نعمان علی کا منفرد اعزاز، ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپن بولر بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
پاکستانی اسپن بولر نعمان علی نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنا کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نعمان علی نے شاندار ہیٹرک کی ہے، جس کے بعد وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز پاکستانی اسپنر نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب
اسپنر نعمان علی نے کیون سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کی وکٹیں حاصل کیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جارہے میچ کی پہلی اننگز میں نعمان علی نے مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں صرف 5 کھلاڑی ہیٹرک کرچکے ہیں۔ ہیٹرک کرنے والوں میں نعمان علی کے علاوہ نسیم شاہ، محمد سمیع، عبدالرزاق اور وسیم اکرم شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسپنر اعزاز پاکستان پہلے اسپن بولر تاریخ رقم ٹیسٹ کرکٹ دوسرا ٹیسٹ کارنامہ ملتان نعمان علی ہیٹرک ویسٹ انڈیز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان پہلے اسپن بولر تاریخ رقم ٹیسٹ کرکٹ دوسرا ٹیسٹ کارنامہ ملتان نعمان علی ہیٹرک ویسٹ انڈیز نعمان علی نے
پڑھیں:
دو ماہ کی بیٹی کی دعا کام آئی، فاسٹ بولر کاشف علی
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون میں شامل ہونے والے فاسٹ بولر کاشف علی کا ماننا ہے کہ ان دو ماہ کی بیٹی کی دعا ان کے کام آگئی۔
ملتان ٹیسٹ کی فائنل الیون میں جگہ بنانے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر کاشف علی نے کہا کہ اس مقام تک پہنچنے کے لیے بڑی محنت کی ہے۔
واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے کپتان شان مسعود، محمد ہریرہ، بابر اعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی، کاشف علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔