ٹیم کی جرسی پر پاکستان نہ لکھنے کا معاملہ: بی سی سی آئی کا اہم بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
نیو دہلی:
بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے انڈین ٹیم کی جرسی پر میزبان ملک پاکستان کا نام نہ لکھوانے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم چونکہ اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی اس لیے وہ ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام لکھنے کی خواہاں نہیں ہے۔
تاہم آئی سی سی نے مبینہ طور پر بھارتی بورڈ سے کہا ہے کہ وہ اپنے میچز چاہے کہیں بھی کھیلے لیکن وہ بھارتی ٹیم کی کٹ پر 'پاکستان' کا نام لکھنے کا پابند ہے کیونکہ پاکستان ہی ٹورنامنٹ کا اصل میزبان ہے۔
آئی سی سی نے بھارت کو متبنہ کیا تھا کہ اگر انکی کٹ پر میزبان ملک پاکستان کا نام نہ لکھا گیا تو بھارتی ٹیم کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔
آئی سی سی کے اصولوں کے مطابق ٹیموں کو جرسیوں پر میزبان کا نام لکھا جانا چاہیے قطع نظر اس حقیقت سے کہ میچ کہاں ہو رہے ہیں۔
تاہم اب بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے سکریٹری دیواجیت سائکیا نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی بورڈ نے ٹیم کی آفیشل جرسی پر پاکستان کا نام لکھنے پر کوئی اعتراض نہیں کیا۔
اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے دوران ڈریس کوڈ سے متعلق آئی سی سی کے ہر قاعدے پر عمل کرے گی۔
واضح رہے کہ چہمپئنز ٹرافی کے معاملے پر گزشتہ چند ماہ سے بی سی سی آئی اور پی سی بی کے درمیان کافی تناؤ رہا ہے۔
پہلے بھارت نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے محروم کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن ناکامی کے بعد آخر میں سکیورٹی کا بہانہ بناکر اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا
آخر کار اس معاملے پر ایک سمجھوتہ طے پایا تھا جس کے تحت بھارت کے میچز دبئی میں ہوں گے جبکہ مستقبل میں پاکستان ٹیم بھی آئی سی سی ایونٹ کیلئے بھارت کے بجائے اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کا نام ٹیم کی
پڑھیں:
بابراعظم، نسیم، صائم اور اعظم؛ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز کیساتھ ہی سابق کرکٹرز اور شوبز ستارے اپنی اپنی فرنچائز اور اسٹارز کو سپورٹ کررہے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اوپنر احمد شہزاد، فواد عالم اور اداکارہ عمارہ چوہدری شرکت کی، جہاں میزبان نے انکے ساتھ مزاحیہ سوالات کیے اور کھلاڑیوں نے اپنے تبصرے پیش کیے۔
پروگرام کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر کسی کرکٹر کا رشتہ آ جائے تو کس کو ہاں کہیں گی؟ اسکے لیے انہوں نے 4 آپشنز بھی پیش کیے۔
مزید پڑھیں: "آپکی کپتانی میں کافی سیکھ لیا" کیا ملتان سلطانز ون کی طرف جائیگی؟
میزبان کی جانب سے عمارہ چوہدری کو 4 آپشنز میں بابراعظم، نسیم شاہ، صائم ایوب اور اعظم خان کے نام شامل تھے، جس میں سے اداکارہ کو کسی ایک کرکٹر کا انتخاب کرنا تھا۔
مزید پڑھیں: سرد جنگ؛ ملتان سلطانز کے مالک نے پھر بورڈ پر "سنگین الزامات" لگادیے
اداکار نے آپشنز کے باہر سے شاہد آفریدی کو اپنا پسندیدہ کرکٹر منتخب کیا تاہم اینکر اصرار پر انہوں نے آپشنز میں سے بابراعظم کا انتخاب کیا اور رشتہ آنے پر شادی کی حامی بھری۔
مزید پڑھیں: "ڈھنڈورا نہیں پیٹوں گا ٹیم میں کیا چل رہا ہے" صحافی کے سوال پر بابر ناراض
دوسری جانب اوپنر احمد شہزاد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ٹیم میں کوئی ایسا پلئیر نہیں، جسے اسٹار کہا جاسکے۔