Nawaiwaqt:
2025-02-04@14:05:06 GMT

20 سال بعد پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم میں میچ کروانے پر غور

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

20 سال بعد پشاور کے ارباب نیاز سٹیڈیم میں میچ کروانے پر غور

پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں 20 سال بعد میچ کروانے پر غور شروع کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق پی ایس ایل میچ کروانے کے لیے آئی سی سی کی ٹیم نے ارباب نیاز سٹیڈیم کا دورہ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی ٹیم نے غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ، پویلین، ایریا روٹ اور ہوٹل روٹ کا سروے کیا، پشاور پولیس چیف نے آئی سی سی کی ٹیم کو سکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی۔ پولیس حکام نے کہا کہ شائقین کے لیے شٹل سروس، ڈرون کیمرا مانیٹرنگ اور سٹیڈیم کے قریب ہیلی پیڈ بنایا جائے گا، پی سی بی اپریل میں پی ایس ایل کے 2 میچز پشاور میں کروانے پر غور کر رہا ہے۔ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کے لیے تسلی بخش انتظامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ارباب نیاز سٹیڈیم میں آخری میچ 2006 میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا گیا تھا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ارباب نیاز کے لیے

پڑھیں:

پشاور: ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں پولیس اہلکار شہید

پشاور کے ضلع خیبر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت ہوئی ہے۔

سی سی پی اوپشاور کے مطابق شہید کانسٹیبل عبد الخالق پولیو ڈیوٹی کے لیے جارہے تھے کہ غوندی کے قریب نشانہ بنائے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: کرک میں پولیو ٹیم پر حملے میں پولیس اہلکار جانبحق، پولیو ورکر زخمی

شہید کانسٹیبل عبد الخالق جنہیں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا

حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے پستول سے کانسٹیبل پر فائر کھول دیا۔

پولیس ٹیم کو  جائے وقوعہ سے 30 بور کے خول برآمد ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ATTACK kpk police polio پولیس پولیو

متعلقہ مضامین

  • پشاور؛ 18 سال بعد ویران اسٹیڈیم پھر آباد ہونے کو تیار
  • ضلع کرم میں حکام نے 30 سے زائد بنکرز گرادیے
  • 19 سال بعد پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی قسمت جاگنے والی ہے!
  • بڑی پیشرفت، پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 20 سال بعد میچ کروانے کی تیاریاں
  • پشین: نجی ہسپتال میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 7 افراد زخمی
  • پشاور: 20 سال بعد ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کروانے پر غور
  • ساہیوال: باراتیوں کی گاڑی ٹریفک حادثہ کا شکار، دلہا، دُلہن جاں بحق، 3 افراد زخمی
  • پشاور: ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں پولیس اہلکار شہید
  • پشاور: منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، 42 ملزمان گرفتار، 31 کلو آئس برآمد