2025-03-17@21:59:18 GMT
تلاش کی گنتی: 469
«ٹی20 میچ میں»:
(نئی خبر)
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ اس میچ کو لے کر شائقین کرکٹ کا جوش وخروش آسمان کی بلندیوں کو چھورہا ہے، آئی سی سی کے اس ایونٹ کو منی ورلڈ کپ بھی کہا جاتا ہے، جہاں ماضی کے مقابلوں میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت پر واضع برتری حاصل ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرا چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں دونوں ٹیموں کا چھٹا مقابلہ ہے۔ ماضی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹیمیں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئیں، جہاں تین بار پاکستان ٹیم فاتح بن کر میدان...
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب آرم نے چیمپئزٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ میچ سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب آرم نے ٹرائی نیشن سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آمد کے بعد ایل سی سی اے میں میڈیا سے گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کے گروپ میں موجود ہیں۔ہیڈکوچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم جیکب آرم کا میچز کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے خلاف اچھے مقابلے کی امید ہے۔جیکب آرم نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز بہت اہم ہے، چیمپئنز ٹرافی میں سب ٹیموں کے پاس برابر کاچانس ہوتا ہے۔دریں اثنا سہ فریقی...
کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز اس سال امریکا میں تین ٹی 20میچز کھیلیں گے جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ویسٹ انڈیز میں ہوگی۔ شیڈول کے مطابق تینوں ٹی ٹونٹی میچز فلوریڈا میں 31جولائی، یکم اور 2 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے سیریز کے تینوں میچز ٹرینیڈاڈ میں 8، 10 اور 12 اگست کو ہوں گے۔ مزید پڑھیں؛ ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ میں پاکستان کو 35 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی واضح رہے کہ جنوری 2025 میں دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام سے انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم اتحاد کو پی ٹی آئی حکومت گرانے میں چار سال لگے تھے۔ اپوزیشن اتحاد کو تو بھی ایک سال بھی نہیں مولانا کے ساتھ ضرور بات چیت کرنی چاہئے اگر مولانا کو خیبر پی کے انتخابات پر تحفظات ہیں تو ہمیں ان کے ساتھ کھڑاک ہونا چاہئے اگر نئے انتخابات کی ڈیمانڈ ہونی ہے تو وہ پورے ملک کیلئے ہو گی۔ اپوزیشن اتحاد میں موجود اتحادیوں کو ایک دوسرے پر بھی اعتراض ہے ویسے اتحاد فطری نہیں ہوتے یہ سب آپس میں کیسے مل سکتے ہیں علاوہ ازیں ایکس پر پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ...
چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے بعد بھارتی میچ آفیشلز کا بھی پاکستان آنے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس )چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کے بعد بھارتی میچ آفیشلز نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے امپائرز اور ریفری پینل میں بھارت کا کوئی امپائر یا ریفری شامل نہیں۔اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعوی کیا کہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ اور امپائر نتن مینن نے ایونٹ کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں میچ آفیشلز کے انکار کے بعد آئی سی سی نے انہیں پینل میں شامل نہیں کیا۔بھارتی میڈیا نے بتایاکہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ...
پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز میں محض 14 روز باقی رہ گئے ہیں، ایسے شائقین کرکٹ و سابق کرکٹرز اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے دعوے کررہے ہیں۔ ٹورنامںٹ میں شریک دفاعی چیمپئین پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہے تاہم انہیں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیموں کے مدمقابل آنا ہوگا۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ نہایتی اہم ہوگا، یہ مقابلہ دونوں ٹیموں کے مستقبل کا فیصلہ بھی کرے گا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بابراعظم کی اوپننگ! پاکستانی پناہ مانگنے لگے، مگر کیوں؟ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے خطاب آسٹریلیا اور بھارت نے 2، 2 بار اپنے نام کیے ہیں، اس ٹورنامنٹ میں کینگروز...
سہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے لاہور میں ڈیرے ڈال لیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سہ ملکی سیریز کا آغاز 8 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، جنوبی افریقی ٹیم 7 فروری کو پہنچے گی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم آج آرام کرے گی اور کل سے پریکٹس سیشن شروع کرے گی۔ ادھر پاکستان کے ون ڈے اسکواڈ نے سہ ملکی سیریز کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں، پہلے روز قومی ٹیم نے پریکٹس میچ کھیلا اور فیلڈنگ، بالنگ سمیت تکنیک کو بہتر بنانے پر توجہ دی۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی واضح رہے کہ سیریز 8 سے 14 فروری تک سنگل لیگ فارمیٹ...
پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں 20 سال بعد میچ کروانے پر غور شروع کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق پی ایس ایل میچ کروانے کے لیے آئی سی سی کی ٹیم نے ارباب نیاز سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی ٹیم نے غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ، پویلین، ایریا روٹ اور ہوٹل روٹ کا سروے کیا، پشاور پولیس چیف نے آئی سی سی کی ٹیم کو سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی۔ پولیس حکام نے کہا کہ شائقین کے لیے شٹل سروس، ڈرون کیمرا مانیٹرنگ اور سٹیڈیم کے قریب ہیلی پیڈ بنایا جائے گا، پی سی بی اپریل میں پی ایس ایل کے 2 میچز پشاور میں کروانے پر غور...
اجلاس میں ٹرائی سیریز، پاک ساؤتھ افریقہ کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا، سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ غیرملکی مہمانوں کو وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ لاہور میں کرکٹ میچز کے دوران پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرز پنجاب کی 1، 1 کمپنی تعینات ہو گی، 8 اور 10 فروری کے میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب بھر میں کومبنگ آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ نورالامین مینگل کے زیرصدارت صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن و امان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی کو قانون...
ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں 20 سال بعد کرکٹ میچ کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پی ایس ایل میچ کروانے کے لیے آئی سی سی کی ٹیم نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی ٹیم غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ، پویلین، ایریا روٹ اور ہوٹل روٹ کا سروے کیا، پشاور پولیس چیف نے آئی سی سی کی ٹیم کو سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی۔ پولیس حکام نے کہا کہ شائقین کے لیے شٹل سروس، ڈرون کیمرا مانیٹرنگ اور اسٹیڈیم کے قریب ہیلی پیڈ بنایا جائے گا، پی سی بی اپریل میں پی ایس ایل کے 2 میچز پشاور میں کروانے پر غور کر...
سکھر (نمائندہ جسارت )آئی بی اے یونیورسٹی میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023ء سکھر چیپٹر کی شاندار کامیابی کے بعد، پاکستان لٹریچر فیسٹیول (PLF) 25-26 فروری 2025 ء کو سکھر میں دوبارہ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ فیسٹیول پاکستان آرٹس کونسل کراچی کی تنظیم میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد ہوگا، اور اس کا مقصد سندھ کی ادبی اور ثقافتی منظر کو مزید بڑھانا اور اس خطے کی نرم تصویر کو تقویت دینا ہے۔ پاکستان لٹریچر فیسٹیول 2023ء – سکھر چیپٹر ایک سنگ میل ثابت ہوا جس نے سندھ بھر سے ہزاروں لکھاریوں، شاعروں، اسکالرز، طلبا ، اور خاندانوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ دو دنوں میں ہونے والے اس فیسٹیول میں فکری بحثوں، مشاعروں، تھیٹر...
لاہور: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے وفاقی وزارت داخلہ نے 5 سے 10 فروری کے لیے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ کرکٹ میچز کے دوران پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرز پنجاب کی ایک، ایک کمپنی تعینات ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔ سہ ملکی کرکٹ سیریز میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شرکت کریں گی، 8 اور 10 فروری کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ مزید پڑھیں؛ روی شاستری کی بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی نیوزی لینڈ کی ٹیم پیر اور منگل کی شب پاکستان پہنچ جائے گی، میزبان اور کیویز قذافی اسٹیڈیم میں...
نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان روانہ ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز کے دوران پاک فوج اور رینجرز جوانوں کی تعیناتی کی منظوری نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ کیویز کا سہ ملکی سیریز میں 8 فروری (ہفتہ) کو لاہور میں پاکستان کے خلاف میچ ہوگا۔ Time to fly! ✈️ The ODI squad...
بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ کو 150 رنز سے شکست دے دی ہے۔ ٹیم انڈیا نے اتوار کو انگلینڈ کے خلاف ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں سنسنی خیز جیت حاصل کی اور انگلینڈ کو اب تک کی سب سے بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کی خاص بات یہ تھی کہ اوپنر ابھیشیک شرما نے سنسنی خیز سنچری کی اور بھارت کی جانب سے ورون محمد شامی اور ابھیشیک شرما، ورون چکرورتی اور روی بشنوئی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا نے یہ سیریز 4-1 سے جیت لی ہے۔ ممبئی میں ٹیم انڈیا کے لیے ابھیشیک شرما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔...
بھارت نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ٹی 20 میچ میں 150 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر سیریز 1-4 سے جیت لی ۔ آل راؤنڈر ابھیشیک شرما نے 13 چھکوں کی مدد سے 135 رنز اور 2 وکٹیں حاصل کر بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ اتوار کے روز وانکھیڈے اسٹیڈیم ، ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے ۔ ابھیشیک شرما نے طوفانی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 54 گیندوں پر 135 رنز بنائے جس میں 13 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے ۔ بریڈن کریز نے تین اور مارک...
بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں انگلینڈ کو 150 رنز سے شکست دیکر سیریز4-1 سے جیت لی۔ ممبئی میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس انگلینڈ نے جیتا اور پہلے بائولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے انتہائی مہنگا ثابت ہوا۔ بھارت نے مقررہ اوورزمیں 9 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے، جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 97 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ بھارتی اننگز کی خاص بات ابھیشک شرما کی بلے بازی تھی،انہوں نے13چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 135 رنزبنائے۔ ابھیشک شرما ٹی 20 میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے والے بھارتی بیٹر بن گئے،اس کے علاوہ وہ ٹی 20میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بھارتی بلے باز...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو ہونے والے میچ سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے چیمپیئنز ٹرافی میں ہونے والے پاک بھارت میچ کو زیادہ اہم قرار نہیں دیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دبئی میں بھارتی ٹیم کا مشن چیمپیئنز ٹرافی جیتنا ہے، صرف ایک میچ جیتنا مشن نہیں۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی میں یہ سوچ کر نہیں جا رہے کہ 23 فروری کو سب سے اہم میچ ہے۔ انہوں نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کےسابق کرکٹر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں پاکستان چیمپیئنز ٹرافی جیتے، مگر یہ اتنا آسان نہیں ہوگا۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پاکستانی اسکواڈ میں فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو شامل کیا گیا ہے جو میرے لیے غیرمتوقع ہے، فہیم اشرف ایک باصلاحیت کرکٹر ضرور ہیں لیکن پچھلے 20 میچوں میں ان کی باؤلنگ کی اوسط 100 اور بیٹنگ کی اوسط 9 کا ہے۔ اسپینرز کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک اسپینر لے کر میچ کھیلنے جارہے ہیں جبکہ انڈیا نے 3 سے 4 اسپینرز اسکواڈ میں رکھے ہیں اور اس کی کوئی وجہ ہے۔ پاک انڈیا میچ میں اسپینرز کی کارکردگی...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف کی شمولیت پر شائقین کے بعد سابق کرکٹرز نے بھی سوال اٹھادیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی سلیکشن پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں 'آؤٹ آف بلیو' قرار دیا۔ فرنچائز کی پریس کانفرنس میں آل راؤنڈر کی اسکواڈ میں واپسی پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی 20 میچز میں اسکی بالنگ اوسط 100 کی ہے اور بیٹنگ اوسط محض 9 کی، اب آگے کیا کہہ سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کون کتنے عرصے بعد ٹیم میں واپس آیا؟ چیمپئینز ٹرافی کیلئے متنخب کردہ اسکواڈ پر انہوں نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ...
آئی ایل ٹی 20 میں پورن کی شاندار سنچری کی بدولت ایم آئی ایمریٹس نے گلف جائنٹس کو ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز دبئی :متحدہ عرب امارات کے کپتان نکولس پورن نے آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں گلف جائنٹس کے خلاف اپنی ٹیم کی رہنمائی کی۔ایم آئی ایمریٹس نے یہ میچ 5 وکٹوں سے جیتا اور دبئی میں سیزن کی اپنی پہلی فتح بھی حاصل کی ۔ میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنے والے کپتان پورن نے 37 گیندوں پر 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی جیتا۔اس سے قبل گلف جائنٹس کی ٹیم نے شاندار آغاز کیا اور اوپنرز گرہارڈ ایرسمس اور...
گال(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کے شہر گال کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو ایک اننگزاور 242 رنز سے تاریخی شکست دے دی ہے۔ سری لنکا کے گال کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے دن بارش کی وجہ سے تاخیر کے بعد شروع ہونے والی اننگز میں آسٹریلیا نے اپنا دباؤ برقرار رکھا اور صرف 2 سیشنز میں 15 وکٹیں حاصل کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سری لنکا کو بڑی شکست سے دوچار کیا۔ آسٹریلیا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 654 رنز بنائے جو ایشیا میں اس کا سب سے بڑا اسکور تھا جس میں ڈیبیو کرنے والے جوش انگلیس نے شاندار سینچری...
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) سونا بیچ کر کوئی پراپرٹی خریدنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، ایف بی آر نے بڑی شرط عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نے تجویز دی کہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں کیش، سونا، اسٹاکس کو شامل کیا جائے۔ ایف بی آر نے بتایا کہ سونا بیچ کر کوئی پراپرٹی خریدتا ہے تو خریداری کے وقت اس کو سونا بیچنے کا ثبوت دینا ہوگا۔ کمیٹی نے تجویز دی کہ سونے کے بدلے میں کوئی پراپرٹی خریدتا ہے تو ایف بی آر کو اسکی بھی قانون میں گنجائش رکھنی چاہیے۔ نمائندہ آباد حسن بخشی نے کہا کہ عوام...
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے پاکستانی فاسٹ بولرز کے مستقبل کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ امریکا میں ایک تقریب کے دوران راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور محمد آصف کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگالیا تاہم اس دوران آصف کی طرف سے جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ محمد آصف نے اس تقریب کے دوران ایک میڈیا نمائندے سے گفتگو کی تھی جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ مزید پڑھیں: لیجنڈز کی ملاقات! آصف شعیب اختر کے گلے لگ گئے، ویڈیو وائرل لیجنڈری کرکٹر کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ اگر ہوم گراؤنڈز پر پاکستانی ٹیم اسپنرز کے ذریعے میچ جیتنے لگی تو فاسٹ بولرز ختم ہوجائیں گے۔ مزید پڑھیں: نہ...
عثمان خواجہ آسڑیلیا کی جانب سے سری لنکا کے خلاف سب سے بڑ اانفرادی اسکور بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ گول میںجاری سیریز کے ُپہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انہوں نے 503 منٹ میں352 گیندوں پر16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے232 رنز بناکر ایسا کیا جو ٹیسٹ کرکٹ میں بھی انکا سب سے بڑا اسکور ہے۔ بائیں ہاتھ کے اس افتتاحی بلے باز کی79 ویں ٹیسٹ میچ کی142 ویں اننگز میں پہلی ڈبل سنچری ہے۔ اس سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور آئوٹ ہوئے بغیر195 رنز تھا جو انہوں نے 536 منٹ میں368 گیندوں پر19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سڈنی میں جنوری2023 میں بنایا تھا۔ اگر پیٹ کومینس آسڑیلیا...
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی بلے باز امبتی ریودو نے آل رائرونڈر ہاردک پانڈیا پر انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20میں دھروو جوریل پر عدم اعتماد دکھانے پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔ گزشتہ روز راجکوٹ میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں 18 ویں اوور کی آخری گیند پر ہاردک پانڈیا نے دھروو جوریل کو سنگل لینے سے روک دیا تھا۔امبتی ریودو نے جہاں ہاردک پانڈیا کی مشکل اننگ کی تعریف کی وہیں انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ سینئر کھلاڑی کو نوجوان دھروو پر زیادہ اعتماد دِکھانا چاہیے تھا۔میچ کے بعد تجزیہ کرتے ہوئے سابق بلے باز کا کہنا تھا کہ ہاردک کی کارکردگی اچھی تھی کیوں کہ یہاں بیٹنگ آسان نہیں تھی اور...
ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)11میں پاکستان کے نوجوان بیٹر حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں چٹا گانگ کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدر علی نے رانگپور رائیڈرز کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلی، رانگپور رائیڈرز کے144رنز کے ہدف کے تعاقب میں چٹاگانگ کنگز کو 18 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے۔چٹاگانگ کنگز کی اننگز میں 18 واں اوور عاکف جاوید نے کروایا، حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔حیدر علی نے ہدف کے تعاقب میں 18 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک...
بنگلا دیش(نیوز ڈیسک)بنگلادیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) 11 میں پاکستان کے نوجوان بیٹر حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔بدھ کو بنگلادیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدر علی نے رانگپور رائیڈرز کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلی۔ رانگپور رائیڈرز کے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چٹاگانگ کنگز کو 18 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے۔ چٹاگانگ کنگز کی اننگز میں 18 واں اوور عاکف جاوید نے کروایا، حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔حیدر علی نے ہدف کے تعاقب میں 18 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں...
لاہور(نیوز ڈیسک)ذرائع کے مطابق سفیان مقیم، عبداللہ شفیق اور عباس آفریدی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ صائم ایوب بھی مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں سعود شکیل، فخر زمان، عامر جمال، خوش دل اور ابرار احمد کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام اور سعود شکیل بھی پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق طیب طاہر، عثمان خان، شاہین آفریدی، سلمان علی آغا اور حارث رؤف بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 رکنی ٹیم میں نسیم شاہ، خوش دل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، عامر جمال اور ابرار احمد بھی شامل ہوں گے۔ آئی سی سی...

نیوزی لینڈ ٹیم 5اور جنوبی افریقا 7فروری کو پاکستان پہنچیں گیسہ ملکی ون ڈے سیریز کا آغاز 8فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ میچ سے ہوگا
لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلیے نیوزی لینڈ 5 فروری کو جبکہ جنوبی افریقی ٹیم 7 فروری کو لاہور پہنچے گی، سیریز کا آغاز 8 فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ میچ سے ہوگا۔چمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کا آغاز 8 فروری سے ہوگا، جس کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 فروری جبکہ جنوبی افریقی اسکواڈ 7 فروری کو لاہور پہنچے گا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 3 فروری کو ہوٹل رپورٹ کرے گی، قومی ٹیم 4 فروری کو ایل سی سی اے گرائونڈ میں پریکٹس کرے گی۔رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 فروری کی صبح جبکہ جنوبی افریقی ٹیم 7 فروری کو لاہور پہنچیں گی، پاکستان...
چنائی(اسپورٹس ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج نرنجن شاہ اسٹیڈیم، راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ بھارت کی مردوں کی ٹیم کو انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں0-2کی برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 2 وکٹوں سے مات دی تھی۔ انگلینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دو...
مسلسل شکستوں اور ہوم گراؤنڈ پر ناقص پرفارمنس کے باعث آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں پاکستانی ٹیم زوال کی انتہا کو پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 120 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ ٹیم کی ہوم گراؤنڈز پر حریف کے ہاتھوں 35 برس بعد پہلی ٹیسٹ شکست ثابت ہوئی۔ جس نے گرین کیپس کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اسٹینڈنگ میں آخری نمبر پر پہنچادیا۔ فاتح سائیڈ نے اپنی مہم کا اختتام سیکنڈ لاسٹ آٹھویں پوزیشن پر کیا، اب رواں دورانیے کے باقی حصے میں دونوں ٹیموں کی کوئی بھی ٹیسٹ سیریز شیڈول نہیں ہے۔ سال...
ملتان(اسپورٹس ڈیسک)جومل واریکن کی جادوئی اسپن بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 120رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز کا اختتام 1-1 سے برابری پر کر دیا۔مہمان ٹیم ویسٹ نے 35 سال بعد پاکستان سے اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔اس سے قبل1990میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو اس کی سرزمین پر کسی ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی ۔پاکستان کی ٹیم 254رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 133رنز پر ڈھیر ہو گئی،جومل واریکن کی گھومتی ہوئی گیندوں کے سامنے پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی،بابر اعظم 33 اور محمد رضوان 25رنز بناسکے۔ ان کے سوا کوئی بھی بیٹر...
ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو120 رنز سے شکست دی جو پاکستان میں اسکی34 سال بعد پہلی کامیابی کامیابی ہے۔اس ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے41.1 اوور میں163 رنزبنائے تھے۔ پاکستان کے سبھی کھلاڑی اپنی پہلی اننگز میں47 اوور میں154 رنزبناکر آئوٹ ہوئے جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز کی بنیاد پر نو رنزکی چھوٹی سے سبقت حاصل ہوگئی ۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں66.1 اوور میں244 رنزبنائے۔ اس اننگز میں کریگ براتھویٹ نے97 منٹ میں74 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے52 رنزبنائے۔ دوسرے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں یہ پہلا موقع تھا جب آخری تین بلے...
لندن(اسپورٹس ڈیسک)مانچسٹریونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں فلہم کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1گول سے ہرا دیا۔ یہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی ای پی ایل میں آٹھویں فتح ہے۔لیزانڈرو مارٹنیز نے واحد گول کر کے مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کریون کاٹیج، لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈکی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد فلہم کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ لیزانڈرو مارٹنیز نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فلہم کی ٹیم میچ میں کوئی گول اسکور نہ کرسکی ۔ واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ میں لیورپول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب...
بھارت کے نئے بیٹنگ کوچ سِتاشنو کوٹک کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد شامی کو فٹنس مسائل کا سامنے نہیں، ان کو انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے باقی میچز کھلانے کا فیصلہ کپتان اور ہیڈ کوچ کریں گے۔ محمد شامی (جنہوں نے نومبر 2023 میں ورلڈ کپ فائنل کے بعد سے کوئی میچ نہیں کھیلا) کو انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز، تین ون ڈے انٹرنیشنلز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے سلیکٹ کیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر ابتدائی دو میچز میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا جس سے ان کے ان فٹ ہونے کے متعلق قیاس آرائیاں کی گئیں لیکن سِتانشو کے مطابق ویٹرن پیسر کو گیند کرانے میں کسی مسئلے کا...
پاکستان کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 120 رنز کی شکست کے بعد اپنی ٹیم کی کارکردگی میں کئی کوتاہیوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی اس شکست نے ویسٹ انڈیز کو نہ صرف سیریز 1-1 سے برابر کرنے کا موقع فراہم کیا بلکہ مہمان ٹیم کو 1990 کے بعد پاکستان کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی فتح سے بھی ہمکنار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز نے 35 سال بعد پاکستانی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیت لیا میچ کے بعد پریزنٹیشن کے دوران بات کرتے ہوئے، شان مسعود نے پاکستان کی کارکردگی میں کئی کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ٹیم کے لیے اہم اسباق...
تو ویسٹ انڈیز بالآخر 35 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ جیت گیا، آخری مرتبہ جب ویسٹ انڈیز نے کامیابی حاصل کی تھی تو شان مسعود اور نعمان علی کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔ تو پھر اس شاندار میزبانی پر ’کریڈٹ گوز تو آل دی بوائز‘ ہی ہونا چاہیے کہ ایک ایسی ٹیم سے ہم ہار گئے جس کا کوئی کھلاڑی ماضی میں پاکستان میں ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا اور یہاں کی کنڈیشن سے ناواقف تھا۔ دوسری طرف ہم ہیں کہ فل اسٹرینٹھ ٹیم میدان میں اتار دی، یعنی ہزیمت سے بچنے کے لیے اب ہم یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ ابھی تو ہمارے اہم کھلاڑی ٹیم میں نہیں تھے۔ سیریز جیتنے کے...

’فلیٹ وکٹ بناتے ہیں تو ہار جاتے ہیں، اسپن بنائیں تو کھیلنا بھول جاتے ہیں‘، پاکستان کی شکست پر صارفین کے تبصرے
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا آخری میچ ویسٹ انڈیز نے تیسرے دن 120 رنز سے جیت لیا۔ یہ ویسٹ انڈیز کی سنہ 1990 کے بعد سے پاکستان میں ٹیسٹ میچوں میں پہلی فتح ہے۔ پاکستان کی شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ صحافی وجیہہ ثانی لکھتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز سے ہوم گراؤنڈ میں اپنی بنائی ہوئی پچ پر ہار گئی ہے۔ کوئی عاقب جاوید کو سمجھائے کہ اسپننگ ٹریک ضرور بنائیں لیکن بلے بازوں اور فاسٹ بالرز کے لیے بھی پچ میں کچھ چھوڑ دیں۔ ورنہ اپنے کھودے ہوئے گڑھے میں ایسے ہی گرتے رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ...
میلبرن: افغانستان کی ویمن کرکٹ ٹیم جمعرات کو میلبورن کے جنکشن اوول میں تین سال بعد دوبارہ ایکشن میں نظرآئے گی۔ افغان ویمن ٹیم نمائشی ٹی 20 میچ میں کرکٹ ود آؤٹ بارڈرز الیون کے مد مقابل آئے گی، یہ میچ ایم سی جی میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے ڈے اینڈ نائٹ ویمنز ایشز ٹیسٹ کے افتتاحی دن سے قبل کھیلا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب افغان ویمن ٹیم طالبان کے اقتدار کے بعد ملک چھوڑنے کے بعد ایک گروپ کے طور پر اکٹھی ہوئی ہے۔ ٹیم کے نصف ارکان کینبرا میں مقیم ہیں جبکہ باقی کھلاڑی میلبورن میں پناہ گزین کے طور پر آباد ہیں۔ یہ نمائشی میچ نہ صرف خواتین کی کرکٹ کی اہمیت کو...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے وارم اپ میچ میں بھارتی ٹیم بنگلہ دیش یا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مدمقابل آ سکتی ہے۔ پیر کو سامنے آنے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے ایک وارم اپ میچ میں حصہ لے گی جس کی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اس دوران دبئی میں صرف بھارت اور بنگلا دیش کی موجودگی طے ہے، جس سے امکان ہے کہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی تاہم اگر بنگلہ دیش دستیاب نہ ہوا تو بھارت متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا 2025 ایڈیشن 19 فروری سے 9 مارچ...
ملتان(نیوز ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ کھیل کے تیسرے دن کے آغاز پر ہی سعود شکیل 13 اور نائٹ واچ مین کاشف علی ایک رن بناکر آؤٹ ہو گئے۔ قومی ٹیم کو جیت کے لیے 167 رنز درکار ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کو میچ میں فتح حاصل کرنے کے لیے 4 وکٹوں کی ضرورت ہے۔ دوسرا روز دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن کے ساتھ کریز پر تھے، پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 178 رنز اور ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹیں درکار ہیں۔ پاکستان کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا،...
ملتان : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ اب اپنے حتمی مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ قومی ٹیم کو جیت کے لیے 172 رنز درکار ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے مزید 4 وکٹیں درکار ہیں۔ اس وقت پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا اور محمد رضوان کریز پر موجود ہیں۔ تیسرے دن کے آغاز پر سعود شکیل اور نائٹ واچ مین کاشف علی جلد ہی آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد پاکستان کی ٹیم مشکلات میں آ گئی۔ دوسری اننگز میں پاکستان 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 76 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ شان مسعود اور محمد ہریرہ دونوں صرف 2 رنز...
کراچی: ’’ہمیں چند انڈسٹرئیل سائز پنکھے اور ہیٹرز چاہیے ہوں گے،شاید کچھ اور بھی درکار ہو وہ آپ کو بتا دیں گے، دنیا جب اپنی مرضی کی پچز بنا کر میچ جیتتی ہے تو ہم کیوں ایسا نہ کریں‘‘۔ میٹنگ میں جب ایک سلیکٹر نے پی سی بی حکام سے یہ کہا تو سب کو حیرت ہوئی کہ پنکھوں اور ہیٹرز کا پچ کی تیاری سے کیا تعلق جو یہ مانگ رہے ہیں،ایک نے تو آہستہ سے یہ تک کہہ دیا’’وڈا آیا عاقب آئین اسٹائن‘‘ خیر فرمائش پوری کر دی گئی۔ پھر استعمال شدہ پچ پر دوسرا میچ کرانے کا فیصلہ ہوا،پہلا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں برتری حاصل کرنے والی انگلش ٹیم بھی ملتان میں پریکٹس کے...

دوسرا ٹیسٹ: نعمان علی اور ساجد کی 4،4 وکٹیں، ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 245 رنز کا ہدف دیدیا
دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا ہے، ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 جب کہ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔ دوسری اننگز میں مجموعی طور پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 66.1 اوورز بیٹنگ کی۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی، جب کہ مہمان ٹیم کو پہلی...
دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنالیے جبکہ انہیں 200 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے اپنے مختصر سے ٹیسٹ کیرئیر میں دوسری بار 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیدیا۔ ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے 38 سالہ اسپنر نعمان علی نے مختصر کیرئیر کے دوران ایک ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا۔ انہوں نے پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 6 جبکہ دوسری اننگز میں 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار ٹیسٹ کے ابتدائی دن 20 وکٹیں گرگئیں نعمان علی نے پاکستان کیلئے محض 18 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 2.99 کی اکانومی سے 83 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ مزید پڑھیں: نعمان علی ٹیسٹ میں ہیٹرک کرنیوالے پہلے "پاکستانی...
ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران پہلے دن ہی دونوں ٹیمیں آؤٹ ہوگئیں، ایشیا کی تاریخ میں ٹیسٹ میچ میں پہلی بار ایک دن میں 20 وکٹیں گریں۔کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ملتان کی پچ بلے بازوں کا قبرستان ثابت ہوئی جہاں تاریخ میں پہلی بار ایشیا کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ کے پہلے ہی روز 20 وکٹیں گرگئیں۔ ملتان ٹیسٹ میچ میں پورے دن اسپنرز کا راج رہا، پاکستانی ٹیم مہمان ٹیم کے لیے بنائے گئے اپنے ہی اسپن جال میں پھنس گئی۔ملتان ٹیسٹ میں پہلی بار ایک دن میں...
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے آنے والا نوبیاہتا جوڑا سرخیوں میں آگیا۔ گزشتہ روز ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دلہا اور دلہن نے ولیمہ چھوڑ کر اسی لباس میں اسٹیڈیم کا رخ کیا جس نے فینز کو چونکا دیا۔ دلہن نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے کبھی اسٹیڈیم میں میچ نہیں دیکھا، یہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ میں ذاتی طور پر اس کا تجربہ کروں، میرے شوہر نے یہ خواہش پوری کی اور میں بہت خوش ہوں۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار ٹیسٹ کے ابتدائی دن 20 وکٹیں گرگئیں کرکٹ کے اتنے ہی شوقین دولہا نے کہا کہ آج ہماری...
پاکستان میں پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ابتدائی روز 20 وکٹیں گرگئیں۔ یہ واقعہ گزشتہ روز ملتان میں شروع ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں کے دوران پیش آیا، مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 163 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ بعدازاں پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو گرین شرٹس کے بیٹرز بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم دن ختم ہونے تک 154 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ یوں ویسٹ انڈیز کو دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہونے سے قبل 9 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔ اس سے قبل اسی سیریز کے پہلے میچ میں دوسرے دن 19 پلیئرز کے...
دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی۔ مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔ پاکستان ٹیم اس ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔پاکستان کی ٹیم 163 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز بنا سکی تھی، جب کہ مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔ پاکستان ٹیم ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر خرم شہزاد کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر کاشف علی کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا،...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں دوسرے دن کا کھیل اور ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز جاری ہے۔ ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آج ویسٹ انڈیز نے 9 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری کا اننگز کا آغاز کیا۔ اس وقت ویسٹ انڈین اوپنرز کریز پر موجود ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بولر بولنگ بیٹر بیٹنگ پاکستان دوسرا ٹیسٹ دوسرا دن دوسری اننگز ملتان ویسٹ انڈیز
پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک دن کے دوران 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ بن گیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اسپن کیلئے سازگار وکٹ پر کھیلا جانے والا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا۔ پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز پر آل آؤٹ ہوئی جہاں پاکستان ٹیم کے اسپنرز نے مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں جس میں نعمان علی کی تاریخی ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ اسپنرز کا جادو یہیں ختم نہیں ہوا، بلکہ پاکستان ٹیم مہمان ٹیم کے اسکور کو برابر تک نہ کرسکی اور پوری ٹیم 154 پر ڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اس اننگز میں اسپنرز نے مجموعی طور پر 7 وکٹیں لیں۔ تاہم...
ملتان:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن مایوس کن ثابت ہوئی اور ٹیم صرف 154 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ میچ میں ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی اور وہ کل اپنی دوسری اننگز کا آغاز کرے گا۔ دوسرے اہم میچ میں پاکستانی بیٹر ایک کے بعد ایک پویلین لوٹتے گئے۔ کپتان شان مسعود 15، کامران غلام 16، محمد ہریرہ 9 اور بابر اعظم محض ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ پانچویں وکٹ کے لیے سعود شکیل اور محمد رضوان نے 68 رنز کی شراکت قائم کی، لیکن سعود 32 اور رضوان 49 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ باقی کھلاڑیوں میں...
ملتان:قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہیٹرک کر کے تاریخ رقم کر دی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نعمان علی نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کیوی سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کو مسلسل 3گیندوں پر آؤٹ کیا۔ اس طرح انہوں نے ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر کا اعزاز نام کرلیا۔ واضح رہے کہ نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پاکستان کے پانچویں بالر ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکرم...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک ہی روز میں 20 وکٹیں گرنے کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا ہے۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی بھی ٹیسٹ میچ میں انتہائی محدود اوورز میں ہی حریف ٹیمیں اپنی پوری 20 وکٹیں گنوا بیھٹیں، اس کے ساتھ ہی ملتان کرکٹ گراؤنڈ کی پچ پر بولرز کا غلبہ بھی کھل کر سامنے آیا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہی دونوں ٹیموں کے بلے باز بولرز کے سامنے مکمل بے بس نظر آئے، یہ ٹیسٹ میچ ایک ہی...
ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان میں کھیلے جانے والے پاک ویسٹ انڈیزدوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 154پر ڈھیرہوگئی۔ پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان میں ایک دن میں سب سے زیادہ وکٹیں گرنے کا ریکارڈبن گیا، دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز20وکٹیں گرگئیں۔ کامران16، شان15، ہریرہ 9 اوربابر ایک رنز پر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے49 اورسعود نے 32رنز بنائے۔ پاکستان کی نویں وکٹ 149کےاسکورپرگری جبکہ ساتویں وکٹ130، چھٹی وکٹ 130کےاسکوراورپانچویں وکٹ 119کے اسکورپرگری۔ ویسٹ انڈیزکی ٹیم پہلی اننگزمیں 163پرآؤٹ ہوئی، ویسٹ انڈیزکو پہلی اننگز پر9رنزکی برتری ملی۔ واریکن نے 4 اورموٹی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ مزیدپڑھیں:حماس نے صہیونی فوج کی 4 خواتین اہلکاروں کو رہا کردیا، اسرائیل آج 200 فلسطینی...
بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے پاس قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ٹی20 ریکارڈ کو توڑنے کے دہانے پر پہنچ گئے۔ ارشدیپ سنگھ اگر آج انگلینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں 3 وکٹیں لیتے ہیں تو وہ ٹی20 فارمیٹ سب سے کم میچز میں 100 وکٹیں لینے والے بالر بن جائیں گے۔ فی الحال انہوں نے 61 ٹی20 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، اگر وہ 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تو حارث رؤف کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ مزید پڑھیں: ڈیلیوری بوائے نے اداکارہ کے گھر سے انگلینڈ اور بھارت میچ کے ٹکٹ چوری کرلیے پاکستانی فاسٹ بولر نے محض 71 ٹی20 میچز میں اپنی 100 ویں وکٹ حاصل کیں...
ملتان: پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان کیخلاف ویسٹ انڈیز نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنالیے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ براتھ 9، میکل لیوس 4 اور جسٹن گریوز 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اسپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاکہ ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو...
پاکستانی اسپن بولر نعمان علی نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنا کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نعمان علی نے شاندار ہیٹرک کی ہے، جس کے بعد وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز پاکستانی اسپنر نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب اسپنر نعمان علی نے کیون سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کی وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جارہے میچ کی پہلی اننگز میں نعمان علی نے مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کی ہے۔ یاد رہے کہ...
ملتان(نیوز ڈیسک) ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 8 کے مجموعے پر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔ پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، انہوں نے عامر جنگو کو اپنا شکار بنایا، اس کے بعد نعمان علی نے ویسٹ...
ملتان میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہیٹرک کا کارنامہ سرانجام دیدیا۔ ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے کیون سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کی وکٹیں حاصل کیں۔نعمان علی پاکستان کیلئے بطور اسپنر ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے بالر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ ملتان میں ٹاس جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پاکستانی بولرز نے آج بھی اچھی بولنگ کی اور جلد ہی 2 وکٹیں حاصل کرلیں۔...
قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہیٹرک کا کارنامہ سرانجام دیدیا۔ ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے کیون سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کی وکٹیں حاصل کیں۔ نعمان علی پاکستان کیلئے بطور اسپنر ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے بالر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ مزید پڑھیں: نعمان علی نے انگلینڈ کیخلاف 10 وکٹیں لیکر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے 26 سال قبل ہیٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کیا اور ایلیٹ لسٹ میں جگہ بنائی تھی بعدازاں فاسٹ بولر نسیم شاہ نے بنگلادیش کیخلاف 2020 میں یہ کارنامہ دہرایا۔...
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کی وجہ بتاتےہوئے کہا ہے کہ اگر شاہین آفریدی کھیلتے تو محمد عباس کو موقع نہ ملتا۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ابھی کرکٹ اتنی زیادہ ہورہی ہے کہ آپ تینوں فارمیٹس کھیلتے ہیں، پھر ٹیسٹ میں آپ کو 25، 30 اوؤرز کرانے پڑتے ہیں، اس کے بعد آپ 3 مہینے تک 4 روزہ کرکٹ ہی نہیں کھیلتے، تو پھر آپ کو دوبارہ ٹیسٹ میچ میں باؤلنگ کرانی پڑتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے:جنوبی افریقہ سیریز کے دوران آرام دیا گیا یا ڈراپ کیا گیا؟ شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو وائرل انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ جب...
پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا تاہم مختلف ممالک کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں وارم اپ میچز کھیلیں، اس بات کے امکانات انتہائی کم ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ تقریباً تمام ٹیمیں پہلے سے شیڈول ایونٹس میں مصروف ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، چیمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سہ فریقی ٹورنامنٹ کھیلیں گی جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں دبئی میں دوملکی سیریز میں مصروف ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم لاہور کا نیا روپ، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کب تک تیاری ممکن؟ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل ان تمام ٹیموں کے پاس وارم اپ میچز کھیلنے کا وقت...
ملتان(اسپورٹس ڈیسک )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے ملتان میں شروع ہورہاہے ۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ملتان ٹیسٹ میں امام الحق کی شمولیت کا امکان ہے، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منیجمنٹ ملتان میں اضافی بیٹر کو کھلا نا چاہتی ہے، امام الحق ٹیم میں شامل ہوئے تو محمد ہریرہ کے ساتھ وہ اننگز کا آغاز کریں گے۔ذرائع کے مطابق امام الحق کی ٹیم میں شمولیت پر فاسٹ بولر خرم شہزاد کو ڈراپ کردیا جائے گا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا، ملتان ہی میں کھیلے جانیوالے...
لندن(اسپورٹس ڈیسک)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میںآجمزید 6میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ ای پی ایل میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پہلا میچ بورن مائوتھ اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیموں کے درمیان وائٹلٹی اسٹیڈیم، بورن ماتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا ، دوسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس اسٹیڈیم ،فالمرکے مقام پر کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اور کاشف علی کل انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز کریں گے۔ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر کاشف علی کو خرم شہزاد کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود ہوں گے، اس کے علاوہ محمد ہریرہ، بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل ملتان میں ہوگا۔...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں امام الحق کی شمولیت کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہفتے سے دوسرا اور آخری ٹیسٹ شروع ہو رہا ہے جس کے لیے پاکستانی اوپنر امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ملتان ہی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو میچ کے تیسرے دن 127 رنز سے شکست دی تھی۔اب اطلاعات ہیں کہ تجربے کار اوپنر امام الحق کو دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد حریرہ نے ٹیسٹ ڈیبیو کرتے ہوئیکپتان شان مسعود کے ساتھ...
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں امام الحق کی ٹیم میں شمولیت کی توقع ہے ، سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ اضافی بیٹر کی ضرورت محسوس کر رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو وہ محمد حریرہ کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ امام الحق کی ٹیم میں شمولیت پر فاسٹ بولر خرم شہزاد کو ٹیم سے باہر کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں...
لاہور (نیوز ڈیسک)ملتان میں کھیلے جانیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلی کا امکان ۔ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ میں امام الحق کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ، نجی ٹی وی کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی ٹیم میں ایک اضافی بیٹر کھلانے کی خواہش مند ہے۔ اگر امام الحق کو ٹیم میں شامل کیا جاتا ہے تو محمد ہریرہ کے ساتھ وہ اننگز کا آغاز کریں گے، امام الحق کے کھیلنے کی صورت میں خرم شہزاد کو ٹیم سے ڈراپ کیا جائے گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل پچیس جنوری سے ملتان میں شروع ہو رہا ہے، پاکستان پہلے ٹیسٹ میچ میں فاتح رہا تھا۔ بھارتی ساختہ موبائل فونز...
ارشدیپ سنگھٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کیلئے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پانچ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز کے پہلے میچ میں بین ڈکیت کو رنکو سنگھ کے ہاتھوں کیچ کراکے ایسا کیا۔ یہ ان کا61 ویں ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کی 61 ویں اننگ میں97 واں وکٹ تھا۔ اس میچ کے اختتام تک انہوں نے 210.4 اوور میں1737 رندیکر17.90 کی اوسط اور13.03 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ یہ وکٹ حاصل کئے تھے۔ وہ دو مرتبہ ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی چار اوور...
ملتان: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ بھی جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں سب اہم چیز بڑا سکور کرنا ہوتا ہے، جب آپ اس طرح کی کنڈیشن میں بڑا اسکور کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو میچ میں گرفت مضبوط ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جیت کے بعد ڈریسنگ روم کا اس وقت ماحول بہت اچھا ہے اور ہم مہمان ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بڑے اسکور کی اپروچ سے کھیلیں گے، کنڈیشن کو دیکھتے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارت کے لیے ایک شاندار سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ارش دیپ سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کرکے بھارت کی طرف سے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ 2022 میں بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر نے 61 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز میں 97 وکٹیں لے کر یہ اہم سنگ میل عبور کیا۔ اس سے قبل بھارت کے لیے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے...
دوسری ٹیسٹ میچ سے قبل آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔آج ٹریننگ سیشن کے اختتام پر دونوں ٹیموں سے کھلاڑی یا منیجمنٹ کا ایک فرد میڈیا ٹاک کرے گا، گزشتہ روز 24جنوری کو بھی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی جبکہ کپتان شان مسعود اور ویسٹ انڈیز کپتان کریگ براتھ ویٹ پریس کانفرنس کریں گے ۔25جنوری سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا، پاکستا ن کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ دوسری جانب دوسرے میچ کیلئے پچ تبدیل کردی گئی ہے لیکن حکمت عملی نہیں بدلی گئی ہے ، بڑے پنکھے...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی انجری کے بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں جگہ بنانے والے محمد شامی کو ایک مرتبہ پھر انجری نے گھیر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز انگلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو میچ کے آغاز سے چند لمحات قبل محمد شامی کے نہ کھیلنے سے متعلق علم ہوا۔پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا گیا تھا جہاں بھارت نے کامیابی سمیٹی تاہم محمد شامی میچ میں ٹخنے کی انجری سے نجات نہ پانے کی وجہ سے پلئینگ الیون میں جگہ نہ بناسکے۔ بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف تین اسپنرز کیساتھ اٹیک کیا جبکہ ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ...
ملائیشیا(نیوز ڈیسک)آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 13 رنز سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ملائیشیا میں جاری ویمنز انڈر19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ بی کے آخری میچ میں آئرلینڈ کی اوپنر ایلس والش نے پاکستان کے خلاف اچھا آغاز کیا ، 31 رنز بنائے ، لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گریں ،بارش کی وجہ سے میچ روکنا بھی پڑا اور ایک اننگز 9 اوورز تک محدود کر دی گئی۔ آئر لینڈ نے5 وکٹ پر69 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے میمونہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ڈک ورتھ لیوئس میتھیڈ کے تحت پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 9 اوورز میں 73 رنز کا ہدف ملا۔جواب میں پاکستان...
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کے دوران والی بال کھیل رہے ہیں ملتان (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم نے دو روز آرام کے بعد بدھ کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا ۔تمام 15 رکنی اسکواڈ نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا ۔پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کیلیے پنجاب پولیس نے ٹیموں کی سیکورٹی فل پروف بنانے کی تیاری شروع کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی کے لاہور اور راولپنڈی میں شیڈول ہائی پروفائل میچز اور ٹیموں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے 12 ہزار564اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ لاہور میں 7 ہزار 618 اہلکار جبکہ راولپنڈی میں 4 ہزار 535 اہلکار سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے، اسی طرح اسپیشل برانچ کے 411 اعلی افسران بھی دیکھ بھال کریں گے۔ اس کے علاوہ میچز کی نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کے تعاون سے فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( سی بی ) اور حکومت کی جانب...
کوالالمپور: ملائیشیا میں کھیلے جا رہے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم شرمناک کارکردگی کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گروپ بی میں شامل پاکستان ویمنز ٹیم آخری میچ میں آئرلینڈ کے خلاف شکست کے بعد گرین شرٹس سے ہارنے کے بعد انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے۔ آج کھیلے گئے میچ کا بارش کے باعث 9، 9 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 70 رنز کا آسان ہدف دیا۔ تاہم گرین شرٹس کے لیے یہ معمولی ہدف...
نیو دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے انڈین ٹیم کی جرسی پر میزبان ملک پاکستان کا نام نہ لکھوانے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم چونکہ اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی اس لیے وہ ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام لکھنے کی خواہاں نہیں ہے۔ تاہم آئی سی سی نے مبینہ طور پر بھارتی بورڈ سے کہا ہے کہ وہ اپنے میچز چاہے کہیں بھی کھیلے لیکن وہ بھارتی ٹیم کی کٹ پر 'پاکستان' کا نام لکھنے کا پابند ہے کیونکہ پاکستان ہی ٹورنامنٹ کا اصل میزبان ہے۔ آئی سی سی نے بھارت کو متبنہ کیا تھا کہ اگر انکی کٹ پر میزبان ملک پاکستان...
سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر زور دیا ہے کہ وہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل ہونیوالے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کو آرام دیں۔ ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز کے مارجن سے شکست دی تھی تاہم اس میچ کی دونوں اننگز میں بابراعظم محض 8 اور 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ یہ بابراعظم کو وقفہ دینے کا بہترین وقت ہے، مسلسل بیٹنگ میں ناکامی کی وجہ سے انکا اعتماد خراب ہورہا ہے، اب سیریز جیتنے کے بعد بھی ہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کیلئے...
پنجاب پولیس نے 2025ء میں ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی سیکیورٹی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کی سیکیورٹی کے لیے 12,564 افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، اور اس حوالے سے فوج اور رینجرز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔ تمام کھلاڑیوں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا تاکہ ان کی سیکیورٹی کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کی حتمی تفصیلات جلد ہی طے کر لی جائیں گی، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے تمام روٹس...
انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میچ کے دوران افغان ٹیم کا بائیکاٹ کرنا کوئی مسئلے کا حل نہیں اور ہم میگا ایونٹ کے دوران انکے خلاف میچ کھیلیں گے۔ رواں ماہ کے آغاز میں 160 سے زائد برطانوی سیاستدانوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے اگلے ماہ پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمئینز ٹرافی میں افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سال 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد ویمز ٹیم کی کھیلوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے، جس کے خلاف افغانستان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی دباؤ کا...
انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میچ کے دوران افغان ٹیم کا بائیکاٹ کرنا کوئی مسئلے کا حل نہیں اور ہم میگا ایونٹ کے دوران انکے خلاف میچ کھیلیں گے۔ رواں ماہ کے آغاز میں 160 سے زائد برطانوی سیاستدانوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے اگلے ماہ پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمئینز ٹرافی میں افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سال 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد ویمز ٹیم کی کھیلوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے، جس کے خلاف افغانستان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی دباؤ کا سامنا...
میلبورن(اسپورٹس ڈیسک)جرمنی کے نامور ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ٹو الیگزینڈر زیویروف ،ہسپانوی ٹینس اسٹار اور ایونٹ کے تھرڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز اورسربین ٹینس اسٹار ،24 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح نوویک جوکووچ اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے۔27 سالہ جرمن ٹینس اسٹار الیگزینڈرزیویروف نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی یوگو ہمبرٹ کو شکست دی ۔21 سالہ اسپین کے نامور ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں برطانوی حریف کھلاڑی جیک الیگزینڈر ڈریپر کے میچ کے دوران فٹنس مسائل کے باعث میچ سے دستبردار ہونے کے بعد...
اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 25 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ، ملتان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم کو میزبان ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی تھی۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان پاکستان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا ایک میچ کھیلا جا چکا ہے۔اس سے قبل پاکستان اے اور ویسٹ انڈیز کی...
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی بولرز کے چیلنج پر قابو پاتے ہوئے انگلینڈ انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کو آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔یہ دونوں ٹیموں کا اس ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ تھا۔ اس سے قبل انگلینڈ کا آئرلینڈ کیخلاف میچ بارش کی وجہ سے نامکمل رہا تھا جبکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان میچ میں ایک گیند بھی نہیں کرائی جاسکی تھی۔دونوں میچوں میں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا تھا۔ گزشتہ روز روز انگلینڈ انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پاکستان انڈر 19 کو پہلے بیٹنگ دی جو 18.5 اوورز میں 66 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کپتان کومل خان 12 فاطمہ خان 6 راویل فرحان صفر عریشہ انصاری...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 25 سے 29 جنوری تک ملتان کرکٹ سٹیڈیم ملتان میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کیلئے بیانات دیئے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ میچ انتہائی دلچسپ اور کانٹے دا ر ہوگا۔