دوسرا ٹیسٹ: قومی بیٹنگ لائن فلاپ، محض 76 رنز پر آدھی سے زائد ٹیم آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ملتان(نیوز ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔
کھیل کے تیسرے دن کے آغاز پر ہی سعود شکیل 13 اور نائٹ واچ مین کاشف علی ایک رن بناکر آؤٹ ہو گئے۔
قومی ٹیم کو جیت کے لیے 167 رنز درکار ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کو میچ میں فتح حاصل کرنے کے لیے 4 وکٹوں کی ضرورت ہے۔
دوسرا روز
دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن کے ساتھ کریز پر تھے، پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 178 رنز اور ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹیں درکار ہیں۔
پاکستان کی طرف سے دوسری اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا، شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، بابر اعظم نے 31 رنز بنائے جبکہ کامران غلام 19 رنز بنا سکے۔
قبل ازیں ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسری اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کیلئے 254 رنز کا ہدف دیا ہے۔
کپتان کریگ براتھ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں میکل لیوس 7، عامر جینگو 30، کیویم ہوج 15، ایلک اتھاناز 6، جسٹن گریوز 10، کیون سنکلیئر 28، ٹیون املاچ 35 جبکہ گڈاکیش موتی اور جومل واریکن 18، 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
پہلا روز
ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیمیں اپنی پہلی اننگز مکمل کرچکی تھیں، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں انتہائی مایوس کن کھیل پیش کیا اور پوری ٹیم 154 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
کپتان شان مسعود 15، کامران غلام 16، محمد ہریرہ 9 اور بابراعظم محض ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، پانچویں وکٹ پر سعود شکیل اور محمد رضوان نے 68 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن بعدازاں سعود 32 کے انفرادی سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے، محمد رضوان بھی 49 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
نعمان علی صفر، سلمان علی آغا 9، ابرار احمد 2 اور کاشف علی بھی صفر پر آؤٹ ہوئے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل واریکن نے 4، گڈاکیش موتی نے 3 اور کیمار روچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز
قبل ازیں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
مہمان ٹیم کی جانب سے کریگ بریتھ ویٹ اور مائیکل لوئس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 8 کے مجموعے پر پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر کاشف علی نے اپنے پہلے ہی اوور میں مائیکل لوئس کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔
پاکستان کی جانب سے دوسری وکٹ ساجد خان نے حاصل کی، انہوں نے عامر جنگو کو اپنا شکار بنایا، اس کے بعد نعمان علی نے ویسٹ انڈین بیٹرز کو ٹکنے نہ دیا اور یکے بعد دیگرے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
نعمان علی کے ہیٹرک کے ساتھ 6 شکار
قومی سپنر نعمان علی نے ہیٹرک سکور کی اور وہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی طرف سے ہیٹرک کرنے والے پہلے سپنر بنے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی 9 ویں وکٹ 95 کے مجموعے پر گری جب نعمان علی نے کیمار روچ کو پویلین کی راہ دکھائی اور اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔
پاکستان کی طرف سے ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ بھی نعمان علی نے ہی لی اور اس طرح انہوں نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اس کے علاوہ ساجد خان نے 2، کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔
ویسٹ انڈیز کی طرف سے گداکیش موتی 55 رنزبنا کر نمایاں بیٹر رہے جبکہ مہمان ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے اور 4 کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
تاہم پاکستانی باؤلرز نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کا بھرکس نکال دیا اور مہمان ٹیم 163 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
ٹاس
قبل ازیں ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈین کپتان کریگ بریتھ ویٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اس موقع پر ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے پاکستان کیخلاف پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل کھڑا کریں۔
قومی کپتان شان مسعود کا اس موقع کہنا تھا کہ سپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاکہ ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو بڑا سکور کرنے سے روک سکیں، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ باؤلر کاشف علی کو ٹیسٹ ڈیبیو کرایا ہے جبکہ خرم شہزاد کو آرام دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ملتان میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں 127 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کی جانب سے تمام 20 وکٹیں سپنرز نے حاصل کی تھیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان کی جانب سے ویسٹ انڈیز کی نعمان علی نے پہلی اننگز ویسٹ انڈین کر ا ؤٹ ہو کی طرف سے کاشف علی ٹیسٹ میچ میچ میں حاصل کی
پڑھیں:
دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز جاری
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں دوسرے دن کا کھیل اور ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز جاری ہے۔
ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آج ویسٹ انڈیز نے 9 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری کا اننگز کا آغاز کیا۔ اس وقت ویسٹ انڈین اوپنرز کریز پر موجود ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بولر بولنگ بیٹر بیٹنگ پاکستان دوسرا ٹیسٹ دوسرا دن دوسری اننگز ملتان ویسٹ انڈیز