Express News:
2025-01-27@04:50:51 GMT

ولیمہ بعد میں! پہلے میچ، دلہن کی خواہش پوری ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دیکھنے کیلئے آنے والا نوبیاہتا جوڑا سرخیوں میں آگیا۔

گزشتہ روز ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دلہا اور دلہن نے ولیمہ چھوڑ کر اسی لباس میں اسٹیڈیم کا رخ کیا جس نے فینز کو چونکا دیا۔

دلہن نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلے کبھی اسٹیڈیم میں میچ نہیں دیکھا، یہ میری دیرینہ خواہش تھی کہ میں ذاتی طور پر اس کا تجربہ کروں، میرے شوہر نے یہ خواہش پوری کی اور میں بہت خوش ہوں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں پہلی بار ٹیسٹ کے ابتدائی دن 20 وکٹیں گرگئیں

کرکٹ کے اتنے ہی شوقین دولہا نے کہا کہ آج ہماری شادی ہے لیکن میں نے ولیمہ چھوڑ کر اسٹیڈیم آ کر پاکستان اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی حمایت کی۔

انہوں نے ایک مقامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان یہ ٹیسٹ میچ جیتے۔

مزید پڑھیں: نعمان علی ٹیسٹ میں ہیٹرک کرنیوالے پہلے "پاکستانی اسپنر" بن گئے

دریں اثنا سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو اپنی پہلی اننگز میں صرف 163 رنز پر آؤٹ کردیا تھا بعدازاں گرین شرٹس کی پوری ٹیم بھی محض 154 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 49 اور سعود شکیل نے 32 رنز کی اننگ کھیلی تھی انکے علاوہ دیگر بلےباز ناکامی کی تصویر بنے نظر آئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹیسٹ میچ

پڑھیں:

دوسرا ٹیسٹ: قومی سپنرز چھا گئے، نعمان کی ہیٹرک، کالی آندھی کے 8 کھلاڑی آؤٹ

دوسرا ٹیسٹ: قومی سپنرز چھا گئے، نعمان کی ہیٹرک، کالی آندھی کے 8 کھلاڑی آؤٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز

ملتان: ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
مہمان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 8 کے مجموعے پر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔
پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، انہوں نے عامر جنگو کو اپنا شکار بنایا، اس کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈین بیٹرز کو ٹکنے نہ دیا اور یکے بعد دیگرے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
نعمان علی نے ہیٹرک بھی سکور کی اور وہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی طرف سے ہیٹرک کرنے والے پہلے سپنر بھی بنے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ براتھ 9، میکل لیوس 4، جسٹن گریوز ایک، عامر جینگو، ایلک اتھاناز، ٹیون املاچ اور کیون سنکلیئر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔
ٹاس
قبل ازیں ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کریں۔
قومی کپتان شان مسعود کا اس موقع کہنا تھا کہ سپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاکہ ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو بڑا سکور کرنے سے روک سکیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا ہے جبکہ خرم شہزاد کو آرام دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ملتان میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں 127 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں سپنرز نے حاصل کی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا دور ختم، مدت ملازمت پوری ہوگئی
  • چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت پوری ہوگئی
  • پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بن گیا
  • نعمان علی کا منفرد اعزاز، ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپن بولر بن گئے
  • ملتان ٹیسٹ: پاکستان  کے خلاف ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری
  • دوسرا ٹیسٹ: قومی سپنرز چھا گئے، نعمان کی ہیٹرک، کالی آندھی کے 8 کھلاڑی آؤٹ
  • نعمان علی ٹیسٹ میں ہیٹرک کرنیوالے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے
  • دوسرا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی،صرف38سکور پر7کھلاڑی آئوٹ
  • دوسرا ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ