بی پی ایل ،حیدر علی نے مخالف ٹیم سے فتح چھین لی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)11میں پاکستان کے نوجوان بیٹر حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں چٹا گانگ کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدر علی نے رانگپور رائیڈرز کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلی، رانگپور رائیڈرز کے144رنز کے ہدف کے تعاقب میں چٹاگانگ کنگز کو 18 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے۔چٹاگانگ کنگز کی اننگز میں 18 واں اوور عاکف جاوید نے کروایا، حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔حیدر علی نے ہدف کے تعاقب میں 18 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، چٹاگانگ کنگز نے رانگپور رائیڈرز کو با آسانی 5 وکٹوں سے شکست دی، شاندار بیٹنگ کرنے پر حیدر علی کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حیدر علی نے گیندوں پر
پڑھیں:
ابھیشیک شرما آئی پی ایل میں بڑی اننگز کھیلنے والے بھارتی بیٹر بن گئے
ابھیشیک شرما نے آئی پی ایل میں بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بھارتی بیٹر کا ریکارڈ قائم کردیا۔
پنجاب کنگز سے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے ابھیشیک شرما نے 55 گیندوں پر 141 رنز بنائے۔
ابھیشیک شرما کی اننگز میں 14 چوکے اور 10 سکسر شامل رہے، انہوں نے ٹریوس ہیڈ (66 رنز) کے ہمراہ پہلی وکٹ کے لیے 171 کی شراکت داری بھی قائم کی۔
ان سے قبل لیگ میں بڑی اننگز کھیلنے کا بھارتی ریکارڈ لوکیش راہول کے نام تھا، جو انہوں نے 24 ستمبر 2020 کو دبئی میں رائل چیلنجرز بنگلورو کیخلاف پنجاب کنگز کے لیے 69 بالز پر 132 رنز بناکر قائم کیا تھا۔
مجموعی طور پر لیگ میں بڑی اننگز کرس گیل کے نام ہے، انہوں نے 175 ناٹ آؤٹ 2013 میں پونے کیخلاف بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے بنائے تھے۔