انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میچ کے دوران افغان ٹیم کا بائیکاٹ کرنا کوئی مسئلے کا حل نہیں اور ہم میگا ایونٹ کے دوران انکے خلاف میچ کھیلیں گے۔

رواں ماہ کے آغاز میں 160 سے زائد برطانوی سیاستدانوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے اگلے ماہ پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمئینز ٹرافی میں افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

سال 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد ویمز ٹیم کی کھیلوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے، جس کے خلاف افغانستان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی دباؤ کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ انگلینڈ، افغانستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرے، مگر کیوں؟

انگلینڈ کی مینز ٹیم کو 26 فروری کو لاہور میں افغانستان سے مقابلہ کرنا ہے۔

تاہم اس حوالے سے گزشتہ روز انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ اس طرح کے سیاسی حالات کا راستہ بات چیت ہوتی ہے لیکن مجھے نہیں لگتا ہے کہ افغان ٹیم کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرنا کوئی مسئلے کا حل ہے۔

مزید پڑھیں: خواتین کے حقوق کا بہانہ آسٹریلیا کا افغانستان سے سیریز کھیلنے سے انکار

انہوں نے کہا کہ 2003 کرکٹ ورلڈکپ کے دوران انگلینڈ کے ساتھ بھی یہی صورتحال پیدا ہوئی تھی، جب سابق کپتان ناصر حسین کی ٹیم کو رابرٹ موگابے کی قیادت میں زمبابوے کے خلاف اپنے میچ کا بائیکاٹ کردیا تھا جس کے بعد ہمیں دنیا بھر سے دباؤ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ماہرین اور سیاستدانوں کو مسئلہ ہے وہ کیسے اس چیز کو دیکھتے ہیں لیکن بطور کھلاڑی ہم یہ نہیں چاہتے ہیں کہ میچ کا بائیکاٹ کریں اور سیاست کے ذریعے کرکٹ کا ماحول خراب ہو۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

خیال رہے کہ انگلش ٹیم چیمپئینز ٹرافی سے قبل جوز بٹلر کی ٹیم بھارت کے خلاف پانچ ٹی20 اور 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی، انگلینڈ چیمپئینز ٹرافی 2025 میں اپنی مہم کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف میچ سے کرے گا۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی کیخلاف میچ خلاف میچ جوز بٹلر کے خلاف ٹیم کی

پڑھیں:

جرسی تنازع کے بعد بھارت کا نیا واویلا، روہت پاکستان نہیں جائیں گے

پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل ایک اور نیا تنازع کھڑا کرنے کی تیاری کرلی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا تھا اب نیا تنازع کھڑا کرنے کیلئے اپنے کپتان روہت شرما کو افتتاحی تقریب اور کیپٹنز میٹ کیلئے ایونٹ بھی دبئی میں کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ٹورنامنٹ سے پہلے ہونے والے دونوں ایونٹس کو دبئی منتقل کرنے پر زور دیا ہے تاکہ ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما شریک ہوسکیں۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو کیپٹنز میٹ، پریس کانفرنس اور افتتاحی تقریب کیلئے پاکستان آنا تھا تاہم آئی سی سی کی جانب سے ٹورنامنٹ کی جرسی پر میزبان ملک پاکستان کا نام ہٹانے پر پھٹکار کھا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' لکھا جائے گا، آئی سی سی کا دوٹوک موقف

بھارتی بورڈ نے میچز کو ہائبرڈ ماڈل پر کرنے کا جواز پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ معمولی مسائل ہیں کیونکہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارتی ٹیم اپنے میچز پاکستان میں نہیں کھیل رہی لہذا ایسے دیکھا جائے۔

اس معاملے پر آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ کتنے ہزار اہلکار سیکیورٹی کیلئے تعینات ہونگے؟

گزشتہ روز آئی سی سی ذرائع نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا تھا کہ چیمپئینز ٹرافی میں شریک تمام ٹیمیں اپنی جرسیوں پر ٹورنامنٹ کے لوگو کیساتھ میزبان ملک کا نام لکھنے کی پابند ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جرسی تنازع کے بعد بھارت کا نیا واویلا، روہت پاکستان نہیں جائیں گے
  • “چیمپئینز ٹرافی؛ افغان ٹیم کیخلاف میچ کا بائیکاٹ مسئلے کا کوئی حل نہیں”
  • چیمپئینز ٹرافی:بھارتی کرکٹ بورڈ نےایک اور نیا تنازع کھڑا کردیا، جرسی پر ’’پاکستان‘‘ نہیں چھپوانا
  • بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' لکھا جائے گا، آئی سی سی کا دوٹوک موقف
  • چیمپئینز ٹرافی؛ کٹ پر استعمال ہونیوالے لوگو کی تصویر منظر عام پر آگئی
  • صائم کا مستقبل کیا! ڈاکٹرز نے سرجری سے انکار کردیا، مگر کیوں؟
  • بھارتی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان'، بورڈ نے اعتراض اٹھادیا
  • بدترین شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کیلیے نئی گائیڈ لائنز جاری
  • افغان مسئلے کے حل کے لیے علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان