ویسٹ انڈیز نے دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کردی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
ملتان(اسپورٹس ڈیسک)جومل واریکن کی جادوئی اسپن بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 120رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز کا اختتام 1-1 سے برابری پر کر دیا۔مہمان ٹیم ویسٹ نے 35 سال بعد پاکستان سے اس کی سرزمین پر ٹیسٹ میچ جیتا ہے۔اس سے قبل1990میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو اس کی سرزمین پر کسی ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی ۔پاکستان کی ٹیم 254رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 133رنز پر ڈھیر ہو گئی،جومل واریکن کی گھومتی ہوئی گیندوں کے سامنے پاکستان کی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی،بابر اعظم 33 اور محمد رضوان 25رنز بناسکے۔ ان کے سوا کوئی بھی بیٹر خاطرخواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا،چھ کھلاڑی ڈبل ڈیجٹ عبور کرنے میں ناکام رہے،ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومل واریکن کو میچ میں مجموعی طور پر 9وکٹیں لینے پر پلیئر آف دی میچ اور سیریز قرار دیا گیا۔ پیر کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزمیزبان پاکستانی ٹیم نے کھیل کے آغاز میں ہی سعود شکیل 76 کے مجموعے پر 13رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔اس کے کچھ ہی دیر بعد ہی فاسٹ بولر کاشف علی بھی 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کا اسکور 115 رنز پر پہنچا تو اس وقت سلمان علی آغا بھی15رنز بنا آئوٹ ہو گئے ۔ قومی ٹیم کا اسکور 122 رنز پر پہنچا تو محمد رضوان بھی 25 رنز بنا کر پویلین چل دیے۔اس کے بعد آنے والے بیٹر نعمان علی بھی صرف 6 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے جبکہ پاکستان کے آئوٹ ہونے والے آخری کھلاڑی ساجد خان تھے، انہوں نے7رنز بنائے ۔ یوں مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم کو 120 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیتے ہوئے 35 سال بعد اس کی سرزمین پرکسی ٹیسٹ میچ میںفتح حاصل کرلی۔ ویسٹ انڈیز کے جومل واریکن نے دوسری اننگز میں 5، کیون سنکلیئر نے 3 اور گداکیش موٹی نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ ویسٹ انڈیز کے سپنر جومل واریکن کو میچ میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر مین آف دی میچ اور سیریز قرار دیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویسٹ انڈیز نے ٹیسٹ میچ میں جومل واریکن نے پاکستان
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: فخر زمان نے محمد رضوان کا ریکارڈ برابر کردیا
راولپنڈی:لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے دوران ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فخر زمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی 20ویں پی ایس ایل نصف سنچری مکمل کی۔
اس کارکردگی کے ساتھ وہ پی ایس ایل کی تاریخ میں 20 یا اس سے زائد ففٹیز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
فخر زمان نے یہ سنگ میل محمد رضوان کے ہمراہ حاصل کیا ہے جنہوں نے بھی پی ایس ایل میں اب تک 20 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ دونوں کھلاڑی اب مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹیز بنانے کا اعزاز پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے پاس ہے، جنہوں نے 33 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں اور وہ لیگ کی تاریخ میں واحد بلے باز ہیں جنہوں نے 30 سے زائد ففٹیز بنائی ہیں۔
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ ففٹیز بنانے والے کھلاڑی:
بابر اعظم (پشاور زلمی) – 33
محمد رضوان (ملتان سلطانز) – 20
فخر زمان (لاہور قلندرز) – 20
شعیب ملک (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز) – 15
کولن منرو (کراچی کنگز) – 13