوں کے سب سے بڑے فرقے نزاریہ اسماعیلیہ (آغا خانیوں) کے اننچاسویں امام تھے۔ انہیں ان کی سماجی خدمات اور ضرورت مند طبقات کی مثالی مالی اعانت کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پرنس کریم آغا خان چہارم13 دسمبر 1936ء کو سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں پیدا ہوئے تھے۔ جب 1957ء میں آغا خان سوم انتقال کر گئے تو پرنس کریم آغا خان کو امام بنایا...
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اپوزیشن کا پہلا اجلاس ہوا اور اس فورم سے ملکی مسائل کا حل دیں گے۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام گفتگو کرتے وہئے کہی۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 26 ویں ترمیم پر بات ہوئی ہے اور یہ ترمیم آئین اور عدلیہ پر وار ہے اس لیے اسے ختم کرنا ہوگا، ترمیم میں اب بھی خرابیاں ہیں لیکن ہم بڑی خرابی سے بچ گئے اور مولانا فضل الرحمان نے ہمیں بڑی خرابی سے بچا لیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملنا ضروری...
WASHINGTION: وائٹ ہاؤس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر قبضے کے بیان کے بعد اٹھنے والے سوالات پر کہا ہے کہ انہوں نے غزہ میں امریکی فوج کی تعینات کا عزم ظاہر نہیں کیا۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوویٹ نے بریفنگ کے دوران صحافیوں کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ قبضے کے منصوبے کے اعلان کے بعد اٹھائے سوالات کا جواب دیا اور واضح کیا کہ انہوں نے غزہ میں فوج کی تعیناتی کا وعدہ نہیں کیا۔ صحافیوں کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کیرولین لیو ویٹ سے بارہا سوال کیا گیا کہ آیا امریکی فوجی جنگ زدہ غزہ میں حماس کے خلاف تعینات کردی جائے گی تاہم ترجمان نے جواب دیا...
پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے۔ وہ مجموعی طور پر کمیونٹی کے 50ویں امام ہوں گے۔اس بات کا اعلان امام کی فیملی اور جماعت کے سینئر ممبرز کے سامنے لزبن میں کیا گیا۔پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا مذہبی پیشوا نامزد کیا تھا۔واضح رہے کہ پرنس رحیم آغا خان کے والد پرنس کریم آغا خان گزشتہ روز پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کر گئے تھے۔ ان کی عمر 88 برس تھی۔پرنس رحیم آغا خان کے علاوہ پرنس کریم آغا خان کے مزید 2 بیٹے علی محمد آغا خان اور حسین آغا خان ہیں جبکہ ایک بیٹی زہرا آغا خان ہیں۔پرنس کریم آغا خان...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے پارٹی میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں 26ویں آئینی ترمیم کے لیے 75کروڑ روپے دینے کی پیش کش کی گئی تھی مگر میں نے انکار کردیا۔ صوابی میں 8 فروری کو یوم سیاہ کے لیے منعقدہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ریاستی جبر جو میرے ساتھ ہوا معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ورکر تھکتا نہیں ہے، 1996 سے پاکستان تحریک انصاف میں ہوں ایسا جذبہ کبھی نہیں دیکھا، یہ پارٹی ہماری ہے اور مجھ جیسے مڈل کلاس...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 05 فروری 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ایم ایل این میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جو بھی آئین قانون کی بالادستی کیلئے آگے بڑھتا ہے اس کا انجام نوازشریف سے مختلف نہیں ہوتا،پاکستان میں عمران خان کے دور میں عالمی اسٹیبلشمنٹ کو مداخلت کی دعوت ملی، نوازشریف کو غلط کیسز میں سزا ئیں دی گئیں لیکن جب سزائیں ختم ہوئیں تو کیا اس کو این آراو کہا جائے گا؟ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی طرح جواز نہیں بنایا جاسکتا کہ پہلے غلط ہوا تو اب بھی غلط ہوتا رہے، آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی...
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملکی مسائل کے حل کے لئے اتحادی حکومت بنانے کی تجویز دے دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اپوزیشن کا پہلا اجلاس ہوا اور اس فورم سے ملکی مسائل کا حل دیں گے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اجلاس میں 26 ویں ترمیم پر بات ہوئی ہے اور یہ ترمیم آئین اور عدلیہ پر وار ہے اس لیے اسے ختم کرنا ہوگا، ترمیم میں اب بھی خرابیاں ہیں لیکن ہم بڑی خرابی سے بچ گئے اور مولانا فضل الرحمان نے ہمیں بڑی خرابی سے بچا لیا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا...
لزبن: پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعداب پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا 50 واں امام نامزد کیا تھا۔ اس بات کا اعلان امام کی فیملی اور جماعت کے سینئر ممبرز کے سامنے پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں کیا گیا۔ خیال رہےکہ پرنس رحیم آغا خان کے والد پرنس کریم آغا خان گزشتہ روزپرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے، ان کی عمر 88 برس تھی۔ پرنس رحیم آغاخان کے علاوہ پرنس کریم آغا خان کے مزید 2 بیٹے علی محمد آغا خان اور حسین آغا خان ہیں جب کہ ایک بیٹی زہرا آغا خان ہیں۔...
لاہور: سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی جس میں گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اضلاع کے ارکان شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی عمل اور عوامی خدمت کےمنصوبوں پرغور کیا گیا۔ نواز شریف کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کااشارہ ہے، اسٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباری اورسرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی...
بلوچستان کے علاقے ضلع سوراب میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ سول ہسپتال سوراب کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر سلیم مستوئی کے مطابق سوراب کے علاقے نغاڑ میں کراچی-کوئٹہ قومی شاہراہ پر ہونے والے حادثے کے نتیجے میں 4 افراد کی لاشیں اور 5 زخمیوں کو سول ہسپتال سوراب منتقل کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹراما سینٹر کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔حادثہ کراچی سے آنے والے 2 مسافر گاڑیاں سوراب کے ایک مقامی شہری کی گاڑی کے درمیان ہوا۔ ڈاکٹر سلیم مستوئی کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی...
سان فرانسسکو: سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی آزمائش شروع کر دی ہے، جس کی مدد سے ریلز یا ویڈیوز کو ایک ہی کلک پر موبائل ایپ پر روکا جا سکے گا۔ اب تک انسٹاگرام میں موبائل ایپ پر ویڈیوز یا ریلز کو ایک کلک سے روکنے کا آپشن نہیں تھا، لیکن اب یہ فیچر محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، جس کے ذریعے ویڈیو کو روکنے کے بعد دوبارہ کلک کرنے پر وہ ویڈیو وہیں سے چلنا شروع ہو گی جہاں اسے روکا گیا تھا۔ میٹا نے اس نئے فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی ہے، تاہم اس بارے میں ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا کہ یہ فیچر...
واشنگٹن:فلسطین پر قابض صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے میزبان کو ایک منفرد مگر متنازع تحفہ دے کر نفرت اور اشتعال انگیزی کا کھلا مظاہرہ کیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2پیجرز بطور تحفہ پیش کیے، جن میں سے ایک سنہری اور دوسرا عام پیجر تھا۔ یہ تحفہ محض رسمی نہیں تھا بلکہ اس کے پس پردہ ایک اشتعال انگیز پیغام بھی چھپا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ماضی میں اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں نے ایسے ہی پیجرز میں بارودی مواد نصب کرکے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف...
پشاور: ضلع کُرم میں امن و امان کے قیام کیلئے کل کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ممبر جرگہ ارشاد حسین بنگش کا کہنا تھا کہ کل کوہاٹ میں دونوں فریقوں کا جرگہ ہوگا، جرگہ میں کرم میں پائیدار امن کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ فریقین کی کوشش ہے کہ ٹل پارا چنار روڈ کو جلد آمدورفت کے لیے کھولا جائے۔ دوسری جانب جرگہ ممبر فخرزمان کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ جمعرات کو جرگے میں امن معائدے پر عمل درآمد کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، ٹل پارا چنار روڈ کھولنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
7 فروری 1984 کو خلا میں لی گئی ایک تصویر جو پہلی نظر میں معمولی لگ سکتی ہے، دراصل ایک خوفناک حقیقت کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ تصویر خلاباز رابرٹ گبسن نے چیلنجر اسپیس شٹل سے لی تھی، اور اس میں نظر آنے والے ساتھی خلاباز بروس میک کینڈلیس II ہیں۔ یہ تصویر خلا میں لی جانے والی سب سے خوفناک تصاویر میں سے ایک سمجھی جاتی ہے، کیونکہ اس میں ایک انسان کو خلائی جہاز سے دور، بغیر کسی واضح سہارے کے دکھایا گیا ہے۔ اس تصویر میں پہلی بار اسپیس واک دکھائی گئی، جس میں خلاباز خلائی جہاز سے علیحدہ ہو کر خلا میں آزادانہ طور پر تیرتا ہے۔ اس سے پہلے ہر خلاباز جب خلا میں چہل...
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ صوبہ جموں میں سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے، غیر معقول بجلی اور پانی کی فراہمی اور بے روزگاری کی سرگرمیوں مقامی آبادی کے تئیں بی جے پی کی بے حسی کی واضح مثالیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ نو منتخب عوامی حکومت جموں و کشمیر میں نہ صرف تعمیر و ترقی کو فروغ دے گی بلکہ عوام کے درمیان اتحاد اور آپسی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل پارٹی نے جو منشور جاری کیا تھا، حکومت کی پوری کوشش ہوگی کہ تمام وعدوں کو پورا کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا...
فلم ساز راج کمار ہیرانی نے اپنے انٹرویو میں اپنی پہلی ڈائریکشن کی فلم "مُنّا بھائی ایم بی بی ایس" کے حوالے سے یادیں تازہ کیں۔ انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ جب وہ اپنے ساتھی اداکار بومن اِرانی کے ساتھ فلم دیکھنے گئے تھے تو انہیں باہر "ہاؤس فل" کا نشان دکھائی دیا، جس سے وہ خوشی اور حیرت سے بھر گئے۔ راج کمار ہیرانی، جنہوں نے اپنی پہلی فلم کے دوران نہ صرف ایک بہترین کہانی پیش کی بلکہ فلمی دنیا میں ایک نیا رجحان بھی قائم کیا، انہون نے بتایا کہ وہ اس وقت اتنے پراعتماد نہیں تھے کہ انہیں معلوم ہو کہ فلم کتنی کامیاب ہوگی۔ ان کا کہنا تھا "میں تو صرف اتنا خوش...
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے جلسے اور لانگ مارچ کے اعلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ملک دشمنی قرار دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 8 فروری کو لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی ہے، جبکہ اسی دن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلا میچ شیڈول ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پی ٹی آئی کی جانب سے 19 فروری کو لانگ مارچ کی کال دی گئی ہے، جبکہ یہ وہ دن ہے جب پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 فروری 2025ء) عباس عراقچی نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''میرا خیال ہے کہ زیادہ سے زیادہ دباؤ ایک ناکام تجربہ ہے اور اسے ایک بار پھر آزمانا ایک اور ناکامی ثابت ہو گا۔‘‘ ان کا اس موقع پر یہ بھی کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی کوئی کوشش نہیں کر رہا۔ ایران یورپی طاقتوں کے ساتھ جوہری مکالمت میں مصروف ٹرمپ کی واپسی کے بعد سے ایران اور امریکہ کے مابین کوئی رابطہ نہیں ہوا،ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021ء میں ختم ہونے والی اپنی پہلی مدت صدارت کے دوران ایران اور عالمی برادری کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے...
کابل: افغانستان میں طالبان نے خواتین کے واحد ریڈیواسٹیشن ”ریڈیو بیگم“ پرچھاپہ مارا اوراس کے آپریشن کو معطل کردیا۔ یہ اقدام خواتین کو عوامی زندگی اور معاشرتی سرگرمیوں سے باہر کرنے کی ایک اورکوشش ہے، جو طالبان کے اقتدارمیں آنے کے بعد سے جاری ہے۔ طالبان کے وزیراطلاعات کا کہنا ہے کہ ریڈیو بیگم کو متعدد خلاف ورزیوں کی بنیاد پرمعطل کیا گیا یہ چھاپہ افغانستان میں مقامی میڈیا کے حوالے سے جاری تحقیق کا حصہ تھا۔ ریڈیو بیگم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ طالبان حکام نے اس کے دفترکی تلاشی لی، کمپیوٹرز، ہارڈ ڈرائیوز، فائلز اورفونز قبضے میں لے لیے اور دو مرد ملازمین کو حراست میں لے لیا۔ ادارے نے مزید کہا کہ وہ...
اسلام آباد:جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا نوٹس لے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عملدرآمد میں بھارت کا منفی رویہ اور ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے، اقوام متحدہ کشمیر میں استصواب رائے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ سات دہائیاں گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ کی جانب سے 1948 اور 1949 کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کئے گئے، بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے،...
٭میں تو کسی مولانا سے شادی کیلئے مر رہی ہوں، قوی صاحب آپ کے نام میں ہی قوی آتا ہے میرے لئے کویتا (شاعری) لکھئے،اداکارہ مفتی قوی نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے اسلام قبول کرنے کی تعریف کی اور انہیں شادی کی پیشکش کی تھی جس پر اب راکھی کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ پوڈ کاسٹ میں مفتی قوی سے راکھی ساونت سے ممکنہ شادی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے مشروط آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی والدہ اجازت دیں گی تو وہ اس رشتے کے لیے تیار ہیں، کیونکہ ان کے نزدیک والدہ کی اجازت لینا ضروری ہے۔ مفتی قوی نے وضاحت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2025ء)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں خیبر پختونخواہ یونیورسٹیز وائس چانسلر تقرری کیس۔کی سماعت رواں ہفتے ہوگی۔جسٹس امین الدین خان سربراہی میں آئینی بینچ کیس کی سماعت کریگا۔خیبر پختونواہ میں 19 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر کی عہدے خالی ہیں۔(جاری ہے) تحریک انصاف نے 2022 میں وائس چانسلرز کی تقرریاں مشتہر کی تھیں۔خیبر پختونخواہ نگران حکومت کو الیکشن کمیشن نے وائس چانسلرز تقرری کی اجازت دی تھی۔تحریک انصاف نے فروری 2024 میں اقتدار میں آکر نگران حکومت سفارشات کو مسترد کردیا تھا۔پشاور ہائیکورٹ نے کے پی حکومت کو قانون مطابق سفارشات پر عمل کا حکم دیا تھاکے پی حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
مغربی بنگال کی مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی سینئر خاتون پروفیسر کی اپنے طالبعلم کے ساتھ کلاس میں شادی کرنے کی ویڈیو 28 جنوری کو وائرل ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ خاتون خود سے کافی عمر طالب علم کے ساتھ ہندو بنگالی شادی کی رسومات ادا کر رہی ہیں۔ خاتون پروفیسر نے روایتی عروسی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور طالب علم کے گلے میں شادی کا ہار ڈال رہی ہوتی ہیں۔ یہ ویڈیو کلاس روم میں ریکارڈ کی گئی تھی اور جماعت میں طالب علم کی بڑی تعداد بھی موجود تھے جو بھجن گا رہے تھے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی اور اس خاتون پروفیسر کو کڑی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت 5 اگست 2019ء کی سوچ سے باہر نکلے اور مسئلہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آزاد جموں وکشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب میرے لئے باعث اعزاز ہے، حکومت اور 24 کروڑ عوام کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یہاں حاضر ہوا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے ہمارے پختہ عزم کی تجدید کا دن ہے، 5 فروری کا دن بھارت کو چیخ چیخ...
کولکتہ(نیوز ڈیسک)مغربی بنگال کی مولانا ابوالکلام آزاد یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی سینئر خاتون پروفیسر کی اپنے طالبعلم کے ساتھ کلاس میں شادی کرنے کی ویڈیو 28 جنوری کو وائرل ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ خاتون خود سے کافی عمر طالب علم کے ساتھ ہندو بنگالی شادی کی رسومات ادا کر رہی ہیں۔ خاتون پروفیسر نے روایتی عروسی لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور طالب علم کے گلے میں شادی کا ہار ڈال رہی ہوتی ہیں۔ یہ ویڈیو کلاس روم میں ریکارڈ کی گئی تھی اور جماعت میں طالب علم کی بڑی تعداد بھی موجود تھے جو بھجن گا رہے تھے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی اور...
![سیالکوٹ سے انسانی سمگلر، کراچی سے گداگری نیٹ ورک کا مسافر دھر لیا گیا،پشاور میں شہری سے دو کلو آئس ہیروئن برآمد](/images/blank.png)
سیالکوٹ سے انسانی سمگلر، کراچی سے گداگری نیٹ ورک کا مسافر دھر لیا گیا،پشاور میں شہری سے دو کلو آئس ہیروئن برآمد
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی سمگلر اور کراچی ایئرپورٹ سے گداگری کےلئے بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے امیگریشن سیل نے سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق مسافر غلام حیدر سیالکوٹ سے براستہ شارجہ لیبیا کی پرواز پر سفر کر نے جارہا تھا، امیگریشن کے دوران ملزم کا نام اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے ایک مقدمے میں شامل تھا۔درج مقدمہ کے مطابق ملزم نے بیرون ملک بھجوانے کے لئے شہری سے بھاری رقم بٹوری تھی جبکہ ملزم گزشتہ دو سال سے ایف آئی اے کو...
مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کی ضرورت ہے، سردار تنویر الیاس WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ اقوام عالم کے ضمیر کو جنجھوڑنے کی ضرورت ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کریں۔ یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق اپنے پیغام میں سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کے 24 کروڑ عوام مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گداگر کو گرفتار کر لیا جبکہ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق غلام حیدر نامی مسافر سیالکوٹ سے براستہ شارجہ لیبیا جانے والی پرواز پر سوار ہو رہا تھا اور امیگریشن کے دوران اس کا نام کراچی کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے مقدمے میں شامل پایا گیا۔ ملزم گزشتہ دو سال سے ایف آئی اے کو مطلوب تھا، اس نے بیرون ملک بھیجنے کے لیے ایک شہری سے بھاری رقم وصول کی تھی۔ ایک اور کارروائی میں، کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے سندھ کے شہر کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے مسافر...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )امریکی محکمہ ڈاک نے امریکی صدر کی جانب سے عائد کردہ نئے ٹیرف نافذ العمل ہونے کے بعد چین اور ہانگ کانگ کے پارسلز کی وصولی تاحکم ثانی بند کردی تاہم خطوط کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ ڈاک (یو ایس پی ایس) نے کہا ہے کہ اس نے اگلے نوٹس تک چین اور ہانگ کانگ سے پارسل قبول کرنے کا سلسلہ بند کردیا ہے، کمپنی نے اس فیصلے کی وجہ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ معطلی سے خطوط متاثر نہیں ہوں گے.(جاری ہے) امریکا میں نئے ٹیکس قوانین کے نفاذ کے بعد اس چھوٹ کا خاتمہ ہوگیا ہے جس...
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو ماضی میں پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، لیکن اب استحکام کی فضا خوش آئند ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اراکین اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ مہنگائی کی رفتار میں کمی معاشی بہتری کی علامت ہے، جبکہ اسٹاک ایکسچینج کی بلندی سرمایہ کار برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ وفاق میں انتھک محنت کر رہے ہیں جبکہ مریم نواز پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ اراکینِ اسمبلی نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی عوامی خدمت کے جذبے اور ترقیاتی منصوبوں...
مذہب کے خاطر کئی اداکاراؤں کو شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے تو ہم نے دیکھا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ کے ایک ایسے اداکار بھی ہیں جنہوں نے مذہب کے خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ مولانا ہیں۔ یہاں بات ہورہی ہے مشہور بالی ووڈ فلم ’پھول اور کانٹے‘ سے 1991 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے عارف خان نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر مذہبی راہ اختیار کر لی تھی۔ اس فلم میں نہ صرف اجے دیوگن نے اپنا ڈیبیو کیا تھا بلکہ وِلن کا کردار ادا کرنے والے عارف خان نے بھی پہلی بار فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ حال ہی میں...
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے 5 فروری کا دن بھارت کو چیخ چیخ کر یاد دلاتا ہے کہ کشمیر 5 اگست 2019 جیسے اقدامات سے اس کا حصہ نہیں بن سکتا۔ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا اپنے ساتھیوں کے ساتھ 24 کروڑ کے عوام کی جانب سے اظہار یکجتی کیلئے حاضر ہوا ہوں، ہم کشمیر کے عظیم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا 5 فروری کشمریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے ہمارے پختہ عزم کی تجدید کا دن ہے، 5 فروری کا دن بھارت کو چیخ چیخ کر یاد دلاتا ہے کہ کشمیر 5 اگست جیسے اقدامات سے کسی کا حصہ...
افغانستان میں طالبان نے خاتون کے ایک معروف ریڈیو اسٹیشن ’’ بیگم‘‘ کے لائسنس کو معطل کرکے نشریات بند کروادی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان کی وزارت اطلاعات نے تصدیق کی ہے کہ خواتین کے ریڈیو اسٹیشن پر چھاپا مار کارروائی کی گئی۔ طالبان اہلکاروں نے ریڈیو اسٹیشن کی مکمل تلاشی لی، کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور موبائل فونز تحویل میں لے لیے اور دو مرد ملازمین کو گرفتار کرلیا۔ حراست میں لے گئے دونوں مرد ملازمین ریڈیو اسٹیشن میں کسی اعلیٰ انتظامی یا پالیسی ساز عہدے پر فائز نہیں تھے۔ بعد ازاں وزارت اطلاعات و ثقافت نے بیگم نامی ریڈیو اسٹیشن کی نشریات کو ضابطے کی متعدد خلاف ورزیوں پر غیر معینہ مددت تک معطل کردیا۔ طالبان کا کہنا ہے کہ یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 فروری 2025ء) وادئی کشمیر جو کہ سردیوں کے دوران خوبصورتی کا ایک الگ منظر پیش کرتی ہے، برف باری کے دوران سفید چادر سے ڈ ھک جاتی ہے۔ روزمرہ کی زندگی کی رفتار سست پڑجاتی ہے۔ درجہ حرارت دسمبر سے ہی صفر سے کئی ڈگری نیچے گرتا ہے اور فروری کے آخر تک یہاں منجمد درجہ حرارت ہی رہتا ہے۔ کشمیر میں مسلسل پانچ مہینوں تک سردیاں رہتی ہیں۔ اکیس دسمبر سے اکتیس جنوری تک کے چالیس دن سب سے زیادہ سرد ہوتے ہیں جنہیں ''چلئ کلان‘‘ کہا جاتا ہے۔ چلئی کلان کے دوران لوگ شدید سردی سے بچنے کے لیے زیادہ تر وقت گھر کے اندر گزارتے ہیں۔ گھر کو گرم...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیاگیا تھا، اس میں ٹھہراﺅ آنا خوش آئند ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیاگیا۔ ملاقات کے دوران نوازشریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے، اسٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباری اور سرمایہ کار...
کراچی: پاکستان کسٹمز نے پنکھوں کی آڑ میں چھوٹا اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔ کسٹمز ایکسپورٹ کلکٹریٹ پورٹ قاسم نے عمان جانے والے سیلنگ فین کے کنسائنمنٹ میں اسلحہ کی اسمگلنگ کو ناکام بناکر برآمدکنندہ کمپنی میسرز فیٹ انٹرپرائزز کلیئرنگ ایجنٹ برسکن انٹرپرائزز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ حکام کے مطابق مذکورہ برآمدکنندہ کمپنی کی جانب سے سیلنگ فین کا ایک کنسائمنٹ عمان کے لیے بھیجا جارہا تھا جس کے لیے کلیئرنگ ایجنٹ میسرز برسکن انٹرپرائزز نے گڈز ڈیکلریشن داخل کرائی تھی اور گڈز ڈیکلریشن میں 2060یونٹ سیلنگ فین سلالہ عمان بھیجنے کے لیے ظاہر کیے گئے تھے۔ محکمہ کسٹمز کی جانب سے درج شدہ ایف آئی آر کے مطابق کیو آئی سی ٹی، پورٹ...
پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیلا گیا تھا، اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیاگیا تھا، اس میں ٹھہراؤ آنا خوش آئند ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، پنجاب میں ترقیاتی عمل اور عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیاگیا۔ملاقات کے دوران...
کراچی(نمائندہ جسارت)عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت کا مہنگائی کم ہونے کا دعویٰ درست نہیں ، مہنگائی نہیں بلکہ بڑھنے کی رفتار کم ہوئی ہے۔پاکستان اکنامک آؤٹ لک چیلنجنگ آپرچیونٹنی کے عنوان سے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ میں منعقدہ نشست سے خطاب اور طلبہ کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں ہم تین سال سے غریب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس سال میں مہنگائی تھوڑی کم ہوئی ہے، پچھلے سال زیادہ تھی، مہنگائی کی وجہ سے غریب زیادہ غریب ہوتا ہے اور امیر اپنی جگہ پر کھڑا رہتا ہے۔ان کا کہنا...
ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اب ٹھہراؤ خوش آئند ہے۔ تفصیلات کے مطابق میاں محمد نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ہے، دوران ملاقات نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا، اب اس میں ٹھہراﺅ خوش آئند ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کرنے والوں میں ضلع گوجرانوالہ، نارووال اور سیالکوٹ کے اراکین صوبائی اسمبلی شامل تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور پنجاب میں عوامی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک ...
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر اٹلی سے آنے والا مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جعلی دستاویزات کی بنیاد پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد ارشد کے نام سے ہوئی، ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچا تھا، ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پاسپورٹ جعلی نکلا تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم 2 سال قبل غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ گیا تھا۔ بیان کے مطابق ملزم نے یورپ سے پاکستان واپس آنے کے لئے ایجنٹوں سے مذکورہ پاسپورٹ حاصل کیا، جعلی پاسپورٹ کی بنیاد پر...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کی تیلگوفلم انڈسٹری کے اداکار راج ترن اور انکی سابقہ محبوبہ و ماڈل گرل لوانیہ کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ گزشتہ سال اداکار راج ترن اور ان کی سابقہ محبوبہ لوانیہ کا معاملہ سامنے آیا تھا اور اداکارہ کی جانب سے سابقہ دوست پر چیٹنگ کے الزام پر پولیس نے اسے شامل تفتیش کیا تھا۔ اب اس کیس میں اہم پیشرفت سامنےآئی ہے اور اداکارہ کے پیش کردہ ثبوتوں کی بنیاد پر پولیس نے ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا ہے، اداکارہ نے پولیس کو تفتیش میں بتایا تھاکہ یوٹیوبر لڑکیوں کی خفیہ اور نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کرکے بلیک میل کرتا ہے جس پر پولیس نے کارروائی کی۔ رپورٹس کے مطابق حیدرآباد پولیس نے یوٹیوبر مستان...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے لوگو کی رونمائی کردی گئی۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگلا ایڈیشن 10 سال مکمل کرے گا جو ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔ پی ایس ایل کے نئے لوگو ایک نمایاں عنصر لوگو کا 6 بولڈ لائنز جو ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، فرنچائزز کی نمائندگی کی عکاس ہیں۔ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ صرف ایک لیگ نہیں بلکہ قومی جذبے کی آئینہ دار ہے، جو قوم کی نمائندگی کرتی ہے۔ ایل پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں شائقین کو کرکٹ کے یادگار لمحات سے لطف اندوز ہونے کا موقع...
پرنس کریم آغا خان کی زندگی پر ایک نظر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا۔انتقال کے وقت شاہ کریم کے اہل خانہ ان کے پاس موجود تھے۔وہ 1936 کو پیدا ہوئے اور 4 فروری سن 2025کو 88برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوا۔پرنس کریم آغا خان کے 3 بیٹے رحیم آغاخان، علی محمد آغاخان اور حسین آغا خان ہیں جبکہ ایک بیٹی زہر آغا خان ہیں۔پرنس کریم سوئٹزرلینڈ میں پیداہوئے، نیروبی میں بچپن گزارا،ہاورڈ سےاسلامی تاریخ میں ڈگری لی۔پرنس کریم آغا خان اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے 49 ویں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 فروری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے خط میں ادارے کواون کیا ہے،بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو چھ نکات پرمشتمل خط لکھا،عمران خان نے بطور سابق وزیراعظم خط لکھا ہے، پاکستان میں سٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے، دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط میں اپنے کنسرن کا اظہارکیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا جواب غلط اورٹھیک بھی ہوسکتا ہے۔ اگرخط نہیں ملا تومل جائےگا۔ بانی پی ٹی آئی نے خط میں ادارے کواون کیا ہے۔عمران خان نےخط میں کچھ نہیں مانگا۔انہوں نے کہا کہ...
سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے بغیر اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں کرے گا۔ ایک اہم بیان میں سعودی عرب نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق مؤقف مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سلطنت کے مؤقف کی کھلے اور دوٹوک انداز سے تصدیق کرتے ہیں، اس مؤقف کی کسی بھی حالات میں کسی تشریح کی اجازت نہیں۔ سعودی عرب تصدیق کرتا ہے کہ فسلسطینیوں سے متعلق اس کے مؤقف پر گفت و شنید کی ہی نہیں جا سکتی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ...
آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان پر دھچکا لگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں۔ وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم غزہ کو ترقی دیں گے، علاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے، شہریوں کو بسائیں گے، فلسطینیوں کے لیے منصوبے کے تحت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ 8 فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، حکومت کو مستعفی ہوکر نئے انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔مولانا فضل الرحمٰن نے اسد قیصر کی رہائش گاہ پر اپوزیشن جماعتوں کے عشائیے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندے آج یہاں عشائیے پر شریک ہوئے اور ملک کی سیاسی صورتحال پر باہمی مشاورت بھی ہوئی، تمام جماعتوں نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات دھاندلی زدہ الیکشن تھا، اس کا مینڈیٹ عوام کا مینڈیٹ نہیں۔ امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نے اپنی...
لاہور(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل دعا زہرہ نے کھلےعام محبت کا اظہار کردیا۔نجی ٹی وی کے شو مزاحیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماڈل و اداکارہ دعا زہرہ نے اقرار کیا کہ وہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم سے پیار کرتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں پاکستانی ٹیم میں بابراعظم پر زبردست کرش ہے اور میں اس پر کی جانے والی ٹرولنگ کو ناپسند کرتی ہوں۔زہرہ نے ناقدین پر زور دیا کہ وہ سابق کپتان کی تذلیل کرنے سے گریز کریں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی دوسرے کرکٹر میں دلچسپی نہیں ہے۔ گزشتہ برس شوبز انڈسٹری کی ایک اور...
ستائیس جنوری میرے بڑے بیٹے کی سالگرہ کی وجہ سے میرے لئے بڑا اہم دن ہے۔ لیکن اس بار اس کی اہمیت اور وجہ تذکرہ ذرا مختلف ہے۔ زندگی اپنے نشیب و فراز کے معمولات کے ساتھ چلتی رہتی ہے۔ کچھ واقعات آپ کے لئے جہاں تکلیف کا باعث ہوتے ہیں وہاں ان میں ایک سبق بھی پنہاں ہوتا ہے۔ سولہ برس پہلے دو ہزار آٹھ میں وقت ٹی وی کے توسط سے پاکستان کے ایک بڑے بنک کا کلائنٹ بنا تھا۔ میرا یہ اکاؤنٹ استعمال میں نہ ہونے کے باوجود آج بھی آپریشنل ہے۔ اسی بنک کا انتیس منزلہ بلڈنگ پر قائم ہیڈ آفس اپنی منفرد طرز تعمیراور اونچائی کی وجہ سے کراچی کی علامتوں میں سے ایک علامت...
2014ء میں انڈیا میں نریندر مودی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد سے اب تک انڈیا اور پاکستان میں سرکاری سطح پر مذاکرات کا عمل معطل چلا آرہا ہے لیکن اس سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان ناکام ڈائیلاگ کی ایک اپنی تاریخ ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ جب بھی دو طرفہ مذاکرات کا اعلان ہوتا تھا میڈیا اس کو ضرورت سے زیادہ اچھالنا شروع کر دیتا تھا یہاں تک کہ کس تیسرے ملک میں دونوں ممالک کے سربراہان آپس میں ہاتھ بھی ملا لیتے تو اس کو سب سے بڑی پیش رفت بنا کر پیش کیا جاتا کہ ناظرین دیکھیں انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے حالانکہ ہاتھ ملانے سے لے کر...
بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ ’’کشمیر سیاسی اور فوجی اعتبار سے پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کوئی خوددار ملک اور قوم یہ برداشت نہیں کرسکتی کہ اپنی شہ رگ کو دشمن کی تلوار کے حوالے کردے۔‘‘ قائد اعظم کا یہ فرمان کوئی جذبات سے مغلوب شدہ بیان نہ تھا بلکہ بابائے قوم کو اس حقیقت کا بھرپور ادراک تھا کہ پاکستان کی معیشت بالخصوص زراعت اس وقت تک بھارت کے متعصب ہندو حکمرانوں کے رحم و کرم پر ہوگی جب تک کشمیر کو ان کے قبضے سے آزاد نہیں کروایا جاتا۔بابائے قوم کے وصال کے بعد مادرِ ملّت فاطمہ جناح نے بھی پاکستانی قوم کو متنبہ کرتے ہوئے فرمایا تھا ’’دفاعی نقطۂ نظر سے کشمیر...
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل دعا زہرہ نے کھلےعام محبت کا اظہار کردیا۔ نجی ٹی وی کے شو مزاحیہ پروگرام دی نائٹ شو ود ایاز سمو میں گفتگو کرتے ہوئے ماڈل و اداکارہ دعا زہرہ نے اقرار کیا کہ ''وہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم سے پیار کرتی ہیں''۔ اداکارہ نے کہا کہ ''انہیں پاکستانی ٹیم میں بابراعظم پر زبردست کرش ہے اور میں اس پر کی جانے والی ٹرولنگ کو ناپسند کرتی ہوں''۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کیجانب سے شادی کی پیشکش پر میری طرف سے معذرت نازش جہانگیر زہرہ نے ناقدین پر زور دیا کہ ''وہ سابق کپتان کی تذلیل کرنے سے گریز کریں، اس...
ویب ڈیسک: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے اپنے اپنے پیغامات جاری کر دیئے۔ صدرمملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہے، بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیری عوام کو شدید ریاستی جبر اور تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں سے 77 سال قبل کئے وعدوں کا احترام کرے، پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی...
سویڈن(نیوز ڈیسک)سوئیڈن کے شہر اوبیرو کے اسکول میں فائرنگ سے 10 افرا ہلاک ہوگئے۔پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق حملہ آور اکیلا تھا اور مزید کسی حملے کا خطرہ نہیں ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعےکو فی الحال دہشت گردی کے طور پر نہیں دیکھا جارہا تاہم مزید تحقیات جاری ہیں۔اسکول کی ایک ٹیچر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اکثر طلبہ امتحان دینے کے بعد اپنے گھروں کو واپس جاچکے تھے اور حملے کے وقت اسکول میں غیر معمولی طور پر کم طلبہ موجود تھے۔ سوئیڈن میں ماضی میں اس قسم کے چند واقعات سامنے آتے رہے ہیں، مارچ 2022...
5 فروری کو اہل کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی مناتے ہوئے کم و بیش 35 سال ہوگئے ہیں۔ اس دن کوہالہ سے مظفر آباد تک انسانی ہاتھوں کی طویل زنجیر بھی بنائی جاتی ہے جو اس بات کا اظہار ہے کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے۔ وہ متحد ہو کر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کریں گے اور اس آزادی کو یقینی بنائیں گے۔ اس روز سرکاری تعطیل ہوتی ہے، سرکاری ملازمین یہ دن گھر پر سو کر گزارتے ہیں البتہ سیاسی جماعتیں اس دن جلسے جلوس اور تقریبات کا اہتمام کرکے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔ اس حوالے سے جماعت اسلامی خاص طور پر قابل...
رانی پور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ کے علاقے رانی پور میں کم سن ملازمہ سے جنسی زیادتی، تشدد اور ہلاکت کے کیس میں مقتولہ کی والدہ نے ملزمان سے صلح کرلی۔فاطمہ قتل کیس کی سماعت فورتھ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں ہوئی۔ دوران سماعت مقتولہ فاطمہ کی ماں کیس کی مدعی شبنم نے ملزمان سے صلح کرلی، وکیل نے مقتولہ بچی کی والدہ کی جانب سے تصفیے کا تحریری بیان عدالت میں جمع کروا دیا۔مقتولہ بچی کی والدہ نے تحریری بیان دیا ہے کہ ملزمان کو ضمانت دے کر مقدمہ ختم کیا جائے۔عدالت نے مقتولہ بچی کی والدہ کے تحریری بیان کے بعد سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔کمسن فاطمہ فریرو اثرورسوخ کے حامل مقامی پیر اسد شاہ کی حویلی میں...
قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) وزیر داخلہ سندھ نے لاڑکانہ کا دورہ کیا۔ اجلاس کے دوران امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ہائی ویز پولیس فورس کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔وزیر داخلہ سندھ وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے لاڑکانہ کا دورہ کرتے ہوئے بالخصوص کچے ایریاز امن اومان کی مجموعی صورتحال اور اس تناظر میں پولیس کی کارکردگی پر ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن ان کے ساتھ تھے جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ اور متعلقہ ضلعی ایس ایس پیز لاڑکانہ نے بھی اس اہم اجلاس میں شریک تھے۔ قبل ازیں وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ کی ایس ایس پی آفس لاڑکانہ آمد پر پولیس کے چاک و...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) حضور شیخ العالم رحمۃ اللہ علیہ کی عرس کی تقریبات منعقد ہوئی جس کی صدرات علامہ خواجہ پیر محمد سلطان العارفین صدیقی نقشبندی الازہری نے کی۔ انہوں نے کہا علماکرام اور بزرگان دین کی خدمات کو آج اپنی نوجوان نسل کے سامنے پیش کرنا بہت ضروری ہے تاکہ انھیں معلوم ہو کہ قیام پاکستان میں علما کرام کا کتنا بڑا کردار تھا اور پاکستان کا مطالبہ کلمہ طیبہ علما کرام کی جدوجہد کی وجہ لوگوں پھیلا تھا اور آزادی کے لیے علما کرام نے ہی لوگوں کو تیار کیا تھا، حضور شیخ العالمؒ نے اپنی ساری زندگی عشقِ مصطفیٰ ﷺ، اشاعتِ دین، اصلاحِ امت اور انسانیت کی خدمت میں بسر کی آپ کی تعلیمات آج بھی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کہ میڈیا کوآرڈنیٹر شاہد خان اور دیگر نے اپنے بیان میں کہاہے کہ موجودہ حکومت نے ٹھان رکھی ہے کہ عوام کو کسی صورت چین سے نہیں رہنے دینا ہے ائے روز مہنگائی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ٹول ٹیکسز میں بجلی کے بلوں میں یونٹ میں اضافہ مہنگائی کی شرح اسمانوں کو چھو رہی ہے پاکستان کی عوام اب اس حکومت سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کا دن ملک کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا جس نے ریکارڈ دھاندلی کے ذریعے سندھ کے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا جس میں کامیاب امیدواروں کو شکست دی گئی اور...
٭اپوزیشن الائنس کی تمام جماعتوں کا یہ مؤقف ہے کہ 8؍فروری کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، یہ عوام کا منڈیٹ نہیں ، حکمران جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، پیکا جیسے کالے قانون کا خاتمہ ہونا چاہئے ٭الیکشن کمیشن نے منصفانہ انتخابات نہیں کروائے ، اس کو مستعفی ہو جانا چاہیے ،نئے الیکشن ہی ملک کو مالی دہشت گردی اور دیگر بحرانوںسے نکالنے کا حل ہے ،مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو (جرأت نیوز)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ برس ہونے والے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جماعت کو مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے ۔اسلام آباد...
پرنس کریم آغا خان کے 3 بیٹے رحیم آغا خان، علی محمد آغا خان اور حسین آغا خان ہیں جبکہ ایک بیٹی زہر آغا خان ہیں۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنی زندگی پسماندہ طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانے میں صرف کی، وہ اس بات پر زور دیتے رہے تھے کہ اسلام ایک دوسرے سے ہمدردی، برداشت اور انسانی عظمت کا مذہب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے ہیں۔ اسماعیلی امامت کے دیوان کے مطابق پرنس کریم آغا خان اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے 49 ویں امام یعنی روحانی لیڈر تھے۔ اسماعیلی کمیونٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پرنس...
وزیر سماجی بہبود کا ضلع مظفر گڑھ میں وزیراعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ثابت کیا کہ وہ قوم کی بیٹی اور شفیق ماں ہیں، ریاست کے وسائل عوام کو ان کا حق پہنچانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں وزیراعلیٰ پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت پنجاب کی اب تک کی سب سے بڑی 104 اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر سماجی بہبود سہیل شوکت بٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ پارلیمانی سیکرٹری اجمل چانڈیہ اور متعدد اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی، ان کا کہنا تھا...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںریٹائرڈ بلدیہ ملازم کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست۔ عدالت نے میئر کراچی مرتضی وہاب کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا ۔دوران سماعت ایڈیشنل چیف سیکرٹری کاکہنا تھا کہ کے ایم سی کے وکیل نے عدالت میں غلط بیانی کی، وکیل کاکہنا تھا کہ وکیل کے ایم سی نے پینشن کی ادائیگی ٹائونز کی ذمے داری قرار دی تھی، کے ایم سی کے وکیل نے پینشن کی مد میں سندھ حکومت کی ٹائونز کو ادائیگی کا بیان دیا تھا، کےایم سی کے وکیل کا پیش کردہ لیٹر کسی اور معاملے سے متعلق تھا، میونسپل کمشنر بلدیہ کا عدالت میں کہناتھاکہ درخواست گزار کو لیو انکیشمنٹ کی مد میں واجبات ادا کردیے گئے ہیں، عدالت نے...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے تعمیراتی شعبے میں حل نہ ہونے والے مسائل پر سندھ حکومت پر تنقید کرنے والی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو سے باضابطہ طور پر خود کو الگ کرلیا ہے۔آباد کے سدرن ریجن کے چیئرمین احمد اویس تھانوی نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص اپنی شناخت چھپاتے ہوئے سوشل میڈیا پر صوبائی حکومت کی تعمیرات سے متعلق چیلنجز سے نمٹنے میں ناکامی پر مذمت کرتے ہوئے دیکھا گیاہے۔ احمد اویس تھانوی نے واضح کیا کہ آباد کا اس وڈیو سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اس میں بیان کردہ آرا آبادکے موقف کی نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔احمد اویس تھانوی نے کہا کہ آباد اپنے رکن بلڈرز کے تحفظات کو...
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں وزیراعظم، آرمی چیف کے حق میں پوسٹر لگائے گئے، ہمیں ہر دن کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی کےطور پر منانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے ساتھ کل بھرپور اظہار یکجہتی کریں گے۔ لاہور لبرٹی چوک اور گرد و نواح کے دورے کے موقع پر عظمیٰ بخاری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری نگر میں وزیراعظم، آرمی چیف...