عمران خان نے پی آئی اے کو تباہ کیا، شہباز شریف نے منافع بخش بنایا: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پی آئی اے کو تباہ کیا جبکہ شہباز شریف نے منافع بخش بنایا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پی آئی اے کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 21 سال بعد پی آئی اے پھر سے اربوں کا منافع بخش ادارہ بن گیا، شہباز شریف نے قیادت سنبھالی تو یورپین روٹ بحال ہوئے، پی ٹی آئی دور میں پی آئی اے کا خسارہ اور قرض آسمان تک پہنچ گیا تھا، یورپین روٹ، برطانیہ کیلئے آپریشن بند ہوگیا تھا، لاجواب پرواز قصہ پارینہ بن گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ کیلئے پی آئی اے فلائٹسں کی بحالی بھی زیادہ دور نہیں ہے، شہباز شریف کی نیت اور محنت اللہ قبول کر رہا ہے۔
وفاقی وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ قومی ادارہ ایک دفعہ پھر سبز ہلالی پرچم کا پاسبان بن گیا، چیئرمین پی آئی اے، ان کی ٹیم اور تمام ملازمین قابل تحسین ہیں۔
اسلام آباد میںمنشیات فروشوں کی فائرنگ سے مسلم لیگ ن کا مقامی رہنما قتل ہوگیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شہباز شریف پی آئی اے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے۔
بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے منسک ایئرپورٹ پر شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا۔
بیلاروس میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی وزیراعظم کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف سرکاری دورے پر وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ بیلا روس روانہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر 10 سے 11 اپریل 2025ء تک بیلاروس کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔
دریں اثنا مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی بیلاروس کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی ان کے ساتھ روانہ ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیے: بیلاروس کے ساتھ صنعت و تجارت میں اشتراک کے خواہاں ہیں، جام کمال
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، حسن نواز، چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی بیلاروس کے لیے روانہ ہوئے ہیں جب کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی بیلاروس جانے والے وفد میں شامل ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم ہاؤس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025 تک جمہوریہ بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ جبکہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ان کے ہمراہ ہیں۔
یہ دورہ نومبر 2024 میں صدر لوکاشینکو کے پاکستان کے اہم دورے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
مزید پڑھیں: گرین پاکستان انیشیٹو: بیلاروس نے ہیوی ڈیوٹی ٹریکٹرز پاکستان کے حوالے کردیے
بیلا روس میں قیام کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے صدر لوکاشینکو سے ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان پچھلے چھ مہینوں کے دوران، اعلیٰ سطحی دوطرفہ تبادلوں کا ایک سلسلہ جاری ہے جس میں فروری 2025 میں مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کا 8 واں اجلاس اور اپریل 2025 میں پاکستان سے ایک اعلیٰ سطحی مخلوط وزارتی وفد کا بیلاروس کا دورہ بھی شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیلاروس پاکستان سابق وزیر اعظم نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف